اتوار, 19 مئی 2024


ایمزٹی وی(ٹیکسلا)ٹیکسیلا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کشمیری اور فلسطینی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے زور پر قومیں غلام نہیں بن سکتیں، جتنا طاقت کا استعمال ہوگا نفرت اتنی بڑھے گی، سیاسی اختلاف اپنی جگہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس معاشرے میں انصاف ہو وہ خوشحال ہوجاتا ہے، جو ملک خوشحال ہیں وہاں سب سے کم کرپشن ہے، نیب ٹھیک ہوتا تو نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگ چکی ہوتیں، میاں صاحب نے اپنے غلام کو نیب کا سربراہ لگایا ہوا ہے، شریف برادران نے ملک کے کسانوں کو تباہ کردیا، کرپشن کے باعث یہاں سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں کرپشن کے بادشاہ کو شکست دینی ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے رائے ونڈ مارچ سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کردیا، بولے کہ کوئی ساتھ دے نہ دے، اکیلا جاؤں گا، رائے ونڈ آخری پڑاؤ نہیں، پنجاب پولیس اور گلو بٹوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ 30 ستمبر کو کچھ نہ کرنا، کچھ ہوا تو بھیڑ بکریوں کی طرح چپ نہیں بیٹھیں گے، سب کو واٹس ایپ نمبر دیں گے، پولیس روکے تو ہمیں بتائیں، ہمارا جمہوری حق چھینا گیا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔


پولیس انتظامیہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے رائیونڈ میں جلسے کے مقام کا دورہ کیا، جلسہ گاہ کی سیکورٹی، ٹریفک سمیت دیگرامور کو حمتی شکل دینے کے لیے انتظامیہ، پولیس اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے مختلف امور کا جائزہ لیا۔

پاناما لیکس میں شریف خاندان کے نام آنے پر ملک بھر میں کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والی تحریک انصاف کا اگلا پڑائو ہوگا وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرہ سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اڈہ پلاٹ میں،30ستمبر کو سیکورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کےلیے کمشنر لاہور ، ڈی سی او،سی سی پی او ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام نے علاقے کا دورہ کیا۔

پولیس اور انتظامی افسروں کا کہنا تھا کہ جلسے کےلیے 4سے رات نو بجے تک کا وقت مانگا جارہا ہے، جلسہ گاہ اور شرکا کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے، پولیس کو راستوں میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنے دیں گے، عمران خان اڈہ پلاٹ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

ایمز ٹی وی (سکھر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے


وزیراعظم نے خود پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ احتساب ان سے شروع کیا جائے، وزیراعظم کا خود اعلان کرکے پیچھے ہٹ جانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے ہیں، ان کو کسی کا کوئی خوف نہیں ۔اس ساری صورت حال میں ن لیگ کے 25 ایم این ایز بھرے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے اعلان کے بعد سے جس طرح کے بیانات سامنے آئے ہیں اس سے خدشہ ہے کہ کہیں تحریک انصاف کے مارچ میں تصادم نہ ہوجائے،

اگر پی ٹی آئی کارکنان پر پتھر برسائے گئے تو جواب میں پھول نہیں بلکہ اینٹیں ملیں گی، ملک پہلے ہی نقصان اٹھا چکا ہے اس لئے مزید کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کی اپنی جماعت ہے وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جماعت اسپیکر پر اعتماد نہیں رکھتی تو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں ہم جمہوری لوگ ہیں

پارٹی کی پالیسیوں کے مطابق چل رہے ہیں، جمہوری روایات کے مطابق عوام کے ذریعے تبدیلی کے خواہاں ہیں، عوام سے رجوع کرنے کا مطلب اسلحہ اٹھانا یا بغاوت نہیں۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 127 میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ایس 127 پیپلزپارٹی کی ہی نشست تھی اور ہماری کامیابی کے بعد الزامات سامنے آنا سیاسی روایات ہیں لیکن ہم نے اپنی کھوئی ہوئی نشست دوبارہ حاصل کی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ میگا کرپشن کا منصوبہ ہے اس کی لاگت 22 سے 65 ارب روپے پر چلی گئی۔ اب نیلم پراجیکٹ میں بھی کھربوں کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔

وقت ہی بتائے گا کہ کس منصوبے میں کتنی کرپشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی جاتی ہے

