ایمزٹی وی(اسپورٹس) قومی سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اولمپئن حنیف خان نے کہا ہے کہ میں نے جن حالات میں پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالی وہ تسلی بخش نہیں، اس وقت کھلاڑیوں کا مورال بہت گرا ہوا ہے، انھیں حوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔
2 روزہ ٹرائلز کے پہلے دن سابق قومی کپتان نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے منعقدہ اوپن ٹرائلز میں صرف 27 کھلاڑیوں کی شرکت مایوس کن ہے، ان دونوں صوبوں میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، انھوں نے کہا کہ اس تعداد سے کھلاڑیوں کی کھیل میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ہمارے دورمیں ہونے والے قومی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہوا کرتی تھی.
حنیف خان نے کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ حوصلہ بخش ہے, اب کھلاڑیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ان ٹرائلز میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، انھوں نے کہا کہ اب کسی بھی پلیئرکے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جو ٹیم میں شمولیت کا اہل ہوا اسے شامل کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(بزنس)کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی کے ایل ای ڈی لائٹس کی صفرشرح ڈیوٹی وٹیکسوں پرکلیئرنس کی نشاندہی کی رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکیشن کلکٹریٹ کوارسال کیے جانے کے بعد متعلقہ کلکٹریٹس متحرک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے ایل ای ڈی لائٹس کے 32درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹس متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کیں، کسٹمز ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی کی کنٹراونشن رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی ۔ جس میں درآمدکنندگان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو درست قراردیاگیا،دوسری جانب اپریزمنٹ ایسٹ، ویسٹ اورپورٹ قاسم کلکٹریٹس پر ایل ای ڈی لائٹس کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر قانون کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی وٹیکسوںکی وصولیاں شروع کردی ہیں جن سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے اضافی ٹیکسوںکی وصولیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز کی اس سخت حکمت عملی کے باعث ایل ای ڈی لائٹس کے متعدد درآمدکنندگان کی جانب سے واجبات کی ادائیگیوں کی رفتاربھی تیز ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کراچی کی نشاندہی سے قبل درآمدکنندگان نے متبادل انرجی کے استعمال پر ڈیوٹی اورٹیکسوںکی رعایت کا غلط استعمال کرتے ہوئے کہ قومی خزانے کو20کروڑ33لاکھ کانقصان پہنچایا۔ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف کیا تھا کہ درآمدکنندگان کی جانب سے مختلف واٹ پینل کی ایس ایم ڈی /ایل ای ڈیز درآمدکییں اوران پر کسٹمزڈیوٹی، سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس کے قانون میں موجود رعایت غلط طریقے سے حاصل کیں اور کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس ایکٹ میں موجودقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دی گئی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کی نئی فلم‘‘ فتور’’ میں مرکزی کردار نبھانے والی باربی ڈول کترینہ کیف کے سرخ بالوں پر فلم کے پروڈیوسرز کے 55لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم‘‘فتور’’ کے کردار کی مناسبت سے کترینہ کیف کو بالوں پر سرخ رنگ کرانے کی ضرورت پیش آئی تو ٹیم کو مقامی سطح پر بالوں کو مطلوبہ رنگ میں ڈھالنے
والا کوئی اچھا ہیئر سٹائلسٹ میسر نہ آیا جس کے بعد لندن کے ایک ماہر کلر ایکسپرٹ کو ممبئی لایا گیا تھاجس نے بالوں پر رنگ کیا۔واضح رہے کہ شوٹنگ کے بعد کترینہ کیف کو کچھ مہینوں کیلئے باقاعدگی کے ساتھ بالوں کے رنگ کو درست کروانے کیلئے لندن کا سفر کرنا پڑا تھا۔
ایمزٹی وی (صحت)ناریل کے تیل میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامنزاور منرلز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سر کی جلد کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور سر میں موجود خشکی،جوﺅں اورروکھا پن کو ٹھیک کرتا ہے۔اگر آپ ناریل کے تیل میں کڑی پتا ڈال کر ابالیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس کی وجہ سے بال گرنا بند ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر لیموں پانی اور ناریل کے تیل کو ملاکر سر میں لگانے سے بھی بال گرنا کم ہوجائیں گے ناریل کے تیل کو سر میں لگانے سے نمی بخارات بن کر نہیں اڑتی اور سر تر رہتا ہے جس کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان نہیں ہوتے جن لوگوں کو سر میں بے پناہ پسینہ آتا ہے اگر وہ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو ان کا سر ٹھنڈا رہے گا اور پسینہ آنا بھی کم ہوجائے گا اگرآپ سر میں سفید بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو رات کو سونے سے قبل ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریںاور اس میں نیاز بو(لیونڈر)کا تیل شامل کریں۔اس تیل کے مکسچر کو رات کو سر میں لگائیں اور اگلے دن دھولیں آپ اس عمل کو تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو مطلوبہ نتائج نہ مل جائیں
