منگل, 15 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (صحت) اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ قحط کے شکار صومالیہ میں ہیضےکی وبا پھیل رہی ہے اور اس سے ملک میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہونے کا خطرہ اب بہت ہی قریب ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد ہیضے کی بیماری سے21 ہزار افراد متاثر ہوئے جن میں سے 533 ہلاک ہو گئے۔
ریڈ کراس نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف گزشتہ چند دنوں میں صومالی لینڈ کے نیم خود مختار علاقے میں ہیضے سے28 افراد ہلاک جبکہ دیگر 170 اسپتال میں داخل ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہیضے سے ہلاک ہونے والوں کی شرح اموات 2اعشاریہ3 فیصد ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 62 لاکھ افراد جو صومالیہ کی آبادی کا نصف سے بھی زیادہ ہیں نہیں فوری امداد کی بھی ضرورت ہے۔ ان میں سے لگ بھگ29 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے کہا ہے کہ میٹرک آرٹس کے پرامن امتحان کرانے پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسعید مبارک باد کے مستحق ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیک کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں میٹرک آرٹس امتحان اورہیٹ اسٹروک سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ میں مستقل سیکرٹری اورکنٹرولر کی عدم موجودگی کے باوجود میٹرک آرٹس امتحان میں بہترین اقدامات کر کے ڈاکٹر سعید نے اچھی مثال قائم کی ہے۔
بورڈ کے اس طرح کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے ڈاکٹرسعید کی تعریف کی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( آپٹما) کے مرکزی چیئرمین عامر فیاض نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ تین ماہ قبل وزیر اعظم نے برآمدی سیکٹرکیلئے 180ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ۔
لیکن ابھی تک اس حوالہ سے کسی بھی صنعتکارکو ایک روپیہ بھی نہیں ملا جس سے کاروباری برادری کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔
ایک طرف برآمدی صنعت کو پیداوار بڑھانے کا کہا جاتا ہے اور دوسری طرف ان سے کئے وعدے بھی پورے نہیں کئے جاتے تو پھر اعلانات پر پیداوار کیسے بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریفنڈ کی ادائیگیوں کے احکامات کو واپس لینے پر چیئرمین ایف بی آر سمیت اس سے متعلقہ تمام افسر استعفیٰ دیں ، ایف بی آر حکومت کی ساکھ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ صنعتوں کیلئےگیس کی قیمت دوسرے صوبوں کے برابر کی جائے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) فاٹا کی تاریخ کا پہلا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ خیبر گرین از مری نے جیت لیا۔ فائنل میں کرم گلونہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
خیبر ایجنسی کے جمرودا سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ پہلے فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ تھا۔
فائنل میچ خیبر گرین ازمری اور کرم گلونہ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں خیبر گرین نے مد مقابل کو6وکٹوں سے شکست دے کر فتح کا تاج سر پر سجالیا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) ویسے تو کہا جاتا ہے کہ گاجریں بینائی کے لئے بہترین ہوتی ہیں تاہم صحت مند غذا سے ہٹ کر بھی آپ کی نظر کو بہتر بنانے کے لیے کچھ اور بھی بہت اہم ہوتا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ورزش کرنا صرف جسمانی فٹنس میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ یہ بینائی کو بھی تیز کرنے میں مددگار ثابت ہونے والی عادت بھی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چہل قدمی جیسی ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی بھی دماغ کے ان خلیات کو بہتر کرتی ہے جو کہ بصری معلومات کا تجزیہ کرتے ہیں۔
تاہم یہ فائدہ دوڑنے، سائیکل چلانے یا تیراکی جیسی کچھ سخت ورزشوں سے حاصل نہیں ہوتے۔
تحقیق کے دوران 18 افراد میں ورزش کے دماغ پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اس دوران رضاکاروں کو ہلکی پھلکی اور سخت ورزش کرنے کا کہا گیا اور پھر اس تجربے کے نتائج کا کمپیوٹر میں تجزیہ کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ہلکی پھلکی ورزش سے بینائی کے اس حصے کو متحرک کرنے میں مدد ملی جو کہ ان چیزوں کا تجزیہ کرتی ہے ہماری آنکھیں دیکھتی ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں کس حد تک جسم کے مختلف اعضاءپر مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔
اس سے قبل 2017 میں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ورزش کرنا چوہوں کو بینائی سے محرومی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش سے عمر بڑھنے سے قرینے پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو زائل کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کے نتائج کا اطلاق انسانوں پر بھی ہوتا ہے۔
اس نئی تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Cognitive Neuroscience میں شائع ہوئے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ کے فروغ کےلئے3عالمی ریسلرز لاہورپہنچ گئے۔
عالمی شہرت یافتہ تینوں پہلوان غیرملکی پرواز کےذریعے استنبول سےلاہور پہنچے ، ان پہلوانوں میں بادشاہ خان،بمبئی کلرز اور ٹنی آئرن شامل ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ یہ ریسلرز پاکستانی پہلوانوں کو فری اسٹائل ریسلنگ کی تربیت دیں گے۔
لاہورایئرپورٹ پر پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے نمائندوں نےمہمان پہلوانوں کا استقبال کیا۔
 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/اسلام آباد)پولیس نے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے آئس ہیروئن کے ساتھ استعمال ہونے والی 400 نشہ آور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔
پولیس کے مطابق نشہ آور گولیا ں ہالینڈ اور ڈنمارک سے سمگل ہوتی ہیں اور ملزم تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو نشہ فراہم کرتے تھے جبکہ ملزمان کو پشاور کا ایکسائز ملازم نشہ آور گولیاں فراہم کرتا تھا۔

 

 
ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر شی کی کتاب پاک چین دوستی کے لئے ایک نیا سنگ میل ہے ،چینی صدر نے اپنی کتاب کے ذریعے بتایا ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کیسے بہتر کر سکتے ہیں ۔
چائنا ریڈیو انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر شی کی کتاب کا اردو ترجمہ بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ کتاب پاک چین دوستی کے لئے ایک نیا سنگ میل ہو گا۔ صدر شی نے اپنی اس کتاب کے ذریعے بتایا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کیسے بہتر کر سکتے ہیں اور اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے عوام کی کیسے خدمت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ورکنگ بک ہے جو ترقیاتی کاموں میں شفافیت پیدا کرتی ہے۔
دوستی کے لئے بہت اہم ہے، پاکستانی عوام کے لئے ضروری ہے کہ صدر شی کے نظریات ا ور سوچ کے بارے میں اگاہی حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان عرصے سے دوست ہیں لیکن موجودہ صدر کی سوچ کو پرکھنے اور جانچنے کے لئے بہتریں ذریعہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل قومی اسمبلی نسیم خالد نے کہا کہ اس کتاب کے ترجمے سے صدر شی کے عام آدمی کی بہبود اور ترقی بارے خیالات عام آدمی تک عام فہم زبان میں پہنچ سکیں گے۔چیئرمین ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ صدر شی صرف چین کے ہی صدر نہیں ہیں بلکہ پاکستانی عوام بھی ان کے دلدادہ ہیں ۔ اس کتاب کے ذریعے پاکستانی عوام انکے نظریے اور سوچ سے مستفید ہونگے۔

 

ایمز ٹی وی(صحت) موسم گرما کا بے قابوجن نہ صرف چڑچڑے پن کا باعث بنتا ہے بلکہ ہمارے جسمانی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے، نیند کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، تھکاوٹ اور توجہ کی کمی کا مسئلہ الگ ہوتا ہے۔
مصالحے دار کھانے اور گرم مشروبات، نمکین سالن جو کہ عام طور پر ہماری غذا کا حصہ ہوتے ہیں درحقیقت ہمارے منہ میں موجود ہیٹ ریسی پٹر کو ابھار دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پسینہ زیادہ آنے لگتا ہے جو کہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتا ہے۔
گرمیوں میں عام فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی بھاری پن کا احساس ہونے لگتا ہے، تو اپنے جسم میں نمی کو برقرار رکھنے اور ہلکے پن اور ٹھنڈک کے احساس کے لیے اس موسم کے حساب سے درست غذاﺅں کا انتخاب ضروری ہوتا ہے جو کہ آپ کو ہی جمسانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔
بہت زیادہ سیال اشیاءجیسے پانی پینا ٹھیک ہے مگر اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ آپ اس موسم کے اعتبار سے درست مشروبات کو نظر انداز نہ کریں۔ بہت زیادہ میٹھے مشروبات یا سوڈا واٹر کا استعمال کوئی اچھا خیال نہیں، چاہے وہ آپ پسند ہی کیوں نہ ہو تو اس موسم کے لیے بہترین مشروبات درج ذیل ہیں۔
0000 
٭گرمیوں میں قدرتی مشروب جیسے ناریل کا پانی درحقیقت قدرتی تحفہ ہے۔ یہ مشروب ہر طرح کے طبی فوائد اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔
اس میں شامل قدرتی مٹھاس اور ضروری معدنیات جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے اور ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ ناریل کا پانی کینسر کے خلاف جدوجہد اور بڑھاپے کی جانب سفر کو سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اسی طرح ناریل کے خول میں موجود اس کا پھل بھی وٹامنز، منرلز اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔
٭ناریل کے پانی کی طرح تازہ لیموں کا پانی کا استعمال بھی فرحت بخش ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور متعدد طبی فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔
آپ اس کو میٹھا کرسکتے ہیں، نمک ڈال سکتے ہیں یا کچھ مقدار میں کالی مرچ اور زیرے کا پاﺅڈر بھی شامل کرسکتے ہیں۔
اسے ٹھنڈا کرکے استعمال کریں اور گرمی کو دور بھگائیں۔
٭دہی واقعی جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔ آپ اس سے مزیدار ٹھنڈی لسی بنا سکتے ہیں، رائتہ اور دیگر اشیا، تاہم لسی تو گرمی کو دور بھگانے کے لیے سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے میٹھی اور موسم کے لحاظ سے بالکل مناسب۔
٭اگر آپ کو دن کے آغاز میں زیادہ کیفین کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ صبح کی پہلی کافی کو کولڈ کافی سے تبدیل کرسکتے ہیں جو کہ آپ کے ذہن میں گرمی کے احساس کو بھی کم کردے گی۔
کولڈ کافی کا استعمال جلدی کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جو کہ شدید دھوپ میں بہت زیادہ گھومنے کی وجہ سے کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔
٭پاکستانی تو چائے کے شوقین ہوتے ہیں اور بیشتر تو اپنے کام کاج بھی اس گرم مشروب کے بغیر صحیح طریقے سے کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔
تاہم اگر آپ عام چائے کی بجائے گرمیوں میں سبز چائے کو ترجیح دیں تو یہ ایک صحت مند اور ہلکا پھلکا انتخاب ثابت ہوتا ہے، جبکہ آئس ٹی بھی ایک اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے بات کریں اور معاملے کو حل کریں۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انکے موقف کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کا موقف بلکل درست ہے ، سینیٹ میں لیگی سینیٹرز کا رویہ درست نہیں ۔
یاد رہے چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز لیگی وزراء کے رویے کی وجہ سے احتجاجاُُ کام چھوڑ دیا تھا ۔