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کسٹمز کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے سیلولر کمپنیوں سے متعدد درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں کسٹم ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے سے زائدمالیت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے ایک موبائل کمپنی کی جانب سے کسٹم کلیئرنس کے حامل سیلولر انفرا انسٹرکچر اکیویپمنٹ فارٹیلی کام سیکٹر نیٹ ورک اکیویپمنٹ، کمپیو ٹرسرورمشین ودیگر اسیسریز جبکہ ایک اورموبائل کمپنی کی جانب سے کسٹمز سے کلیئرنس حاصل کرنے والے ڈی این ایس سرور، ٹیلی کمیونی کیشن اکیویپمنٹ، کمپیوٹر سرورکے درآمدی کنسائمنٹس کے ڈیٹاکا جب تفصیلی آڈٹ کیا توانکشاف ہواکہ مذکورہ دونوں موبائل کمپنیوں نے اپنے کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ کی باہمی ملی بھگت سے مذکورہ آئٹمزکے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے پی سی ٹی نمبر 8471.5000 کا سہارالیتے ہوئے 2 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کی حالانکہ سیلولر انفراانسٹرکچر اکیویپمنٹ فارٹیلی کام سیکٹرنیٹ ورک اکیویپمنٹ اور کمپوٹر سرورمشین کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹم ٹیرف ( پی سی ٹی) نمبر 8517.6990 کے تحت15فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی پر کی جاتی ہے لیکن اس کے برعکس مذکورہ کمپنیوں نے پی سی ٹی کی مس ڈیکلریشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 5کروڑروپے سے زائد مالیت کا نقصان پہنچایا۔
ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جاری کردہ آڈٹ آبزرویشن کا معقول جواب نہ دیے جانے پرڈائریکٹوریٹ نے بے قاعدگی میں ملوث مذکورہ درآمدکنندگان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ کسٹمز ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے ایک اور موبائل کمپنی کے درآمدی کنسائمنٹس آڈٹ کے دوران اس بات کی نشاندہی کی کہ کمپنی جانب سے ملٹی پرپز بیڑی اورپاوربیک اپ اکیویپمنٹ ظاہرکرکے کسٹمزسے کلیئر کرایا گیاہے لیکن درحقیقت کمپنی نے ٹیلی فون ایکس چینج میں استعمال ہونے والی بیڑیاں درآمدکی تھیں جس پر 20فیصد کسٹمزڈیوٹی عائد ہے لیکن اس کمپنی کی جانب سے مذکورہ آٹیم کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس کیلیے صرف10 فیصدکسٹمزڈیوٹی کی ادائیگی کی گئی جسکے نتیجے قومی خزانے کوریونیو کی مد میں 88ہزارروپے سے زائدکا نقصان پہنچایا گیا۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواستوں پر دلائل ہوںگے۔

ڈاکٹر عاصم و دیگرکیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق جے جے وی ایل نیب ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل چوہدری اظہر صدیقی کا کہناتھا کہ نیب کی جانب سے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

نیب نے ایک دن میں3 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلوایالیکن صرف 2گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کی گئیں۔

ملزمان کے وکلاء کی درخواست پر عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو نیب کی جانب سے مکمل دستاویزات فراہم نہ کرنے اور دیگر درخواستوں پر دلائل دینے کا حکم دے دیا۔


ایمزٹی وی(کراچی)سندھ ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ آبپاشی کے چار ملزمان فرار ہوگئے۔

عدالت نےرینی کنال سکھر کے فنڈزمیں بدعنوانی کے ان ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

رینی کنال سکھر میں کروڑوں روپے کرپشن کے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

نیب کے مطابق ملزمان نے 2004 سے 2007 کے دوران رینی کنال سکھر کی مدمیں جاری فنڈز میں خورد برد کی گئی ۔

ملزمان نے کرپشن اور بدعنوانی سے قومی خزانے کو چار کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

عدالت نے کرپشن میں ملوث چار افسران گل شیر سولنگی،کاشف ایاز،اسلم لوند اوراللہ ڈنو کی حفاظتی ضمانت خارج کردی۔

ضمانت خارج ہونے پر چاروں عدالت سے باآسانی فرار ہوگئے۔ عدالت نے ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا،

 

نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 52.78 فیصد رہی ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 46.34 فیصد رہی


