Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایشیاءکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہونگی ۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ شیڈول ہے جو پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا-مارچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ہو گا اسلئے دونوں روایتی حریف دو بار ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلہ 27 فروری کو شیڈول ہے اس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔ اگر دونوں ٹیمیں ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیتی ہیں تو ان کے درمیان آئندہ دو ماہ کے دوران دو کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز ہو جائیں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) یورپی یونین کی پولیس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران یورپ میں 10 ہزار سے زائد مہاجر بچے لاپتا ہوچکے ہیں جو اپنے خاندان کے بغیر تنہا یورپ پہنچے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 'یوروپول' کے چیف آف اسٹاف برائن ڈونالڈ نے بتایا ہے کہ بچوں کی گمشدگی میں جرائم پیشہ گروہوں اور انسانی اسمگلروں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ برائن ڈونالڈ نے کہا کہ ان کی ایجنسی اور دیگر یورپی اداروں کو نہیں معلوم کہ اس وقت یہ بچے کہاں ہیں، کیا کر رہے ہیں اور کس کے ساتھ ہیں؟

یورپی حکام کے مطابق گزشتہ سال مہاجرین کی یورپ آمد میں ہونے والے کئی گنا اضافے سے قبل ہی کئی یورپی اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ تنہا یورپ پہنچنے اور مختلف حکومتوں کے پاس اپنا اندراج کرانے والے نصف سے زائد ایسے بچے غائب ہوگئے ہیں جو تنہا یا اپنے خاندان کے کسی بڑے کے بغیر یورپ پہنچے تھے۔ عالمی ادارۂ مہاجرین اور بچوں سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے 'یونیسیف' کے مطابق 2014ء میں یورپی حکومتوں کو موصول ہونے والی پناہ کی درخواستوں میں سے 23000 سے زائد تنہا یورپ پہنچنے والے یا اپنے اہلِ خانہ سے بچھڑ جانے والے بچوں نے دائر کی تھیں۔

 

لیکن 2015ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران صرف ایک ملک سوئیڈن کو تنہا یورپ پہنچنے والے یا اپنےخاندان سے جدا ہوجانے والے بچوں کی 23 ہزار سے زائد پناہ کی درخواستیں ملی تھیں جس سے حالات کی سنگینی کا اظہار ہوتا ہے۔بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم یورپی تنظیم 'مسنگ چلڈرن یورپ' کے مطابق  عین ممکن ہے کہ لاپتا ہونے والوں میں سے بعض بچے حکومتی مراکز اور پناہ گاہوں سے اپنی مرضی سے فرار ہوکر ان علاقوں کی طرف چلے گئے ہوں جہاں وہ مختلف وجوہات کی بنا پر جانا چاہتے تھے۔

لیکن تنظیم کے عہدیدران کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ لاپتا ہونے والے بیشتر بچے جرائم پیشہ گروہوں اور انسانی اسمگلروں کے ہتھے چڑھ گئے ہیں جو انہیں جنسی غلامی اور بدن فروشی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

 

ایمزٹی وی (تعلیم) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس پیر یکم فروری آج ہوگا. صدارت صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹرشکیل فاروقی کریں گے۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے متنازع اشتہار کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سیکریٹری جامعات کی جانب سے سندھ کی جامعات میں رجسٹرار، ناظم امتحانات اوروائس چانسلر سمیت دیگر انتظامی عہدوں پر براہ راست تقرری پر بھی بات ہوگی۔

ایمزٹی وی (تعلیم) معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان سائنسی میدان میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مزیدفروغ دینا ہے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کا مقصد دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان سائنسی میدان میں تعلیمی، تحقیقی و ثقافتی تعاون کوفروغ دینا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے، اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے جبکہ اس معاہدے کی بحالی دونوں اداروں کے درمیان تحریری اطلاع سے ممکن ہوگی۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری جبکہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فارمالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں ہفتے کومنعقدہ ایک اجلاس کے دوران کئے۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کہا ہزارہ یونیورسٹی 2001 ءمیں معرضِ وجود میں آئی تھی گزشتہ 15 سالوں میں اس ادارے نے تعلیم و تحقیق میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انھوں نے کہا اس جامعہ کا محل وقوع مغربی ہمالیہ صوبہ بین الاقوامی سطح پر حیاتیاتی انواع کی وافر موجودگی کے حوالے سے معروف ہے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپرلیگ انتظامیہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ پر ایونٹ کے دوران بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی۔

آل راؤنڈرمحمد حفیظ پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مشکوک ایکشن کی بنا پرپابندی کی زد میں ہیں اورانہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی میں بولنگ کی اجازت دی گئی تھی لیکن قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بھی ان کا بولنگ ایکشن پھرسے رپورٹ ہوا اوراب ان کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں پاکستان سپر لیگ میں بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پاکستان سپرلیگ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی اورمحمد حفیظ پر عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے پرپابندی عائد ہے اس لئے اب وہ سپرلیگ میں بطوربلے باز ہی کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کسی بولر کے بولنگ ایکشن پرایک سال کے عرصے میں 2 مرتبہ اعتراض سامنےآ جائے تو اس پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جاتی ہے جب کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن بھی ایک سال کے دوران 2 مرتبہ مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

 
ایمز ٹی وی (کراچی) ڈائریکٹرجنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن سست ہوگیا لیکن آپریشن سست نہیں بلکہ اپنے مشن کے مطابق ہورہا ہے۔
نوری آباد میں حب کار ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے کارروائیاں کم ہوں تو کچھ لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ رینجرز کی سیٹنگ ہوگئی تاہم انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن کے ساتھ ہے، دشمن زیادہ ہوں تو کارروائیاں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور جب دشمن کم رہ جائیں تو کارروائیاں بھی کم ہوتی ہیں تاہم کراچی کو پرامن شہر بنا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو غیرمحفوظ بنانے والے گینگسٹرز اور عسکری ونگز دہشت گردی کرتے ہیں اس لئے عوام ایسے لوگوں پر نظررکھیں جو دوسروں کا جینا مشکل کرتے ہیں۔
میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی مسائل سے نکل رہے ہیں اور رینجرز حالات بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم امن و امان بہتر کرنے کے لئے دیگر اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرتی ہے اور کھیلوں کے انعقاد پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
حب کارریلی میں کراچی سمیت اندرون سندھ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے بھی ریلی میں گاڑی چلائی اور22 کلو میٹر کا فیصلہ صرف 32 منٹ میں طے کیا
 
ایمز ٹی وی (کراچی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ اور بدنام زمانہ گینگسٹر عزیر جان بلوچ نے دوران گرفتاری مزید انکشافات کردیئے ۔ عزیر بلوچ نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے جیل میں ہی لیاری کا سردار بنانے کا وعدہ کرلیا تھا ۔ لیاری گینگ وار کے دہشتگرد عزیر جان بلوچ نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں ۔ عزیر بلوچ نے سیاسی جماعتوں اور حکومتی شخصیات سے روابط کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت نے جیل میں گینگسٹرز کا سربراہ مقرر کیا اور لیاری کا سردار بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں نے زمینوں پر قبضے ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لیے استعمال کیا ۔ عزیر بلوچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خالد شہنشاہ ، گینگسٹر ارشد پپو ، سٹیل ملز کے سابق چئیرمین سجاد حسین شاہ سمیت سینکڑوں قتل کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں ۔ نثار مورائی ، قادر پٹیل بھی فشریز میں ملازمین کو ڈرانے دھمکانے بھتہ وصولی کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ عزیز بلوچ نے بعض کرپٹ رہنمائوں کو بیرون ملک فرار کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ عزیر بلوچ نے بتایا کہ ہر ماہ 10 کروڑ روپے لیاری گینگ وار کے نام سے بھتہ وصول کیا جاتا تھا ۔ فشریز سے بھی باقاعدگی سے بھتہ طلب کیا جاتا تھا ، اولڈ ایریا میں بھتہ جمع کرنے کے لئے دہشت گردی کرکے خوف و ہراس پھیلایا جاتا تھا ۔ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ لیاری سے الیکشن لڑنے کی دھمکی دے کر من پسند افراد کو ٹکٹ بھی دلوائے -
 
ایمز ٹی وی (آکلینڈ) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ایڈن پارک آکلیند میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے بازوں کی بیٹنگ جاری ہے اور نیوزی لینڈ نے 35.3 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا لئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں عامر نے میک کولم کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد گپٹل اور ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 165 رنز تک پہنچا دیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 159 رنز کی شراکت ہوئی، گپٹل 82 رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ کین ولیمسن بھی 84 رنز بنا کر اظہر علی ہی کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عامر نے 5 رنز پر ہنری نکولس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جب کہ گرانٹ ایلیٹ 10 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو امپائر نے بارش کے باعث میچ روک دیا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 47.3 اوور میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 20 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم میں جا بیٹھے۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 134 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 154 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انجری کے باعث پہلے 2 ون ڈے میں شرکت نہ کرنے والے شعیب ملک نے 32 رنز اسکور کئے جب کہ بابر اعظم 83 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سرفراز احمد نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 16 اور وہاب ریاض 11 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے 2، 2 جب کہ کورے اینڈرسن اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ایمز ٹی وی (پیرس) فرانسیسی وزیر خارجہ لاواں فابیوس نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات بحال کرانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو فرانس خود مختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

