بدھ, 08 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صدارت میں پی ٹی آئی کشمیر کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ دھاندلی والے انتخابات کو کالعدم قراردیکر آزاد کشمیر میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔
شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا اس موقع پریہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پی ٹی آئی کشمیر پاکستان کے آئندہ انتخابات میں عمران خان کی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرسلطان نے کہا کہ ہم نے دھاندلی کے باوجود حکومت کو 6ماہ کی مہلت دی مگر کوئی تبدیلی نظرنہیں آئی ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر سے کرپشن اورتعصب کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے اندر مخالفت کرتے رہے ہیں یا متحرک نہیں رہے انکی جگہ نئے عہدیدار لائے جائیں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممبران اسمبلی کا احترام کرتا ہوں لیکن اپنے سفید کپڑوں پر داغ نہیں لگنے دوں گا۔ بات کرنے کا سلیقہ ہونا چا ہئے ۔32سال سے سیاست میں ہوں اگر کوئی ایک پیسے کی کرپشن ثابت کردے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ جس کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسمبلی میں لے آئے سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ادارے آئین و قانون کے تحت چلتے ہیں۔آئین وقانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور تیاری کیساتھ اسمبلی میں آئیں۔سوالات کریں،وزراء جواب دیں گے ۔ وزیراعظم نے خود بھی وقفہ سوالات کے دوران ممبران اسمبلی کے سوالات کے جواب دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیا کچھ ہوتا رہا ہر چیز سے واقف ہوں۔ ماضی سے پردہ نہیں اٹھانا چاہتا، وزیراعظم نے کہا کہ سفاری پارک اور دیگر منصوبوں میں سابق وزراء میں رسہ کشی رہی جس کی وجہ سے منصوبہ تعطل کا شکا ر ہوا۔ اس جگہ جنگلات کی اراضی موجود ہے ۔ نیلم جہلم ٹنل کیساتھ ہی سفاری پارک بنایا جائیگا، اجلاس میں لاہور، سیہون شریف ،پشاور اور دیگر مقامات پر دہشتگردی کے واقعات اور مقبوضہ کشمیر کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، ایوان نے فیملی کورٹ ترمیمی ایکٹ ، چائلڈ لیبر ایکٹ، آزادجموں وکشمیر اوورسیز کمیشن ایکٹ 2016 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انصاف ،کرپشن کے خاتمے اور اپنے ملک کیلئے آخری گیند تک لڑا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی اور ملک کیلئے آخری گیند تک لڑا ۔
 
انہوں نے کہا کہ اب میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پانامہ کیس میں کامیاب کرے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ بعد میں سنایا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کی ہے کہ کرپشن کو ختم کیے بغیر پاکستان سے دہشتگردوں کے خاتمے کی جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی کے بعد ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے ایک رپورٹ جاریکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی دہشتگردی نہیں رکے گی،
 