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بولرز حریف بلے بازوں پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر شعیب ملک پہلے میچ میں انجری کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، تیسرے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس دیکھ کر کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا، ون ڈے بھی جیت سکتے ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اور تیسرے میچ میں شرکت کروں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق کے وقت میچ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شپ رات 3 بجے شروع ہوگا۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستانی اداکارہ مروا حسین کا ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرہ ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور دونوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں مروا حسین ،اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتی نظر آئیں۔فلم ‘صنم تیری قسم’ سے بالی و وڈ میں ڈیبیو کرنے والی مروا حسین نے انٹرویو کے دوران کہا کہ جب ماہرہ خان کا ڈرامہ ہمسفر نشر ہوا تھا تو اُس وقت میں اداکارہ بھی نہیں تھی، وہ نہایت باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے شوبز میں مجھ سے زیادہ وقت گزارا ہے جبکہ مجھے صرف چند سال ہوئے ہیں، اس لیے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے کہ ماہرہ خان بھی اس سال شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم رئیس سے بالی و وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔اپنے اور ماہرہ کے ایک ساتھ ڈیبیو کے حوالے سے مروا کا کہنا تھا میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں ایک ہی سال میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ہی ڈیبیو ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جائیں گے ۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمینٹ) ادارے کے مطابق ملازمت کے خواہشمند افراد کا ایک ہی ’’مشن‘‘ ہوگا کہ وہ 365 دن خاص اوقات پانڈا کے ساتھ گزاریں، ان سے پیار کریں اور ان کی خوشی و غم کو نوٹ کرتے رہیں لیکن اس کے لیے نوٹس لینے، پانڈا کے متعلق کچھ معلومات اور بنیادی فوٹوگرافی لازمی ہے کیونکہ مختلف مواقع پر پانڈا کی تصاویر لینا ہوں گی اور شرمیلے جانور کی عادات اور موڈ کو نوٹ کرنا ہوگا اس مرکز میں 80 فیصد رضاکارجاپان، یورپ اور امریکا سے تعلق رکھتےہیں لیکن گاڑیاں بنانے والی ایک کمپنی اس تنخواہ کا کچھ حصہ دے گی۔ مرکز افسر کے مطابق پانڈا کے ساتھ رہتے ہوئے رضا کاروں کو وہی غذا کھانا ہوگی جو ادارہ تجویز کرے گا جب کہ اس ملازمت کی آخری تاریخ 15 جولائی 2016 ہے جو دی گئی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے
ایمزٹی وی (تعلیم) آ غا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج سے 1999 میں ایم بی بی ایس پاس کرنے والے طلبہ نے بچوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کے لئے انڈومنٹ فنڈمیں3لاکھ 50ہزار امریکی ڈالرز کی امدادکا تحفہ دے دیا۔ جس میں سے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تحت چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کے ضرورت مند بچوں کے علاج کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس تحفے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے آغاخان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول نے بتایاکہ ہمارے پاس ایسے ڈاکٹر اور سہولیات موجود ہیں کہ ہم قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں، نوزائیدہ بچوں اور کمسن بچوں کی صحت کے پیچیدہ مسائل کا علاج کرسکتے ہیں۔ ہمارے انڈومنٹ فنڈمیں شامل اس امداد سے ہمیں پاکستان میں اپنی نوعیت کے واحد اور منفرد لیول III بچوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں بہت زیادہ بیمار اور انتہائی کمزور بچوں کے علاج میں مدد حاصل ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اسپتال نے2013 سے اب تک3ہزارسے زائد بچوں کے معیاری علاج کے لئے 30.5 ملین روپے کی خطیر رقم فراہم کی ہے۔
ایمزٹی وی (پشاور)پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خاتون اور اس کے تین بچے زخمی ہوگئے ، گھر میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے فیز 6 میں علی الصبح گیس لیکج سے زور دار دھماکے نے قیامت صغری برپا کردی ۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ، لوہے کی کھڑکیاں اور دروازے تک ٹوٹ گئے جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ دھاکے کی آواز سن کر اہل علاقہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔ امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا