ایمز ٹی وی (تعلیم) سابق سیکریٹری تعلیم و اطلاعات مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ دوسرے کے نقطہ نظر کو سننا چاہیے اپنی رائے کو تھونپنا درست نہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہمدرد کالج آف سائنس اینڈ کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ شہید حکیم محمد سعید بین الکلیاتی اردو مباحثہ 2016 کے موضوع پر بیت الحکمہ آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد اورکالج کی پرنسپل صباءخالد بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک معاشرے میں برداشت کس طرح سے آتی ہے، دوسروں کے نقطہ نظر کو کس طرح سے سننا چاہیے ۔ یہ تمام چیزیں ہم گھر سے سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری درسگاہ وہ ہوتی ہے جہاں آپ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس مباحثہ میں کراچی کے مختلف 10 کالجوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)سرینا ولیمز نے ماریا شراپوواکو پھر ’’رلا‘‘ دیا، امریکی اسٹار نے حریف کو باہمی مقابلوں میں18ویں مات دیتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے فائنل فور میں قدم رکھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز کی سال کے پہلے گرینڈ سلم میں عمدہ کارکردگی جاری ہے۔ گذشتہ روز انھوں نے دوسرے راؤنڈ8 میچ میں روسی اسٹارماریا شراپووا کو 6-4 اور6-1 سے قابو کیا، باہمی مقابلوں میں سرینا نے شراپوواکیخلاف لگاتار 18ویں فتح پائی، شراپووا نے سرینا کو آخری مرتبہ 2004 میں ہرایا تھا، مجموعی باہمی ریکارڈ 19-2 سے سرینا کے حق میں ہے، روسی پلیئر نے دونوں فتوحات 12برس قبل ہی حاصل کی تھیں۔4 سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا نے کیریئرمیں پانچویں مرتبہ گرینڈ سلم سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
انھوں نے کوارٹرفائنل میں اسپین کی کارلا سواریز نیواروکواسٹریٹ سیٹ میں 6-1 اور6-3 سے شکست دی۔ دوسری جانب مینز سیمی فائنل دفاعی چیمپئن نووک جوکووک اور راجرفیڈرر کے درمیان ہوگا، کوارٹرفائنلز میں سربیئن اسٹار نے جاپانی حریف کائی نیشکوری کو 6-3، 6-2 اور6-4 سے مات دی، راجرفیڈرر نے جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے ٹوماس بریڈیچ کو 7-6(7/4)، 6-2 اور 6-4 سے قابو کرلیا، جوکووک کیریئر کی11ویں جبکہ فیڈرر ریکارڈ18ویں ٹرافی کی دوڑ میں شامل ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کے باہمی مقابلوں کا ریکارڈ 22-22 سے برابری کی سطح پر ہے، جو بھی پلیئر فائنل میں پہنچا وہ برتری بھی حاصل کرلے گا، دیگر دو کوارٹرفائنلز میں اینڈی مرے کا سامنا ڈیوڈ فیرر اور میلوس راؤنک کا مقابلہ گیل مونفیلز سے ہوگا، فیڈرر سے مقابلے میں جوکووک کو فیورٹ کی حیثیت حاصل ہوگی کیونکہ انھوں نے گذشتہ برس یوایس اوپن اور ومبلڈن کے فائنلز میں بھی انھیں زیر کیا ہے۔
فیڈرر 39 جبکہ جوکووک 29 ویں مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، نیشکوری کیخلاف جوکووک نے 11 گراؤنڈ اسٹروک ونرز لگائیں، فیڈرر نے بریڈیچ کو پچھاڑ کر گذشتہ 13 برسوں میں 12ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل فور میں رسائی پائی، ان کا مقابلہ 2 گھنٹے 16 منٹ جاری رہا۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کرنے والی 38 سالہ اداکارہ ودیا بالن کا ماننا ہے کہ شادی اور عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔
ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ارد گرد تبدیلی آتی ہے، خواتین کی زندگی 30 سال کے بعد ختم نہیں ہوتی، نہ ہی شادی اور بچے اس کی وجہ بنتے ہیں۔ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ ایک اداکارہ کی بالی ووڈ میں زندگی کم دورانیے کی ہوتی ہے مگر اب ایسا کچھ نہیں۔ودیانے دوسری اداکاراؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمر اب صرف نمبر بن کر رہ گئی ہے۔ کاجول آج بھی اسی طرح اداکاری کر رہی ہیں، ان کے بچے بھی ہیں۔ ایشوریا ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کچھ سالوں کا وقفہ لینے کے بعد وہ پھر سے اداکاری کر رہی ہیں۔ اسی طرح بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں ہیں جو شادی شدہ بھی ہیں اور اپنے کیرئیر کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں، اور زیادہ تر اداکاراؤں کی عمر 30 سال سے زائد ہے۔
