Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (کراچی) پی آئی اے کے چیرمین ناصر جعفر نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا جب کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔ پی آئی اے کے چیرمین ناصر جعفر نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی واقعہ ہوا میں خود کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں اور اس واقعے میں میرے 2 لوگوں کا شہید ہونا مجھ سے برداشت نہیں ہورہا لہٰذا اس عہدے پر رہنے کے لیے میرا ضمیر گوارہ نہیں کررہا جس پر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔ پی آئی اے چیئرمین فائرنگ کے واقعے میں ملازمین کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ آج پی آئی اے کے لیے سیاہ دن ہے جب کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کہا تھا کہ خون کا ایک قطرہ بھی نہیں گرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فائرنگ کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں بہت سے لوگ کامیابی حاصل کرتے ہیں مگر اس کے باوجود یہاں ہرفنکار خود کو غیر محفوظ تصورکرتا ہے۔

یہ بات انھوں نے بھارتی مصنفہ سکھنیا وینکتراگھون کے ناول ’’ڈارک تھنگز کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، ودیا بالن کا کہناتھا کہ فنکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بالی ووڈ میں سیاہ چیزوں میں سے ایک ہے اور ہم سب اسے محفوظ کرتے ہیں اداکارہ کا کہناتھا کہ میڈیا میں ہمارے بارے میں بہت کچھ لکھاجاتا ہے جو اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی جس سے بعض اوقات ہم جذبات میں آجاتے ہیں۔ 

ایمزٹی وی (تعلیم)کراچی میں اقراءیونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئر 2016 منعقد کیا گیا جہاں ملک بھر کی 150 سے زائد نامی گرامی کمپنیوں نے اسٹالز لگا کر طلبہ کو نوکریاں حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ان اسٹالز کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں کمپنیوں کے نمائندوں نے براہ راست طالب علموں کے انٹرویو لے کر انکی اہلیت کی جانچ پڑتال کی۔ وائس پریذیڈنٹ اقراءیونیورسٹی ڈاکٹر عاقف کا کہنا تھا کہ طلبہ ہو یا کمپنیاں ،اس ایونٹ میں دونوں کا فائدہ ہے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)کمپیئرنگ، ماڈلنگ اور اداکاری تینوں شعبوں میں اچھا رسپانس مل رہا ہے، ایک فلم سائن کی ہے جس کی شوٹنگ لاہور میں ایک ماہ سے جاری ہے۔

 شازیہ شاہ کا کہنا تھا کہ میرٹ اور محنت ہی کامیابی کا زینہ ہے، جس کے لیے آپ کو کسی لابی یا سفارش کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ فلم ، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری میں پسند نا پسند کو ہی ترجیح دی جارہی ہے، اس سے باصلاحیت ٹیلنٹ کو زیادہ مواقع نہیں مل رہے، مگر بلند حوصلے اور محنت پر یقین رکھنے والے اپنی منزل پر پہنچ ہی جاتے ہیں۔شازیہ شاہ نے کہا کہ میں کسی لابی میں شامل ہوئے بغیر اپنی پرفارمنس پر ہی آگے بڑھ رہی ہوں۔

