ھفتہ, 18 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عمران خان کی تقریر کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر تنقید کرنے کی بجائے اپنی توجہ پختون خواہ پر دیتے تو وہاں کے حالات میں بہتری آجاتی،انھوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا صرف وہی فیصلہ تسلیم کرتے ہیں جوان کے حق میں ہوتا ہے۔ ہم آزادی صحافت کے قائل ہیں لیکن قانون پرعمل درآمد کروانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلوی ٹیم ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کو وائٹ واش کرکے آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے اور اگر آسٹریلوی ٹیم نے دونوں ٹیسٹ میچز جیت لیے تو وہ جنوبی افریقہ کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا اور اگر آسٹریلوی ٹیم یہ دونوں ٹیسٹ میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ جنوبی افریقہ کی جگہ ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا نے اس دورے میں ون ڈے سیریز کی شرو عات عالمی رینکنگ کی نمبر دو ٹیم کے طور پر کی تھی اور سیریز کے تینوں میچز جیت کر اس نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایک بڑی ٹیم کے طور پر آسٹریلیا کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری چودہ میں سے تیرہ ٹیسٹ میچز آسٹریلیا نے جیت رکھے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم دبئی میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل دو ہزار دو میں شارجہ کے مقام پراس نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جس میں اسے کامیابی ملی تھی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں دنیا کوحیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کپتان کی تبدیلی کا وقت نہیں ہے، مصباح الحق پر میگا ایونٹ تک اعتماد برقرار رکھنا ہوگا۔
بھارت کے درالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
پاکستان کو اب لازمی طور پر مصباح کوکپتان برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ اب اتنا وقت نہیں ہیں کہ قیادت میں تبدیلی لا ئی جا سکین، میں جانتا ہوں کہ مصباح کچھ چیزوں میں محدود ہیں لیکن انھیں کم سے کم ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنا چاہیے۔
انضمام الحق 1992 ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کا حصہ اور سیمی فائنل کے ہیرو تھے، انھیں پاکستان ٹیم کی موجودہ پرفارمنس کے باوجود بہتر نتائج کی توقع ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہر ٹیم برے دور سے گزرتی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کافی عرصے سے اپنے ہوم گراؤنڈز پر نہیں کھیلا جس سے اس کے اعتماد اور مورال پرکافی فرق پڑا ہے، اس کے باوجود میں اندرونی طور پر کافی پرامید واقع ہوں اور بدستور یہ امید رکھتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں سرپرائز دینے کی صلا حیت رکھتی ہے۔
انضمام الحق نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر بھی زور دیا۔

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان سے رواں سال ایک لاکھ 75 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔ آم کی مجموعی برآمدات ڈیڑھ لاکھ ٹن سے کم رہیں ذرائع کے مطابق رواں سال آم کی برآمد کے لیے مقرر کردہ ہدف سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے حاصل نہ ہوسکا۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم کے معیار کے لیے کڑی شرائط اور قرنطینہ اصولوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستانی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے سخت پراسیجر کی وجہ سے یورپی یونین کو بھی محدود پیمانے پر آم برآمد کیا گیا۔
پاکستان سے 60فیصد سے زائد آم خلیجی ریاستوں اور مڈل ایسٹ ممالک کو ایکسپورٹ کیا گیا۔ آم کے سیزن کے دوران رمضان کی آمد کے سبب اسلامی ملکوں میں پاکستانی آم کی کھپت زائد رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی قرنطینہ حکام نے 90 ہزار500 ٹن سے زائد کے فائٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10ہزار ٹن تک زائد رہے۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں متعین پاکستانی نمائندے مسعود خان نے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ملاقات کی، اور انہیں لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔  انہوں نے بان کی مون پر زور دیا کہ اقوام متحدہ سرحدی کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ مسعود خان نے خطے میں امن کے لیے مذاکرات کے ذریعے بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 30 ستمبر سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزکی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 12 پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) عید الاضحیٰ پاکستان کی لیدر انڈسٹری کیلیے خام مال کے حصول کا اہم ذریعہ ہے، ملکی طلب کا 30سے 40 فیصد چمڑہ قربانی کی کھالوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے حاصل شدہ چمڑہ اعلیٰ معیار کا حامل ہوتا ہے۔ عام دنوں کے مقابلے میں قربانی کیلیے فربہ اور بڑے جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن سے زیادہ بڑی کھالیں ملتی ہیں جو لیدر انڈسٹری کیلیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کےمطابق اس سال مجموعی طور پر 70لاکھ سے زائد کھالیں جمع کی گئیں جو فلاحی تنظیموں اور بیوپاریوں کے ذریعے ٹینرز انڈسٹری کو فروخت کی گئیں، جس میں گائے کی 25لاکھ کھالیں، بکرے کی 40 لاکھ کھالیں جبکہ بھیڑوں کی 10لاکھ کھالیں شامل ہیں۔ ملک بھر میں 25ہزار سے زائد اونٹوں کی بھی قربانی کی گئی تاہم اونٹ کی کھال کا چمڑہ لیدر انڈسٹری کے استعمال میں نہیں آتا۔
رواں سال گائے بیل کی کھالیں 4 سے 4500روپے، بکرے اور بھیڑ کی کھالیں 450 سے 500 روپے میں فروخت کی گئیں جبکہ اونٹ کی کھال 1000سے 1200روپے تک میں فروخت ہوئی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ بلاک بسٹر سيريز ٹیکن کے تيسرے پارٹ کا ٹريلر سامنے آگيا، لیام نیسن ايک بار پھر بھرپور ايکشن ميں نظر آرہے ہيں،فلم کی کہانی سابق جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جس کی بيوی کو قتل کرديا جاتا ہے، جس کے بعد شروع ہوتا ہے بدلے اور ايکشن کا نہ رکنے والا سلسلہ۔
ٹیکن فلم 9 جنوری کو سنیما گھروں کی زينت بنے گی۔

ایمز ٹی وی(کھیل)باکسنگ ایونٹ ایشین گیمز میں پاکستان کے محمد وسیم نے کانسی کا تمغہ حا صل کرلیا ہے۔
انچیون میں ہو رہے اشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں آخری امید بھی دم توڑگئی گول میڈل کی، باکسنگ کے باون کے جی سیمی فائنل میں ازبکستان کے باکسر نے پاکستان کے محد وسیم کو مزے دار مقا بلے کے بعد شکست دے دی۔از بک با کسر نے محمد وسیم کوستائیس کے مقابلے میں تیس پوانٹس سے ہا را دیا، ناہارنے کے باوجود محمد وسیم کانسی کے تمغے کے حقدار ٹہرے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری حور مظہرنے بتایا ہے کہ ہیڈ ماسٹرزکی مخصوص نشست پر انتخابات جمعرات2 اکتوبر کو بورڈ ہذا میں صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہوں گے، جس میں گورئمنٹ اسکولوں کے 729 اور پرائیویٹ اسکولوں کے2976 سربراہان حقِ رائے دہی میں حصّہ لیں گے۔ سیکریٹری بورڈ نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان آج جاری کر دیے جائیں گے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے بازید خیل میں گاڑی کا سلنڈر روز دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے.