Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ سے آفرز کے باوجود میری پہلی ترجیح پاکستانی فلم ہی رہی ہے ہدایتکار محسن علی کی فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع ہو جائے گی معیاری فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو سینماؤں میں صرف پاکستانی فلمیں ہی نمائش ہوا کریں گئیں ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے ا پنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ فلم مقبول میڈیم ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ ٹیم اور اسکرپٹ دیکھے بغیر ہی فلم سائن کرلی جائے مجھے صرف پاکستانی ہی نہیں بالی ووڈ سے ابھی تک آفرز ہیں،جن میں کام کرنے کے لیے اسی وقت ہاں کروں گی جب مجھے اپنا کردار پسند آیا۔نیلم منیر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بطور اداکارہ ایسی پرفارمنسز دوں جو مدتوں یاد رہیں ۔سٹیلائٹس کے اس دور میں جب سو سے زائد چینلز پر ملکی اور غیر ملکی ڈرامہ سیریلز بیک وقت چل رہے ہوں ان میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنا ایک مشکل ٹاسک ہے۔خوش قسمت ہوں کہ بطور اداکارہ اپنی ایک الگ پہچان بناچکی ہوں اور لوگ میرے کرداروں کے حوالے سے جانتے ہیں۔

ایمزٹی وی (لاہور) پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں لکھا گیاہے کہ یونیورسٹیز کی حدود میں تبلیغی جماعتوں کے تبلیغ کرنے اورٹھہرنے پر پابندی ہوگی، تعلیمی اداروں کی حدود میں جتنی بھی مساجد ہیں وہاں خطبات دینے سے پہلے انتظامیہ کو دکھانے ہونگے،یونیورسٹی ہاسٹلز میں رہنے والے طلباء بھی ڈومیسائل اور اسٹوڈنٹ کارڈ کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ہاسٹلز میں غیر طلبا عناصرکے رہنے پر پابندی عائد ہوگی،آئی بورڈ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سوشل میڈیاپر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ اس کے علاوہ ایجنسیز بیوروز تمام اسکولز اور کالجز کے اندر بنانے کاحکم دیاگیاہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اسلحہ اور منشیات کو پھیلنے سے روکنے کیلیے سخت اقدامات کرے گی

ایمزٹی وی(ملتان)ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکر کیخلاف محکمانہ کارروائی پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکر کشور ناہید کیخلاف ڈسپلن کی خلاف وزری پر محکمانہ کارروائی کیساتھ مقدمہ بھی درج کرایا گیا جس پر ہیلتھ ورکرر ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت کے حکام کے ناروا سلوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 11 فروری کو شروع ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جس سے مہم کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی صدر رخسانہ انور کا کہنا ہے مطالبہ جائز ہے جس کے حصول کیلئے سیاہ پٹیاں باندھ کر ای ڈی او آفس کا گھیرائو بھی کریں گے تاہم ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی نے بائیکاٹ کے حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی) یہ جدید بوتل آسانی سے کسی بھی سائیکل پر نصب کی جاسکتی ہے اور عملِ تکثیف (کنڈینسیشن) کے تحت ہوا میں موجود پانی کے بخارات کو جمع کرکے انہیں صاف پانی کی شکل دے سکتی ہیں۔ ڈیزائنر کے مطابق ہوا میں نمی کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی بوتل میں پانی اتنی ہی جلدی بننا شروع ہوجاتا ہے جب کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ نہ صرف مرطوب علاقوں بلکہ ریگستان کی فضاؤں سے بھی اس بوتل کے ذریعے پانی جمع کیا جاسکتا ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والی یہ بوتل ’’فونٹس‘‘ کولر کی طرح کام کرتی ہے اگرچہ ابھی پانی جمع کرنے کے لیے تیز ہوا درکار ہوتی ہے لیکن اب اس بوتل میں ہوا اندر جذب کرنے والے خودکار نظام پر بھی کام ہورہا ہے اور ساتھ ہی انتہائی خشک اور گرم علاقوں میں پانی جمع کرنے والی بوتل پر بھی تحقیق جاری ہے

