اتوار, 19 مئی 2024

 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جس طرح حکومت ہورہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
سپریم کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے حکومت نہیں چل رہی ہے، جس طرح حکومت ہورہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتا اس لیے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی طریقے کار کے مطابق تبدیل ہونی چاہیے، حکومت کسی کےحوالے کرنے والی بات آئین میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جب کہ سب سے بڑا ڈاکو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا ہوا ہے، ایک سینیر وزیر اور ایک وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے، ان کے خلاف نیب کوئی کارروائی نہیں کرتا، کیا وجہ ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کیسز انتہائی تیزی سے چل رہے ہیں۔

 

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری سے پاکستان نے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن ہوگا تومعاشی خوشحالی اور روزگار میں اضافہ ہوگا، ہماری خواہش ہے کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر امن ہو اور پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سکھ برادری کی خواہش اور مطالبہ تھا کہ انہیں کرتار پور جانے دیا جائے، کرتار پور راہداری کے فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے، اس سے پاکستان نے خیرسگالی کا پیغام دیا اور بھارتی حکومت کے بھی شکرگزار ہیں انھوں نے ہماری اس کوشش پر رضامندی کا اظہار کیا۔ بھارتی کابینہ کا اجلاس بلا کرہمارے اس اقدام کی منظوری دی گئی، بھارتی حکومت نے اپنے دو وزیروں کو تقریب میں شرکت کے لیے بھیجا ، اچھی شروعات ہوئی ہے اوراس کو مثبت انداز میں سمجھنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے متعلق کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں اور آئینی ترمیم درکارہے، جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سوچ بچار اور کام ہورہا ہے اورجنوبی پنجاب کا علیحدہ تشخص اورصوبہ ہماری خواہش، ارادہ اورمنشورکا حصہ ہے، پاکستان ایک نظریے کے تحت وجود میں آیا اوران کے بیان سے ہمارا نظریہ توتبدیل نہیں ہوسکتا۔ ہماری کوشش ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے وسائل بڑھائیں، ماضی بجٹ میں زیادہ پیسے جنوبی پنجاب کے سوا دیگرعلاقوں کودیے گئے اورجنوبی پنجاب کی آبادی، پسماندگی، مسائل کوسامنے رکھ کرپروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے بلاتفریق احتساب کی بات کی ہے، مشکل فیصلے ہیں لیکن کوشش کررہے ہیں کہ مسائل کا حل تلاش کریں، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں کسی کوبھی عدالت طلب کرے اس کا فرض ہے کہ جواب دے، وزیراعظم نے تقریرمیں آگاہ کیا کہ کتنا پیسا باہر ہے اورلانے کیلیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں، قانون کی حکمرانی کا احترام کل بھی کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ بھی دیکھ رہے ہیں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیسے کرنا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کمزور طبقے پر بوجھ نہ ڈالا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کی بیخ کنی کی جائے، ہماری پاس دوتہائی اکثریت نہیں تاہم ہمیں اپوزیشن کی سپورٹ چاہیے

لاہور: معروف قانون دان اور رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تھوڑا وقت دیں، سو دنوں کی باتیں سیاسی تھیں کہا کہ نوازشریف کو علیمہ خان کے معاملے پر خاموش رہنا چاہئے۔

نعیم بخاری لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں میڑو کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے پیش ہوئے، کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، کیس کی آئندہ سماعت 17 دسمبر کو ہوگی۔
میڈیا سےگفتگو میں نعیم بخاری کاکہناتھاکہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے، لیکن ہم ٹیکس دینا نہیں چاہتے ہیں، بجلی، گیس اور پانی چوری کرکے استعمال کرتےہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے
 

اسلام آباد: حکمراں جماعت تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی 19 نومبر کو چین روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بعد حکمراں جماعت تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی 19 نومبر کو چین روانہ ہوگا جب کہ 20 رکنی وفد 6 روز چین میں قیام کرے گا۔
وفد کی قیادت تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد کریں گے جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شامل ہوں گے۔ وفد چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

 

