پیر, 06 مئی 2024

گلگت:وزیراعلیٰ گلگت حافظ حفیظ نے کہا ہے کے حکومت اور قانون نافظ کرنے والو کی کاششوں سے گلگت بلتستان میں امن و امان بحال ہوا ہے۔اس کوشش میں علمائے کرام اور سول سوسائٹی کا کرداد بھی قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہا کے اس امن و امان اور بھائی چارگی کے ماحول کو قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ امن وامان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد آرہی ہے ۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی گلگت کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان کے امن وامان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر خموشاں منصوبے کے تحت سکردو میں ایک ہزار کنال زمین قبرستانوں کیلئے دی گئی ہے۔ گلگت میں بھی شہر اس منصوبے کے تحت قبرستانوں کیلئے زمین فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا چہلم کے بعد نئی اسمبلی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گااس کے علاوہ ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوںمیں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سابق حکومتوں نے جنہیں ٹرمینٹ یا ڈسمس کیا ہے ان کو دوبارہ ملازمت دینے کے حوالے سے بھی قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا۔گلگت بلتستان آرڈر2018 کے تحت کونسل کامن انٹریسٹ اور تمام آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی لازمی قرار دی گئی ہے جس کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان سے حالیہ ملاقات میں بھی گلگت بلتستان آرڈر2018کے تحت آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کو جلد از جلد یقینی بنانے پر بات ہوئی ہے صدر پاکستان سے بھی ملاقات میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان، صوبائی وزراءڈاکٹر محمد اقبال، اورنگزیب ایڈووکیٹ ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

 

 

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان میں قئم پاکستان یونیورسٹی کی پہلی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر یےہے پاکستان اور گلگت بلتستان کا رشتہ سر اور دھڑ کا ہے طلبہ اپنے ذہنو ں کو کشادہ رکھیں عوام تفر قات کو مٹائیںاور مشتر کا ت پر بات کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر گلگت بلتستان کو ایک عظیم خطہ بنائیں گے پاک فوج تمام معاملات پر نگاہ رکھتی ہے عوام منفی افواہوں پر کان نہ دھریں پاکستانی فوج گلگت بلتستان کو عظیم خطہ بنائے انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک گلگت بلتستان کے عوام سے زےادہ محب وطن کہیں نہیں ہیں یہاں کے لو گوں نے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں یہاں کے غازی ،شہداءاور ہیروز ہمارے لیے قابل احترام ہیں غازیوں اور ہیروزکی لیے خصوصی کارڈز بنا ئے جائیں گے اور انکا مفت علاج کیا جا ئے گایہ انتہائی خو شی کی با ت ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گیا ہے اس موقع پر مزید ان کا کہنا تھا کہ سکردو روڈ کا نا م شاہراہ بلتستان رکھا جائے تاکہ علاقے کی اہمیت و افادیت کو ملکی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔مزید بات کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستا ن شہیدوں کی سر زمین ہے ،گلگت بلتستان پا کستان کا غرور ہے عوام مثبت اور تعمیر سوچ رکھیں تو خطہ نمبر ون ترقی بن جائیگا ہمیں باہمی اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بات کر نا ہو گی گلگت بلتستان میں منعقد ہونیوالے الحاق پاکستان پروگرام میں بلتستان کے غازیوں اور میڈیا کے فرد بھی شامل کرایا جائیگا۔

 

 

گلگت:صد ر پاکستان عارف علوی گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں ،جہاں سکردوانتظامیہ کو صدر مملکت کا نا شتہ 50 لاکھ میں پڑا۔ میڈیا ذرائع کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کا شنگریلہ کے تفریحی مقا م کا دورہ اور نا شتہ اسکردو انتظامیہ کو 50لاکھ کا پڑ گیا ۔کمشنر آفس سمیت تما م دفاتر سنسان ہو گئے۔لگژری گا ڑیو ں کا جمعہ با زار سج گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی ناشتے کے بعد بذریعہ ہیلی کا پٹر گلگت روانہ ہو گئے،دورہ گلگت بلتستان کے دوران صدر ملکت نے اپنی فیملی کے ہمراہ بین الاقوامی شہر ت یافتہ مقام شنگریلا کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کے دورے کے دورے کے کامیاب بنانے کے لیے گلگت بلتستان انتظامیہ اور حکومت داﺅ پر لگ گئی،حکام نے دورے کی کامیابی کے لیے جی کھول کر خر چ کیا، اخبار نے ناشتے پر آنے والے اخراجات کی دیگر تفصلات نہیں بتائی ہے۔