اپنی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں لیڈنگ رول کر رہی ہوں جس کی لاہور کے مضافات میں پچھلے ایک ماہ سے شوٹنگ کروا رہی ہوں جس کی تفصیلات فی الحال بتانے سے منع کیا گیا ہے۔ بہرحال کامیڈی میوزیکل فلم ہے جس میں فلم اور ٹی وی کے معروف فنکار کام کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ فلم کے حوالے سے بہت جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے جس میں اس کی تفصیلات اور نمائش کے بارے میں میڈیا کو بتایا جائے گا۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکارارباز خان اور انکی اہلیہ ملائکہ اروڑا میں علیحدگی کی افواہوں کے بعدان کے ایک اور چھوٹے بھائی سہیل خان کی بھی اپنی بیوی سیما سے علیحدگی کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سہیل خان اور سیما بھی علیحدگی کے متعلق غور کر رہیں۔ جوڑے کی علیحدگی کی وجہ سہیل خان اور اداکارہ ہما قریشی کی بڑھتی ہو ئی قربت کو قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم اداکارہ ہما قریشی کی جانب سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ سہیل خان کو اپنے بڑے بھائی کی طرح سمجھتی ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے لیے نیا سال بظاہر نئی بلندیاں لے کر آیا ہے۔پہلے انھیں امریکی سیریل ’’کوانٹیکو‘‘ میں اداکاری کے لیے پیپلزچوائس ایوارڈ اورپھر بالی ووڈ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے لیے ایوارڈدیا گیا اور اب ان کا نام انٹرٹینٹمنٹ کی سب سے بڑی تقریب آسکر کے میزبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا بھارت سے اکیڈمی ایوارڈ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے والی واحد شخصیت ہیں کیونکہ اس بار بھارت سے نامزد فلم ’’کورٹ‘‘ دوسرے ممالک کی بہترین پانچ فلموں میں جگہ نہیں بنا سکی۔اپنے نام کے اعلان کے بعد پریانکا چوپڑہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ میں ’’دی اکیڈمی‘‘ (آسکر) کی میزبانی کے لیے بے قرار ہوں اور یہ دیوانہ بنا دینے والی رات ہوگی۔واضح رہے کہ آسکر یعنی اکیڈمی ایوارڈزکی تقریب 28 فروری کوکیلیفورنیا کے شہر ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔

 
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ نے ماضی کے اسٹارز کو بھی یکجا ہونے کا موقع فراہم کردیا، ویوین رچرڈز، وسیم اکرم اور ڈین جونزاپنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ یادیں بھی تازہ کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق 4فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لیے فرنچائز ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے شام کو 4سے ساڑھے 6بجے تک آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی، ایک دن کی تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے والے کپتان شاہدآفریدی کی آمد پر اسکواڈ میں زیادہ ہی جوش و خروش دکھائی دیا۔
کوچ محمد اکرم اپنے معاون اسٹاف کے ہمراہ سرگرم رہے، میدان کے دوسری جانب لاہور قلندرز ٹیم نے بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے کام کیا،اس سے قبل صبح کراچی کنگز مکی آرتھر، سہ پہر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی وسیم اکرم اور ڈین جونز کی رہنمائی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے رہے، اسی وینیو پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سر ویوین رچرڈز کی توجہ کا مرکز بنے، ماضی کے اسٹار کرکٹرز کو اپنے درمیان پاکر اسکواڈز کا عزم مزید پختہ ہوگیا۔وسیم اکرم، ڈین جونزاور ویوین رچرڈز کو ایک دوسرے کے کیمپ میں جاکر اپنی یادیں تازہ کرنے کا موقع بھی ملتا رہا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ہم لیگ کے اولین ایڈیشن میں شرکت کے لیے پُر جوش ہیں، نئے ٹیلنٹ کے ساتھ ٹیم میں پہلے سے موجود کرکٹرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملے گا، پشاور زلمی کے جیمز ایلنبائی نے کہاکہ اسکواڈ متوازن اور ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، وہاب ریاض اور جنید خان کے ساتھ اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ کی شمولیت پیس بیٹری کو مہلک بنادے گی، شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بہترین تیاری ہوگی، سابق عظیم کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، حالات بہتر ہونے پر پاکستان میں کھیلنے کر خوشی ہوگی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ دسمبر کے مہینے کے لئے بجلی کی پیداواری قیمت 8 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی تھی تاہم مختلف ذرائع سے پیدا کی گئی بجلی کی اوسط لاگت 4 روپے 26 پیسے فی یونٹ رہی۔ جس پر نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین کو جنوری کے بلوں میں کیا جائے گا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