Sunday, 17 November 2024

خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، تعداد 13 ہو گئیہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ2023 تک پولیو کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں گے
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ رواں سال کے پی میں پولیو کیسزکی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ صوبے کے 16 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 34 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے

یہ ویکسین انفلوئنزا وائرس کے ان حصوں کو نشانہ بناتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ تبدیل نہیں ہوتے
لندن: طبّی ماہرین نے ہر قسم کے زکام سے بچانے والی ’’یونیورسل فلُو ویکسین‘‘ کی کامیاب انسانی آزمائشیں (فیز 2 کلینیکل ٹرائلز) مکمل کرلی ہیں اور اب وہ اسے اگلے مرحلے پر آزمانے کےلیے تیار ہیں۔
فلُو (زکام) کی نئی دوا جسے ’’فلُو وی‘‘ (FLU-v) کا نام دیا گیا ہے، یہ مصنوعی طور پر تیار کی گئی ہے اور اب تک کے تجربات میں اسے کئی اقسام کے زکام کی طویل مدتی روک تھام میں مفید پایا گیا ہے۔ اسے لندن کی ادویہ ساز کمپنی ’’سِیک اے کیور‘‘ نے وضع کیا ہے۔
کمپنی کی چیف سائنٹفک آفیسر اولگا پلیگویلوس کہتی ہیں کہ یہ دوا انفلوئنزا (فلُو) وائرس کو ناکارہ کرنے کےلیے اُن حصوں کو نشانہ بناتی ہے جو اس وائرس کی تمام اقسام میں یکساں ہوتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت کم تبدیل ہوتے ہیں۔
اب تک جتنی بھی فلُو ویکسینز بنائی گئی ہیں، ان میں وائرس کو ناکارہ کرنے کےلیے ایسے حصوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کچھ عرصے میں تبدیل ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ویکسین بھی بے کار ہوجاتی ہے۔
’’فلُو وی‘‘ تیار کرنے کےلیے ماہرین نے کمپیوٹر الگورتھم استعمال کرتے ہوئے انفلوئنزا وائرس کے ان حصوں کا پتا لگایا جن کی وجہ سے جسمانی دفاعی نظام (امیون سسٹم) میں مضبوط اور مؤثر ردِعمل بیدار ہو کر وائرس کا قلع قمع کرسکتا ہے۔ پھر ان میں سے بھی وائرس کے ایسے حصے شناخت کیے گئے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت کم تبدیل ہوتے ہیں۔
ویکسین تیار ہوجانے کے بعد اس کی ابتدائی آزمائشیں کامیاب رہیں،
اس بارے میں ریسرچ جرنل ’’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ’’فلُو وی‘‘ لگوانے والوں میں صرف انجکشن کے مقام پر ہلکا پھلکا ردِعمل سامنے آیا۔ اس کے علاوہ اور کوئی منفی ضمنی اثر (سائیڈ ایفیکٹ) نہیں دیکھا گیا۔
دیگر طبّی ماہرین نے بھی اس کامیابی کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ ’’سِیک اے کیور‘‘ کے تحقیق کار اب اس دوا پر اگلے مرحلے (فیز 3) کی طبّی آزمائشیں شروع کرنا چاہتے ہیں جس کےلیے انہوں سرکاری فنڈنگ یا سرمایہ کار کمپنی کی تلاش شروع کردی ہے

اسلام آباد / چمن: ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،مزید 184 پاکستانی تفتان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
تفتان بارڈر پر زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ کے لئے موبائل لیب بھی تفتان پہنچ گئی جس کو ایک مخصوص جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔
 معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز دگنے ہوچکے ہیں تمام 19 کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حیرت کی بات نہیں 106 ممالک میں یہ بیماری پھیل چکی ہے تاہم ابھی تک مقامی سطح پر اس کے پھیلنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں، اگر ہم ذمہ داری سے کام کریں تو ہم پھیلاؤ سے بچ سکتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں، رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی بہترین طبی نگہداشت کی جارہی ہے لہذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے، ریسکیو ٹیمیں بھی جائے حادثے پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمام اکرم بھی حادثے میں شہید ہوگئے،
حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

انتظامیہ نے رواں سال کیلئے 194ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کیا تھا۔کورونا وائرس نے خسارے سے دوچارپی آئی اے کامزید براحال کر دیا۔سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین پرپابندی کے باعث ایک ماہ میں 2ارب روپے کا نقصان ہوا۔ انتظامیہ نے رواں سال کیلئے 194ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کیا۔آپریشنل خسارہ ختم کرنے کی نوید کے ساتھ اس مد میں 32 کروڑ روپے اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا، جس کاحصول نہ صرف ناممکن لگتا ہے بلکہ مجموعی خسارہ 37ارب سے بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، امریکی حصص بازاروں میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔
ڈاؤ جونز انڈیکس میں 2 ہزار14 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، ڈاؤ جونز 23 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا، نیسڈیک میں 625 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
یورپی حصص بازاروں کا اختتام بھی مندی میں ہوا، فرانسیسی مارکیٹ میں 431 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جرمن مارکیٹ میں 910 پوائنٹس کی کمی آئی، برطانوی مارکیٹ میں 486 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

دوسری طرف ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا، جاپانی مارکیٹ میں 16 پوائنٹس کی کمی ہوئی، چینی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جب کہ ہانگ کانگ مارکیٹ میں 355 پوائنٹس اور جنوبی کورین مارکیٹ میں 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اپنا 80 فی صد تیل غیر ملکی ذرایع سے درآمد کرتا ہے، اس سے پاکستان کے درآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