اتوار, 05 مئی 2024
    • ایمزٹی وی(اسلام آباد)پلڈاٹ نے سینیٹرز کی کارکردگی اور حاضری سے متعلق اسکور کارڈ جاری کردیا۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نےپہلی پوزیشن حاصل کی. تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں کس سینیٹر کی سب سے زیادہ حاضریاں رہیں۔ اس حوالے سے متحدہ کے سینیٹرطاہر مشہدی نے ایوان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے میدان مارلیا۔

      خواتین سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کی سسی پلیجونےٹاپ کیا۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق ابتدائی پندرہ پوزیشنوں پرجیالوں کانام نمایاں ہے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کےعثمان کاکڑ دوسرےنمبر پربراجمان ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین سید اورسعید غنی نے مشترکہ طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی،۔ مجموعی طور پر وزراء کی سینیٹ میں حاضری کی شرح مایوس کن رہی۔ وزیرشاذ و نادر ہی ایوان میں سوالات کےجوابات دینے کیلئے پیش ہوئے۔

      وزیراطلاعات کا نمبر سینتیسواں رہا۔ خزانہ کے وزیراسحق ڈار چالیسویں نمبر پرہیں، حاضری کے مقابلے میں سینٹ نے قومی اسمبلی کو پچھاڑ دیا۔ سینیٹ اجلاسوں میں اراکین کی حاضری تریسٹھ فیصد رہی

ایمزٹی وی(آزادکشمیر) اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا کہ مخالفین بلاول کے دوروں سے خوفزدہ ہیں،وفاقی وزراپری پول رگنگ کررہے ہیں ،دھاندلی نہیں کرنے دینگے ،بیرسٹر سلطان موقع پرست،فاروق حیدر کی بڑھکیں ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں ،مخالفین کسی بھول میں نہ رہیں 21جولائی کو یہ منہ چھپاتے پھرینگے انہوں نے مزیدکہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرکے اقتدار پرستوں کی تمام امیدوں وخواہشات کو بہا کرلے جائے گی، وفاقی وزراء کی یلغار کا راستہ عوام روکیں گے اور ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،تحریک انصاف آزادکشمیر صرف فوٹوسیشن کی جماعت ہے اور ن لیگ کا کوئی عقیدہ ہے نہ نظریہ ،عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ،بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو بہت بڑی قوت بنا دیا ہے ، 2016کے انتخابات میں پیپلزپارٹی دوبارہ حکومت بنائے گی اور عوامی فلاح وبہبود کے مشن کو جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کے آزادکشمیر میں خطابات سے پارٹی کارکنوں میں نیا جوش وولولہ پیدا ہوا ہے آج پیپلزپارٹی جتنی متحد ومنظم ہے پہلے کبھی نہ تھی، آزادکشمیر کی اپوزیشن جماعتیں پیپلزپارٹی سے خائف ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن جیت جائے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت اور ان کی عزت وناموس کا نام ہے ، عوامی حقوق پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے ،پارٹی سے بے وفائی کرنے والے غداروں کو نشان عبرت بنائیں گے اور انتخابات کے بعد جگہ جگہ ان کی چیخیں سنائی دیں گی، انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں،آزادانہ ومنصفانہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی جھرلو ٹھپوں کے ذریعے عوامی رائے کو بلڈوز نہیں کیا جاسکتا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم سمیت پانچ قریبی رفقاءکی نااہلی کے خلاف پیپلزپارٹی نے ریفرنس تیار کرلی۔ مجوزہ ریفرنس کے مطابق نوازشریف نے اہل خانہ کے غلط اثاثے ظاہر کئےجو آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کےخلاف ریفرنس پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ دائر کرینگے۔ مجوزہ ریفرنس میں شہباز شریف‘ اسحاق ڈار‘ حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کو بھی نااہل قراردینے کی درخواست کی گئی ہے۔ مجوزہ ریفرنس میں ہے کہ وزیراعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے۔ انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی۔ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جو جرم ہے۔ وزیراعظم آرٹیکل 62،63 پر پورے نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2013ءمیں شریف خاندان ساڑھے 6 ارب کا نادہندہ تھا۔ اسٹیٹ بینک نے بھی کہا تھا کہ یہ نادہندہ ہیں‘ الیکشن نہیں لڑسکتے۔ مجوزہ ریفرنس کے مطابق شریف خاندان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی ہو سکتے ہیں۔ ریفرنس میں امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی بھی شامل کی گئی ہے۔ بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا خط بھی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ریفرنس کے ساتھ تمام ثبوت بھی فراہم کئے جائیں گے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سےزرداری ہاؤس میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں پارٹی کی تنظیمی امور سے آگاہ کیا، ملاقات میں ملکی سیاسی امور کے ساتھ خیبر پختونخوا کی مخصوص نشست برائے آزاد کشمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زراری سے ملاقات کرنے والوں میں شجاع خان، سینیٹر روینہ خالد، نگہت اورکزئی، اور سابق وزیرظاہر شاہ سمیت دیگر رہنماشامل تھے، مخصوص نشست پر کے پی کے امیدوار عبدالرمان سلہریہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی.

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید پیپلزسیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئےکہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل اور آئندہ کے وزیراعظم ہیں ،ان کے آزادکشمیر جلسوں نے وفاقی وزراء کو حواس باختہ کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کا گراف گرا نہیں اور21جولائی کو حیران کن نتائج دینگے ،مخالفین کا پراپیگنڈا جلد دم توڑجائے گا۔ ان کامزیدد کہنا تھا کہ وفاقی وزرا نے آزادکشمیر میں گلگت بلتستان جیسا ڈرامہ اسٹیج کرنے کے جو منصوبے بنائے تھے وہ سب ناکام ہوگئے آزادکشمیر کے عوام نے ثابت کردیا کہ ان کے ضمیروں کو خریدا نہیں جاسکتا،وفاقی وزراء کی سیاسی یلغارکا راستہ روکیں گے اور انہیں تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں افرا تفری پیدا نہیں کرنے دیں گے ،بیرسٹر سلطان محمودکی سیاست فوٹو سیشن تک محدود ہے جو جلد زمین پر آجائیں گے ، یہ انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں ، یہ انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوں گے دھونس ودھاندلی کے ذریعے عوام کا حق رائے دہی چرانے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ اس موقع پر مشیر حکومت شوکت راجہ،مشیر وزیراعظم راجہ نیاز خان، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامر ذیشان جرال، پیپلزپارٹی سٹی کے صدر غلام رسول عوامی اور سیکرٹری جنرل چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی بہت بڑی قوت بن چکی ہے منفی گٹھ جوڑ ،الزام تراشیوں اور سازشوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،پیپلزپارٹی دوبارہ حکومت بنا کردکھائے گی،اقتدار کے لئے بلند بانگ دعوے کرنے والے اور ہوائی پیکیج کا اعلان کرنے والے پیپلزپارٹی کی کامیابی کا راستہ نہیں روک سکتے ،خدمت خلق ہمارا مشن ہے جب تک زندہ ہیں یہ مشن جاری رہے گا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے لاہور چئیرنگ کراس پر سابق وزیر اعطم شہید بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا اور چراغ روشن کیے گئے. تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی طرح لاہور چئیرنگ کراس چوک میں شہید بینظیر بھٹو کی63 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی.

تقریب میں پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک،نوید چوہدری اور سول سوسائٹی کے صدر عبداللہ ملک سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کارکنوں نے شہید بینظیر بھٹو کی یاد میں نعرے بھی بلند کیے اور چراغ روشن کر کے سابق وزیر اعطم بینظیر بھٹوکی ملک کے خاطر قربانیوں کو یاد کیا.

ایمزٹی وی(لاہور)پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، ہیکرز نے پیپلز پارٹی کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصف زرداری کو ملک کا کرپٹ ترین انسان جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بزدل اور خود غرض انسان قرار دے دیا ۔ ہیکرز کا کہنا ہے زرداری کبھی اس ملک کےشہریوں کیلئے کھڑے نہیں ہوئے

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے خالق آباد اور اپنے حلقہ انتخاب چکسواری میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق نہیں نفاق کی علامت ہے ،اسے ملک کی نہیں اپنی تجارت کی فکرہے ،پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں 16 سے 18 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،اس کا ردعمل انتخابات میں عوام دیں گے ، 50 ارب روپے کا نام نہاد اور جعلی ترقیاتی پیکیج کشمیریوں کی آنکھوں میں دھول جھونک نہیں سکتا،عام انتخابات میں یہودی ایجنٹوں اور مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست دینگے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ وفاقی وزراء کے انتخابات میں بڑے پیمانے پردھونس دھاندلی کے مذموم منصوبے ناکام بنائیں گے اور ان کے سارے خواب ادھورے ہی رہ جائیں گے ،پیپلزپارٹی کے خلاف اقتدار پرستوں کے تمام گٹھ جوڑ ناکام ہونگے ۔ خطے میں خرید وفروخت کی منڈیاں قائم کرکے عوامی حق رائے دہی پرشب خون مارنے والوں کا یوم حساب قریب آگیاہے ، اب ن لیگ کی بیساکھیاں کسی کام نہیں آئیں گی۔ وزیراعظم نے ادھ پلائی کے مقام پرحاجی ادریس کی افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری صفدر، چوہدری محمد، چوہدری باوا، چوہدری اللہ داد، چوہدری محمود، چوہدری خادم، مہربان حسین، احسن الیاس، شیخ شکور، شیخ لیاقت، چوہدری داد، چوہدری حبیب سمیت لدھڑ، پینڈا، ادھ پلائی اور دیگرملحقہ دیہات کے سینکڑوں افراد نے چوہدری عبدالمجید کی حمایت کابھرپور اعلان کیااور وزیراعظم پراعتماد کااظہار کیا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشیدشاہ کو تبدیل کروانے کیلیے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سرگرم ہوگئے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خورشید شاہ کی جگہ فریال تالپورکو اپوزیشن لیڈر نامزدکرنے کی سفارش کردی۔ پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کے مطابق پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو تجویزدی گئی ہے کہ خورشید شاہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ لے لیا جائے اور ان کی جگہ فریال تالپورکو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا جائے۔ واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھی خورشید شاہ سے کئی معاملات پر مطمئن نہیں اور دونوں کے درمیان کئی ماہ سے کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔

  • ایمزٹی وی(آزادکشمیر)آزادکشمیر الیکشن کے لئے پانچ حلقوں سے امید واروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ،باغ ایل اے 13غربی دھیرکوٹ سے 20،ایل اے 14وسطی باغ سے 16،ایل اے 15شرقی باغ سے 11جبکہ ضلع حویلی کہوٹہ ایل اے 16سے 15اُمیدواران کے نام فائنل کئے گئے ہیں حویلی سے ایک اُمیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ۔الیکشن کے قریب آتے ہی آزادکشمیر بھر میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