پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) معروف اداکار ریان رینلڈز کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم دی ہِٹ مینز باڈی گارڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
پیٹرک ہیوگس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کیلئے اپنے دشمن سے ہاتھ ملالیتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز سمیت سیمیول ایل جیکسن،گیری اولڈ مین،ایلوڈے ینگ،سلمہ ہائیک،کرسٹی مچل اور سیم ہیزلڈائن شامل ہیں۔
ڈیوڈ ایلیسن اور مارک گِل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور برٹش فلم ’6ڈیز‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ٹو فریسر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980میں پیش آنے والے ایک حقیقی واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں لندن میں واقع ایرانی ایمبیسی میں اسلحہ بردار مجرم گھس کر وہاں موجود عملے کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔
ان یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کیلئے ایک آپریشن کا آغاز کیا جاتا ہے اور اسپیشل ایئر سروس کے جوانوں کو اس مشن پر روانہ کیا جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹِم پیگوٹ، ایبے کورنش، مارک اسٹرانگ، مارٹن شا، جیمی بیلٹ، نکولس بولٹن اور رونن ویبرٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
نیٹ بولوٹن اور ایان ڈوسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں مشہور ومعروف شاہ رخ خان اگر کسی لڑکی کو شادی کی پیش کریں تو کیا وہ انکار کرے گی؟
شاید آپ کا جواب نہیں میں ہوگا، مگر ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست پر ناں کہہ دیا۔
وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، اور شاہ رخ خان نے انہیں شادی کی پیشکش آج نہیں، بلکہ 17 سال قبل کی تھی جب پریانکا چوپڑا کو شاید کوئی جانتا بھی نہ ہو۔
دراصل یہ ان دونوں فنکاروں کی 17 سال قبل ہونے والی پہلی ملاقات تھی جب سنہ 2000 میں پریانکا چوپڑا مس انڈیا کے مقابلے میں صف آرا تھیں اور مقابلہ ختم ہونے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر براجمان تھیں۔
اس وقت ججز کے پینل میں شاہ رخ خان موجود تھے جنہوں نے مقابلہ ختم ہونے کے بعد ازراہ تفتن پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔
دراصل اس گفتگو میں شاہ رخ خان نے پریانکا سے سوال کرتے ہوئے انہیں 3 آپشن دیے کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی۔
ان 3 آپشنز میں انہوں نے اپنے آپ سمیت معروف کرکٹر اظہر الدین اور ایک دولتمند بزنس مین کو رکھا اور پریانکا سے پوچھا کہ وہ ان تینوں میں سے کسے بطور شوہر منتخب کرنا چاہیں گی۔
اس وقت وہاں موجود تمام ناظرین کو 100 فیصد امید تھی کہ پریانکا چوپڑا بغیر سوچے سمجھے شاہ رخ خان کا نام لیں گی، لیکن انہوں نے اظہر الدین کا نام لے کرسب کو حیران کردیا۔
پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی سے شادی کرنا چاہیں گی جس پر وہ خود اور پورا ملک فخر کرے۔
ان کے اس غیر متوقع جواب نے جہاں ناظرین کو بے حد محفوظ کیا وہیں شاہ رخ خان بھی چھینپنے پر مجبور ہوگئے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) کراچی میں نگلیریا کا پہلا متاثرہ مریض نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بلوچستان میں بھی کانگو نےپھر انٹری دیدی ، ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
دوسری جانب فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس کے دو مزید مریض داخل کرلیے گئے، تعداد 54 تک جا پہنچی ۔
نگلیریا سے متاثرہ 23سالہ اسلم نامی مریض کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو تین روز قبل ٹنڈوالہیار سے لایا گیا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان میں پھر کانگو نے انٹری دیدی۔ ژوب سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نامی شہری میں میں کانگو کی تصدیق ہوگئی،مریض کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ الائیڈ ہسپتال میں چکن پاکس کے مزیددو مریض داخل کرائے گئے،جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 54 ہوگئی ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں بے بی ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ اور یونیسف کے نمائندے بھی موجود تھے۔
ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر ان خواتین کی سہولت کیلئے قائم کیا گیا ہے جن کے چھوٹے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو کا بیٹا پہلا بچہ ہے جسے آج یہاں یہ سہولت حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر ان ماﺅں کی ضرورت ہے جو اپنے چھوٹے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈے کیئر سنٹر خواتین پارلیمنٹرینز اور ملازمین کو سہولت فراہم کرے گا۔ قومی اسمبلی کی اسپیکر نے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں کو بھی تحریری طور پر آگاہ کرینگے کہ یونیسف کی معاونت کے ساتھ ایسے سنٹر قائم کئے جائیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمٹمنٹ کے مطابق ہم نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماﺅں کو 3 ماہ کی میٹرنٹی رخصت کے بعد ماﺅں کو اپنے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بڑا ضروری ہے کہ ماﺅں اور ان کے بچوں کو سہولت حاصل ہو۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہے ہیں،ان کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کچھ تصاویر نے سب کو چونکا دیا ہے جن میں وہ بالکل سنجے دت کی طرح نظر آرہے ہیں۔
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے جو اس سے قبل تھری ایڈیٹس، پی کے، اور منا بھائی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔
فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں، اور حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ان کی ایک اور جھلک نے ان کے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
رنبیر کپور نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد متعدد فلموں میں مخصوص کردار ادا کیے تھے جن میں وہ عموماً وہ ایک نٹ کھٹ اور نوعمر لڑکے کے روپ میں نظر آتے تھے۔
تاہم اب آہستہ آہستہ ان کی اداکاری میں نکھار آرہا ہے اور وہ سنجیدہ کردار بھی ادا کر رہے ہیں جس کی ایک مثال فلم دت میں سنجے دت کا کردار ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں رنبیر نے بالوں کو بڑھا کر سنجے دت کی نوجوانی کا روپ دھارا ہوا تھا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں رنبیر کے فٹنس ٹرینر کنال نے بتایا تھا کہ اس کردار کے لیے رنبیر نے اپنا وزن بھی کافی بڑھا لیا ہے۔ انہوں نے اپنے مسلز بھی بنائے ہیں جس کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ورزش کے لیے رنبیر کپور صبح 3 بجے اٹھتے ہیں۔
فلم دت میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار پاریش راول ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں سال جنوری سے کیا گیا تھا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) محققین کا کہنا ہے کہ جو بچے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ساتھ کھیلنے میں زیادہ وقت لگاتے ہیں وہ دوسرے بچوں کی نسبت کم سوتے ہیں سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ایسے بچوں میں ٹچ اسکرین پر گزارا ہوا ہر ایک گھنٹہ ان کی 15 منٹ کی یومیہ نیند میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
ننھے بچوں کا سکرین ٹائم محدود کرنے کی ہدایات
تاہم ٹچ سکرین کے ساتھ کھیلنے والے بچوں کی متحرک صلاحتیں نسبتاً جلد اجاگر ہوتی ہیں۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو اس کے بدلے نیند کو قربان نہیں ہونے دینا چاہیئے۔
ان کے بقول گھروں میں ایسی ٹچ سکرینز کے معاملے میں گویا ایک بھونچال سا آیا ہوا ہے لیکن لوگ اس کی وجہ سے بچوں کے اوائل عمری میں نشوونما پر پڑے والے اثرات سے انجان ہیں۔
لندن کر برکبیک یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں تین سال تک کے 715 بچوں کے والدین سے سوالات کیے گئے۔
اس میں پوچھا گیا کہ ان کا بچہ سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ کتنی دیر تک کھیلتا ہے اور اس کے سونے کے اوقات کیا ہیں۔
مطالعے سے پتا چلا کہ 75 فیصد ننھے بچے ٹچ سکرین روزانہ استعمال کرتے ہیں، ان میں چھ سے 11 ماہ کی عمر کے بچوں کا 51 فیصد اور 25 سے 36 ماہ کے عرصے کے بچوں میں 92 فیصد ایسا کرتے ہیں۔