 

 

کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے بارہا اپنے مطالبات رکھے اور بتایا کہ پرانے ماڈل کے آئل ٹینکرزپر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے، 2010 ماڈل کی گاڑیوں کی شرط سے آئل ٹینکرز مالکان اورکارکنوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے لیکن حکومت کی جانب سے پنجاب میں 600، کے پی کے میں 300، بلوچستان 200 اور کراچی میں 700 ٹینکرزپرپابندی عائد کردی گئی۔

شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں 10دن میں پابندی ہٹانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی لیکن10دن گزر جانے کے باجود ہمارے مسائل جوں کے توںہی ہیں اس لیے اتوار سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کی جارہی ہے اور ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی جائے گی، اس دوران جیٹ فیول سپلائی بھی معطل رہے گی۔

دوسری جانب ہڑتال کے معاملے پرآئل ٹینکرز مالکان اورآئل کنٹریکٹرز دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے، آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے آج تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعمان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سہالہ آئل ڈپو اسلام آباد سے جڑواں شہروں سمیت آزاد کشمیر، گلگت ، ناردرن ایئریاز میں تیل کی سپلائی جاری رکھیں گے، انکا کہناتھا کہ مالکان کی تنظیم کے کچھ افراد ذاتی مفادات کیلیے ہڑتال کر رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)وزیرِاعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے سب کاحق ہوتا ہے، لیکن اپوزیشن کا اختلاف اصولوں پر ہونا چاہیے انہیں حکومت کا مؤقف بھی سننا چاہئے۔
گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی منظوری کے موقع پر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جی بی آرڈر پر گزشتہ 8 ماہ سے کام کیا جا رہا تھا، آج کا آرڈر چند روز کا کام نہیں تھا، بہت سے لوگ اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتے تھے سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی لیکن آج (ن) کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ گلگت بلتستان کی اپنی سول سروس بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے پاکستان کی سول سروس میں بھی جی بی کو کوٹا دیاجائےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن گلگت بلتستان کے لیے سنگ میل ہوگا، جوحقوق دیگرصوبوں کوحاصل ہیں وہی حقوق اب گلگت بلتستان کوحاصل ہیں، علاقے میں ترقی ہوگی اور آئین کے مطابق عوام کو بھی ان کے بنیادی حقوق حاصل ہوں گے، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کے پاس تمام ضروری اختیارات ہوں گے، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، ججز حتیٰ کہ گورنر بھی گلگلت بلتستان سے ہی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رویئے پرحیران ہوں، ہمارے اس اقدام کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے اورکون کر رہا ہے ؟ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن اختلاف اصولوں پر ہونا چاہیے ہمارامؤقف بھی سنا جانا چاہئے۔ گلگت بلتستان میں عشروں سے بند سرکاری اسکیمیں (ن) لیگ نے مکمل کیں، جوکام کیے سب کے سامنے ہیں ہمیں اپنے ترقیاتی کاموں پر فخر ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)ملک کے بعض علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ چترال میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لینڈسلائیڈنگ والے علاقوں میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔چترال میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے کو بھاری مشینری سٹینڈ بائی رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ لاواک کے مقام پر بند ہو گیا۔مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور درگئی میں بھی وقفےوقفے سے باران رحمت کا نزول جاری ہے، جس سے موسم سرد ہو گیا، جبکہ چنیوٹ اور اس کے اطراف میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث فیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے

۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ڑالہ باری کی بھی توقع ہے۔

 

 

یمز ٹی وی (اسلام آباد)محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش اور آندھی کا بھی امکان ہے۔

ترجمان میٹ آفس کے مطابق اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویڑن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں، جب کہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور چند مقامات پر ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شام کے وقت گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(سوات)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مجھے اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے اور میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس ضرور آؤںگی۔
ذرائع کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ملالہ سوات میں آبائی گھر بھی گئیں اورسہیلیوں کی دعوت پران سے ملاقات بھی کی۔ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پرہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
کیڈٹ کالج سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ میں ساڑھے 5 سال بعد سوات آئی ہوں، یہاں پہنچ کر میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں، سوات جنت کاٹکڑا ہے، سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کےباعث یہاں امن قائم ہوا، اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے، تعلیم مکمل کرنےکےبعد واپس آؤں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

 

 

