جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور وزیراعظم، صدر مملکت سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک صدر ہم ادورے اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور 2 روز تک اسلام آباد میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ ترک صدر دورے میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا جواب نہ دیا تو قوم پوری کہانی سمجھ جائے گی، نیوز گیٹ سکینڈل دبانے نہیں دیں گے: فیصلہ ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے جبکہ ملک بھر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے نئے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ۔

حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف اٹھانے کے بعد سعید الزماں صدیقی سندھ کے 31ویں گورنر بن گئے ہیں ۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ ، سول اور ملٹری حکام بھی موجود تھے ۔ حلف اٹھانے کے بعد مہمانوں نے سعید الزماں صدیقی کو مبارکباد پیش کی

 

ایمز ٹی وی(پشاور)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دھرنے میں شرکت کے دوران قافلے پر تشدد کے خلاف وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے قانون دان سینیٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے31اکتوبر کو پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے پرجلد کیس درج کرانے کے حوالے سے مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے پرویز خٹک کی جانب سے مقدمے میں وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا جائے گا۔کے پی حکومت کی جانب سے زخمی کارکنوں کی فہرست بھی بابر اعوان کے حوالے کی گئی ہے۔

یار رہے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے پرویزخٹک اٹک سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی ریلی لے کر وفاقی دارالحکومت روانہ ہوئے تھے تاہم وہاں جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے تھے، جس کے باعث ہارون آباد پل کے قریب تحریک انصاف کے کارکن اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

بعد ازاں برہان انٹر چینج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے رات وہی گزار کر بقیہ سفر صبح کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم چیئرمین تحریک انصاف نے پرویز خٹک سے رابطہ کر کے انہیں واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔

 
 

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ریلویز ہیڈکوارٹرز میں ٹرین سیفٹی آپریشن کے حوالے سے دوسرے روز بھی اہم اجلاس منعقد ہوا ۔


اجلاس میں حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کرنے کے حوالے سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ کا قیام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے


جس میں پاکستان ریلویز کے ہر شعبے کیلئے علیحدہ علیحدہ ریسرچ کی جاسکے ۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے میں ٹریننگ کے معیار کو بھی مزید بہتربنایاجائے تاکہ ٹیکنیکل سٹاف کی تربیت احسن طریقے سے کی جاسکے ۔بیرونِ ممالک ٹریننگ کیلئے جانے والے ٹیکنیکل سٹاف کو 15دِنوں کے بجائے زیادہ مدّت کیلئے بھجوایا جائے تاکہ وہ اچھی طرح ٹریننگ حاصل کر کے پاکستان ریلویزکے نظام کو بہتر انداز میں آپریٹ کر سکیں۔

ایمز ٹی وی ( بھارت )نئی دہلی کے دورے پر آئی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے بھارتی حکام نے درخواست کی کہ انکے شہریوں کیلئے ویزا قوانین میں مزید کمی کی جائے جس پر تھریسا مے کا جواب سن کر بھارتی اپنا سا منہ لیکر رہ گئے. بھارتیوں کا بے جا مطالبہ ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ برطانیہ پہلے ہی بھارتی شہریوں کو ویزوں کے اجرا میں کافی نرمی کا مظاہرہ کررہا ہے ، ہر دس میں سے نو بھارتیوں کو ویزا جاری کردیا جاتا ہے .انکا کہنا تھا کہ برطانیہ کا ویزا سسٹم بہترین انداز میں کام کررہا ہے اس لیے انکا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا.تھریسا مے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سرمایہ کاری کرنیوالے بھارتی شہریوں کو ویزا کے جلد اجرا پر غور ہوسکتا ہے تاہم عام شہریوں کیلئے ویزا قوانین ہر گز تبدیل نہیں ہوں گے.

