ھفتہ, 18 مئی 2024

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وزارت خارجہ کے احکامات پر روسی سفارتخانے اور دہشتگرد کے ورثہ کو پمز سے لاش حوالے کرنے کے بعد تھانہ مرگلہ کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔جبکہ لاش چوری کرنے کے الزام میں کشمیر پولیس نے الخدمت فاونڈیشن کے ملازمیں کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے کارکن کے قتل کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ جب کہ سندھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے باعث کراچی بھر میں پٹرول پمپس بند جب کہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر بھر میں کاروباری مراکز بھی بند جب کہ علی الصبح کھلنے والے ہوٹل اور دکانیں بھی بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث کراچی میں نجی اور سرکاری اسکول بھی بند ہیں جب کہ ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ آج تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی ہڑتال کے باعث ٹریفک سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے علاوہ حیدر آباد، میرپورخاص، سکھر، ٹندو الہ یار سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ  ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارج سہیل احمد کی اغوا کے بعد ہلاکت اور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ملک بھر میں سوگ اور سندھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کا اچھے طرح سے استقبال کیا گیا،اس دوران انھوں نے سعودی عملے سے شاہ عبدللہ کے انتقال پر نہایت دکھ کا اظہار کیا اور اسکے بعد کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے

ایمزٹی وی( کھیل)  بڑی مونچھوں والے حافظ آباد کے ’’چاچا ٹی 20‘‘ محمد زمان آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی نہیں کرپائیں گے محمد زمان المعروف چاچا ٹی 20 کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک نے میگا ایونٹ کے لیے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی جسے ٹھکرا دیا لیکن اپنے ہی بورڈ نے منہ پھیر لیا، حالات اب اس قابل نہیں رہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جاسکوں۔

یاد رہے کہ محمد زمان قومی پرچم جیسا لباس زیب تن کر کے اسٹیڈیمز جاتے رہے ہیں، وہ اپنے مخصوص انداز سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، زمان اسٹیڈیمز میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاکر شائقین و پلیئرز کے حوصلے بڑھاتے ہیں

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کا بحران ،عسکریت پسندوں کا ٹرانسمیشن لائن اور پائپ لائن پر حملہ کا نتجہ ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسلسل حملوں سے بجلی اور گیس کی فراہمی میں خلل آیا ہے۔ بجلی کی بحالی کیلئے امریکہ اور چین سے مدد لینا ضروری ہے۔

ایمز ٹی وی (مری)اپنے پسندیدہ پہاڑی مقام مری میں ایک دن آرام کرنے کے بعد وزیر اعظم نے منگل کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر دو اہم اجلاس منعقد کیے۔ان ملاقاتوں میں قومی ایکشن پلان اور توانائی بحران پر غور کیا گیا ۔اجلاسوں میں پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق،ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ کے کچھ ارکان کے مستقبل پربھی غور ہوا۔

چار پیراگراف پر مشتمل سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب نے نواز شریف کو صوبے میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 'اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے تمام صوبوں پر زور دیا کہ وہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کریں'۔

تاہم، سرکاری بیان کے برعکس اس ملاقات میں دوسرے اہم معاملات زیادہ چھائے رہے۔

ن –لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں حد درجہ اثر و رسوخ کی حامل جوڑی شہباز –نثار نے پیٹرول اور بجلی بحران کی وجہ سے حکومت کو شرمندہ کرنے والے دو وفاقی وزیروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پی ایم ایل-ن کے ایک عہدے دار نے آف دی ریکارڈ گفتگو میں بتایا کہ دونوں نے وزیر اعظم کو خبر دار کیا کہ 'اگر دونوں وزراء کی کارکردگی ایسی ہی رہی تو سخت ردعمل دیکھنے کو ملے گا'۔ قیادت کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے دونوں وزراء خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کو اس اہم ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ ن-لیگی ذرائع نے بتایا ' اجلاس غیر معمولی نوعیت کا ہونے کی وجہ سے صرف چار شرکاء تک محدود رہا'۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء کی کارکردگی پر بحث کے بعد اجلاس میں معمول کے ایجنڈا پر تبادلہ خیا ل شروع ہوا تووزارت داخلہ اور خزانہ کے حکام بھی شامل ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار اور شہباز شریف نے وزیر اعظم کو واضح کر دیا کہ وہ پرفارمنس نہ دکھانے والے وزراء کو باہر کا راستہ دکھائیں اور ان کی جگہ دوسرے پارٹی رہنماؤں کو موقع دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف پہلے ہی وفاقی وزراء کا پرفارمنس آڈٹ مکمل کر چکے ہیں اور وہ کابینہ میں ردوبدل پر غور کر رہے ہیں۔دوسری جانب، ن-لیگ کے ایک موجودہ رکن اسمبلی نے وفاقی کابینہ کے مختلف دھڑوں میں تقسیم ہونے سے وزیر اعظم کو درپیش مسائل پرافسوس ظاہر کیا۔ ذرائع نے یاد دلایا کہ خواجہ آصف وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اپنی وزارت میں مسلسل مداخلت پر خوش نہیں۔اسی طرح، گزشتہ سال جون میں وزیر داخلہ کی کابینہ میں فیصلہ سازی پر ناراضی بھی میڈیا کی سرخیاں میں رہی تھی۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع تاریخی روز ویلٹ ہوٹل دراصل پاکستان کی قومی ایئر لائن کی ملکیت ہے؟ اس ہوٹل کی تعمیر 1924 میں مکمل ہوئی اور اس کا نام امریکا کے سابق صدرتھیودور روز ویلٹ کے نام پر رکھا گیا۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نشر کیے جانے والے آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے منحرف ہونے والے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو داعش کا کمانڈر مقررکیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں حافظ سعید خان کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ 2 افغان طالبان کمانڈرز بھی کھڑے تھے۔ ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی جانب سے روایتی دھمکیاں دی گئیں جبکہ  سعید خان کے ارد گرد 10 افراد کے ایک گروہ کو بھی دیکھا گیا ہے جو ان کے ہاتھ پربیعت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ حافظ سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ تحریک طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہوگئے تھے

ایمز ٹی وی(کراچی) سندہ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اظہار الحسن نے ماورائے عدالت میں کارکنوں کے قتل  کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو تنقید نشانہ بنایا اور کہا کہ قائم علی شاہ حاکم ہیں اور انکی حاکمیت میں ہمارے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جارہاہے ۔ حکومت کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے کیئے جانے والا احتجاج ، احتجاج نہیں بلکہ وذیر اعلی ہاوس پر حملہ تھا ایم کیو ایم کے لیڈر کارکنوں سمیت رکاوٹیں پھلانگ کر گیٹ تک پہنچے۔انکا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو اپنے انجام تک پہنچا کر رہیںگے اور شہر میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی): لیاری کے علاقے بہار کالونی میں رینجرز اور پولیس سے مشترکہ مقابلے میں گینگ وار کا اہم کارندہ ہلاک ہو گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم چار افراد کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

لیاری میں پولیس اور رینجرز کی گینگ وار ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجزر پولیس نے بہار کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سیف اللہ پولیس اہلکار سمیت چار افراد اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