اتوار, 19 مئی 2024

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبرپختون خوا کے بیشتر علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے علاقوں جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، سرگودھا، گجرات، وہاڑی، بورے والا میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، شمالی وزیرستان اور دیربالا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی 279 کلومیٹر تھی۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے وزارات داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات 12 اگست بروز پیر سے 15 اگست جمعرات تک ہوں گی، جب کہ سرکاری دفاتر 17 اگست دے کھلیں گے۔

اسلام آباد: وزیراعظم کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں لاہور، پشاور اورکراچی میں نجی شراکت سے 4 نئے منصوبے زیرغور ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں لاہور، پشاور اورکراچی میں نجی شراکت سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن جوائنٹ وینچر کے تحت مزید چارمقامات پر منصوبے شروع کرے گا۔

مشترکہ منصوبے کے تحت لاہور کے دو مختلف مقامات پر 32 سو اپارٹمنٹس تعمیرکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کے موضع کچا میں 40 کنال پر 5 سو اپارٹمنٹس جب کہ موضع منگا اوتارہ میں 150 کنال پر 27 سو اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔

کراچی میں 4 ہزار رہائشی یونٹس نجی شراکت سے تیار کئے جائیں گے جن میں موضع جام چکرو، منگھو پیر اور سرجانی ٹاﺅن میں 184 کنال اراضی پر تعمیراتی منصوبہ زیر غور ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہناہے کہ حکومت کو اپوزیشن کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے لیکن قوانین توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ حکومت کو اپوزیشن کےاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

کراچی: تاجر ایکشن کمیٹی نے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کل سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ملک کی تمام تاجر تنظیموں کا مالی سال کے بجٹ اور ٹیکسوں کی بھرمار پر مشترکہ اجلاس ہوا جس میں حکومت کی عدم توجہ کیخلاف سب نے 13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے صدر میں پریس کانفرنس کی جس میں تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ روئیے اور بجٹ پر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

اس دوران تاجر رہنماؤں نے وفاقی حکومت کو 11مطالبات بھی پیش کیے جن میں انکم ٹیکس کی چھوٹ کو 12 لاکھ پر واپس لانے، ہر دکاندار سے ایک جیسا ٹیکس لینے، ٹیکس دینے والوں کا آڈٹ نہ کرنے ، گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس کم کرنا شامل ہے۔

ادھر لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 30 جون کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کی جس کی منظوری کے لیے حکومت کو 7 جولائی کی ڈیڈلائن دی تھی لیکن حکومت نے 32 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ پاکستان بھر میں لے جائیں گے۔ 

دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تاجروں کاروزگار نہ چلا تو معیشت کا پہیہ بھی نہیں چلتا، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے معیشت چلانے کے لیے تاجروں کو انجیکشن لگادیا ہے۔

کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 بڑے اسپتالوں کا انتظام واپس سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
 
وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت موجودہ مالی حالات کے باعث کراچی کے تین اسپتالوں کا انتظام نہیں چلا سکتی جن میں جناح اسپتال، ادارہ برائے امراض قلب اور ادارہ امراض اطفال شامل ہیں۔
 
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس کے مطابق وفاقی حکومت مذکورہ اسپتالوں کے امور صوبائی حکومت کو دینے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔
 
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 17 جنوری کو کراچی کے جناح اسپتال، ادارہ برائے امراض قلب اور ادارہ امراض اطفال کو وفاق کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
 
اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کے ماتحت چلنے والے تینوں اسپتالوں کو صوبے کے حوالے کیا گیا تھا جس کے خلاف اسپتال کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، پہلی بار نوجوانوں کوقومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔
 
وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کی پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی، کونسل کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین عثمان ڈار ہوں گے۔
 
کھیل، تعلیم، مذہب،معیشت اورآرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ شخصیات کونسل کا حصہ ہیں، بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہوگا۔
 
آپریشن ضرب عضب کے غازی میجر تنویر شافی کونسل کے پہلے رکن ہیں، کرکٹرحسن علی ، ثنامیر، اداکارحمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان، منیبہ مزاری بھی یوتھ کونسل کا حصہ ہیں۔
 
عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبورکرلیا، پہلی بارنوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی یوتھ کونسل کی اصولی منظوری دی ہے، چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے یوتھ منسٹرز کونسل میں شامل ہوں گے۔
 
عثمان بزدار نے کہا کہ کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہوگا، ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، کونسل ارکان پالیسی گائیڈ لائن اورفریم ورک کی تیاری میں حصہ لیں گے۔

اسلام  آباد: سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے اسٹیٹ بنک کو فنڈ میں موجود 10 ارب 60 کروڑ روپے نیشنل بنک کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق 19 جون کو ٹی بلز کی نئی بولی کے بعد منافع کی شرح کا اعلان ہوگا، نیشنل بنک سپریم کورٹ کی جانب سے بولی میں حصہ لے گا جب کہ طے شدہ شرح منافع پر ڈیمز فنڈ کی ٹی بلز میں 3 ماہ کے لیے سرمایہ کاری ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے دو ڈیمز دیامیربھاشا اورمہمند کی تعمیرکے لیے فنڈز قائم کیے تھے جس میں پاک فوج، سرکاری ملازمین، قومی کھلاڑیوں، اداکاروں اور سماجی شخصیات سمیت عام افراد نے پیسے جمع کرائے تھے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےسیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ عہدےسےہٹانےکافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ تبدیل کرنےکےحوالےسےمشیرخزانہ نےوزیراعظم سےملاقات بھی کی تھی جس کے بعدسیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کوتبدیل کرنےکاحتمی فیصلہ کرلیاگیاہے جسکی سمری آج یاکل منظورہوجائےگی
 

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے رویت ہلال کمیٹی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو نوٹس جاری کر دیے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند کی رویت پر مسائل پیدا ہورہے ہیں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور نے کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔

پاکستان میں ایک طویل عرصے سے عید ین کے چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے اور ہر سال ملک کے دو عیدیں منائی جاتی ہیں

Page 2 of 20