 

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴں شروع کرنے کافیصلہ

ایمز ٹی وی(کراچی) ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں پائیدار امن کیلئے تمام ترضروری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت اسٹریٹ کرائم میں ملوث مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلے آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ ایپکس کمیٹی کے 17ویں اجلاس میں کئے گئے۔اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری محمد صدیق میمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ،ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءعباسی،انٹیلیجنس ایجنسیوں کے صوبائی سربراہاں،سیکریٹری داخلہ شکیل منگیجو،پراسیکیوٹرجنرل شہادت اعوان و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں ،ٹارگٹ کلر،بھتہ خوروں اور اغوا برائے تاوان میں ملوث مجرموں کے خلاف آپریشن کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں،جاری آپریشن میں مجرموں ،مافیا اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی ریڑھ کی ھڈی توڑ دی گئی ہے،مگر اس کا یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے باہمی مشاورت کے تحت حکمت عملی وضع کی ہے، یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث مجرموں کوکسی گروپ یا تنظیم کی پشت پناہی حاصل نہیں ہے اور یہ اپنے طور پر کام کر رہے ہیں اور چوں کہ ان جرائم کے براہ راست متاثرین عوام الناس ہو تےلہذا اسے بھی جڑ سے اکھاڑ کرپھیکنا ضروری ہے

اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ مختلف سنگین جرائم میں ضمانت پانے والے ملزمان بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہوتے ہیں ایسے مجرم ثبوت نہ ہونے کے باعث ضمانت پر رہا ہوجاتے ہیں۔

اجلاس میں یہ بات بھی زیر بحث آئی کہ ڈرگ مافیا، منشیات فروش بھی شہر میں سرگرم ہیں اور یہ لوگ بھی اسٹریٹ کرائم کرنے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور دہشتگرد گینگسٹرز کو مضبوط بنانے کیلئے انکی مالی معاونت بھی کرتے ہیں چنانچہ وہ علاقے جہاں پر یہ گینگ ہیں یا آپریٹنگ کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جاے گا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورتھ شیڈول میں شامل لوگوں کی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کی جائے گی اوروہ لوگ جو فورتھ شیڈول میں ہیں اور سرکاری ملازم بھی ہیں انہیں شوکاز نوٹیس دیا جائیگا اس مقصد کیلئے چیف سیکریٹری قوانین کا جائزہ لیں گے اور ضروری اقدامات یا ترامیم تجویز کریں گے۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی فہرست دیگر ایجنسیوں ، صوبوں اور وفاقی حکومت کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی تا ہم فورتھ شیڈول میں شامل لوگ محکمہ داخلہ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں،

اجلاس میں یہ بات بھی واضح کی گئی کہ 3023اشتہاری ملزم ہیں، پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان سے کہا گیا کہ وہ رینجرز، پولیس، انٹیلجنس ایجنسیوں، وفاقی ایجنسیوں و دیگر صوبائی حکومت سے انکی گرفتاری کیلئے ان کی فہرست شیئر کریں۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن بھی بہت بڑا مسئلہ ہیں۔اے جے کے حکومت کے پاس 15000ہزار تاریکن وطن تھے اور انہوں نے انہیں بے دخل کردیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت پر زور دیا جائیگا کہ وہ سندھ پولیس کو غیر قانونی تاریکن وطن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دے، اس وقت یہ اختیارات ایف آئی اے کے پاس ہیں۔

آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ نے اجلاس کو بتایا کہ 8ہزار پولیس اہلکاروں کی این ٹی ایس ٹیسٹ جس میں آرمی افسران بھی شامل تھے کہ ذریعے انکی سلیکشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 4 ہزار نئے بھرتی کیے گئے پولیس اہلکاروں کو تربیت کے لیے رسالپور بھیجا جا رہا ہے اور جب ان کی تربیت مکمل ہوجائے گی تو مزید چار ہزار کو بھی تربیت کیلئے بھیجا جائیگا۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کئے ہیں،انہوں نے 6اے پی سیز اور 5سو ہتھیار بھی سندھ پولیس کے حوالے کیے ہیں۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ انہیں شہر میں فرانزک لیب قائم کرنے کیلئے400 مربع گز زمین کی ضرورت ہے، اس پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ وہ ڈی ایچ اے کے ساتھ بات کریں گے اور وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اس مقصد کیلئے زمین کا انتظام ہوجائے۔

اجلاس کی شرکاء نے متفقہ طور پر شہر میں امن کی بحالی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں، رینجرز،پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مدارس کے وہ طلباء جوکہ شام، عراق یاافغانستان سے ہیں اور واپس چلے گئے ہیں یا یہاں پر موجود ہیں اُن کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں بھی مرتب کی جائیں جس کا ٹاسک ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کو دیا گیا

اجلاس کو بتایا گیا کہ 93 مدارس جوکہ دہشتگردوں کے ساتھ تعاون میں ملوث ہیں انہیں الرٹ لسٹ میں رکھا گیا ہے اور انکی سرگرمیاں ،وزیٹرس اور فنڈنگ سمیت تمام امور کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چندمقامی قوم پرست گروپ بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور دہشت گردوں کیلئے کام کر رہے ہیں،انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی اور یہ کارروائی رینجرز اور پولیس مشترکہ آپریشن کے طور پر کریں گے۔

دریں اثناء ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اجلاس کورینجرز کی کارکردگی اور ان کے ٹارگیٹیڈ آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رینجرز نے گھگھر کے نزدیک سسئی برج اور کوٹ سبزل۔ سندھ۔پنجاب بارڈر پرتمام ترضروری سامان سے آراستہ چیک پوسٹس بھی قائم کی ہیں جب کہ حب پر چیک پوسٹ زیر تعمیر ہے،

رینجرز چیک پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہے اور ہیڈکوارٹر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بھی ان کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو لازمی اپ گریڈ کیا جائے اور یہیں سے پورے شہر کی مانیٹرنگ کی جائے،پوری شہر کی نگرانی کا اس اچھا طریقہ دستیاب نہیں ہے

گورنر سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے بتایا کہ کیمروں کی اپ گریڈیشن اور نئے کیمروں کی تنصیب کا کام جاری ہے اور اب تک ٹیکنیکل کام جیسے ٹینڈر یا اسپیسی فیکیشن کا کام مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد شہر میں 12میگاپکسل کے 10 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے،

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے اور فنڈز کوئی مسئلہ نہیں ہے اور یہ میری ذمہ داری ہے کہ فنڈز کا انتظام کروں مگر آپ کو چاہیے کہ آپ اس شہر کو دنیا کا پرامن ترین شہر بنائیں۔

 

ایمز ٹی وی ( پنجاب ) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کی طرف حصوصی توجہ دینی چاہیے،حکومت پنجاب نے ٹیوٹا اور دیگر تعلیمی اداروں کے تعاون سے چینی زبان سیکھانے کے مختلف کورسز شروع کر رکھے ہیں۔پنجاب حکومت نے بیشترطلبہ و طالبات کوچائینیز زبان سیکھنے کے لیے چین بھجوایا ہیں جبکہ رواں سال مزیدطلبہ و طالبات چین جا رہے ہیں۔


ایمز ٹی وی(کراچی) مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پرویز رشید دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔


پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکےہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے، وزیراعظم اور انکے وزراء کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں کیونکہ مجرم خود کو بچانے کے لئے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے۔


مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ مجرم خود کو بچانےکےلئےدوسروں کی طرف اشارے کرتاہے، وفاقی وزیرکو اتنےعرصے بعد خیال آیا کہ اجلاس میں دیگر لوگ بھی شریک تھے، اتنے عرصے تک انہیں دیگر لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھانے کا خیال کیوں نہیں آیا۔

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی منفی سیاست پر کڑی تنقید کی۔

نواز شریف کی اہم پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات، بغیر پروٹوکول چوہدری منیر کے گھر پہنچ گئے، ظہرانے میں شرکت

وزیراعلیٰ اپنے خطاب کے دوران جب پی ٹی آئی پر افراتفری کی سیاست کے حوالے سے تنقید کررہے تھے تو اچانک لائٹ چلی گئی اور ہال میں اندھیرا ہوگیا جس پر وزیراعلیٰ نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ابھی تو پی ٹی آئی کا نام ہی لیا ہے تو اندھیرا ہوگیا ہے جس پر ہال میں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ کی تائید کی


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) حکومت نے تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا جس کے لیے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا۔

حکومت نے تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے قائد حزب اختلاف سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔


ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے خورشید شاہ سے منگل کے روز ملاقات کی درخواست کی ہے جس میں 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر کو فی الحال ملاقات کا کوئی حتمی جواب نہیں دیا گیاہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے ایسے کسی بھی رابطے کی تردید کردی ہے۔

Page 4 of 14