منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز کا معاہدہ ہے جس کی وجہ سے لیگل نوٹس بھیجاہے ،ہمارے وکلاءپراعتماد ہیں اور موقف مضبوب ہے ۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہناتھا کہ بھارت کو بھیجے گئے لیگل نوٹس پر بیک فائر نہیں کریں گے ،پاکستان کرکٹ مین پنجابی ،پٹھان اور سندھی سمیت سب ہیں ،کسی قوم کے ساتھ زیادتی نہیں کرتے بلکہ فیئر سلیکشن کرتے ہیں اور اگر سندھ کے وزیر کھیل اپنا الگ کرکٹ بورڈ بنانا چاہتے ہیں تو بنالیں ۔ان کا کہناتھا کہ شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کوئی ذمہ دار نہیں دے رہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نےپیمرا ملازمین کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دیئےجانے کا انکشاف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیف جسٹس پاکستان،وزیراعظم نواز شریف ،وزیرداخلہ اور چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے معاملے کی تحقیقات اور تحفظ کیلئے مددمانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا کہ کچھ لوگ پیمرا کے عملے کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ملازمین کو تحفظ دینے کیلئے آرمی چیف کو خط لکھا ہے کیونکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خاموشی سے بہت بڑے بڑے کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس سے بھی درخواست کررہا ہوں کہہمیں تحفظ دیا جائے اور تحقیقات کی جائیں کہ جو بھی آواز بدل کر دھمکیاں دے رہا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے ،ریاستی ادارے کے عملے کو دھمکیاں دینے والے کو سامنے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں تحفظ نہ دیا گیا تو ہمارے لئے کام کرنا مشکل ہوجائے گا،وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ ملنے کی وجہ سے پریس کانفرنس کرنا پڑی،اپنی اتھارٹی منوانے کیلئے ہمارے پاس کوئی ہتھیار نہیں،ریاست ملازمین کیلئے کھڑی نہیں ہوگی تو ملازم بھی کھڑا نہیں ہوگا،پیمرا عملی طور پر ہائیکورٹس کے پاس چلا گیا ہے اور پیمرا کا کام صرف پوسٹ آفس کا رہ گیا ہے۔ابصار عالم نے بتایا کہ میرے دو بھائی نظام مصطفی تحریک میں شہید ہوچکے ہیں اور مجھے یہ بتایا جارہا ہے کہ اسلام کیا ہے اور ناموس رسالت ﷺ کیا ہے جس نے بچپن میں ہی اپنے دو بھائیوں کو قبر میں اتارا۔
انہوں نے کہا اگر پیمرا کا اختیار اپنے پاس رکھنا ہے تو پھرپیمرا کو بند کردینا چاہیے،اپنے ٹیم ممبرز اور ان کے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا،کچھ اینکرز نفرت انگیز مواد نشر کررہے ہیں،پیمرا ملازمین میرے بچوں کی طرح ہیں ،وزیراعظم اور میرا دل بہت قریب ہیںان میں فاصلے پیدا نہیں ہوسکتے۔
چیئرمین پیمرا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لے کر جارہے ہیں اور کچھ عرصہ میں مزید چینلز کے لائسنس دینا چاہ رہے ہیں۔کام بہتر انداز میں سرانجام دینے کیلئے وفاق سے بھی مدد مانگی ہے ،زیر التواءکیسز جلد نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ کو بھی خط لکھا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ زیر التواءدرخواستیں جلد نمٹائی جائیں،تمام ادارے آئین کے تحت پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی کی فاﺅنڈیشن اور اینگرو کے مابین تھر میں ہسپتال بنانے کا معاہد ہ طے پاگیا ہے اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن تھر میں زچہ بچہ کیلئے 100 بستروں کا ہسپتال تعمیر کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اینگرو کے ساتھ معاہدے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اکیڈمی کی زمین کے لئے کشکول لے کر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے،اکیڈمی کیلئے زمین کی پیشکش پر سب کا شکر گزار ہوں،اکیڈمی میں صرف تعلیم کرکٹ نہیں بلکہ تعلیم بھی دی جائے گی۔
قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ دوست پورا اسٹیڈیم بنا کر دے سکتے ہیں،میدانوں کو کھیلوں کے لئے استعمال کیا جانا چاہیئے،گراﺅنڈز میں شادیاں کروائی جاتی ہیں اور شادی کی تقریب میں استعمال ہونے والے گراﺅنڈ مجھے دیئے جائیں،ملک کیلئے جو کچھ بھی ہوسکا کروں گا اور ملک کر کام کریں گے تو اسی میں ہماری کامیابی ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کو جسٹس پارٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جس کیلئے آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دہشتگردی کی عدالتوں کی صلاحیت بڑھانے سے فوری انصاف ممکن ہے ،اس لئے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف نہ ہوئیں اور رپورٹ کو منظر عام پر نہ لا یا گیا تو تو رپورٹ کو نہیں مانیں گے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں ایک ہی طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ،ماڈل ٹاون رپورٹ کو بھی چھپا دیا گیا تھا ،ڈان لیکس کی رپورٹ کو مزید دبا یا نہیں جا سکتا ،ڈان لیکس کی رپورٹ کو جلد منظر عام پر لانے کامطالبہ کرتے ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے فنڈز سب کے سامنے ہیں ،ایک ایک پیسے کا آڈٹ ہوتا ہے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈز کہاں سے آتے ہیں ؟۔انہو نے مزید کہا کہ عمران خان پر غیر سنجیدہ الزامات لگائے جا رہے ہیں ،منی ٹریل موجود ہے جس کو چاہیے ہم سے لے لے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ بیرون ملک فنڈز لینے پر پی ٹی آئی چھپ رہی ہے اور غیر ملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا جارہا ہے،پی ٹی آئی نے بیرون ممالک سے ملین ڈالرز حاصل کئے،گھوسٹ سرمایہ کاروں نے پی ٹی آئی میں پیسے لگائے اورپی ٹی آئی نے بیرون فنڈنگ کیس میں منی ٹریل نہیں دی۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کو تلاشی دینا ہوگی ،”گو نواز گو“،”جی او نواز جی او“ بنتا ہے جبکہ رو عمران رو کا مطلب ”آر او عمران آ ر او “بنتا ہے“۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ جمائما کو پیسے لندن میں ہی واپس کردیئے،عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ لندن سے پیسے پاکستان لایا تھا،پی ٹی آئی نے نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کیا تھا ،الیکشن کمیشن نے پارٹی اکاﺅنٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں جبکہ نیا پاکستان بنانے کے دعویدار آج پھر الیکشن کمیشن سے بھاگے ہیں۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افراد نے فنڈنگ دی، غیرملکی فنڈنگ سے پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر حملہ کیا، پی ٹی آئی نے پہلے تو توہین عدالت پر معافی کا وقت مانگا اور آج پھر جواب جمع نہیں کرایا،جسٹس افتخار کے دور میں بھی عمران خان نے معافی مانگی تھی اور آج پھرپی ٹی آئی کے وکیل نے جواب کیلئے وقت مانگا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوابدیدی فنڈز کا خاتمے سے متعلق اپنے ہی لیڈر عمران خان کی ہدایات مکمل طور پر نظرانداز کر دیں اور 3 سال میں صوابدیدفی فنڈز سے16 ارب روپے خرچ کرتے ہوئے مخصوص ایم پیز اور 9 اضلاع کو نواز دیا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15ءمیں 4 ارب 80 کروڑ روپے صوابدیدی فنڈز کی مد میں خرچ کئے گئے جبکہ 2015-16ءمیں 4 ارب 85 کروڑ روپے خروچ کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صوابدیدی فنڈز کے ذریعے مخصوص ایم پی ایز اور 9 اضلاع کو نوازا گیا ہے اور سب سے زیادہ صوابدیدی فنڈ ضلع نوشہرہ میں لگائے گئے گئے جبکہ 15 اضلاع کو مکمل طور پر محروم رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2015-16 ءمیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوابدیدی فنڈز کی مد میں 2 ارب روپے مزید طلب کئے لیکن سیکرٹری خزانہ نے انکار کر دیا جس پر انہیں عہدے سے ہی ہٹا دیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہتک عزت قانون کے تحت 10ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کو ہتک عزت قانون کے تحت نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے میرے موکل پر الزام عائد کیا ہے ،عمران خان ان الزامات پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈ یا پر معافی مانگیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو14دن کے بعد 10ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کریں گے ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھاکہ انہیں پاناما لیکس کے معاملے پر خاموش ہونے کے لیے 10ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی اور جس شخص نے پیشکش کی تھی وہ شہباز شریف کا قریبی ساتھی ہے ۔

 

 

 