لیکن ٹچ سکرینز کے ساتھ کھیلنے والے بچے رات میں کم اور دن میں زیادہ سوتے ہیں۔
مجموعی طور پر ٹچ سکرین کے ساتھ گزارے ہوئے ہر ایک گھنٹے کے بدلے ان کی نیند کے 15 منٹ کم ہو جاتے ہیں۔
اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر ٹِم سمتھ نے بی بی سی نیوز سے باتے کرتے ہوئے بتایا کہ ’ جب آپ دن مںی 10 سے 12 گپنٹے سوتے ہوں تو یہ پندہ منٹ بہت کم نظر آتے ہیں لیکن یہ کم عمری میں نیند کے باعث حاصل ہونے والے فوائد کے وقت میں کم ہونے والے ہر ایک منٹ معنی رکھتا ہے۔ ‘
ان کا کہنا تھا ’یہ مطالعہ حتمی نہیں ہے لیکن یہ ٹچ سکرین کے باعث نیند میں کمی کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی ضرور کرتا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان میں وزراء کی عدم حاضری کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وزرراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں اگر حکومت کو مجھ سے کوئی رنجش یا مسئلہ ہے تو استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں، سندھ اسمبلی میں گیس کے معاملے پر وزیر کو وضاحت کیلئے ایوان میں بلایا مگر وہ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کہ ایوان کو آئین کیمطابق چلاؤں۔رضا ربانی نے تمام وفاقی اورایڈیشنل سیکرٹریز اورجوائنٹ سیکرٹریز کیلئے وارننگ جاری کی ہے اور کہا کہ آج ایوان کی کارروائی میں 35 منٹ کی رکاوٹ ڈالی گئی، ایوان سے معلومات چھپانے پرقوائد کیمطابق سخت کارروائی کروں گا، رکاوٹ ان حکومتی ذمے داروں نے ڈالی جو سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہیں اور اگرمستقبل میں بغیرمعقول وجہ سوال کا جواب نہ دیا توسخت کارروائی ہوگی۔چیئرمین سینٹ نے وزرا کی عدم موجودگی اورحکومتی رویے کیخلاف سینیٹ اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کا زیادہ استعمال مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔ تحقیق کے دوران پتا چلا کہ اے ٹی ایم کے کی پیڈز مختلف اقسام کے جراثیم سے پُر ہوتے ہیں جو صارفین کے ہاتھوں پر منتقل ہوجاتے ہیں۔
دوران تحقیق ریسرچ ٹیم نے نیویارک کے مختلف علاقوں میں قائم 66 مشینوں کا خصوصی آلات کی مدد سے جائزہ لیا۔ کی پیڈز پر انہیں انسانی جلد پر پائے جانے والے یک خلوی جان داروں سے لے کر مختلف جگہوں اور ماحول میں رہنے والے جراثیم نظر آئے۔
جراثیم کے علاوہ کی پیڈز پر مختلف غذاءوں کے ننھے ذرات بھی چپکے ہوئے پائے گئے۔ یوں جراثیم کی موجودگی کے علاوہ ماہرین کو یہ بھی اندازہ ہو گیا کہ کس علاقے میں ان دنوں کون سی غذا زیادہ استعمال کی جارہی ہے ،مثلاً چائنا ٹاءون میں مچھلی کا استعمال عروج پر تھا، مرکزی ہارلیم کے باسی مرغی شوق سے کھار ہے تھے جبکہ مین ہٹن کے باسیوں کا زور اُبلی ہوئی غذائیں کھانے پر تھا۔اے ٹی ایم کے کی پیڈز پر موجود جراثیم کا تجربہ گاہ میں تجزیہ کرنے کے بعد سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ان میں سے بیشتر بے ضرر تھے تاہم کچھ جراثیم ایسے ہیں جن سے صارفین مختلف امراض میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)سید شہنشاہ گزشتہ دو دہائیوں سے دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلہ تھے، ان کی تدفین ان کے گاؤں میں کی گئی، سید شہنشاہ کے جنازے میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کی۔
تنگی کے گاؤں ڈھاکی میراباد میں 1949 کو پیدا ہونے والے سید شہنشاہ کو ہمیشہ سے اداکار بننے کا شوق تھا۔
پشاور یونیورسٹی سے پشتو ادب میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے 1974 میں اپنے پہلے پشتو پلے سے اداکاری کا آغاز کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں 'سحر'، 'تاشا جولائی'، 'لمبے'، 'سوال'، 'دا منزل پا لور' اور 'کاغے لارے' وغیرہ شامل ہیں۔
ریڈیو پاکستان پشاور کے شاعر اور علاقائی ہدایت کار لئیقزادہ لئیق کے مطابق سید شہنشاہ نے اپنے کیریئر میں 200 کے قریب ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔
ان کے مطابق سید شہنشاہ زیادہ تر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرتے تھے، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ہمیشہ لوگوں کا دل جیتا۔