اتوار, 05 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کے خلاف ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ماڈل ایان علی کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکال کر دوبارہ ڈالنے پر وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ماڈل کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد دوبارہ شامل کیا اور یہ صرف ان کے موکل کے ساتھ ہی نہیں بلکہ عدالت کے ساتھ بھی فراڈ ہے، کنفرم ٹکٹس کے باوجود ایان علی کو بیرون ملک جانے نہیں دیا گیا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ماڈل ایان علی نے بین الاقوامی معاہدے کر رکھے ہیں اور اگر وہ نہ گئیں تو انہیں 10 ملین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا اس لئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہائیکورٹ کا معاملہ ہے اور بہتر ہے کہ آپ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست نمٹاتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائیکورٹ جلد سے جلد اس معاملے پر فیصلہ سنائے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) آف ایشیا استنبول پراسسس کے اعلی حکام کا اجلاس کل نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کے اعلیٰ حکام کا چھٹا اجلاس کل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزا چوہدری کریں گے جو دیگر شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا پراسس میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا جس کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جب کہ ہارٹ آف ایشیا افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔

ایمزٹی وی (تعلیم) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کنٹری ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی مس جونا ریڈ کی سربراہی میں ایک وفد سے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کا اہم ہدف رواں سال کے اختتام تک بیس لاکھ بچوں کااسکولوں میں اندراج کرانا ہے ۔ ملاقات کا مقصد مستحقین کو ادائیگی کے نئے طریقہ کار، مستحق بچوں کی تعلیم کیلئے مشروط مالی معاونت کے انتظامات پر عمل درآمد سمیت بی آئی ایس پی کے دیگر جاری اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے وسیلہ تعلیم پروگرام کے حوالے سے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر 2015تک دس لاکھ بچوں کا اندراج کیا گیا اور مالی سال 2015-16کے اختتام پر 13لاکھ بچوں کے اندراج کے ہدف کو دو ماہ قبل حاصل کر لیا جائے گا۔وفد کے دیگر ارکان میں مس لوئس واکر اور مظہر سراج شامل تھے ۔

ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے ایک بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی اور پانچویں جماعت کی تدریسی کتابوں میں تعلیمی نصاب ہی غائب کردی ۔ سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے چھاپی گئی 2016کی تدریسی کتابوں میں الف کے بجائے ج سے شروع ہیں تو کئی جگہوں پر صرف تصویریں ہی آویزاں ہیں جبکہ نصاب بھی غائب ہے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکا یہ کارنامہ دیکھ کر اساتذہ سمیت طلبا بھی سخت مشکلات میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب طلبہ کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان نا مکمل کتابوں کو تبدیل کر کے ہمیں صحیح اور درست طریقے سے چھپی ہوئی کتابیں فراہم کی جائیں
ایمزٹی وی (اسلام آباد)سندھ ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ اور کسٹم حکام کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا، ریاست قانون کے مطابق فیصلہ کرے کہ ماڈل کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں۔ کس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے اور کس کا نہیں، یہ ریاست کا کام ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی 7 مارچ کو وزارت داخلہ اور کسٹم حکام کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔
ماڈل ایان علی کو گزشتہ برس مارچ میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 5 لاکھ ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔a
ایمزٹی وی (اسلام آباد) پارلیمنٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل متقفہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ہوا، اس دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل ایوان میں پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں امیگریشن آرڈیننس بل 2016 بھی منظور کیا گیا جسے سینیٹر غوث محمد خان نے پیش کیا جب کہ سول سرونٹس بل 2016 بھی منظور ہوا جو پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت نے پی آئی اے کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم قومی ایئر لائن کی ایکشن کمیٹی اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا گیا لیکن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن نے تحفظات کے باعث پی آئی اے سے متعلق بل مسترد کر دیئے۔
حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو پی آئی اے کے خلاف انتظامی کارروائی کا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی نے بی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے وزیر اعظم نواز شریف کا پورا خاندان ہی آف شور کمپنیوں میں ملوث ہے جبکہ ان کے صاحبزادے نے تو اس بات کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔ کراچی میں منعقدہ 2 روزہ صوفی فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ایک غیر معمولی معاملہ ہے اور اس کی گرفت میں دنیا بھر کی اہم اور سیاسی شخصیات آئی ہیں، ان تمام شخصیات کا احتساب لازمی ہے ۔ ہمارے وزیراعظم کا تو پورا خاندان ہی آف شور کمپنیوں میں ملوث پایا گیا ہے جب کہ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے تو اس کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سابق ججوں پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، ان ججز پر وزیر اعظم نواز شریف کی چمک کا گہرا اثر ہوگا، اس کی ماضی کی مثال اصغر خان کیس سمیت دیگر عدالتی فیصلے ریکارڈ پر موجود ہیں اس لئے پاناما لیکس کی تحقیقات حاضر یا ریٹائر جج سے نہیں بلکہ بین الاقوامی آڈٹ فرم سےفرانزک آڈٹ کرایا جائے اور پاکستان کا پیسہ جہاں بھی گیا وہاں سے واپس لایا جائے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیرتعلیم سندھ نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پہلے وکی لیکس کا انکشاف ہوا تھا اب پاناما لیکس سامنے آگیا ہے ۔ اس میں ہمارے عوامی نمائندوں کا نام آنا باعث شرم ہے اب یہ معاملہ سنگین ہے اور اس کی تہہ تک جانا ضروری ہے لیکن پتہ نہیں کہ جج صاحبان کمیشن کی سربراہی کیوں نہیں کررہے۔ عمران خان پریس کانفرنس کے ذریعے بھی عوام تک اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں اور اگر وہ بحیٰ خان کی مثال دے رہے ہیں تو یحٰی خان نے سیاسی رہنماؤں کو پی ٹی وی پر اپنا منشور کرنے کا موقع دیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کا قیام ڈیڈ لاک کا شکار ہو گیا ، سرتوڑ کوششوں کے باوجود کسی بھی ریٹائرڈ جج نے سربراہی کی حامی نہیں بھری ، حکومت سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی تعیناتی پر غور کرنے لگی۔ ناما پیپرز منظر عام پر آنے پر وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا ، کمیشن بنانے کا اعلان ہوا تو نیا شور مچ گیا جو ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ اپوزیشن کا بڑھتا ہوا دباؤ حکومتی مشکلات بھی بڑھا رہا ہے ، کمیشن کا قیام بھی کڑا امتحان بن گیا ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ حکومت نے اب سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی خدمات لینے پر غور بھی شروع کر دیا ہے ۔ حکومتی کوششیں اپنی جگہ لیکن پیپلز پارٹی انٹرنیشنل کمپنی کے فرانزک آڈٹ کے بغیر کسی بھی کمیشن کو ماننے سے انکاری ہے ۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا وزیراعظم انٹر نیشنل کمپنی سے تحقیقات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں ۔

ایمزٹی وی (تعلیم) صوبائی حکومت کے زیر ِ انتظام بین الاقوا می طرز کے تین انگلش میڈیم اسکول سندھ کے تین بڑے شہروں میں قائم کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی ا ور ماہر تعلیم عذرا پیچوہو کی کوششوں سے سندھ کے مستحق بچوں کو اعلٰی اور بین الاقوامی طرز کی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایک ایک ماڈ ل انگلش میڈیم اسکول قائم کیا جارہاہے۔پہلے اسکول کا افتتاح بختاور بھٹو زرداری لاڑکانہ میں کریں گی جبکہ انتہائی کم عرصے میں مکمل ہونے والا دوسرا اسکول نواب شاہ میں قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان اسکولوں میں 20ہزار روپے سے کم آمدنی والے والدین کے بچوں کو میرٹ پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ داخلے کے لئے ۰۰۵ بچوں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کے انٹر ویو میں اسکول کے پہلے بیج کے ۵۵ بچوں کو داخلے دیئے گئے۔لاڑکانہ، نوابشاہ، سکھر، اور دیگر اضلاع میں بچوں کی ابتدائی تعلیم مونٹیسوری کلاسز سے فارغ ہونے والے بچوں کو ان اسکولوں میں داخلہ دیا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق انگلش میڈیم اسکول میں تدریس اور انتظامی امور چلانے کے لئے انتہائی ماہر اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے اساتذہ اور افراد بھرتی کیا گیا ہے۔اس منصوبے کی براہِ راست نگرانی سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور گورنمنٹ آف سندھ کی سیکرٹری اور ماہر تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی اہلیہ ڈاکٹر عذرا فضل اللہ پیچوہو کررہی ہیں جو خود بھی ماہر تعلیم ہیں۔اور نوابشاہ سمیت سندھ بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوششیں کررہی ہیں۔

ایمزٹی وی (کراچی)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی کوارٹرز کے متاثرین کو فوری طور پر متبادل رہائش گاہیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری سروسز کو فون کر کے سندھ اسمبلی کوارٹرز میں رہائیش پذیر افراد کو فوری طور پر متبادل رہائش گاہیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر سرکاری یا کرائے کے مکانات میں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ اسمبلی کے کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کے حوالے سے بریفنگ دی۔