ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے افغان ٹیم کی جلد پاکستان آمد کی خوشخبری سنا دی، گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ذرائع آمدن بڑھانے کیلیے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر اینڈ ریئل اسٹیٹ کے تقرر کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا39 واں اجلاس گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا، اس کی صدارت چیئرمین شہریارخان نے کی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی،اراکین ظفر محمود، شکیل احمد شیخ، گل زادہ، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، میجر(ر) نعیم اختر گیلانی، امجد لطیف، سیکریٹری آئی پی سی محمد علی گردیزی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، چیف فنانشنل آفیسر بدر منظور خان، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کوآرڈی نیشن امجد حسین بھٹی اور سیکریٹری بورڈ سلمان نصیر بھی شریک ہوئے۔
میٹنگ شروع کرنے سے پہلے سانحہ چارسدہ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔شہریار خان نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کیلیے کوشاں ہیں، افغانستان ٹیم کے جلد دورہ پاکستان کا امکان ہے، مصباح اور یونس کو مشیر مقرر کیا گیا، ان نامور کرکٹرز کی مشاورت سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ مالی معاملات میں شفافیت لانے کیلیے آڈٹ اور احتساب کا جامع طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے ریونیو کو مانیٹر اور اس میں اضافے کیلیے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر اینڈ ریئل اسٹیٹ کا تقرر کیا جائیگا، وہ بورڈ کی املاک سے بہتر آمدن کا حصول ممکن بنائیگا۔اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ کو پی ایس ایل انتظامی طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ تمام فرنچائز نے پی سی بی کو مکمل ادائیگیاں کر دی ہیں اور اب کسی کے ذمہ کوئی بڑی رقم واجب الادا نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسکول سردی میں اضافے کی وجہ سے بند کئے۔ جن تعلیمی اداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں انہیں واپس لے لیں گے۔ میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے سے پجیرو میں بیٹھنے والے لوگوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔ یہ منصوبہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فنڈنگ اور چین کا تحفہ ہے۔ اس منصوبے کا اقتصادی راہداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی(بزنس) یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 11 روپے سے زائد تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔
رپوٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے سے زائد تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 15 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 15 پیسے، پیٹرول 7 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 36 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت میں 8 روپے 17 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)سینئر اداکارعابد کشمیری نے کہاہے کہ جب سے ذات برادری اور غنڈہ گردی والی کہانیوں پرمبنی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اُسی دن سے ملکی انڈسٹری کی تباہی شروع ہوگئی تھی۔ ماضی میں ہم نے سوشل اور فیملی کہانیوں پر مبنی سینکڑوں فلمیں کامیاب ہوتے دیکھی ہیں ۔ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ گزشتہ 35برس سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں چند سال ہی انڈسٹری کیلئے بہتر آئے تھے یہی وجہ تھی کہ میں نے اپنے آپ کو ٹی وی اور سٹیج پر مصروف کرلیا۔ آج بھی سٹیج پر معیاری کام کرنیکی کوشش کرتا ہوں تاکہ فیملیز کو تھیٹر کی جانب لایا جائے ،آنیوالا وقت فلم اور سٹیج کیلئے بہتر ہوگا۔ان کاکہناتھاکہ معیاری فلموں کوہردورمیں پسند کیاگیا۔ ہمارے نوجوان جس قدرمحنت اورلگن کیساتھ فلمیں بنارہے ہیںمیں پرامیدہوں کہ سینماگھروں میں پاکستانی فلموں کاراج ہوگا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)) آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ہونے خواتین کے ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہِنگس کی جوڑی نے ایک مرتبہ پھر شاندار پرفارمنس کے تسلسل کو برارقر رکھتے ہوئے میدان مار لیا ۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم یعنی آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہِنگس کی جوڑی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی جوڑی کیساتھ ہوا۔ عالمی نمبر ایک جوڑی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سات چھ اور چھ تین سے فتح حاصل کی ۔ اس شاندار کامیابی کے بعد بھارت کی ثانیہ مرزا نے 6 جبکہ سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہِنگس نے 12 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔
ایمزٹی وی (بزنس) عوام کو پڑھنا لکھنا بھی کام نہ آیا ۔ آئی پی آر کے مطابق ملک میں پڑے لکھے بے روزگاروں کی شرح ان پڑھ بے روزگاروں سے دگنی ہوچکی ہے جس میں سے 15 سے 29 سال کے مردوں کی تعداد 10 لاکھ ہے ۔ کم عمری کے باعث یہ افراد جرائم کی طرف با آسانی مائل ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کا یوتھ پروگرام مکمل طو پر نا کام ہو چکا ہے ۔ حقائق نامے کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو گذشتہ 13 سال میں سب سے زیادہ ہے ۔ دوسری جانب ملک میں خواتین کی لیبر فورس میں شرکت زیادہ ہوئی ہے جبکہ مالی سال 2013 سے اب تک چائلڈ لیبر میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی وڈا سٹار رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف ایک دوسرے سے الگ ہونے پر شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔تاہم تاحال دونوں ستاروں کی جانب سے ایک دوسرے سے علیحدگی کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن جوڑے کے جدا ہونے پر ذیادہ نقصان اداکار رنبیر کپور کو اٹھانا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ستارے جس اپارٹمنٹ میں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے اس کی سیکیورٹی کی مد میں رنبیر کپور 21کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کرا رکھی تھی جو یوں اچانک گھر چھوڑ کر جانے پر ڈوبتی نظر آرہی ہے۔ رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان لڑائی کی مختلف اوقات میں مختلف وجوہات سامنے آتی رہی ہیں۔ واضح رہے رنبیر کپور اداکارہ سے لڑ جھگڑ کر اپنے والدین کے ساتھ ہل روڈ پر واقع ولسن اپارٹمنٹس میں شفٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’فتور ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔کترینہ کیف کی فلم ’ فتور‘ 12فروری کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اس قسم کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں نے استعفیٰٗ دینے سے متعلق سوچا اور نہ ہی ایسا کوئی بیان دیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ میڈیا میں میرے استعفیٰ سے متعلق بے بنیاد خبریں چلا دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہم نیوزی لینڈ میں اس طرح پرفارم نہیں کر سکے جس طرح کرنا چاہیئے تھا لیکن اس وقت قومی ٹیم تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی سر پر ہے اسلئے استعفیٰ دینے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔
واضح رہے کہ میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ وقار یونس اور معاون اسٹاف میں شامل مشتاق احمد اورگرانٹ فلاوربیٹنگ و بولنگ میں پلان کا میدان میں عمل درآمد نہ کرنے پر کھلاڑیوں سے خوش نہیں ہیں جب کہ ہیڈ کوچ نے ٹیم میٹنگ میں یہاں تک کہہ دیا کہ اگر کھلاڑی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو ہم اپنے عہدے چھوڑنے کیلیے تیار ہیں۔