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مدارس کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے مدارس کے نصاب میں تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مدارس کے نصاب میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں اور میرے ہوتے ہوئے کوئی نصاب میں تبدیلی نہیں کرسکتا۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پچھلی صوبائی حکومت میں خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں ترجمہ قرآن شامل کیا گیا تھا، اب پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں بھی ترجمہ قرآن شامل کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست ختم ہوتے دیکھ کر الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں، علماء اور عوام غلط پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، علما کے ساتھ بیٹھ کر ان کی ضروریات پوری کریں گے۔

 

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے تاہم جلد اس صورتحال سے نکل آئیں گے۔
صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے تاہم حکومت کو مالی بحران سے نکلنے میں وقت نہیں لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بہت مضبوط ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے مالی بحران میں پاکستان کی مدد کی جب کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ترکی کے حوالے سے عارف علوی نے کہا کہ ترک ہمارے دوست اور بھائی ہیں اور ترکی نے ہر ایشو پر پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں اردوان کے دور میں جمہوریت مضبوط ہوئی جب کہ عالمی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت قائم ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی طیارے کے سوال پر صدر کا کہنا تھا کہ طیارے کی پاکستان آمد کی خبر بے بنیاد ہے اور اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں ہوں گے۔
 

 

 

کراچی:سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے،جو شام 5بجے تک جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی کے حلقے پی ایس 111پر گورنر سندھ عمران اسماعیل فاتح قرار پائے تھے تاہم عمران اسماعیل کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشستیں خالی ہو ئیں تھیں جن پر آج ضمنی انتخاب کے لئے پو لنگ ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پی ایس 111پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی ،پی ایس پی کے یاسر الدین،ایم کیوایم پاکستان کے جہانزیب مغل ،پیپلز پارٹی کے فیاض پیر زادہ اور آزاد امیدوار جبران ناصر میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 111میں ووٹر ز کی تعداد ایک لاکھ 78ہزار 965ہے اور پی ایس 111کے لئے 80پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

 

 

ملک کے 35حلقو ں میں ضمنی ا نتخا بات ہوئے قو می اور صو بائی اسمبلیوںکے ضمنی ا نتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکا ری نتا ئج سامنے آ گئے قو می کی11 اور صو بائی اسمبلی کی 24نشستو ں پر ا مید وار کھاڑے ہو ئے ۔ الیکشن کمیشن کے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت مو صول ہو نے والے نتا ئج کے مطا بق قو می ا سمبلی کی 11نشستو ں میں سے پی ٹی آئی اور ن لیگ نے4,4 ق لیگ نے 2 اور متحد ہ مجلس عمل نے 1نشست حا صل کی

 

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ پنجاب کے بعض حلقوں میں نمایاں سیاسی شخصیات مدمقابل ہیں۔

قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 24 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 131 اور این اے 124 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

این اے 131 میں ن لیگ کے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان آمنے سامنے ہیں۔ 25 جولائی کو عام انتخابات این اے 131 سے وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔

دوسرے حلقے این اے 124 میں بھی پولنگ شروع ہوگئی ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ اس نشست پر مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان مدمقابل ہیں۔ این اے 124 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے نشست چھوڑنے کی وجہ سے اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔
امریکہ : عا لمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈا ئر یکٹر کر سٹین لا گا رڈ کا کہنا ہے کہ قر ض کے لیئے پاکستان کی طرف سے با ضا بطہ در خوا ست موصول نہیں ہوئی .
ا نھو ں نے مز ید کہا کہ ا مید ہے پا کستانی و فد ملا قا ت کے د و ران ما لیا تی پروگرا م کی درخو ا ست کر ینگے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک ما لی بحر ا ن سے گزر رہا ہے ہم ا یسا پرگرام آ ئی ایم ایف سے لینا چا ہتے ہیں جس سے ملک ما لی بحران سے نکل سکے۔
حکو مت کو اس سال اپنی ضرورت پوری کرنے کےلئے8سے9ارب ڈالر درکارہیں یادرہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو استحکام بخشنے کے لئے آئی ایم ایف پرگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے

 
Page 7 of 62