ایمزٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کے کریمنل الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو کل پاسپورٹ بھی واپس دے دیا جائے گا۔ الطاف حسین سمیت تمام افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں کل پولیس اسٹیشن میں پیشی کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کو کل پولیس اسٹیشن پیش ہونا تھا۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لاںڈرنگ کیس سے متعلق تمام شہادتوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ کیس کی تحقیقات جاری رہیں گی تاہم یہ تحقیقات کب ختم ہونگی اس بارے ٹائم فریم دینا ممکن نہیں ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) سعید اجمل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر نگاہیں مرکوز کرلیں،آف اسپنر پی ایس ایل میں ماضی کی جھلک دکھاتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلیے پُرعزم ہیں،ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے وقفے میں اچھی میچ پریکٹس مل گئی، ’’دوسرا‘‘ اور آرم بال پر کام کرلیا، پرانا رنگ دکھانے کی کوشش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 میں اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے پاکستان کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر وہ5 ماہ کی پابندی کا شکار ہوئے، اصلاح کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے پر گذشتہ سال فروری میں بنگلہ دیش سے سیریز کیلیے منتخب ہوئے، مگر بولنگ میں ماضی جیسا دم خم نظر نہیں آیا،آف اسپنر 2ون ڈے میچز میں صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر انھوں نے انگلش کاؤنٹی ووسٹر شائر کو جوائن کیا لیکن وہاں بھی رنگ نہ جما سکے۔
اسپنر نے 55 کی اوسط سے صرف 16 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان سپر لیگ میں سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں تکنیکی خامیوں پر قابو کرنے کیلیے کام کرچکا اور بولنگ میں پرانی کاٹ آگئی ہے، پی ایس ایل کی صورت میں مجھے ایک اچھا پلیٹ فارم مل گیا، میں اپنے اہداف کی جانب گامزن ہوں، ایونٹ میں شائقین کو پرانا سعید اجمل نظر آئے گا، انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود تاحال مختصر فارمیٹ کے سرفہرست بولرز میں شامل آف اسپنر نے کہا کہ میں یو اے ای میں بہترین کھیل پیش کرکے ورلڈ ٹوئنٹی میں شرکت کیلیے اپنی افادیت ثابت کرنا چاہتا ہوں، بنگلہ دیش سے سیریز میں کم بیک کے وقت میری میچ پریکٹس نہیں تھی۔
ردھم میں آنے کیلیے کچھ وقت درکار تھا جو مل گیا، اب خود کو ایک موثر بولر ثابت کرنے کیلیے تیار ہوں، انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے آغاز میں کئی مسائل تھے، میرا بازو ایک طرف زیادہ گر رہا تھا، اس مسئلے پر کافی کام کیا، اہم ہتھیار ’’دوسرا‘‘ کے ساتھ آرم بال پر بھی گرفت حاصل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ دعوؤں کے باوجود اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل سیموئل بدری کے مقابلے میں سعید اجمل پلیئنگ الیون میں جگہ بھی بنا سکیں گے یا نہیں۔
ایمزٹی وی(پشاور) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چارسدہ سے مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چارسدہ میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جو بھارتی جاسوس بتایا جاتا ہے۔ نوید خان نامی اس مبینہ جاسوس کا اصل نام خان آغا ہے جو افغانستان میں بھارتی قونصل خانے کا ملازم ہے۔ خان آغا کو تین بیٹوں سمیت چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خان آغا ایک عرصے سے چارسدہ میں رہائش پذیر تھا اور نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی بھی بنا رکھا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خان آغا کے تین بیٹے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے پے رول پر ہیں۔ خان آغا کو تینوں بیٹوں سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں
ایمزٹی وی(خِبر پختونخواہ)چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی انتظامیہ نے مکمل سکیورٹی ملنے تک یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین نے تحقیقاتی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر کے بھرپور دفاع کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی میں وائس چانسلر فضل رحیم مروت کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی کھولنے‘ سکیورٹی انتظامات اور سانحہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ یونیورسٹی اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کوسخت کرنے کےلئے ایف سی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا اور سکیورٹی انتظامات بہتر ہونے تک یونیورسٹی کو بند رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی اورملازمین نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے خلاف اور مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے
