اتوار, 19 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) بدعنوانی اور شفافیت پر نظر رکھنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں صومالیہ، شمالی کوریا اور افغانستان کو کرہ ارض کے بدعنوان ترین ملک قرار دیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بدھ کو اپنی رپورٹ "کرپشن پرسیپشنز انڈکس 2015"جاری کی جو کہ اس کے بقول دنیا بھر میں سرکاری سطح پر بدعنوانی کے تاثر سے متعلق ماہرانہ رائے پر مبنی ہے۔

 

اس رپورٹ میں سب سے کم نمبر بدعنوانی کی انتہا کو ظاہر کرتے ہیں اور اس کے مطابق صومالیہ اور شمالی کوریا نے آٹھ نمبر حاصل کیے جب کہ افغانستان کا نمبر 11 ہے۔ کوئی بھی ملک 100 نمبر حاصل نہیں کرسکا جو کہ بدعنوانی سے مکمل طور پر مبرا ہونے کی شرح ہے۔ لیکن چند ایک اس نمبر کے قریب قریب ضرور رہے جن میں ڈنمارک 91 جب کہ فن لینڈ اور سویڈن 90، 90 نمبر پر ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کی چھ ارب آبادی کی اکثریت ان ممالک میں رہتی ہے جہاں "بدعنوانی ایک سنگین مسئلہ ہے۔"

تنظیم کے سربراہ ہوشے اوغاژ کہتے ہیں کہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ بدعنوانی بدستور دنیا بھر میں ایک "بدنما دھبہ" ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "لیکن 2015ء بھی ایک ایسا سال رہا جس میں لوگ بدعنوانی کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔ دنیا بھر میں لوگوں نے اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ٹھوس پیغام دیا۔ یہ بدترین بدعنوانی سے نمٹنے کا وقت ہے۔" سب صحارا افریقہ کے ممالک کی کارکردگی بہت بری رہی ہے۔ بوٹسوانا اس خطے میں 63 نمبر کے ساتھ قابل ذکر بہتری رکھنے والا ملک ہے لیکن رپورٹ کے مطابق یہاں کے اکثر ممالک میں "بدعنوانی ایک سنگین مسئلہ ہے"۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کا شمار بھی بدعنوان ترین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں کی حکومتیں شدت پسند گروپ داعش کے خطرے سے دوچار ہیں اور یہاں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں عراق کو 16 جب کہ شام کو 18 نمبر دیے گئے ہیں۔ خطے کے دیگر ملکوں میں لیبیا سولہویں نمبر پر ہے جب کہ اردن 53 اور سعودی عرب کچھ بہتری کے ساتھ 52 نمبر پر رہا جہاں خواتین کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دینے سمیت کئی اصلاحات دیکھنے میں آئی ہیں۔ یورپ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مختلف ممالک میں شہری اور آزادی اظہار پر لگائی جانے والی قدغنوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، قازقستان، روس اور ازبکستان اس کی فہرست میں بہت کم نمبر حاصل کر سکے ہیں۔

 

تنظیم نے ہنگری، مقدونیہ، اسپین اور ترکی کے نمبر میں "تنزلی" پر فکرمند ہوتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں مثبت تبدیلی کی امید تھی لیکن اب یہاں بھی بدعنوانی بڑھتی اور جمہوریت سکڑتی جا رہی ہے۔ گوکہ اس خطے میں ڈنمارک، فن لینڈ، سویڈن اور ناروے کے نمبر بھی اچھے ہیں لیکن یہاں بھی گزشتہ سال بدعنوانی کے بڑے مقدمات سامنے آچکے ہیں۔

ایشیا سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ یہاں بدعنوانی گو کہ بہت زیادہ ہے لیکن ساتھ ہی اس کے خلاف اقدام بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ ایشیا میں جاپان 75 نمبر کے ساتھ کم بدعنوان ملک ہے جب کہ فہرست میں چین 37، فلپائن 35 جبکہ کمبوڈیا اور میانمار کے 21، 21 نمبر ہیں۔