جرمن ویب سائیٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں میں پائے جانے والے جمود کے خاتمے کی خاطر ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے، اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کے طے شدہ دو ریاستی حل کو عملی شکل دینا ہے۔ اگر یہ کانفرنس ناکام رہی تو فرانس فلسطین کی آزاد اور خود مختار ریاست کے وجود کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لے گا۔

واضح رہے کہ یورپ کے کئی ممالک کی پارلیمنٹ فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کی علامتی قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں نے اسرائیلی ڈرونز نظام ہیک کرلیا،ایف سولہ طیاروں کی کاک پٹ سے ویڈیو حاصل کی۔ گزشتہ 18سال سے امریکا اور برطانیہ کی طرف سے اسرائیلی ڈرونز اور لڑاکا طیاروں کی نگرانی کا خفیہ آپریشن جاری ہے۔

 

امریکی جریدے ’’نیوز ویک ‘‘ نے تحقیقی ویب سائٹ The Intercept کے حوالے سے لکھا کہ امریکی اور برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیلی ڈرون اور لڑاکا طیاروں کیخفیہ لائیو ویڈیو کو ٹیپ کیا۔ غزہ میں فوجی آپریشن کی نگرانی کی، ایران کے خلاف ممکنہ حملے پر بھی نظر رکھی، اور دنیا بھر میں اسرئیل کی طرف سے برآمد ڈرون ٹیکنالوجی کی نگرانی بھی کی۔

 

یہ خفیہ پروگرام برطانیہ کے ’گورنمنٹ کمیونی کیشن مواصلات ہیڈکوار ٹر (جی سی ایچ کیو) اور امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا مشترکا تھا جس کا خفیہ کوڈ ’انارکائسٹ‘ تھا جس کا مقصد اسرائیلی ڈرونز پر نظر رکھنا تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق امریکی اور برطانوی اداروں نے ڈرون اور ایف سولہ طیاروں کی ریکارڈنگ چر ائیں۔برطانوی انٹیلی جنس سروسز نے ماہرین کو گولان کی پہاڑیوں، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون پروازوں کی نگرانی کا حکم دیا تھا۔ امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی پہلی بار اسرائیلی ایئر فورس کے ایف 16 لڑاکا طیاروںکے کاک پٹ سے ویڈیو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

جی سی ایچ کیو کی یہ خفیہ فائلیںامریکا کے سابق انٹیلی جنس اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے فراہم کی گئیں جن میں ڈرون کیمروں کی طرف سے ریکارڈنگ ویڈیو، تمام اعدادو شمار اور معلومات کے متعلقہ رپورٹس بھی شامل ہیں،حتی کہ اسرائیلی طیاروں کی پروازوں کے روٹ بھی دکھائے گئے۔

 

اسرائیلی ڈرونز کی2009اور 2010کے درمیان کی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرونز میزائل سے لیس ہیں جب کہ اسرائیلی حکومت ہمیشہ مسلح ڈرونز رکھنے کی تردید کرتی آئی ہے۔2008 کی ایک جی سی ایچ کیو کی مبینہ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ رسائی اسرائیلی فوج کی تربیت اور کارروائیوں اور اس خطے میں ممکنہ مستقبل کی پیش رفت کے متعلق آگاہی کے لئے ضروری ہے۔

 

امریکا اور برطانیہ کی طرف اسرائیل کے متعلق اس خفیہ آپریشن کو شروع ہوئے18سال ہو گئے، 1998 کے بعد سے دونوں ممالک نے اسرائیلی طیاروں اور ڈرونز کی حساس ویڈیو فوٹیج جمع کرنا شروع کردی تھیں۔ ان میں شامی حکومت اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے متعلق ڈرون سےحاصل معلومات بھی شامل تھی۔

 

اسرائیلی ملٹری، نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور جی سی ایچ کیو نے اس پر تبصرے سے انکار کردیا ہے تاہم اسرائیلی انٹیلی جنس عہدے دار نے ایک نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ’اسرائیلی انٹیلی جنس کی تاریخ کیسب سے زیادہ سنگین لیکج ہے‘۔

 

اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، اور پاکستان کے پاس مسلح ڈرونز ہیں تاہم کئی ممالک درجنوں مسلح ڈرونز کی تیاری میں مصروف ہیں جس سےڈرون کلب کے پھیلنے کا امکان ہے۔