ایمزٹی وی(اسلام آباد)خیبرپختوانخوا کی صوبائی حکومت نے باچا خان یونیورسٹی کے حملے کے ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کے لئے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے میں ملوث ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قانونی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوانے کے لئے وفاق سے قانونی رائے بھی حاصل کر لی ہے اور وزارت قانون و انصاف نے طویل مشاورت کے بعد رائے دی ہے کہ ان مقدمات کو ملٹری کورٹس میں بھجوایا جا سکتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وزارت داخلہ اگلے ایک دو روز میں مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کر دے گی باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں ملوث دہشت گرد ریاض، نور اللہ، عدیل ، ضیا اور ابراہیم کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹس میں مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان کو وکیل کرنے اور اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(بزنس )265غیرملکی وفود کی شرکت،ملاقاتوں کا اہتمام ،ایونٹ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا،منتظم مجیب الرحمن مرزا اختیار بیگ آج نمائش کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ، 235نمائش کنندگان 670سے زائد برانڈز کی نمائش کررہے ہیں ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش کے انعقاد میں ٹڈاپ کے سربراہ ایس ایم منیر کا بھر پور تعاون، حکومتی اداروں کی بھی معاونت نمائش کا انعقادسالانہ بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ، شہریوں کی خصوصی دلچسپی ،ایونٹ کے انعقاد کو ایک اچھا اقدام قرار دے دیا کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسٹائل کی صنعت سے متعلق مشینری اور دیگر آلات کی جی ٹیکس بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے ۔اتوار تا منگل تک جاری رہنے والی اس 3 روزہ گلوبل ٹیکسٹائل نمائش کا باقاعدہ افتتاح پیرکو کیا جائیگا، ممتاز صنعتکار اور وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے ٹیکسٹائل مرزا اختیار بیگ اس نمائش کا افتتاح کرینگے ۔جی ٹیکس نمائش کے پہلے روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث ایکسپو سینٹر میں لوگوں کا بے پناہ رش دیکھا گیا اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پہلے روز نمائش میں شریک کمپنیوں کے اسٹالز پر رکھی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔نمائش کے منتظم گلوبل انٹر پرائزز کے مجیب الرحمن صدیقی کے مطابق جی ٹیکس نمائش میں 235سے زائد نمائش کنندگان 670سے زائد برانڈز کی نمائش کررہے ہیں جبکہ نمائش میں 265غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں جس میں چین،جاپان،جرمنی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے وفود شامل ہیں۔مجیب الرحمن صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی جی ٹیکس نمائش ہے اور اب اس کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کیا جائیگا،انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل صنعت سے متعلق مشینری اور دیگر آلات کی نمائش کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تا کہ ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت کو فائدہ پہنچا کر ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کو ممکن بنایا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ جی ٹیکس نمائش کے انعقاد میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے بھرپور تعاون فراہم کیا ہے جبکہ دیگر حکومتی اداروں نے بھی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں معاونت کی ہے ۔ کراچی میں جاری اس نمائش میں ایکسپو سینٹر کے پانچوں ہالز میں اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ شہریوں نے اس ٹیکسٹائل نمائش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اس قسم کے ایونٹس سے نہ صرف شہر کی رونقیں بحال کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی ٹیکسٹائل میں اضافے کی راہ بھی ہموار ہوسکے گی
ایمز ٹی وی(صحت)آپ نے کیلوں کوپیٹ ٹھیک کرنے کے لئے تو استعمال کیا ہوگا لیکن آج ہم آپ کوکیلوں کاایک ایسا استعمال بتائیں گے کہ جس کی وجہ سے آپ شدید ترین کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے فوری نجات حاصل کرسکتے ہیں اجزاء اوربنانے کا طریقہ دو کیلے درمیانے سائزکے400ملی لیٹر ابلاہوا پانی دو چمچ شہد یاچینی(شہد کی صورت میں اسے پانی ابالنے کے بعدڈالیں) کیلوں کو کسی چمچ یا کانٹے کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں،چمچ اور کانٹا لکڑی کا بنا ہو۔اب اس میں چینی ڈالیں اوراچھی طرح پیسیں اوراگرشہدڈالنے کا ارادہ ہوتو شہد کوآخرمیں ڈالیں۔اب اس میں ابلا ہوا پانی ڈالیں اور30منٹ تک پڑا رہنے دیں،اس کے بعد چھان اس محلول کودن میں چار بار استعمال کریں۔کچھ ہی دنوں میںآپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی