اتوار, 05 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان قابل تعریف ہے۔ پاک فوج اہم ترین ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو جڑ نہیں پکڑنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا جنرل راحیل نے ثابت کیا افراد سے ادارے زیادہ اہم ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا جنرل راحیل نے بہت اچھے فیصلے کیے۔ ان کے بعد آنے والے بھی ان کی روایات کو برقرار رکھیں گے۔ تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے جنرل راحیل شریف کے فیصلے سے تمام تنازعات ختم ہو گئے ہیں۔ حسن عسکری نے فیصلے کو انتہائی اہم قراردیا ہے۔ واضح رہے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دلچسپی نہیں رکھتے ۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایک عظیم ادارہ ہے اور میں آئندہ بھی قومی مفاد کو مقدم رکھوں گا ، میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ میں نے دنیا کی ایک سب سے بہادر فوج کی قیادت کی۔ 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کرچکی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کے لئے بہت سی چیزوں کو طے کردیا ہے اورسپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں۔

واضح رہے کہ این اے 208 جیکب آباد ون سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجازجاکھرانی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الہٰی بخش سومرو نے درخواست دائر کی تھی۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے معذرت کر لی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی، اس روز اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا۔ دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں نے 3 ماہ سے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی نثار کھوڑو نے ایوان میں سگریٹ جلائی اور پھر دیگر ساتھیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے تھے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)  سینیٹ میں سانحہ چارسدہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردی کےخلاف اقدامات کی مانیٹرنگ کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن  ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے جس پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا حکومت کو برا بھلا کہنے کے بجائے اصل معاملات پرتوجہ دی جائے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن اصل میں نواز نیشنل ایکشن ہے۔ ساری چڑھائی صرف سندھ اور پی پی پر ہے،دہشت گرداسلام آباد اور پنجاب میں بیٹھے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) مختلف مکتبہ فکر میں 'فرقہ وارانہ ہم آہنگی' پیدا کرنے کے لیے حکومت سندھ نے صوبائی اسمبلی میں ایک بل پیش کرنے اور اسے منظور کروانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد صوبے کی تمام مساجد میں حکومت کی جانب سے منظور کردہ 'ایک خطبہ جمعہ' کو نافذ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے مشیر برائے مذہبی امور عبدالقیوم سومرو نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'یہ منصوبہ حکومت کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے'۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد خطبے کے دوران نفرت انگیز تقاریر اور بیان کا خاتمہ ہے، جس سے دیگر مکاتب فکر کے ماننے والوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ عبدالقیوم سومرو کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے سے قبل بل کو حتمی شکل دینے میں کچھ مزید وقت لگ سکتا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ حکومت تمام فریقین سے مشاورت کے بعد اس مرحلے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہے، جن میں تمام مکتبہ فکر کے پانچوں نمائندہ بورڈز کے سینیئر خطیب شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام افراد نے سندھ حکومت کے اس اقدام سے اتفاق کیا ہے، جو ملک بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے. عبدالقیوم سومرو کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر تمام مکتبہ فکر کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے اتفاق قائم ہونے کے بعد کسی کو بھی اس قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

 

ان کا کہنا تھا، 'ہم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے تعاون، مدد اور رہنمائی کے ساتھ آگے بڑھنے اور نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں'۔ تاہم ایک اہم تنظیم کے سینیئر رکن کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ قانون سازی کے لیے مذہبی رہنماؤں سے کسی بھی قسم کی مشاورت کے حوالے سے لاعلم ہیں۔

 

پانچ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مدارس کی نمائندہ تنظیم، اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے جنرل سیکریٹری قاری محمد حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ 'یہ (قانون) سننے میں ناممکن معلوم ہوتا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ صوبے کے مختلف حصوں میں قائم مساجد کی تعداد اور ان کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت اس طرح کے کسی بھی اقدام کے بارے میں سوچ سکتی ہے"۔

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا جہاں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بدعنوانی کیس میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف مزید شواہد سامنے آئے ہیں اس لئے ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ اگرمعالج سمجھیں تو ڈاکٹر عاصم کو اسپتال بھی منتقل کیا جائے۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی)جوش خطابت میں سیاسی رہنماؤں کبھی کبھار تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں لیکن ہمارے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زبان اور یاداشت ایسی ہے کہ جس کی وجہ سے آئے دن کوئی نا کوئی چٹکلہ چھوٹ ہی جاتا ہے ایسا ہی موقع ایگلیٹ پولیس کے 28 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں پیش آیا جب انہیں ایک شعر مکمل کرنے کے لئے بھی اپنے سیکیورٹی اسٹاف کی ضرورت پڑ گئی۔

جگہ جگہ اپنی غائب دماغی کا مظاہرہ کرنے والے 83 سالہ قائم علی شاہ توکپتانی چھوڑنے کو تیارنہیں لیکن پیپلز پارٹی بھی انہیں قائم رکھنے پرمصر ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اب بھی ایسے سنجیدہ چٹکلے چھوڑتے ہیں جس پر پہلے ہنسی اور پھر غصہ آنے لگتا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت کہاں کھڑی ہے ،ایسا ہی واقعہ  رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹرکراچی میں ایگلیٹ پولیس کے 28 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کے دوران پیش آیا جب قائم علی شاہ کو اپنا شعر ممل کرنے کے لئے بھی دوسروں کی مدد لینا پڑ گئی۔

قائم علی شاہ نے اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لئے علامہ اقبال کا مشہورومعروف شعرپڑھنے کی کوشش کی اور ایک ہی صف پر کھڑے ہوگئے ہی پراٹک کررہ گئے۔ اس دوران ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے محمود وایازیاد دلایا تو انہوں دوسرا مصرعہ نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز مکمل کیا

ایمز ٹی وی (آزاد کشمیر)  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اور آزاد جموں و کشمیر میں پی پی پی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تعلمی اداروں میں طلبہ یونینز پر کئی دہائیوں سے عائد پابندی کو ختم کریں۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق بلاول بھٹو نے اس حوالے سے حکومتوں کو مطلوبہ قانون سازی کی بھی ہدایت کیں.

پی پی پی ترجمان نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ 'گذشتہ 3 دہائیوں سے طلبہ یونینز پر موجود پابندی فوجی آمر کے تباہ کن دور کا حصہ ہے، جسے جس قدر جلد ممکن ہوسکے ہرصورت میں ختم ہونا چاہیئے'۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پابندی اٹھانے سے طلبہ کو جمہوریت کی صحت مندانہ سرگرمیوں اور مستقبل میں قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام حیدر جمالی سمیت 7 افسران پرفرد جرم عائد کر دی۔ہائی کورٹ نے فردِ جرم عائد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر عدالت کا وقار مجروح کیا گیا.خیال رہے کہ 7 ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ناراض رہنما ذوالفقار مرزا کی عدالت آمد پر سادہ لباس اہلکاروں نے ان کے گارڈز اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا.