Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

چایمز ٹی وی(اسپورس) پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور قازقستانی پارٹنر یاروسلوا شیوڈووا کو آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلے میں ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ کے ہاتھوں 5-7 اور2-6 سے شکست ہوگئی۔

ثانیہ کی ایک ہی دن میں یہ دوسری کامیابی تھی، اس سے قبل انھوں نے ویمنز ڈبلز میں مارٹینا ہنگز کیساتھ امریکا کی کوکو وینڈی ویگ اور جرمن پلیئر اینا لینا گرونفیلڈ کو 6-2، 4-6 اور6-1 سے مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

(بیجنگ) چین نے افغان عمل کیلئے بھارت ،ایران اور روس سے رابطے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے،اس کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان بھی افغان عمل میں اپنا منفرد کردار جاری رکھے گا۔

 

بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ وانگ یینے افغان ہم منصب صلاح الدین کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے افغان امن عمل میں مصالحت اور سہولت کار کا کردار ادا کرتے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

 

ان کا کہناتھا کہ امن عمل کی کامیابی کے لیے بھارت، ایران اور روس سے بھی رابطے بڑھائے جائیں گے،بات چیت سے ہی افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام ممکن ہے ، چین امن عمل کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، دیگر فریقین بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

 

چینی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ افغان حکومت اور دیگر گروہ اتفاق رائے سے ایسا لائحہ عمل تشکیل دیں جو سب کے لیے قابل قبول ہو، امید ہے اس سلسلے میں افغان طالبان بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔

ایمز ٹی وی (بزنس)  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں محدود کاروباری سرگرمیوں کے سبب منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان کا تاثر قائم رہا اورقابل ذکرنوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی جس کے سبب 51.55فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے4 ارب37 کروڑ11 لاکھ85 ہزار537 روپے ڈوب گئے۔

 

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر74.98 پوائنٹس کی تیزی ہوئی لیکن فوری منافع کیلیے فروخت سے یکدم 180 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سے انڈیکس مثبت زون میں آگیا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس9.25 پوائنٹس کے اضافے سے31074.38 پوائنٹس، کے ایم آئی30 انڈیکس229.26 پوائنٹس بڑھ کر 53111.85 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 14.07 پوائنٹس کے اضافے سے 14876.56 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس3.35 پوائنٹس کی کمی سے 18045.18 ہوگیا۔

 

کاروباری حجم پیر کی نسبت16.52 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ79 لاکھ95 ہزار190 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار303 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 128 کے بھاؤ میں اضافہ، 155 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) مہران انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے آڈٹ میں 44،56 ملین کی بے قاعدگیاں جبکہ 20کروڑ روپے صرف سیکورٹی کمپنی کو فراہم کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مہران انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی جامشورو میں لاکھوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ حالیہ ہونے والے آڈٹ کے مطابق مہران یونیورسٹی میں صرف سیکورٹی کے لئے 20کروڑ روپے نجی کمپنی کو ادا کر دیئے گئے ہیں یونیورسٹی کے ایک اہم ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے ٹول پلازہ سے منسلک مہران یونیورسٹی کی ایک ہزار ایکٹر زمین پر قبضے کے حوالے سے ایک نجی کمپنی کو 20کروڑ روپے کی ادائیگی ریکارڈ میں دیکھائی گئی جبکہ سو سے زائد گارڈز کو ادائیگی کی گئی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے بھی سندھ کی پانچ یونیورسٹیوں میں ہونے والی 89کروڑ کی بے قاعدگیوں پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، جس میں مہران یونیورسٹی میں بھی مختلف معاملات پر شکوک و شبہات سامنے آئے ہیں۔ مہران کے میگاتھری پروجیکٹ بغیر کسی پی سی ون کے 10کروڑ 37لاکھ 60ہزار روپے میں دی گئی جبکہ 36لاکھ 70ہزار روپے کا مختلف سامان خلاف ضابطہ خریدا گیا۔

ایمزٹی وی (کراچی)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی کوارٹرز کے متاثرین کو فوری طور پر متبادل رہائش گاہیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری سروسز کو فون کر کے سندھ اسمبلی کوارٹرز میں رہائیش پذیر افراد کو فوری طور پر متبادل رہائش گاہیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر سرکاری یا کرائے کے مکانات میں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ اسمبلی کے کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق علی الصبح چھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 70 رنز سے شکست دی تھی۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی نے سیکیورٹی صورتحال کے باعث 30جنوری کو ہونے والا جلسہ تقسیم اسناد ملتوی کردیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی (کراچی)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فرام کرنے والوں سے 4 لاکھ سے زائدغیر اخلاقی ویب سائٹ تک رسائی بندکرنے کا حکم دیاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ اس حکم کے بعد کیاگیا ہے جس میں ٹیلی کام شعبے کے ریگولیٹری ادارے سے کہاگیاتھا کہ وہ پاکستانی نوجوان نسل کو خراب کرنے میں کرداراداکرنے والی فحش ویب سائٹس کیخلاف اقدام کیے جائیں۔ پی ٹی اے نے کہاکہ اس نے ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پر بند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی موادکی نشر واشاعت پرقابو پایاجاسکے۔

ایمز ٹی و ی (اسلام آباد)سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے حلقے این اے 125 لاہور میں تمام ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ تصدیق سے سب کی تسلی ہو جائے گی جبکہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انہیں اعتراض نہیں ۔

 

ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن این اے 125 میں ڈالے گئے ووٹ تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوائے ، امید کرتے ہیں کہ تین ماہ میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔

 

دوسری طرف سعد رفیق کا کہنا ہے کہا کہ انہیں ووٹوں کی گنتی پر کوئی اعتراض نہیں ۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے پورے حلقے کے ووٹوں کی تصدیق کی درخواست مسترد کرتے ہوئےصرف 9 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی تصدیق کرائی ، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پورے حلقہ سے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروا لیتے ہیں ۔ ووٹوں کی تصدیق ہونے دیں ، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