پیر, 01 جولائی 2024

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی جس دوران ملک بھر میں جاری آپریشنز ،پاک افغان تعلقات اور امریکی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس اجلاس میں آرمی چیف کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی شریک تھے ۔
میڈٰیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی ۔ آرمی چیف کے ہمراہ آنیوالے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے علاوہ مشیر قومی سلامتی ، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔
اس اجلاس کے دوران آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونیوالی کامیابیوں، ردالفساد میں پیش رفت کے علاوہ بیرونی سرحدوں کی سیکیورٹی اور افغانستان کیساتھ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد کے حالیہ دنوں میں پاکستان اور پھر قبائلی علاقے وزیرستان کے دورہ پر بھی قیادت کو بریفنگ دی گئی ۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا کامیاب تجربہ کردیا۔
 
فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل زمین میں 60 سے 70 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
4bmz4dd34fee2dsqwi 800C450 1
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نصر میزائل بھارت کے جنگی نظریے ’’کولڈ اسٹارٹ‘‘ ڈاکٹرائن پر ’’ٹھنڈا پانی‘‘ انڈیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت جارح پڑوسی سے امن کی ضمانت ہے، جنگ سے ہر قیمت پر بچنا چاہیے، ہماری دفاعی صلاحیت کا واحد مطلب یہ ہے کہ کوئی ہم سے جنگ کا خیال بھی دل میں نہ لائے، بات چیت کے ذریعے امن کے قیام کے لیے تمام حکومتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور رواں ہفتے پاکستان نے میزائل تجربات کے سلسلے کا کامیاب انعقاد کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے جوہری اثاثوں کے موثر کمان اینڈ کنٹرول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ، وزیراعظم ، آرمی چیف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائر چیف اور نیول چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

 

ایمزٹی وی (کراچی) پاک فوج نے مختلف میزائلوں کے تجربات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں مختلف میزائلوں کے کئی تجربات کرے گا۔ یہ میزائل ممکنہ طور پر جدید قسم کے کروز اور بیلسٹک میزائل ہوسکتے ہیں جن کا مقصد دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔
اس مقصد کےلیے پاک فوج نے آئندہ چند دنوں کے دوران کئی میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ یہ تجربات ایک سلسلے کی شکل میں وقفے وقفے سے کیے جائیں گے۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میزائل تجربات کا فیصلہ علاقائی صورتِ حال اور ملکی دفاع کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ان میزائلوں کے بارے میں یہ اندازہ بھی ہے کہ انہیں خاص طور پر دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو شکست دینے کےلیے آزمایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس بابر کروز میزائل کے مختلف ورژن موجود ہیں جنہیں زمین اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے جبکہ اسی میزائل کا قدرے ترمیم شدہ ڈیزائن ’’رعد کروز میزائل‘‘ پاک فوج کےلیے تیار کیا گیا ہے جسے لڑاکا طیارے سے ہدف کی طرف چھوڑا جاسکتا ہے۔
بیلسٹک میزائلوں کے ذیل میں یوں تو پاکستان کے پاس شاہین اور دیگر بیلسٹک میزائل برسوں سے موجود ہیں لیکن اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ ’’ابابیل‘‘ بیلسٹک میزائل کا ہے جو 2200 کلومیٹر کی رینج کا حامل ہے اور ’’ایم آئی آر وی‘‘ یعنی ایک وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس بھی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 123افراد کے جاں بحق ہونے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے .
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے زخمیوں کو امداد دینے کے لیے سول اور عسکری اداروں ہدایت جاری کردی ہے ۔پاک فوج نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی روانہ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر ٹائر پھسلنے سے آئل ٹینکر الٹ گیا ،جس کے بعد مقامی لوگوں نے ٹینکر سے بہتا پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا اور اسی دوران دھماکے کے ساتھ ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 123افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے لہذا پاک افغان سرحد پر نگرانی اور سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جب کہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ پارا چنار میں دو دھماکوں میں 30 جب کہ کوئٹہ میں خود کش دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔

 

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر مظفر آباد سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں میں تعینات جوانوں اور اور افسران سے ملاقات کی ۔ انہیں مقامی کمانڈرز نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور جوابی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔
جوانوں نے بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کو اپنے خیالات سے آگاہ بھی کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بروقت کارروائیوں اور جوانوں کی ہمت کی داد بھی دی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج وطن عزیز کو درپیش دفاعی اور سلامتی چیلنجز سے آگاہ ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ”بھارت کی ہر مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

 

 

ایمزٹی وی (واشنگٹن)امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کوختم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچودھری کا تھنک ٹینک سے خطا ب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں جبکہ د ہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں 5 ہزار فوجی جوان شہید ہوئے ہیں لیکن آخر کارپاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کوختم کردیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیراخلہ چوہدری نثار علی کا اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا غیر منظم نظریہ ہے جس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ، سوشل میڈیا میں کوئی بھی کسی بھی نام اور مذہب سے اکاؤنٹ بنا سکتا ہے جس کی وجہ سے بڑی مقدار میں توہین آمیز اور قابل اعتراض مواد سامنے آیا جس میں ہماری انتہائی مقدس ترین ہستیوں سے متعلق ہرزہ سرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون پر سوشل میڈیا کے حملے ہوئے ہیں اور پچھلے چند ہفتوں سے پاک فوج کے حوالے سے تضحیک آمیز پوسٹ سامنے آئی ہیں، کوئی پاکستانی اپنی فوج کے بارے میں ایسی پوسٹس نہیں ڈال سکتا کیوں کہ ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور فوج جانوں کا نذرانہ دے رہی ہے لہذا فوج سے متعلق توہین آمیز پوسٹس ناقابل قبول ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائی جارہی لیکن جمہوری ملک کے لیے مادر پدر سوشل میڈیا قابل قبول نہیں لہذا قانون آئین کی پاسداری کرنا لازمی ہے اس لیے سوشل میڈیا پرکچھ ایس اوپیز اتفاق رائے سے طے کی جائیں گے اور پوسٹس بے نام یا کسی اور نام سے نہیں ہونی چاہییں جب کہ نامناسب پوسٹ ڈالنے والوں کے لیپ ٹاپ کے فارنزک ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی پوسٹس کا تعلق چاہے میری پارٹی سے ہو ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے اور عمران خان شناخت کریں اگر (ن) لیگ کے کسی شخص نے فوج یا عدلیہ کے خلاف پوسٹ ڈالی ہوتو پکڑیں گے جب کہ پاکستان نے توہین مذہب سےمتعلق مواد کے خلاف بہت کچھ کیا جس کی وجہ سے گستاخانہ مواد کے خلاف کارروائی پر پوسٹس نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔
نیوز لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ اخلاق پراتفاق طے پایا اور کمیٹی کی متفقہ مجوزہ سفارشات پر عمل درآمد ہو رہا ہے جب کہ میرا خیال ہے ہم مل کر سفارشات آگے لے کر چلتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چیک پیوسٹ تباہ کی تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کے دعویٰ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔
 
 
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پار شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعویٰ بھی غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
 
واضح رہے بھارتی فوج نے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر لی اور اس طرح وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما کرنل (ر)عبدالجبار نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی سر کر لی ہے۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔
کرنل (ر) عبدالجبار اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرنل (ر) جبار نے پاکستان میں پیرا گلائڈنگ کو مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی سے تین پاکستانی ناظر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ناظر صابر نے 2000 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔ ان کے بعد حسن سدپارہ نے 2011 میں اور ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی کو عبور کیا۔