ٹرانسپرنسی نے شمالی و جنوبی امریکی ممالک کو اپنے ہاں نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے خاص طور پر جب بات نظام انصاف کی ہو تو اسے سیاسی اثرورسوخ سے پاک بنایا جائے۔ تنظیم کی فہرست میں کینیڈا 89 جب کہ امریکہ 76ویں پوزیشن پر ہے۔یوراگوئے اور چلی کا شمار بھی کم بدعنوان ملکوں میں ہوا ہے جب کہ ہیٹی اور وینزویلا 17 نمبر کے ساتھ بدعنوان ترین ملکوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) ریجنل ڈائریکٹر (پرائیویٹ اسکولز)حیدرآبادگریڈ 19کے قادر بخش رند کوگریڈ 20کی پوسٹ پر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشوروکا بھی اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام بھی شروع کردیا تھا۔ قادر بخش رند سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ گریڈ 17میں فزکس کے لیکچرار تھے انہیں 2003میں سندھ ٹیسکٹ بک بورڈ جامشورو میں تعینات کیا گیا اور وہ گزشتہ کئی برسوں تک چیئرمین اور سیکریٹری بورڈ کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔انہیں اچانک دوبارہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کا بحیثیت چیئرمین تعینات کرنے پربورڈ کے ملازمین اور افسران ششدر رہ گئے کیونکہ قادر بخش رند پر نیب اور اینٹی کرپشن کے مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔ نصابی کتب کی چھپائی کے سلسلے میں کروڑوں روپے کی رقم پیپرز ملز مالکان کو ادا کردی گئی تھی لیکن ملز مالکان سے کاغذ وصول نہیں کیا گیا تھاجس پر نیب حکام نے قادر بخش رند اور دیگر کےخلاف مقدمہ نمبر 142/2011 درج کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی حاصل کی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر محکمہ ایس اینڈ جی نے وزیر اعلی کے احکامات پر 19گریڈ کے نان کیڈر قادر بخش رند کوخصوصی طور پر 20گریڈ کی کیڈر پوسٹ کا اضافی چارج دیا تھا۔ قادر بخش رند کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت سندھ نے یہ اضافی ذمہ داری دی تھی میں خود اسکا خواہشمند نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بنایا جانے والا نیب کا مقدمہ ختم ہوچکا ہے۔ جبکہ دوسری جانب نیب حکام سے رابطہ کرنے پر مذکورہ مقدمے کے خاتمے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایمز ٹی وی (کراچی) عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین اور محمد انور بھارتی اور برطانوی ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں ، میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد شمیم نے کہا کہ وہ عمران فاروق قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں مگر اس میں انہیں عوام کی مدد درکار ہے ، وہ قتل کیس کے حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں ، انہوں نے جو بیان دیا کسی کے دبائو میں آکر نہیں دیا بلکہ اپنی مرضی سے دیا تھا ۔ خالد شمیم نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کے دوران اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہیں کسی سے جان کا کوئی خطرہ نہیں ۔ اس موقع پر خالد شمیم کی بیوی کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کی حالت ٹھیک نہیں اس لئے وہ ایسے بیانات دے رہا ہے اس کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے جبکہ دوسری طرف خالد شمیم کا اصرار تھا کہ وہ بالکل ہوش و حواس میں ہے اور وہ بیان دینا چاہتا ہے کہ الطاف حسین اور محمد انور کو را اور ایم آئی سکس کی حمایت حاصل ہے 

ایمز ٹی وی(تعلیم)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مختلف خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری طور پر تدارک کیا جائے اور ان کاازالہ کیا جائے۔انہوں نے سندھ کی 5 جامعات میں 89کروڑ روپوں کے خردبرد کے حوالے سے خبر کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو فوری طور پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ حقائق کا پتہ چلایا جا سکے۔اسلام کوٹ کے رہائشی ایک بچے کا پولیو کاشکار ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کریں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں 5 سوائن فلو کیسز کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ فوری اقدامات کرکے انہیں رپورٹ پیش کریں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا جہاں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بدعنوانی کیس میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف مزید شواہد سامنے آئے ہیں اس لئے ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ اگرمعالج سمجھیں تو ڈاکٹر عاصم کو اسپتال بھی منتقل کیا جائے۔