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئس لینڈ پوری دنیا میں قابلِ تجدید (رینیوایبل) توانائی کے ذرائع استعمال کرنے والا ایک اہم ملک ہے لیکن اب خبر یہ ہے کہ وہاں آتش فشاں پہاڑ کی گرمی سے بھی بجلی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس کے لیے آئس لینڈ کے ماہرین نے پانچ کلومیٹر تک گہرائی میں برما کاری (کھدائی) کی ہے تاکہ اندر موجود غیرمعمولی حرارت کو استعمال کرکے اس سے بجلی بنائی جاسکے۔ اس عمل کو جیوتھرمل انرجی کہا جاتا ہے جس میں زمین کے اندر قدرتی طور پر موجود حرارت کو استعمال کرکے اسے گھروں کو ٹھنڈا یا گرم رکھنے یا پھر بجلی بنانے کا کام لیا جاسکتا ہے۔
اب یہاں ایک جیوتھرمل پاور پلانٹ تعمیر کیا گیا ہے جسے ریک ہانس کا نام دیا گیا ہے اور علاقے کا نام تھور ہے جو گرج چمک اور بجلی کے دیوتا کے نام سے مشہور ہے ۔ فی الحال آئس لینڈ اپنی بجلی کی 25 فیصد ضروریات جیوتھرمل ذرائع سے پیدا کررہا ہے۔
لیکن خیال رہے کہ انتہائی گرم زمین میں 5 کلومیٹر اندر تک کھدائی کوئی آسان عمل نہیں۔ یہ پروجیکٹ گزشتہ سال اگست میں شروع کیا گیا تھا اور اب 8 ماہ بعد مکمل ہوا ہے۔ اس گہرائی میں گرم پانی نہ ہی مائع ہے اور نہ ہی گیس بلکہ اسے ’’سپر ہیٹڈ واٹر‘‘ کہا گیا ہے۔ اس طرح کسی گیس اور تیل کے کنویں کے مقابلے میں 5 سے 10 گنا زائد توانائی حاصل ہوسکے گی۔
تھور کا آتش فشاں آخری مرتبہ 700 سال قبل جاگا تھا اور اس کے بعد سے اب تک خوابیدہ ہے جبکہ آتش فشاں پہاڑ چاند کی سطح کی مانند دکھائی دیتا ہے۔
تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جیوتھرمل توانائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر کا اخراج بھی ہوگا جو ماحول کے لیے نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ البتہ اس ضمن میں آئس لینڈ اپنی تحقیقات آگے بڑھا رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (تجارت)نئی تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات بڑھانے کا حکومتی منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے جبکہ حکومتی دعووں کے برعکس برآمدات میں اضافے کے بجائے کمی درآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ بڑھ گیاہے۔
نئی 3 سالہ پالیسی کے تحت حکومت نے30 جون 2018تک برآمدات 35ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے تاہم برآمدات میں اضافے کے بجائے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمدات میں کمی کے باعث نئی 3 تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت برآمد ی ہدف میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران جولائی سے مارچ کے دوران تجارتی خسارہ 23ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے، اس کے باوجود وزارت خزانہ نے برآمدات بڑھانے کے لیے کوئی فنڈز جاری نہیں کیے جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ بروقت فنڈز جاری نہ ہونے کی صورت میں برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق تجارتی پالیسی کے تحت رواں مالی سال کے لیے مختص کردہ 6 ارب روپے میں سے ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن پر ڈیڑھ ارب، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ پر 85کروڑ، برانڈنگ 50کروڑ، جی ایس پی پلس 10کروڑ، پلانٹ اینڈ اینگر و پلانٹس 1ارب، اداروں کی مضبوطی پر 50کروڑ اور نئی اداروں کی تخلیق پر 10کروڑ روپے خرچ کیے جانے ہیں۔
علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے نئی 3 سالہ پالیسی کے تحت گزشتہ سال بھی برآمدات بڑھانے کیلیے مختلف اقدامات کیلیے مختص کردہ 6 ارب روپے کے فنڈز جاری نہیں کیے۔ نئی تجارتی پالیسی کے تحت حکومت نے 30جون 2018تک برآمدات بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب روپے فراہم کرنے ہیں۔