ایمزٹی وی(سوات) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سوات پہنچ گئیں اوراس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملالہ سوات میں آبائی گھرجائیں گی اورسہیلیوں کی دعوت پران سے ملاقات بھی کریں گی۔
ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پرہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کوٹ مومن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی نا اہل ہو کر بھی سرفراز ہے ، کوئی اہل ہو کر بھی شرمندہ پھر رہا ہے، اقامے کے نام پر پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہوا ، این آر او وہ ہوتا ہے جب آپ عدالت کو کہتے ہیں کہ آف شور کمپنی میری ہے لیکن جج کہتے ہیں کہ آپ صادق اور امین ہیں، نواز شریف اپنے آپ کو مشکل میں ڈال کرووٹ کے تقدس کی جنگ لڑنے نکلا ہے، عوام عدل بحالی کی جدو جہد میں ساتھ دیں۔
کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کبھی اداروں اور کبھی ایک دوسرے سے چھپتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کارکنوں سے ڈرتے ہیں۔ کوئی نا اہل ہو کر بھی سرفراز ہے ، کوئی اہل ہو کر بھی شرمندہ پھر رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ صداقت اور امانت کے پیچھے فکس میچ ہے۔ وہ اپنی صداقت اور امانت کی داستانیں سناتا ہے لیکن وہ یہ نہیں دیکھ رہا جو آج میاں صاحب کے حصے میں آیا ہے، نواز شریف جہاں سے بھی گزرتا ہے لوگ ’ میاں صاحب ، وی لو یو‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے کسی نے تو چار سال سر پھینک کر کام کیا ہے، کسی نے دھرنوں، سازشوں کے باوجود عوام کیلئے کام کیا ہے ، 2013 سے پہلے کراچی کی ہر گلی میں قتل و غارت ہوتی تھی ، پاکستان کے اندر دہشتگردی کا ڈیرہ تھا، ہر سڑک سے بارود کی بو آتی تھی لیکن آج پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو رہی ہے۔ نواز شریف آیا اور جو جو وعدہ کیا وہ پورا کرکے دکھایا، دنیا نے پاکستان کی طرف دیکھنا شروع کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگلا الیکشن جیت جائیں گے کیونکہ تمام ضمنی انتخابات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو فتح ہوئی، جو لوگ اس سے خوفزدہ تھے انہوں نے پاناما کے نام پر مذاق گھڑا، پاناما کے نام پر ان کی تین نسلوں کا بار بار حساب کتاب ہوا اور ہر چیز کھنگالی گئی اور جب کرپشن کی ایک پائی ثابت نہ ہوئی تو اقامہ نکال کر لے آئے، اقامے کے نام پر پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہوا ، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہہ دیا ہے کہ حدیبیہ کا ریفرنس شریف خاندان پر دباﺅ ڈالنے کیلئے استعمال ہوا عنقریب پاناما کے بارے میں بھی سپریم کورٹ سے یہی الفاظ سنیں گے۔
ممکنہ این آر او کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہتے ہیں کہ نواز شریف این آر او کر رہا ہے، این آر او کی ضرورت کس کو ہے؟این آر او وہ ہوتا ہے جب آپ عدالت کو کہتے ہیں کہ آف شور کمپنی میری ہے لیکن جج کہتے ہیں کہ آپ صادق اور امین ہیں۔ نواز شریف کی بیٹی جس نے کبھی کوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کیا اس کا کیس نیب کو بھجوایا جاتا ہے جبکہ جہانگیر ترین کا نہ تو کیس نیب کو بھجوایا گیا اور نہ ہی اس پر نگران جج بٹھایا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس ڈکٹیٹر نے آئین اور قانون پر شب خون مارا اسے کوئی عدالت نہیں بلاتی ، کب تک انصاف کا ترازو جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے استعمال ہوتا رہے گا، کب تک منتخب حکومتوں کو کمزور کرنے کیلئے واٹس ایپ زدہ جے آئی ٹیز بنائی جائیں گی، کب تک وزیر اعظم ہاﺅس، پارلیمنٹ ہاﺅس اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کرنے والے کو ضمانتیں دی جائیں گی؟۔
میاں نواز شریف نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کو بحال کرایا کارکنوں کا جوش دیکھ کر لگتا ہے کہ نواز شریف عدل کو بھی بحال کرائے گا، نواز شریف اپنے آپ کو مشکل میں ڈال کرووٹ کے تقدس کی جنگ لڑنے نکلا ہے، عوام عدل کی بحالی کی جدو جہد میں ساتھ دیں

 

 

Page 2 of 14