ودیا بالن نے مزید کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انھیں ایسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور وقت گزرنے کے ساتھ انھیں مزید فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کر رہی ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) امریکہ کے مشرقی خطے میں شدید برف باری والے اختتام ہفتہ کے دوران ہالی وڈ فلم ’دا ریویننٹ‘ باکس آفس کی کامیاب ترین فلم رہی۔آسکر ایوارڈز میں نامزد ہونے والی فلم میں اہم کردار مشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا ہے۔ فلم امریکہ کے ایک سرحدی علاقے میں رہنے والے شخص کے بارے میں ہے جو ایک ریچھ کے حملے کے بعد زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف ہوجاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے میں فلم کی ٹکٹوں سے ہونے والی آمدن ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ فلم سٹار وارز دا فورس اویکنز نے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور نیو یارک میں ’جونس‘ نامی طوفان کی آمد سے سینیما گھر بند رہے جبکہ سینکڑوں دیگر سینیماز نے شوز معطل کر دیے۔
باکس آفس فرم ’رینٹریک‘ سے ایک سینئر تجزیہ کار پال ڈرگارابیڈیئن کا کہنا تھا کہ طوفان سے بکس آفس پر اثر محدود رہا ہے۔ انھوں نے کہا: ’میرے خیال میں طوفان آنے کی وجہ سے مجموعی طور پر باکس آفس پر 10 سے 12 فیصد کا فرق پڑا ہوگا۔ گذشتہ کچھ دنوں سے کوئی ریکارڈ توڑ امید ویسے بھی نہیں جڑی ہوئی تھی۔‘
ڈائریکٹر آلہاندرو جی اناریتو کی فلم ’دا ریویننٹ‘ کی شمالی امریکہ میں ٹکٹوں سے ہونے والی آمدن اب تک11 کروڑ 92 لاکھ ڈالرسے تجاوز کر گئی ہے۔ فلم آٹھ جنوری سنہ 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔ جے جے ابرامز کی فلم سٹار وارز نے عالمی طور پر 1.94 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے یہ دو ارب ڈالر کی آمدن سے تجاوز کر جائے گی۔
اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے کی سب سےمقبول فلم ’رائڈ الونگ ٹو‘ باکس آفس پر تیسرے مقام پر آگئی ہے۔ باکس آفس پر پانچ سب سے مقبول ترین فلموں میں دو نئی فلمیں شامل ہوئی ہیں، کامیڈی فلم ’ڈرٹی گرینڈپا‘ اور ’دا بوئی‘۔اگلے ہفتے میں ریلیز ہونے والی فلموں میں ’دا فائنیسٹ آورز‘ اور ’کنگ فو پینڈا تھری‘ شامل ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگراموں میں داخلے یکم فروری 2016ء سے شروع ہوں گے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بغیر لیٹ فیس 4 مارچ 2016ء مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے خواہش مند طلباءوطالبات داخلہ فارم ریجنل کیمپس‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی‘ بنگلہ نمبر 26/2 سول لائن بالمقابل پی ٹی سی ایل ٹاور حیدرآباد کے علاوہ قائم کئے گئے سیل پوائنٹس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ جاری طلبہ(پہلے سے داخل) کو سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ان کے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ طالبعلم داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کرکے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (بزنس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی کی مدت ملازمت میں ممکنہ توسیع اور ادارے میں بے قاعدگیوں پر رپورٹ طلب کرلی۔
ممبر کمیٹی مزمل قریشی نے چیئرمین کو اپنے خط میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ایم ڈی مشین ٹول فیکٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے جوسراسر غیرقانونی ہے، ان کے دور میںغلط افراد کو تعینات کیا گیا۔
