اتوار, 19 مئی 2024

کراچی: تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آج کراچی میں جلسہ ہوگا،تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوم تاسیس پر آج یونیورسٹی روڈ پرگراونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جلسہ گاہ میں ساونڈ سسٹم لگادیئے گئے ہیں جبکہ پنڈال میں روشی کا انتظام بھی کیا گیا ہے،پاکستان کے یوم تاسیس پر پارٹی قائدین خطاب کریں گے ۔
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بلاول سے متعلق بیان پر وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑیں۔
 
گزشتہ روز وانا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’صاحبہ‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
 
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے اس سے متعلق صحافی نے سوال کیا تو انہوں نےکہا کہ میں وزیراعظم کے لیے جواب دہ نہیں ہوں، مجھے ان کے تبصرے کے حوالے سے بھی کچھ نہیں معلوم تو مجھے اس کی مذمت کیوں نہیں کرنی چاہیے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو کہا وہ خود وضاحت کریں گے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی، میں اس حوالے سے آگاہ نہیں کہ انہوں نے یہ (صاحبہ) کس حوالے سے کہا ہے کیا ان کی زبان سے پھسل گئی تھی۔؟
 
وزیر صحت نے مزید کہا کہ میں ماضی میں بے نظیر بھٹو کی سپورٹر تھی لیکن بلاول پر والد آصف علی زرداری کا اثر ہوگیا ہے وہ اسمبلی میں جو بھی بولتے ہیں والد اور اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے لیے بولتے ہیں کیونکہ نیب ان کے اور پھوپھی کے پیچھے پڑا ہے۔

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں قلمدانوں کے ردو بدل کے دوران وزیراعظم عمران خان مجھے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے تاہم وزارتوں کی تبدیلی میں کوئی بھی محکمہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ پورا یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پواضح رہے کہ ملک کی معاشی حالت کے پیش نظر حکومت بالخصوص اسد عمر پر تنقید کی جارہی تھی، اس کے علاوہ اسد عمر کو کابینہ میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، صورت حال اس حد تک جاپہنچی تھی کہ چند روز قبل کابینہ میں رد و بدل کی بھی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم وزیر اطلاعات نے اس کی تردید کردی تھی۔ی ٹی آئی ہی پاکستان کے لیے واحد امید ہے، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نیا پاکستان بنائے گی۔

واضح رہے کہ ملک کی معاشی حالت کے پیش نظر حکومت بالخصوص اسد عمر پر تنقید کی جارہی تھی، اس کے علاوہ اسد عمر کو کابینہ میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، صورت حال اس حد تک جاپہنچی تھی کہ چند روز قبل کابینہ میں رد و بدل کی بھی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم وزیر اطلاعات نے اس کی تردید کردی تھی۔

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں اور نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں، کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث کرتے ہیں، دونوں چاہتے ہیں کہ کسی طرح مقدمات سے توجہ ہٹے مگر ایسا نہیں ہوگا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے دس دن میں پاکستان کے اندر نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے۔

میڈیا ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بڑی دعویٰ کیا اور کہا کہ اب ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور بندے کم پڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ، پراپرٹی سیکٹر اور صنعتی شعبہ سب اچھے ہونے والے ہیں، حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان والے اور ٹھیلے والے بھی آکر کہیں گے کہ آؤ ہم سے ٹیکس لے لو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو سکا تو میری تکہ بوٹی کردی جائے۔

اس دوران  حامد میر نے سوال کیا کہ رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان توکنگال ہو چکا جس پر  فیصل واوڈا بولے  کہ وہ منتخب رکن اسمبلی نہیں۔

لاہور: حکومت پنجاب نے عوامی نمائندوں کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں تحریک انصاف حکومت کے بچت دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، حکومت پنجاب نے ستمبر میں نئی گاڑیاں نہ خریدنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وزراء نے پرانی گاڑیاں لینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد حکومت نے عوامی نمائندوں کے لیے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی ٹرانسپورٹ پول نے گاڑیاں خریدنے کی سمری تیار کرلی، حکام ٹرانسپورٹ پول کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کا کیس کفایت شعاری کمیٹی میں لے جایا جائے گا، مجبوری ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی گئی۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے حوالے سے کیس ہمارے پاس آیا ہے تاہم کمیٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے گی۔

پی ٹی آئی رہنما زاہد خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج راولپنڈی 

تھانہ بنی کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنماحافظ زاہد خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی،مقدمے میں زاہد خان نے موقف اختیار کیاکہ اسکا کامران عرف کامی سے تنازع تھا،

صلح کیلئے گئے تو کامران نے بھتیجے فرحت اللہ کو تشددکانشانہ بنایا اور تھوڑی دیر بعد ساتھی کے ہمراہ پستول لے کر آگیا ، فائرنگ کردی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

کراچی:وزیر اعظم عمران خان کے سندھ پہنچنے سے پہلے ہی پارٹی اختلافات کا شکار ہوگئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ سندھ کے دورہ سے پہلے تحریک انصاف سندھ کی قیادت بدترین اختلافات کا شکار ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی صدر امیر بخش بھٹو کی جانب سے نامزد کردہ تمام مقامی عہدیدار بھی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی طلبی پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد میں موجود ہیں، عمران اسماعیل نے سندھ کی تنظیمی صورتحال پر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو آگاہی دے دی، عمران خان نے پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر صوبائی قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کردیا۔ گورنر سندھ نے پارٹی کو صوبائی سطح پر ریجنل عہدیدار مقرر کرنے کی تجویز دے دی ،کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،میرپوخاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں ریجنل صدر اور دیگر عہدیدار مقرر کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کل سندھ کے دورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی سندھ جمال صدیقی نے کہا ہے کہ ریجنل سطح پر تنظیم سازی سے تنظیم مزید منظم اور مستحکم ہو سکتی ہے۔ یاد رہے تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے چند روز پہلے استعفیٰ دے دیا تھا،ان کے استعفیٰ کے سندھ کی تنظیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

 

 

Page 5 of 62