بدھ, 08 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(لاہور) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کرپشن ختم ہو گی تو صوبوں میں بھی ختم ہو جائے گی،وزیر اعظم کو استثنیٰ حاصل ہے لیکن بدیانتی کو نہیں ہے۔
ہم مجبور ہوکر عدالت میں آئے ہیں،پانامہ کیس کو چلتے ہوئے عدالت میں140دن ہوچکے ہیں،ہم نے کوشش کی ہے کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،ہم چاہتے ہیں کہ کیس منطقی انجام تک پہنچے،وزیر اعظم کو استثنیٰ حاصل ہے لیکن بدیانتی کو نہیں ہے،کیس کے معاملے میں حکومت خوف میں مبتلا ہے،کے پی کے میں حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے اپوزیشن کا سڑکوں پر حکومت کیلئے آئینہ ہے،حکومت نے کمیشن بنانے کی تجویز قبول نہیں ،کرپشن عی وجہ سے ادارے تباہ ہوچکے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ جس جس نے بھی کرپشن کی ہے ان کو کٹہرے میں لایا جائے،ایک بیٹے نے باپ کو52کروڑ کا تحفہ دیا ہے تو اوروں نے کیا کیا کھایا اور چھپایا ہوگا۔
اس سے قبل منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اخلاقی اور معاشی کرپشن کا ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے،کرپشن کے خاتمے کے لیے دارالحکومت پہلے قربانی دے،انگریز کے یاروں سے گلہ نہیں کرنا بلکہ عوام سے کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے آگے بڑھیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے افسوس کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو، مخالفین کی تقریروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن غلط بیانی سے افسوس ضرور ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہیں پیدا ہوئے اور یہیں دفن ہوں گے، کہیں سے بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف آواز اٹھتی ہے تواس کا جواب دینا لازمی ہوتا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے بلا تفریق کام کر رہے ہیں اور خواہش ہے کہ پسماندہ علاقے بھی ترقی یافتہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں منافق نہیں ہوں جبکہ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والی پارٹی آج کرپشن کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر داخلہ اسلام آباد آیا تواس کو دلائل سے بھگایا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کے لیے دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے ۔ان کا کہنا ہے کہ آج عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے ،یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں ۔
 
اسلام آباد میں پانا ما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے ،یہ قوم کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو
بتا یا کہ حسین نواز نے چار سالوں کے دوران نواز شریف کو 52کروڑ روپے بھیجے ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تیس کروڑکی گھڑی پہنتا ہے اور بیٹے سے 52کروڑ روپے منگواتا ہے ،یہ سارے پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے تھے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے اور سارے ثبوت ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل کے منہ سے نکل گیا کہ ایک اور اسٹیل مل ہے ،گلف اسٹیل سے نقصان ہوا لیکن یہ نقصان والی ملز انڈے دیتی جا رہی ہے ،در حقیقت یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک مزید مقروض ہو جائے گا ،کسی ملک کی فارن پالیسی تب ہوتی ہے جب ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سرکار نے منی ٹریل بتاد ی تو ان کے کیس میں جان ہے ورنہ بے جان ہے۔سرکار بتائے 12 ملین درہم میں کس طرح اتنی برکت پڑی۔کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔

پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ میں آج سرکاری وکیل دلائل دیں گے،کل وزیراعظم نواز شریف کو بلانے کی استدعاکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں بڑی جان ہے امید ہے کہ انصاف ہوگا۔۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آرٹیکل 62,63 پر 12 ارکان کو نااہل کیا گیا یا تو ان ارکان کو واپس بلایا جائے ورنہ نواز شریف کو بھی گھر بھیجا جائے۔

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نعیم بخاری پر تنقید نہیں کی میڈیا نے میرے نام سے بیان چلایاتھا۔ پانامہ کیس شیخ رشید،عمران خان یا سراج الحق کا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے۔سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف 20 کروڑ عوام کا حق ہے۔


نعیم بخاری پی ٹی آئی کا وکیل ہے۔ نعیم بخاری سے عمران خان مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں۔انہوں نے کہا کہآرٹیکل 62 اور 63 تمام قوانین کی ماں ہے، 62 ایف میں کسی مزیدثبوت کی ضرورت نہیں۔ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کا ثبوت نکلے گا

نعیم بخاری کو قانون کا کچھ پتہ ہی نہیں 

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اپنا کیس خود لڑ رہی ہے۔دھرنا دیں گے اس بار دھرنے کا فیصلہ عوام اور شیخ رشید کریں گے۔نعیم بخاری پی ٹی آئی کے وکیل ہیں نہ اس پر بات کی ہے نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم،انکے بچوں اور ہارون پاشا کا جواب دیکھ لیں سے کا جواب مختلف ہے۔گذشتہ روز پانامہ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید نے نعیم بخاری کے بارے بیان میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے وکیل اسی طرح کیس لڑتے رہے تو ہم کیس ہار جائیں گے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں نواز شریف 2018 ءمیں نہیں ہونگے،میں نے کہا تھا قربانی ہوگی لیکن قصائی بھاگ گیا۔


ضرورت پڑی تو ایک دھرنا اور دیں گے،دھرنا کب ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔شیخ رشید نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملکی قرضے میں 900 ار ب کا اضافہ کیا۔حکومت روز نئے نوٹ چھاپ رہی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملکی دولت باہر لیجانے کا سوچ رکھا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ امیدہے کہ جنوری میں پانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔کل سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی باری ہوگی اس کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کرپشن کیخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔ سارے چور اکھٹے ہوگئے


تو عوام کو چوراہوں پر آنا پڑے گا۔آخر میں شیخ رشید نے ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کا سپیکر ایاز صادق ہوگا وہ اسمبلی کیا خاک چلے گی۔ زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تو گرینڈ الائنس بن سکتا تھا۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ جس کا باپ کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا وہ کرپشن کا الزام لگا رہا ہے، الزام اس پر لگایا جارہا ہے جو سٹیل کا سب سے بڑا بزنس مین تھا۔

پانامہ کیس کی سماعت کے بعد طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی کام ڈھونڈناچاہیے،یہ الزام تو10 روزمیں ختم ہونیوالاہے۔عمران خان ہر اس شخص سے خوفزدہ ہیں جس کے نام کے ساتھ نواز لگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی بنیاد پر بنائے گئے کیس زیادہ دیر نہیں چلیں گے۔

ہم نے سی پیک بنایا، آپ نے صرف الزام لگایا ہے۔عمران خان آپ نے ساڑھے 3سال کوئی کام نہیں کیا۔مریم اورنگزیب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنفیوژن پر سیاست کی جاسکتی ہے کیس نہیں جیتا جاسکتا،تینوں درخواستیں متضادہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتا چل چکاہے کہ انھوں نے صرف الزام لگایا تھا۔

تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں پٹیشن ہے کہ مریم نواز صفدرعباس کی زیرکفالت ہیں۔جبکہ انوشے رحمان نے بھی کہا عمران خان کوالزامات لگانے میں شرمندگی نہیں ہوتی۔عمران خان بہتر جانتے ہیں کہ ان کے پاس الزامات کا پلندا ہے،ان کوالزامات لگانے میں شرمندگی نہیں ہوتی۔

ن لیگی رہنماﺅں نے کہا کہ کنٹینر اور پریس کانفرنس کی بنیاد پر کیس نہیں جیتے جاسکتے۔الزامات کے بعد عمران خان ایم این بھی رہ جائیں تو بڑی بات ہے۔الزامات لگانےوالے وزیراعظم نہیں بن سکتے ہیں۔ پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل مجید احتساب عدالت میں پیش۔ سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

میرخالد لانگو کامیڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ احتساب عدالت نے جیل وارڈ کے انچارج سے خالد لانگو کے بارے استفسارکیا کہ خالد لانگو کی طبیعت کیسی ہے،ان کاوزن تو کم نہیں ہوا۔انچارج جیل وارڈ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزن کم نہیں ہوا،ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت صحیح نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ خالد لانگو کو اگلی پیشی پر لے آئیں ،ہم بھی دیکھیں ان کہ وہ کتنے بیمار ہیں۔ عدالت نے پراسکیوٹر نیب کرپشن کیس ریفرنس متعلق استفسار کیا ۔پراسکیوٹر نے کہا کہ کرپشن کیس کا ریفرنس دستخط کیلئے اسلام آباد بھجوایا گیا ہے۔ جبکہاحتساب عدالت نے کرپشن کیس کاریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کی


ایمز ٹی وی(لودھراں) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے،انہوں نے ماڈل ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کو بھی پکڑا ۔


پاکستان کی موجودہ سیاست صرف فراڈ اور جھوٹ پر مبنی ہے، سب سیاسی پارٹیوں نے کرپشن پر سمجھوتا کیا ہوا ہے۔حکومت کی جانب سے صحت پرکھربوں کابجٹ دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ایک خاتون ہسپتال میں فرش پرپڑی دم توڑگئی۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے لاہور کے جناح ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹرز کی لاپر واہی کے باعث ٹھنڈے فرش پر پڑی پڑی دم توڑ گئی۔

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان کی عدلیہ نے بھی خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا ، سندھ ہائی کورٹ کے 2 سینئر ججز کو کرپشن کے باعث برطرف کر دیا گیا ۔


چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے تاریخ رقم کر دی ۔ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کے 2سینئر ججز کو فارغ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔


نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر جج افضل روشن کو تحقیقات کے بعد کرپشن ثابت ہونے پر برطرف جبکہ سلیم قمبرانی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے

Page 9 of 16