اتوار, 19 مئی 2024
اسلام آباد: رواں سال ماہ رمضان میں ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بحران کا شکار ہے۔
 
پاکستان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ایک نجی کمپنی کی 8ارب روپے کی نادہندہ ہے اس کے علاوہ 100سے زائد کمپنیوں نے بھی اشیاءخردونوش کی ترسیل بند کر دی ہے۔جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے 2ارب روپے کے اعلان کا پیکج میں سے 75 فیصد رقم پیشگی مانگ لی ہے۔
 
وفاتی حکومت نے رمضان میں شہریوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے رمضان میں اسٹورز کو سپلائی بحال کروانے کے لیے رقم دینے کی یقین دہانی کی ہے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے رمضان میں شہریوں کو رلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کو 2 ارب روپے کا پیکج دینے کا اعلان کیا تھا جس میں سے اب 75 فیصد رقم پیشگی دی جارہی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ میں مجموعی طور پر 729ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20 کے وفاقی بجٹ میں مجموعی طور پر 729ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جس میں سب سے زیادہ 634 ارب روپے ان لینڈ ریونیو کی مد میں اور 95 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں عائد کرنے کی تجاویز زیر غور ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس کی مد میں عائد کیے جانیکا امکان ہے۔

اگلے مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی مد میں 334اربروپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 150 ارب اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں بھی 150 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز زیر غور ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 95 ارب روپے کے ریونیو اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلیے وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے مشاورت شروع کردی ہے اور گذشتہ روزایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو لنک کے ذریعے اقتصادی مشاورتی کونسل کا طویل اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ٹیکسوں سے متعلق بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد: حکومت نے جائیداد پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جولائی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

حکومت نے  ن لیگ دور میں متعارف کرائی گئی جائیداد پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جولائی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت صرف 3 فیصد ادائیگی پر کالا دھن سفید کرایا جا سکتا ہے۔

وفاقی حکومت، پنجاب  اور پختونخوا کی صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس، اسٹامپ ڈیوٹی اور کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی تاکہ لوگ جائیداد کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق ظاہر کرسکیں۔

اسلام آباد: حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں تبدیلی کرنے پر غور و فکر کرنا شروع کردیا ، حکومت کی جانب سے سول سروس ریفارمزلانے کی تیاریاں شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق قومی سطح پر اخراجات کم کرنے کی نئی حکمت عملی کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے ، اسی وجہ سے سرکاری ملازمت میں رٹائرمنٹ کی مدت ساٹھ سال سے کم کر کے پچپن سال کرنے کی تجویز دی جارہی ہے،

اور مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیو ں اور تمام کارپوریشنز اور مالیاتی اداروںمیں بغیر کسی الاﺅنسز اور پنشن کے پرکشش تنخواہ پر نوکریاں دی جائیں گی، زرائع کامزید کہنا ہے اس تجویز کے بارے میں آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا جائے گا ،اس تجویز کی منظوری کے بعد بڑی تعداد میں اعلیٰ سطح پر ریٹائر ہوجائیں گے جن میں وفاقی سیکرٹری کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں۔

معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تجویز ہوگی جس پر عمل درآمد نہ صرف آنے والے پانچ سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں،مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جائےگی،سول اور ملٹری پنشن کے سالانہ اخراجات گزشتہ335 ارب تھے جو اب بڑھ کر 346 ارب تک پہنچ گئے ہیں تجویز چاروں صوبوں میں بھی رائج کرنے کی کوشش کی جائیں گی۔

اسلام آباد:  حکومتی قرضے 27.6کھرب ہوگئے جب کہ وفاقی حکومت نے8ماہ میں3.4 کھرب کے قرضے لیے جس کی وجہ کم محصولات، بلند اخراجات اور روپے کی قدرمیں کمی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری 2019تک حکومت نے یومیہ14ارب روپے کے قرضے لیے جس میں پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے 6ماہ بھی شامل ہیں جب کہ ایف بی آر کی جانب سے محصولات میں کمی بھی قرضے بڑھنے کی وجہ ہے مالی سال کے 9ماہ میں ٹیکس وصولی ہدف سے 318ارب کم رہی۔

حکومتی تخمینے کے مطابق بجٹ کا 69فیصد قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات  میں ہی پورا ہوجائے گا۔

اسلام آباد: اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمت میں مزید 2روپے اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمت میں مزید 2روپے اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرحکومت سے ٹیرف کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں، آزاد کشمیر کو آئیسکو کے ٹیرف کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی، وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کو واٹر چارجز ادا کرے گی۔

 غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی۔

ٹوئٹر پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا۔

حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) کی شرط ختم کردی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی۔

اسلام آباد: ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، قوانین نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
 
آج ایف بی آر ممبرز نے پریس کانفرنس کی، جس میں کہا گیا کہ بے نامی جائیدادوں سے متعلق قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔
 
ایف بی آر ممبرز کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے خلاف کیسز بنائے جائیں گے، ایڈ جیوکیٹنگ اتھارٹی قائم کی جائے گی، کابینہ اتھارٹی کے چیئرمین اور اراکین کی منظوری دے گی۔
 
ایف بی آر کے مطابق بےنامی کیسزاتھارٹی کےسامنے پیش کئے جائیں گے، اتھارٹی کے فیصلے کو ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا جا سکے گا، بے نامی جائیدادوں کو90 روز کے لئے ضبط کیا جائے گا،120 روز میں کیس کا چالان اتھارٹی کے سامنے پیش ہوگا۔
 
 
ارکان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل کے فیصلے سے جائیداد کو بیچا جا سکے گا، لاہور، کراچی، اسلام آباد کے کمشنرز کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔
 
ایف بی آر کے مطابق قانون کا اطلاق فروری2017 کے بعد بے نامی جائیدادوں پر ہوگا، قانون نافذ کر دیے گئے ہیں۔
 
یاد رہے کہ 11 مارچ 2019 کو وفاقی حکومت نے بے نامی اکاؤنٹس میں غیر قانونی ٹرانزکشن کی روک تھام کے لئے قانون کی منظوری دی تھی۔
اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن چیئرمین بورڈ ذولْرنین علی خان نننننےکہا کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک مین عوام کی سہولت کے لئے2ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
 
گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران زوالقرنین علی خان نے کہا کہ خصوصی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زریعے عوام کو اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی ،جس کی منظوری آج ای سی سی نے دیدی ہے ۔
 
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران بلوچستان بھر میں غریب عوام کے لئے ایک لاکھ راشن بیگ تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جن پر ماہ مبارک میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کے پچھلے پانچ سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت نے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا پر عمل آج تک نہیں ہوا
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں ایک سو تینتالیس فیصدجبکہ بجلی کی قیمتوں میں دو روپے سترپیسے اضافہ کردیا گیاہے گردشی قرضےایک اعشاریہ چار کھرب تک پہنچ گئی ہے
 
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق کو پامال کیا جارہاہے۔ ستر فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے مگر یہاں گھریلو اور صنعتی صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے
Page 3 of 20