 
ایمز ٹی وی (گلگت) ایک درجن سے زائد جماعتوں، تنظیموں اورایسوسی ایشنز پر مشتمل اینٹی ٹیکس موومنٹ نے انکم ٹیکس، ودہولڈڈنگ ٹیکس اور اقتصادی راہداری میں حصہ نہ دینے کے خلاف احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی جلسے میں تمام ٹریڈز ایو نینز انجمن تاجران، ٹرانسپورٹ ایسوی ایشن، ہوٹلز ایسوسی ایشن، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن، ڈرائیورز ایسوسی ایشن اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اینٹی ٹیکس موومنٹ فردوس احمد نے کہا کہ حقوق دیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ گلگت بلتستان کی تابناک تاریخ میں اس بات کی گواہ ہے کہ اس خطے کا صرف اسلامی اخوت کے جذبے کے تحت یہاں کے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ بلا شرط الحاق کیا تھا۔ مگر آگ حکمران کو یہ شرافت مندانہ اقدام راس نہیں آئی اور گلگت بلتستان کے عوام کو 68سالوں اُن کے آئینی حقوق سے محروم رکھا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران ایک طرف گلگت بلتستان کو متنازعہ خطہ قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف گلگت بلتستان میں مختلف ٹیکسز کا نفاذ کر کے یہاں کے عوام کی معاشی اور اقتصادی قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت جی ایس ٹی کی مد میں سالانہ 40ارب روپے غریب عوام سے لے رہی ہے۔ جس کا 80فی صد دیگر صوبوں کو این ایف سی ایواڈ کی شکل میں واپس دیا جارہا ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان این ایف سی ایواڈ سے یکسر محروم ہے۔ اکنامک کوریڈور کے 46ارب ڈالر پاکستان کے دیگر صوبوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ مگر گلگت بلتستان کے عوام کو اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے عوام کو یہاں سے گزرنے والی ٹرکوں اور ریل کے ڈبوں کو گنا رکھا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام اب اپنے حقوق کے لئے اکھٹے ہو چکے ہیں۔ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل اینٹی ٹیکس موومنٹ بشیر احمد خان نے کہا کہ نام نہاد گلگت بلتستان کونسل نے انکم ٹیکس آرڈر2012کے تحت یہاں کے عوام پر کالے قانون نفاذ کیا گیا ہے جس کی شدید الفاذ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزارت کشمیر افیئرز اور ایف بی آر کی ملی بھگت سے انکم ٹیکس کی ناجائز وصولی گزشتہ دو سالوں سے جاری ہے۔چیئرمیں سپریم کونسل نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس آرڈر کی مکمل واپس تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس آرڈر کے ذریعے وصول کی گئی رقوم کی واپس تک مخالفت جاری کھیں گے۔ اگر حکومت نے گلگت سے ایف بی آر کا ٖدفتر اسلام آباد منتقل نہیں کیا تو ایف بی آر کے دفتر کا جلاؤ گھیراو کرینگے جس کی ذمہ دار حکومت پر عائد ہوگی۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) یونیورسٹی آف میری لینڈ نے میپل کا ایک پتہ اٹھایا گیا اور اس سے بیٹری بنانے کا تجربہ کیا، اس پتے کو 1000 درجے سینٹی گریڈ پر پکا کر اسے خشک کیا اور اس میں سوڈیم کی بڑی مقدار شامل کرکے اس سے بیٹری کا منفی ٹرمنل یا اینوڈ بنایا گیا تجربہ کرنے والے سائنسدان کا کہنا ہے کہ بیٹریوں میں لیتھیئم استعمال ہوتا ہے لیکن سوڈیم کا استعمال ان میں زیادہ چارج بھر کر بیٹری کی افادیت بڑھا سکتا ہے ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکوں ، تربوز اور دیگر چھلکوں کو بھی ان کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن درخت کا سادہ پتا اس کے لیے بہت موزوں ہے

ایمزٹی وی(بلوچستان)مستونگ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 5 شر پسند ہلاک ہوگئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی دتو میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اشرف بلوچ اپنے 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے ۔ ہلاک ہونے والے شرپسندوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جسے سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا ۔

ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ حکومت نے ایل ایم یو اسپتال کی نجکاری کا فیصلہ کیاہے امید ہے کہ یہ پروجیکٹ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کو دیا جائے گا۔ لمس یونیورسٹی کا کام درس و تدریس کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیاقت یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے انڑپور شہر میں لٹریسی سینٹرکی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ لیاقت میڈیکل اسپتال کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے کیاجائے گا جس میں ہم صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات کا انتظام کریں گے کیونکہ یونیورسٹی کا مقصد درس اور تدریس کے علاوہ عوام کو طبی سہولیات بھی فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا کہ انڑپور لٹریسی سینٹر میں کمپیوٹر ،انسٹرکٹر سمیت ٹیکنیکل اسٹاف مہیا کیا جائے گا کیونکہ ماں اور بچے کی صحت سے معاشرہ بہتر ہوگا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) کالعدم تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی لطیف اللہ محسود نے پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب کردیا ، دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں مل کر کالعدم ٹی ٹی پی سے کارروائیاں کراتی ہیں ، تربیت کے ساتھ ساتھ پیسے بھی ملتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد اور حکیم اللہ محسود کے بھائی لطیف اللہ محسود نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔ "را" افغان خفیہ ایجنسی کے ساتھ مل کر کالعدم ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کراتی ہے ۔ کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عبدالولی کے ذریعے پیسے اور تربیت دی جاتی ہے ۔ دہشتگرد لطیف اللہ محسود کے مطابق جیل میں قرآن پاک پڑھنے کے بعد اس کی آنکھیں کھلیں ۔ لطیف اللہ محسود نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی جن لوگوں کو اغوا کرتی تھی ان کے ورثا کو دھمکی آمیز کال وہی کیا کرتا تھا.