اتوار, 05 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ 16 سالوں کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف کیسز کی تحقیقات اور ان کی پیروی کے لیے قومی خزانے کے 40 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔ذرائع کے مطابق نیب سابق صدر کے خلاف کیسز کی 1999 میں اپنے قیام کے آغاز سے ہی پیروی کر رہی ہے، تاہم آصف زرداری اپنے خلاف کرپشن کے 5 میں سے 4 کیسز میں بری ہوچکے ہیں۔تاہم نیب کی جانب سے سابق صدر کے خلاف قومی اور سوئس عدالتوں میں چلائے جانے والے ان مقدمات پر اخراجات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس جی ایس-کوٹیکنا، پولو گراؤنڈ، ارسس ٹریکٹرز اور اے آر وائی ریفرنسز میں بری کیا جاچکا ہے۔کرپشن کے جس ایک کیس کا وہ سامنا کر رہے ہیں وہ اثاثہ جات کا ہے اور اس میں بھی ان کی جانب سے بریت کی درخواست دی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف ایس جی ایس-کوٹیکنا کیس 98-1997 میں نواز شریف کے دور حکومت میں احتساب بیورو کے ذریعے سوئٹزرلینڈ میں قائم کیا گیا تھا، جس میں اُن پر اور بے نظیر بھٹو پر الزام تھا کہ انہوں نے کمیشن کی مد میں 6 کروڑ ڈالر حاصل کیے۔

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی تعلقات بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ٹاسک دے دیا۔ ذارئع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے دونوں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکریں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی رہنما یاکارکن کی گرفتاری پرتحفظات ہوں تو اس پر براہِ راست حکومت سے بات چیت کی جائے اور ان معاملات پر تنقید نہ کی جائے، اس سے آپریشن کی کارکردگی پر سوال اٹھتے ہیں جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے باضابطہ رابطے سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں جماعتوں کی قیادت سے پس ِپردہ رابطے کر کے سیاسی ماحول کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کراچی آپریشن پر پارلیمانی جماعتوں کو اِن کیمرہ بریفنگ تجویز دے گی جس میں واضح کیا جائے گا کہ قومی اداروں کی جانب سے گرفتاریوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔

ایمزٹی وی(واہ کینٹ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں کراچی آپریشن میں تیزی آئی ہے ،جس سے حالات بہتر ہوئے ہیں،ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کے کراچی آپریشن پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ دور کرنے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کراچی میں صحافیوں کو نشانہ بنانا بہت تشویشناک ہے،بیماری پر ہی مریض کا آپریشن کیاجاتاہے۔کراچی میں آپریشن ایسے ہی جاری رہیگا ،وفاقی وزارت داخلہ اسے مانیٹر کررہی ہے ،2013اور آج کےشہر قائد میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے 28اگست 2013ء کو آپریشن کا مطالبہ کیا ، تمام پارٹیوں سے مشاورت کرکے اس آپریشن کا آغاز کیا،جس کے بعد حالات میں بہتری آئی۔چوہدری نثار نے بلوچستان کے امن کے حوالے سے کہا کہ 2013 ءمیں پہلی بار کوئٹہ گیا تو سنسان شہر تھا ،آج 90 فیصد پنجابی بلوچستان اور کوئٹہ واپس آچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) شہر میں بلدیاتی انتخابا ت میں چند دن باقی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخاباتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ،کراچی کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ،اے این پی اور ایم کیو ایم نے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا ہے ،متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں الیکشن کیمپ لگا دئیے گئے ہیں،جہاں انتخاباتی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

ایمزٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے آئی ایس پی آر سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا، پیپلز پارٹی کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کے مطابق، آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر اس حوالے سے بیانات دینے سے روک دیا ہےاس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صرف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

ایمزٹی وی(ایجکوکیشن) کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی کتب میلہ لگ گیا۔پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے جانےوالے سالانہ کراچی کتب میلے کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، خورشید شاہ نے کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میلے کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ایسے کتب میلے اندرون سندھ کے شہروں حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ہونا چاہئیےاس سے لوگوں کو فائدہ اور ان میں شعور اجاگر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کو نظرانداز کیا، جس کی وجہ سے ہم یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ ہم پڑھی لکھی قوم ہیں۔ہم نے تعلیم پر وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی۔ ہم62 فیصد شرح خواندگی کا دعویٰ کرتے ہیں، جسے دنیا تسلیم نہیں کرتی، کیوں کہ صرف اخبار کی شہ سرخی پڑھنے سے کوئی پڑھا لکھا نہیں ہو جاتا۔ کراچی کتب میلے میں پہلی بار ترکی کی کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا ، چین سمیت دیگر آٹھ غیر ملکی پبلشرز نے کتابوں کے اسٹال لگائے ہیں۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں گیارہ ارکان سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث قومی اسمبلی حصہ نہیں لے سکیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سولہ اکتوبر کو272 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کی تھی جن میں ستر سے زائد قومی اسمبلی کے ارکان بھی تھے جن میں سے متعدد ارکان نے تاریخ گزرجانے کے بعد اپنے گوشواروں کی تفصیل جمع کرادی تھی تاہم ذرائع کے مطابق اب بھی قومی اسمبلی کے11ارکان کی رکنیت معطل ہے جو آج اسپیکر کے انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی، مخدوم امین فہیم،رشید گوڈیل، کنور نوید ،ساجد نواز، محسن شاہ نواز رانجھا،شفاعت حیات ،سلمان حنیف،معین وٹو،دیوان عاشق بخاری اور سلطان محمود کی رکنیت تا حال معطل ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا دنگل 19 نومبر کو سجے گا۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتخابی مخالفین میں تصادم اور بدنظمی کے پیش نظر دوسرے مرحلے کیلئے پنجاب حکومت نے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہےاور الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 19 نومبر کو فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں جس کے بعد الیکشن کمیشن بھی فوری حرکت میں آگیا جبکہ دوسری طرف وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی خط بھیج دیاگیا ہے جس میں فوج ،رینجرز اور سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے بھی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیاہے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی.

ایمز ٹی وی (کراچی ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم گزشتہ2روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ،اسپتال زرائع کے مطابق امین فہیم کو شدید کمزوری کا سامنا ہے ،ڈاکٹرز کے مطابق امین فہیم خون کے سرطان میں مبتلا ہیںاور شدید کمزوری کے باعث ان کی صحت میں بہتری سست روی کا شکار ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم ائیر ایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم فہیم کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں،چند ماہ قبل وہ علاج کے لیے لندن گئے اور پھر دبئی منتقل ہوگئے تھے ،امین فہیم کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی لایا گیا ہے ،امین فہیم کو ایئر پورٹ سے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ کچھ دن زیر علاج رہیں گے ۔