کرپشن سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ اور برطانیہ نے بھی کرپشن کیخلاف کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ینگ ڈاکٹرز نے اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے پر ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے۔
سروسز ہسپتال میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر کرپشن کے الزام میں ڈاکٹر آصف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ینگ ڈاکٹرز کا اینٹی کرپشن اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا ہوا تاہم ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں کام بند کر دیاہے جبکہ دیگر ہسپتالوں کی ایمرجنسی بھی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین خود اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے کرپشن بھی کی اور باہر بھی پیسہ جمع کرایا مگر اب وہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میں نہ مانوں کی رٹ پر قائم ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف دوسروں پر دن رات چوری ، کرپشن کے الزامات لگا تے رہتے ہیں جبکہ خود وہ اتنے شاطر ہیں کہ انہوں نے اپنی آف شور کمپنی کو چھپاکر رکھا ہوا ہے، جسے منظر عام پر آنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
خان صاحب نے ہمیشہ حکومت کیلئے گڑھا کھودا لیکن اس میںہر بار وہ خود ہی گرے ۔انہوں نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے ارد گر د کھڑے ہوئے چور نظر کیوں نہیں آتے؟ جنہوں نے چوری اور سینہ زوری کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے زرعی ترقیاتی بینک کے منیجرخوشدل خان،ایم سی او(OG-I)بن یامین خان،ایم سی او(OG-II)زری گل،ایم سی او(OG-I)سجاد محموداورسینئراسسٹنٹ محمدفیاض کومبینہ طورپرخردبردکے الزام میں گرفتار کرلیا، مبینہ طورپرملزمان نے جعلی پاس بک اورفرضی معاملت(لین دین)سے 202ملین روپے خردبردکرکے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچایاہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک لمیٹیڈنے قابل کاشت اراضی کے مالکان میں قرضہ جات تقسیم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی تھی جوناقابل کاشت اورشاملات اراضی کے مالکان کونہیں دیئے جاتے تھے تاہم ملزمان نے کاشتکاروں اوراراضی کے مالکان کی بجائے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے عام افرادمیں قرضے تقسیم کئے اورانہیں قابل کاشت اراضی کے مالکان ظاہرکیاتھا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہواکہ ملزمان نے اپنے منفی عزائم کی تکمیل کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے بہانے معصوم افرادکی تصاویر،شناختی کارڈز کی کاپی اورانگوٹھے کے نشانات حاصل کئے اورانہیں پانچ ہزارسے 20ہزارروپے دیئے گئے جبکہ انکے شناختی کارڈز کے ذریعے لاکھوں روپے زرعی قرضہ جات حاصل کئے گئے۔
یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ تفتیش کے دوران نام نہادقرض لینے والے افرادنے بھی انکارکیاکہ انہیں کسی قسم کازرعی قرضہ نہیں دیا گیابلکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے دیئے گئے ہیں، قومی احتساب بیوروفعال طورپرمذکورہ کیس کی مزیدچھان بین کررہی ہے اورکیس میں ملوث افرادکوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائیگی۔ملزمان کے جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلدانہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سپیکر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہاہے کہ جب سے پاناما لیکس کا معاملہ اُٹھا ہے ملک میں کرپشن 10 گنا بڑھ گئی ہے ، سرکاری ملازم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر چھت ٹپک رہی ہے تو فرش کیسے صاف رہ سکتا ہے؟۔
میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازم سمجھتے ہیں کہ حکمرانوں پر اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں تو وہ کرپشن کیوں نہ کریں اور اپنے بچوں کا پیٹ کیوں نہ پالیں؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کا جو بھی فیصلہ ہو ، پورا ملک کرپشن، رشوت خوری، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سے بخوبی آشنا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس اور حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں نہایت موثر کردار ادا کیا ہے، ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی کے کارکنان سڑکوں پر بھی آنے کو بے تاب اور جدوجہد کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے معاشی قتل میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے وہ حکومت کے خلاف مزاہمت کرنے کے لئے کمر بستہ ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) صوبائی محتسب سندھ اسد اشرف ملک نے شہر میں غیر قانونی مذبحہ سے پریشر گوشت کی سپلائی اور ویٹنری ڈاکٹروں کی مبینہ کرپشن کے خلاف شکایت کا از خود نوٹس لےلیا۔

ان احکامات کی روشنی میں کے ایم سی کے دو سینئر افسران محتسب کے دفتر میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہوئے اور آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ وقتاً فوقتاً مہم کے دوران سال 2016ء میں 14284کلو گرام گوشت ضبط کیا گیا۔

صوبائی محتسب نے کے ایم سی کی جانب سے موقف کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ پیشی پر اس غیر قانونی کاروبار کے سدباب کے لئے ٹھوس منصوبے کے ساتھ پیش ہوں۔

 

 

کراچی (کراچی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کےلئے مارچ میں سندھ سمیت ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا اعلان کرتے ہوئے ذمہ داران کو الیکشن فنڈ قائم کرکے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے قباءآڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے دوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے آخری روز وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے پاناما لیکس پر جماعت اسلامی کے مقدمہ اور ارکان شوریٰ کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے،صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے،سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی، کرپشن فری پاکستان مہم کے ساتھ ٹرین مارچ کرکے عوام کو بیدار کیا تو کرپشن فری پاکستان کا نعرہ پاکستان کا قومی نعرہ بن گیا، جماعت اسلامی نے اس حوالے سے اسمبلی میں بھی تین بل پیش کئے جو قابل قبول نہ ہوئے جس پر جماعت اسلامی کو انصاف کیلئے بالآخرعدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکٹانا پڑا ، ہم ابتدا حکمرانوں سے مگر احتساب سب کا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ غلبہ حق کیلئے دینی ووٹرز کو منظم کرکے فیصلہ کن مرحلے کیلئے تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے آج بھی حق وباطل کی کشمکش جاری ہے، غیروں کا آلہ کار ٹولہ اور کرپٹ لوگ دیگر اسلامی دفعات کی طرح 62,63کو بھی آئین سے ختم کرنا چاہتے ہیں، سینیٹر سراج الحق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ انتخابات سمیت دینی ونظریاتی اشوز پر دینی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور دینی ووٹرز کو اکٹھا رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، پانامہ لیکس کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمیٰ ہمیں انصاف دیکر ملک وقوم کو کرپٹ قیادت سے نجات دلائے گی۔

 

Page 8 of 16