ھفتہ, 18 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد ) پاکستان کی قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی ایکٹ میں ترمیم پر بحث آج دوبارہ شروع ہو گی ان ترامیم پر ووٹنگ بھی آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔اجلاس کا آغاز پیر کو ہوا تھا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی شرکت کی تھی جبکہ حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیر کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے آئینی ترمیم کے لیے کی جانے والی ووٹنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔پیر کو بحث کا آغاز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ترمیم کا جمہوریت سے تضاد تو ہے لیکن ملک کی غیرمعمولی صورتحال میں یہ ناگزیر ہے۔آج پھر قومی اسمبلی میں اِس ترمیم پر بحث کی جائے گی

ایمز ٹی وی (لاہور) لیبیا میں محصور180پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز وطن پہنچ گئی ہے۔ لیبیا میں خانہ جنگی کے باعث پھنس جانے والے مزید 180پاکستانیوں کوخصوصی چارٹرڈطیارے کے ذریعے لاہورواپس لایا گیا جبکہ انصار ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے میں 540 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں 11 ہزار کے قریب پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق پالیسی جاری کردی گئی ہے۔ یہ پالیسی وزیراعظم کی ہدایت پر وضع کی گئی اور پالیسی کا اطلاق وزارتوں، خودمختار اور نیم خودمختاراداروں، کارپوریشنوں، کمپنیوں اور اتھارٹیز پر ہوگا۔ گریڈ 16اور اس سےاوپر کے ملازمین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوں گے اور بھرتیوں سے پہلے تمام اداروں کو بھرتی سے متعلق اپنے قواعد و ضوابط وضع کرنا ہوں گے، جبکہ گریڈ 1سے 15تک کے ملازمین سول سرونٹس کے رول 15اور 16کے تحت بھرتی کیے جائیں گے۔ خالی اسامیوں کے لیے اخبارات میں اشتہاردیے جائیں گے اور تمام ادارے اشتہار شائع ہونے کے 60روز کے اندر بھرتی کا عمل مکمل کر نے پابند ہونگے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب اسمبلی نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔
اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی مشترکہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو شہید کرچکا ہے، بھارت اب بھی بلااشتعال فائرنگ کر کےجارحیت کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ پاک فوج اس جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت روکنے کے لئےکردارادا کرے۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور کے ایک سکول میں پڑھنے والی  ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کی عمر 3 سال ہے-اسکول سے واپس آنے کے بعد متاثر بچی نے اپنے والدین سے ’سکول کے انکل‘ کی وجہ سے ہونے والے درد کی شکایت کی۔والدین نے جب بچی کے درد کی جگہ کو دیکھا تو اس کے جنسی اعضا کے ارد گرد نشانات دیکھے۔ اس کے بعد انھوں نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے کہا کہ ہم نے سکول کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز اور دونوں 7 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔دونوں ٹیموں نے دو دو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔آسٹریلیا کی طرف سے لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف اور بیٹسمین مچل مارش کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ پے-پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الحق (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہرعلی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، یاسرشاہ، عمران خان اور راحت علی۔

آسٹریلوی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: مائیکل کلارک (کپتان) کرس راجرز، ڈیوڈ وارنر، ایلکس ڈولن، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، بریڈ ہیڈن، مچل جانسن، پیٹر سڈل، اسٹیو اوکیف اور نیتھن لائن-جب کے اس میچ میں امپائرز جنوبی افریقہ کے ایراسمس اور انگلینڈ کےکیٹل برو ہیں-

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو لیویز اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگیا یہ واقعہ بدھ کو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں ڈبر کلے کے مقام پر پیش آیا۔یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور اور لیویز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں-دو روز پہلے تحریک طالبان باجوڑ ایجنسی کی جانب سے خار کے علاقے میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا جس میں سکیورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں یعنی این جی اوز اور نسداد پولیو ٹیم کے رضا کاروں پر حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔اس حملے کی کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے ذمداری قبول کر کی ہے-

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کسی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی اور آخری مرتبہ 1994 میں کراچی ٹیسٹ میں فتح کی بدولت آسٹریلین ٹیم کے خلاف 1-0 سے سیریز اپنے نام کی تھی۔ یو اے ای میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

کپتان مصباح الحق کے لئے سیریز بقاء کی جنگ ہوگی، گرین شرٹس کی بولنگ لائن کمزور ہے۔ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ پہلے ٹیسٹ میں اسپن باؤلنگ کی قیادت محض دو ٹیسٹ کھیلنے والے ذوالفقار بابر کریں گے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے متوقع طور پر ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ موجود ہوں گے۔

بیٹنگ میں پاکستان یونس خان، محمد حفیظ سمیت سینئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے۔ ادھرٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد کینگروز کے حوصلے بلند ہوں گے۔ وقاریونس

دوسری جانب دو ماہ قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے کپتان مائیکل کلارک کی واپسی سے تقویت ملے گی جو گزشتہ سال ایک ہزار 93 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے تھے۔

تاہم کلارک پاکستان اے خلاف چار روزہ میچ میں کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور دونوں اننگ میں باترتیب دس اور پانچ رنز بنا سکے، اس میچ میں آسٹریلیا کو 153 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت مچل جانسن کریں گے جو دو ایک روزہ میچوں میں چھ وکٹیں لے کر شاندار فارم کا ثبوت دے چکے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے پیٹر سڈل موجود ہوں گے۔

ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک پرپہنچادے گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ دبئی کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک اثاثے ڈیکلیئر کر دیں دھرنا ختم کر دیں گے۔ حکمرانوں کو ڈر ہے ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو 70 دن ہونے والے ہیں یہ دھرنا پاکستانیوں کو حقوق دلانے کی جدوجہد ہے جس نوجوان کو اردو بولنے نہیں آتی اسے پارٹی وصیت میں مل گئی یہ جمہوریت کی تباہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئی ہیں ۔ مہنگی بجلی کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کریں گے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیوایم کے ارکان نے خورشید شاہ کو قائد حزب اختلاف کے منصب سے ہٹانے اور ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جس میں خورشید شاہ کے مہاجروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ اب اپوزیشن لیڈر کی حیثیت کھوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایم کیوایم کے ارکان نے خورشید شاہ کے بیان پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا واک آؤٹ بھی کیا