اتوار, 19 مئی 2024

 
محکمہ داخلہ سندھ نے جبری گمشدہ اور لاپتا افراد کے 86 فیصد معاملات حل ہونے کا دعوی کیا ہے۔

یورپی یونین کے مطالبے پر محکمہ داخلہ سندھ نے لاپتہ افراد کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے 86 فیصد لاپتا افراد کے کیس حل ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ سے مجموعی طور پر 3758 افراد گمشدہ اور لاپتا ہوئے جن میں سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 3258 افراد کا پتہ لگالیا ہے اور اب صرف 520 لاپتہ افراد کے کیس حل طلب ہیں۔

156 لاپتہ افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کمیشن میں اور 364 جبری گمشدہ افراد کے مقدمات ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق 23 لاپتا افراد کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے فی خاندان معاوضہ بھی دیا گیا ہے اور سندھ حکومت نے دیگر صوبوں سے لاپتہ و جبری گمشدہ ہونے والے افراد کے کیسز بھی حل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپین یونین نے پاکستان سے جبری گمشدہ اور لاپتا افراد کی رپورٹ طلب کی ہے جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔
 
 

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی حکومت آج منی بجٹ پیش کرے گی تاہم قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

اس سے قبل آج پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر معاشی اصلاحات اور منی بجٹ کے مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کریں گے جب کہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر بھی بات ہوگی اور حکومتی موقف اچھے طریقے سے سامنے لانے کے لئے غور کیا جائے گا۔

 

کراچی : عدالت عظمیٰ کی جانب سے کراچی میں رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال پر مکمل طور پر پابندی لگاتے ہوئے ایس بی سی اے کو کمرشل عمارتوں کی این او سی جاری کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شہر میں غیر قانونی شادی ہالز، شاپنگ مالز اور پلازوں کی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے جام صادق پارک سے تجاوزات 4 ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم دیا اور ریمارکس دیے کہ شہر میں ہر قسم کی تجاوزات فوری گرائی جائیں۔

جسٹس گلزار احمد نے یہ بھی حکم دیا کہ جو عمارت اصل ماسٹر پلان سے متصادم ہے اسے گرا دیں جبکہ پارک، کھیل کے میدان اور اسپتالوں کی اراضی واگزار کرائی جائے۔ عدالت نے این او سی ادارہ تحفظ ماحولیات سے مشروط کرنے کا حکم بھی دےدیا۔

جبکہ جسٹس گلزار احمد نے ڈی جی ایس بی سی اے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس شہر کو وفاق یا سندھ حکومت کے ماتحت کر دیں؟ ان سے شہر نہیں چلتا تو سندھ حکومت شہر کو ٹیک اوور کرلے۔

 

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال 2019 میں عام تعطیلات کے حوالے سے کیلنڈر جاری کردیا ہے۔

وفاقی حكومت نے نئے سال یكم جنوری سے 31 دسمبر2019 كے دوران سركاری اداروں كی چھٹیوں كا كیلنڈر جاری كردیا ہے جس كے مطابق اب نئے سال كی پہلی چھٹی 5 فروری یوم یكجہتی كشمیر پر ہوگی۔
23مارچ یوم پاكستان، یكم مئی لیبر ڈے، 5 تا 7 جون عید الفطر،12 تا 13 اگست عید قربان، 14اگست جشن آزادی، 9 اور10ستمبر عاشورہ محرم، 10 نومبر عید میلاد النبی اور 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور كرسمس كی چھٹی ہوگی، تعلیمی اداروں كی موسم گرما اور موسم سرما كی چھٹیاں اس کے علاوہ ہوں گی۔

 

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ، ای سی ایل میں 172 افراد کا نام شامل کرنے کا معاملہ اور پاکستان و چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ زیر بحث آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مختلف امور پر بحث کی جائے گی جس میں پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے اور پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے لئے فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی کو 130 ملین یورو جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔دبئی ایکسپو کےلئے وفاقی کابینہ 50 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گی۔

 

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے نوٹی فکیشن کے لئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کے لئے وصول کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جب کہ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

 

اسلام آباد: وزیراعظم آفس نے وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفیٰ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے استعفیٰ نہیں دیا ہے لہذا وزیر خزانہ کے استعفیٰ کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ نے بھی کہا ہے کہ وزیرخزانہ کا عبدالرزاق داؤد یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا، صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے، بحث ہوتی رہتی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے نا تو استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
وزیرخزانہ کے استعفیٰ کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے اڑا رہے ہیں۔

گھوٹکی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے اور یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔

گھوٹکی میں سابق صوبائی وزیر جام مہتاب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی زیرو ہے،
 
یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو وہ برا مناتے ہیں، وفاقی حکومت میں برداشت کم ہے، یہ لوگ ابھی تک خود کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں۔

 


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان خود اپنے دفتر اور وزیراعظم ہاوس کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ اور ہاوس بجلی کے بلوں کے 11 کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے جبکہ ملک کے سب سے بڑے دفتر ایوان صدر نے بھی بجلی کا بل ادا نہیں کیا جو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آیسکو) کا 34 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

وزیراعظم ہاوس بجلی کے بلوں کا 3 کروڑ روپے اور وزیراعظم سیکریٹریٹ 9 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے

شمسی بجلی پیدا کرنے والا پارلیمنٹ ہاوس بھی بجلی کا بل نہیں دیتا اور آیسکو کا 90 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاوس کے بجلی کنکشن کاٹنے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

نادہندگان کی بجلی کاٹنے کے نعرے لگانے والا پاور ڈویڑن بھی بل نہیں دیتا اور وزارت توانائی آیسکو کی 50 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔

وزارت خزانہ بھی بجلی کے بلوں کی نادہندگان کی فہرست میں شامل ہے اور 25 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔

Page 4 of 20