ایک ایم بی بی ایس کو ایچ آر جبکہ پروٹوکول کے شعبے میں انجینئر بھرتی کر لیا گیا ، ایسے فیصلوں سے ادارے میں افراتفری پھیلتی ہے، اس صورتحال کے باوجود ایم ڈی کی مدت ملازمت میں توسیع کی اطلاعات ہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی اسد عمر نے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی تاکہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی کارکردگی، مالی حسابات اور بے قاعدگیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)کراچی سمیت ملک بھر میں آرمی پبلک اسکول 3دن تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ،اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام اے پی ایس اسکولزسیکیورٹی خدشات کے مدنظر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوچکا، نئے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ سنیئرز کو بھی اپنے ساتھ لے کر چلیں،اچھی آفر ہوئی تو فلم ضرور کروں گی،بالی ووڈ کے ساتھ مشترکہ فلمسازی میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ اداکارہ کا کہناتھا میری بات سچ ثابت ہوئی ،شروع دن سے کہہ رہی تھی کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے اپنے پاؤں پرکھڑی ہوگی ، اس کے مستقبل سے مایوسی نہیں ہوں۔پچھلے تین سالوں میں پاکستانی فلموں کو جس طرح ملک اور بیرون ملک پذیرائی مل رہی ہے ۔ اس نے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان ڈال دی ہے۔
زارا شیخ نے کہا کہ افسوس یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب جب فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے تو کچھ عناصر اسے کراچی اور لاہور میں تقسیم کرنے میں لگ گئے ہیں ۔ اس طرح کی افواہیں اڑانے کا مقصد صرف فلم انڈسٹری کی بحالی پر کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ نئے لوگوں کے ساتھ فلم انڈسٹری کے چند سنیئرز ہدایتکارہ سنگیتا ، شان ، سیدنور ، اقبال کشمیری ، پرویز کلیم ، شہزاد رفیق بھی شامل ہوگئے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اگر چاہتی تو کب سے ٹی وی انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہوتی مگر میرا پہلا اور آخری رومانس فلم ہی ہے ۔ زارا شیخ نے کہا کہ اب اداکارہ نور بخاری اور معمر رانا بھی بطور ڈائریکٹر فلمیں بنار ہے ہیں ان کی کامیابی کے لیے بھی دعا گو ہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ بالی ووڈ کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، ایک بالی ووڈ فلم ’’آنر کلنگ‘‘ میں کام کرچکی ہوں جو بدقسمتی سے پاکستان میں نمائش نہیں ہوسکی ۔ اس طرح کی مزید کوئی بالی ووڈ سے آفر ہوئی تو ضرور کروں گی
ایمز ٹی وی(اسپو رٹس)پاکستان کے سابق گول کیپر منصور احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی سفارتخانے نے انھیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا لہذا وہ اب ساؤتھ ایشین گیمز کیلیے ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داریاں نہیں نبھاسکتے۔
یہ مقابلے آئندہ برس بھارت میں شیڈول ہیں، منصور نے بتایا کہ میں تقریباً دو ہفتوں سے بنگلہ دیشی ویزا ملنے کا انتظار کررہا تھا لیکن اب مجھے بتایا گیا کہ وہ مجھے ویزا نہیں دے رہے، انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے قبل بنگلہ دیشی ایمبیسی نے مجھے کہا تھا کہ فارن آفس کے ڈی جی کی منظوری ملنے پر ویزا جاری کردیاجائیگا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
ایمزٹی وی ( تعلیم) جامعہ سندھ جامشورو کے بائیو کیمسٹری شعبے میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب نگراں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ طلباءو افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بائیو کیمسٹری کے طلباءوطالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیں۔