 

ایمزٹی وی(بزنس) دنیا کے 400 امیر ترین ارب پتی 2016 کے پہلے ہفتے میں 194 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ان ارب پتی افراد کی آمدنی میں چین کے معاشی مسائل، تیل کی گرتی ہوئی قیمت اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ سے کمی ہوئی۔ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کو ساڑھے 4 ارب ڈالر اور دوسرے امیرترین شخص آمانسیو اورٹیگا کو3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچا۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کے گٹھ جوڑ توڑیں گے۔ پورا یقین ہے کہ 2016ءدہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہو گا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گوادر، تلار اور تربت کا دورہ کیا اور بلوچ عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے 2016ءدہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ، دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کے گٹھ جوڑ توڑیں گے جس کے باعث انصاف اور امن کی راہ ہموار ہو گی۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں انسانی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں کم رہی، دنیا کے 188 ملکوں میں سے پاکستان کا انسانی ترقی کے حوالے سے 147 واں نمبر ہے، پاکستان میں اقتصادی ترقی صرف امیر لوگوں کے گرد گھومتی ہے، سرمایہ کاری کے بہتر مواقع بھی مال دار طبقہ کے لئے ہی ہیں، پاکستان میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روز گاری کی شرح 48 فیصد کے قریب ہے جبکہ ملک میں 8 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی ”یو این ڈی پی“ کی جانب سے 2015ءکے لئے جاری کی جانے والی انسانی ترقی کی سالانہ رپورٹ بہت سے پاکستانیوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بنی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے حوالے سے پاکستان گزشتہ برس کے مقابلے میں بھی ایک نمبر پیچھے چلا گیا ہے۔ انسانی ترقی کے عالمی جائزے کا آغاز 1990ءمیں ایک پاکستانی ماہر معیشت ڈاکٹر محبوب الحق کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روز گاری کی شرح 48 فیصد کے قریب ہے جبکہ ملک میں 8 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہیں۔ پاکستان انسانی ترقی کے شعبے میں بہت پیچھے کیوں ہے؟ اس سوال کے جواب میں بہت سے اقتصادی ماہرین کا خیال ہے دہشت گردی کی جنگ، قدرتی آفات، بھاری قرضوں کے بوجھ اور محصولات کی وصولیوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان انسانی ترقی کے لئے درکار رقوم خرچ کرنے کے قابل ہی نہیں تھا۔ اقتصادی امور کے ایک پاکستانی ماہر منصور احمد بتاتے ہیں پاکستان اپنی آمدن کا بڑا حصہ انسانی ترقی کے شعبوں پر خرچ کرنے سے قاصر رہا ہے۔ ترجیحات کے درست نہ ہونے اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان اپنے ہیومن ریسورسز کو بہتر نہیں بنا سکا، اس لیے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یہ اپنے ہمسایہ ملکوں میں بھی پیچھے ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قومی احتساب بیورو کے اشتراک عمل سے کرپشن کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی کیلئے "کرپشن سے انکار" کے زیر عنوان ملک کے طول و عرض میں قومی کانفرنسز منعقد کرے گی، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، سکھر، ملتان اور کراچی اور دوسرے مرحلے میں ملک کے دیگر علاقوں میں کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، یہ بات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے پشاور میں یونیورسٹی کے علاقائی دفتر میں قومی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا جیلوں میں قیدیوں کو مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کا جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس سے قیدیوں کو مثبت سرگرمی ملے گی اور وہ معاشرہ کا کارآمد شہری بن جائیں گے ۔

ایمزٹی وی(کراچی)جسٹس سجاد علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ نئے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی۔ تقریب میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز کے علاوہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی۔ 1966 سے 2000 تک کے تمام مقدمات کو آئندہ سال جون تک نمٹا دیا جائےگا‘ سابق چیف جسٹس کی پالیسی برقرار رہے گی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ارود میں ہوئی۔ تقریب میں ڈی جی رینجرز پہلی بار شریک ہوئے۔

Page 15 of 16