اتوار, 19 مئی 2024

 

لاہور: لاہورہائیکورٹ میں لائیرزفاؤنڈیشن فارجسٹس نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے درخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اوروزیراعظم عمران خان نیازی کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، نوازشریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نا فرمانی کے لیے لوگوں کواکسایا ہے، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اوربیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جب کہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پردھاوا بولا اورگیٹ توڑے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل اور 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔

 

 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کو دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 5000 سے زائد شرپسند عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور وزارت دفاع سمیت تمام اداروں سے مدد لی جارہی ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کروادیا گیا ہے، شرپسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھی مشتہر کی گئی ہیں۔

 

 

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وزیر فواد چوہدری نے فسادی سیاستدانوں کو خلاء میں بھیجنے کی بات کی اور وہ اسپیس شپ کی ڈرائیونگ خود کرنے کے چکر میں ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا وفاقی وزیر اطلاعات عادت سے مجبور ہیں، پاکستان کے عوام 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیے بغیر انہیں خلاء میں جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اس قسم کے بیانات دے کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہیے ان کے بیانات کی سچائی کا عوام کو پتہ چل چکا ہے۔

 

 

قا نون سا زی تک مو بائل بیلنس پر ٹیکس کٹو تی نہ کر نے کا حکم اسلا م آبا د :سپریم کورٹ نے قانون سا زی تک مو با ئل سر وس پر ٹیکس کٹو تی نہ کر نے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثا قب نثا ر کی سر برا ہی میں سپر یم کو رٹ کے3 رکنی بینچ نے مو با ئل فو ن ٹیکسز کیس کی سما عت کی ۔ سما عت کے دوران ایڈ وو کیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے کہا کہ پنجا ب حکو مت کو ٹیکز کی کٹو تی روکنے سے2 عرب کا نقصا ن ہو رہا ہے ۔ چیف جسٹس نے ر یما ر کس دیئے قا نون کو دیکھنا ہے ،مفت کا سر وس ٹیکس لیا جا راہا ہے ، پنجا ب حکو مت کا مو با ئل سر و س ٹیکس لینے کا جو ز نہیں، سوال یہ ہے کہ پنجا ب حکو مت کس چیز کا سروس پروو ئیڈ کر ے کیا رو ٹی کھانے کا بھی سروس ٹیکس لگے گا۔ جسٹس اعجا ز الا حسن نے ریم ر کس دیئے کہ صا رف کو سو روپے والے کا رڈ پر کےا ملتا ہے ۲۵ روپے وفا قی اور با قی پنجا ب حکو مت لے جا تی ہے۔ ا یڈیشنل ا ٹا ر نی جنر ل نے عدالت کے روبرو مو قف اختیا ر کیا کہ مو با ئل فو ن سر وس ٹیکسو ں کی کٹو تین کا میکنز م بنا نے کے لیے و قت چا یئے۔ جسٹس ثا قب نثا ر نے ریما ر کس دیئے کہ ا گر وقت چا ہئیے تو قا نون سا زی تک ٹیکس کٹو ےی معطلی کا فیصلہ مو جود رہے گا ، غر یب صا رفو ں پر ٹیکس کا بو جھ نہ ڈا لیں ، و فا قی اور صبا ئی حکو متیں اپنے منصو بو ں میں کر پن کو ختم کرےں ، کشتےو پر پیسا بیرو نے ملک نہ جا نے دیں ، منصو بو ں میں کر پشن پر کٹ لگا ئیں ، جب کر پشن روک لیں گے تو دیکھیں گے مو با ئل صا رفین پر ٹیکس لگا نا ہے یا نہیں۔ عدا لت نے حکم د یا کہ قا نون سا زی ہو نے تک مو با ئل فو ن پر ٹیکس کٹو تی نہیں ہو گی ، کیس کی سما عت غیر معینہ مد ت کے لیے ملتو ی کر دی گئی۔

 

پشاور میں وزیر خزانہ سلیم جھگڑا کی پوسٹ بجٹ پر پریس کانفرنس پشاور: پشاور میں وزہر خزانہ سلیم جھگڑا کی زیرِصدارت پوسٹ بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس ہوئی اس ،وقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا ہمیں وفاقی حکومت سے بقایاجات واپس ملنے کی امید ہے۔ گزاشتہ بجٹ پورا سوچ سمجھ کے استعمال کیا گیا ہے ۔ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کرنا ہماری ترجیح ہے ۔بی آرٹی 69ارب کے اندر مکمل ہو جائیگاعوام کے مسائل کے پیش نظر مشکل فیصلہ کرنے ہیں۔پچھلے سال سیکورٹی کو بہتربنانے کےلیے حکومت نے بہت کام کیئے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت 70 مزید بسیں رواں جلد ہی وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کو فراہم کر دی جائیں گی۔

وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 423سرکاری تعلیمی اداروں میں تزئین و آرائش سمیت 200بسیں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اب تک 130بسیں تقسیم کر دی گئی ہیں،مذکورہ بسیں ملک میں ملک میں بس تیار کرنی والی معروف کمپنی سے منگوائی گئی ہیں جن کی خریداری وزارت کیڈ کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈرز میں دی گئی شرائط و ضوابط کے مطابق باضابطہ کی گئی ہے جبکہ ان بسوں کی خریداری کے لیے وزارت کیڈ اور وزارت خزانہ کی باقاعدہ منظوری سے ایڈوانس پے منٹ کی گئی تھی جو کہ فی بس 64لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ان بسوں کی قیمت فی بس 75لاکھ کے قریب بتائی گئی ہے تاہم تعلیمی ادارے ہونے کے باعث وفاقی نظامت تعلیمات کو فی بس 64لاکھ روپے ادا کرنے پڑے ہیں دوسری جانب یہی بسیں ایک اور سرکاری ادارے کو 74لاکھ روپے فی بس کے حساب سے فروخت کی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ان بسوں کی خریداری کے وقت بسوں کی چھت پرجنگلہ لگوانے ، لائٹیں اور حفاظتی اقدامات سمیت انجن کی پاور ، فی کلومیٹر فیول کے اخراجات اور باڈی کی بناوٹ کے حوالے سے باقاعدہ انسپیکشن بھی کرائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں کو یکمشت بسیں فراہم کی گئی ہیں جس کے لیے وزارت کیڈ اور وفاقی نظامت تعلیمات کی موجود انتظامیہ کی کوششیں شامل ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرطارق مسعود نے بتایاکہ بسوں کی خریداری قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے اور اس کے لیے وزارت کیڈ اور وزارت خزانہ کی باقاعدہ منظوری لی گئی ہے، اسلام آباد کو ماڈل نالج سٹی بنانے اور یہاں کے رہائشیوں کوبہتر تعلیمی سہولیات فراہمی کے لیے ان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جبکہ ان بسوں کے حوالے سے کمپنی نےمکمل بینک گارنٹی بھی دے رکھی ہے مزید براں اس سے قبل اسی کمپنی سے بینک گارنٹی کے تحت مکمل رقم بھی تین ماہ تک مزیدبحق ایف ڈی ای محفوظ ہے۔

 

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے تحت ملک بھر میں آج ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے۔
شجرکاری مہم کا عنوان "پلانٹ فار پاکستان " رکھا گیا ہے جس کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بیک وقت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد عوام، مختلف کمیونٹیز، تنظیموں، کاروباری و تجارتی افراد، سول سوسائٹی اور حکومت کو مشترکہ طور پر درختوں کو اُگانا ہے۔
 
یاد رہے کہ حکومت کا 5 سال میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے۔
شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کیا، شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت 12 محکمے شریک ہیں جب کہ مختلف تعلیمی اداروں کے بچے بھی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا بتانا تھا کہ آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔
دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے لوئر دیر میں محکمہ جنگلات، فوج، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے شجرکاری مہم کا آغاز لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ ، ترئی ، میدان اور جندول سےکیا۔
کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، پولیس بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم دکھائی دی۔
ڈی پی او عارف شہباز نے لوگوں میں پودے تقسیم کیے جب کہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا بھی اس مہم کی کامیابی کےلیے پُرعزم ہیں۔
شجرکاری مہم کے تحت پہلے فیز میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاق میں حکومت بنانے کیلئے عمران خان کا ساتھیوں کو ٹاسک‘ تحریک انصاف نے رابطے شروع کردیئے ‘پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو فون کرکے انہیں حکومت سازی کے لیے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے ‘ ادھر آزاد ارکان نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت شروع کردی ہے ‘علاوہ ازیں سابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک نے خیبرپختونخوا کےپانچ آزا د ارکان سے بھی رابطے کرلئے ہیں اور پانچوں آزاد ارکان نے پرویز خان خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

پرویز خٹک نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے دوآ زاد ارکان سے ان کا رابطہ ہوچکا ہے اورچاروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کاعندیہ دے دیا ہے۔ چاروں نامزد وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں شمولیت کااعلان کریںگے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کے لیے جہانگیرترین نے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی سے 

ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں ٹیلیفونک رابطے کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ 185 فیصد تک اضافے کی سفارش کر دی ہے اور اپنی سفارشات منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادی ہیں۔
گیس کی قیتموں میں اضافے کی سفارشات کی منظوری کی صورت میں گھریلو صارفین کیلیے گیس سب سے زیادہ مہنگی ہو جائے گی ماہانہ 100مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلیے قیمت 110 روپے ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 314.67 روپے فی ایم ایم بی ٹٰی یو مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ماہانہ200 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 220 روپے سے بڑھا کر 629.33 روپے فی ایم ایم بی ٹٰی یو جبکہ ماہانہ 300 مکعب میٹرسے زائد گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلیے قیمت 600 روپے سے بڑھا کر 780.43 روپے فی ایم ایم بی ٹٰی یو مقررکرنے کی سفاش کی گئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ غلط دعویٰ کیا کہ پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 5 سال پہلے کے مقابلے میں کم ہوگیا ہے۔
اپنی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے تمام وفاقی ملازمین کے لیے 3 اعزازی تنخواہیں دینے کی بات کو دہرایا تاہم ان کے فوری بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اس حوالے سے جھجک کا شکار رہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ دعویٰ کیا کہ مالی سال 2016-17کے اختتام تک مجموعی قومی پیداوار کے حوالے سے غیر ملکی قرضے 20.5فیصد رہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت کے آخری سال کے مقابلے میں 21.4 فیصد کم ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے خاتمے سے 3 روز قبل کی گئی پریس کانفرنس میں غلط اعداد و شمار پیش کیے، بظاہر وزیر اعظم کی اس پریس کانفرنس کا مقصد ن لیگ کی حکومت پر قرضوں کے حوالے سے کی جانے والی مسلسل تنقید کو کم کرنا تھا۔
Page 5 of 20