ایمزٹی وی(خیر پور) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دھرنوں سے حکومت کوخطرہ ہوسکتا ہے،

جمہوریت کونہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عید کے بعد دکھا دیں گے کہ پنجاب کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیر پورمیں میڈیا سےبات کرتےہوئے کیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ عید کے بعد دکھا دیں گے کہ پنجاب کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اربوں، کھربوں روپے کی کرپشن ہے جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔طاہرالقادری کے دستاویزات بالکل درست ہیں، ہم نے بھی پاناما لیکس پردستاویزات دیے ہیں اور اگران دستاویزات کو کوئی غلط کہتا ہے تو سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جوان تھے تو نوجوان ان کے ساتھ تھے اب پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ جوان ہے اس لیے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں اور بہت جلد پنجاب میں اپنی جگہ واپس حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے نئے آئے تھے تو ان کے ساتھ نوجوان تھے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی لیڈرشپ ستائیس سالہ جوان ہے جبکہ عمران خان پینسٹھ سال کےہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا ہم نے زراعت پر سیل ٹیکس زیرو کردیا تھااپنی 5سال کی حکومت میں تنخواہیں بڑھائیں۔

موجودہ دور میں ہمارے دور سے زیادہ بجلی مہنگی کی گئی غریب طبقہ مزید غریب ہورہا ہے جس کی وجہ سے کسان سڑکوں پر آگئے ہیں

ایمزٹی وی (آزاد کشمیر)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں قانون کی حکمرانی اورانصاف کی بالادستی قائم کریں گے ،بے سہارا مظلوم عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف ملے گا ۔ میں نے عہد کیا ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔ ماضی کی نا انصافیوں کا ازالہ کرتے ہوئے گڈ گورننس قائم کر کے رہوں گا۔

 

مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تحریک آزادی ، عوام کی ترقی ،خطے کی خوشحالی اور گڈ گورننس کو ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے ،وکلاء کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ، خواتین اور بچوں پر بھارتی مظالم ،درندگی ، کرفیو ،ادویات اور اجناس کی قلت کے حوالہ سے اقوام عالم کی آگاہی کیلئے موثر کر دار ادا کرے ۔ وزیر اعظم یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کرائسز مینجمنٹ آرگنائزیشن کی خواتین وکلاء کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں پر مظالم کر کے بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جو مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی دروازہ کھٹکھٹائے گی اور بھارت کو عالمی سطح پر ایکسپوز کرکے رہے گی تاکہ مہذب دنیا بھارت کا اصل روپ دیکھ سکے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں کرپٹ سسٹم کے خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کریں گے ۔ عوام کو گڈ گورننس فراہم کریں گے۔ کوئی بھی قانون سے کھیل نہیں سکے گا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی سونامی ریلی آج لاہور سے ٹکرائے گی جب کہ ریلی میں شرکت کے لئے عمران خان لاہور پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں کرپشن کے خلاف احتساب ریلی کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ احتساب ریلی شاہدرہ سے شروع ہو کر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوگی جو تقریبا 9 کلو میٹر کا فاصلہ ہے جب کہ تحریک انصاف نے امید ظاہر کی ہے کہ احتساب ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔

شاہدرہ چوک گوجرانوالہ اور شیخو پورہ سے آنے والے شرکا کے لئے کھلا ہوگا جب کہ لاہور سے مارچ میں شریک ہونے والوں کے لئے موٹروے، رنگ روڈ اور آؤٹ فال روڈ کھلا ہوگا،
ریلی میں شریک تمام گاڑیاں لائن اپ ہوکرعمران خان کے کنٹینر کے پیچھے چلیں گی اور ریلی کا بھاٹی چوک، ناصر باغ اور جی پی او چوک سمیت 5 مقامات پر استقبال کیا جائےگا اور عمران خان استقبالیہ کیمپوں پر مختصر خطاب بھی کریں گے۔


دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی لاہور پہنچ گئے، عمران خان کو آج دوپہر لاہور پہنچنا تھا تاہم وزیراعظم کے کالاشاہ کاکو میں خطاب کے بعد انہوں نے رات کو ہی لاہور جانے کا فیصلہ کیا اور لاہور پہنچ کر ریلی کی تیاریوں کا خود جائزہ لیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا احتساب اب یا کبھی نہیں۔

Page 12 of 16