پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ برٹش وار ڈرامہ فلم ’’سینڈ کیسل ‘‘کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔
فرنینڈو کوئمبرا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2003میں عراق جنگ میں پیش آنے والے حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جس کی کہانی ایک ایسے فوجی اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جسے پلاٹون کے ہمراہ ایک خطرناک قصبے میں پانی کے تباہ حال سسٹم کی بحالی کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ،ہینری کیول،لوگن مارشل،ٹومی فلینیگن،گلین پاور اور نیل براؤن جونیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
  
مارک گورڈ ن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم نیٹ فلکس کے بینر تلے 21اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی فٹبالرز کی تربیت کے لیے دس روزہ کیمپ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا جس کے لیے جرمن کوچز پاکستان میں موجود ہیں۔
پاکستانی فٹبالرز کی تربیت کے مشن کے سلسلے میں جرمن خاتون فٹبال کوچ نے ساتھی کوچز کے ہمراہ آرام کے بجائے کام کو ترجیح دی۔
کراچی یونائیٹد فٹبال گراونڈ پر پہلے میٹنگ کی پھر گراونڈ کا جائزہ لیا اور بچوں کی صلاحیتوں کو جانچا۔ بچوں کی قابلیت دیکھی اور اپنا لائحہ عمل بھی بتا دیا۔
آج سے دس روزہ کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس کھلاڑی نے کوچز کو متاثر کیا وہ جولائی میں جرمنی جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) تھر پارکر میں غذائی قلت نے مزید 5بچوں کی جان لے لی،جس کے بعد رواں سال کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 100ہو گئی ہے۔
تھرپارکر میں غذائی قلت و امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ 3 روز کے دوران سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج 4 بچے دم توڑ گئے ہیں۔جن میں3 روزہ فیضان، ایک بچی شانتی، گیارہ ماہ کی کائنات اور5 روزہ بابو شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی، جبکہ مختلف اسپتالوں میں 38 بچے زیر علاج ہیں۔
مجموعی طورپر رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو چکی ہے، تاہم تھر کےدور دراز دیہات میں قائم بنیادی صحت مراکز میں بنیادی صحت کی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔
لوگوں کو ضلعی اور تعلقہ ہیڈکوارٹرز سفر کرنا پڑتاہے،مگر ان اسپتالوں میں بھی بچوں کے وارڈ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت نرسز کی کمی کے ساتھ نگہداشت وارڈ علاوہ مٹھی اسپتال کے باقی سات تحصیل اسپتالوں فعال نہیں ہیں۔ یوں بچوں کا علاج گذشتہ 4سالوں سے مسئلہ بنا ہوا ہے۔
تھرپارکر کے مکینوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ گرمیوں کی شدت کہ باعث غذائی قلت کے شکار بچوں کی اموات پر قابو پاکر دیہاتوں میں غذائی قلت کی شکار حاملہ خواتین کی غذائیت پر کام کیا جائے، تاکہ زچگی کے دوران بچوں کا وزن مستحکم ہو سکے اور بچوں کی اموات پر قابو پایا جا سکے۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل 3روزہ ٹور میچ آج بروز ہفتہ سے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، اظہر علی، شان مسعود، یاسر شاہ کے ساتھ نوجوان پلیئرز محمد اصغر، محمد عباس اسکواڈ جوائن کرچکے ہیں۔ کھلاڑیوں نے جمعہ کو سبائنا پارک میں بھرپور پریکٹس بھی کی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں مارکٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس 2017 کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں مارکیٹنگ سے وابستہ ماہرین جن میں پاکستان ڈیجیٹل اسپارک کے سرابرہ زوہیب حسام ،ایسو سی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائڈاکاﺅنٹنٹ راشد خان، میڈیااڈی کی گروپ اکاﺅنٹ مینجر لاریب سلیم ،thebrandconsultant.net کے کوچ منتظر حیدرشامل تھے ۔
کانفرنس میں شریک مہمانوں نے طلبا و طالبات کو مارکیٹنگ ، اشتہار سازی کے اصول اور اشتہار سازی کے لئے سماجی ویب سائٹ کے استعمال پر معلومات فراہم کی، چاروں مہمانوں نے ماریکٹنگ کے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔
کانفرنس میں موجود دیگر اہم شخصیات زوہیب حسام اور راشد خان نے وڈیو کالنگ کے ذریعے خطاب کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئی۔کانفرنس میں مارکیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)صوبہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات آج رات 12 بجے ختم ہوجائیں گے لیکن وزیراعلیٰ سندھ نے تاحال اختیارات کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے لیکن صوبائی حکومت نے تاحال اس کی مدت میں توسیع نہیں کی۔
 
جس کی وجہ سے رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھی، جس میں دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق چار کے تحت رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے لیکن آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی کے بعد صوبائی حکومت سندھ میں رینجرز کو خصوصی اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر شش و پنج کا شکار ہے اور اسی وجہ سے مراد علی شاہ سمری پر دستخط میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو اپنی کارروائیوں سے پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتا تھا اور اسے شواہد اوراعتراف جرم کے بعد قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر اور’’را ‘‘ کا ایجنٹ ہے، وہ کارروائیوں سے پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا تھا اور اس کے لیے بلوچستان میں نوجوانوں کو ملک دشمن سرگرمیوں پر اکساتا تھا، اس نے جاسوس کی حیثیت سے پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچایا۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے۔ اس کی دہشت گرد کارروائیوں میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
کل بھوشن تک قونصلر رسائی نہ دیئے جانے سے متعلق سوال پر سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن کے پاس دو پاسپورٹ تھے ایک ہندو نام سے اور ایک مسلم نام سے، 23 جنوری کو بھارت سے معلومات کا تبادلہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ بھارت نے بھی کئی پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی نہیں دی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن کو گزشتہ سال مارچ میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، عدالتی کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا، اس دوران کل بھوشن کو قانونی معاونت بھی دی گئی۔ اسے پاکستانی قوانین کے مطابق شواہد اوراعتراف جرم کے بعد سزاسنائی گئی ہے، قانون کے تحت اسے 60 دن کے اندر اپنی سزا کے خلاف اپیلٹ کورٹ میں اپیل کرنےکا حق حاصل ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ صوبے کا آئی جی ہوں کلرک نہیں جو اختیارات نہیں دیے جا رہے جب کہ میری مرضی کے بغیر ڈی آئی جی ٹریفک لگادیا گیا۔
کراچی کے علاقے فیروز آباد میں شہریوں کے لیے سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہرضلع میں اس طرح کے سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے جب کہ انہوں نے شہریوں سے پولیس کے رپورٹنگ سینٹر میں رضاکارانہ طور پرکام کرنے کی درخواست بھی کی۔ آئی جی سندھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ تھانہ کلچر فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب کہ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں ڈی جی ایف آئی اے لگایا جارہا ہے۔
تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ میرٹ پربھرتیاں کیں جب کہ شہر میں ٹریفک کے بے پناہ مسائل ہیں مگر ڈی آئی جی لگاتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا لہذا اصل مسئلہ اختیارات کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے کے آئی جی ہیں کوئی کلرک نہیں جو اختیارات نہیں دیئے جا رہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 21مارچ کو ادارہ تعلیم وتحقیق کےباہرہنگامہ آرائی کرنے والےطلباءکی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغازکر دیا .
پنجاب یونیورسٹی ترجمان کےمطابق پہلے مرحلے میں ان طلباءمیں سےقواعد کیخلاف ورزی اورہنگامہ آرائی میں ملوث17طلباءکےخلاف کارروائی کرتےہوئے 10طلباءکومعطل کرتے ہوئےچارج شیٹ جاری کر دی اوران طلباءسے7روزمیں جواب طلب کرلیا۔
علاوہ ازیں واقعہ میں ملوث7خارج طلباءکےکوائف قانونی کارروائی کیلئےپولیس کوفراہم کردیئےگئے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کےعبدالرحمن اور صائم اللہ، ہیلی کالج آف کامرس کےعثمان رنگ الہی،اسلامک سٹڈیزکےمحمدعظیم قریشی،انسٹی ٹیوٹ آف بائیوکیمسٹری وبائیوٹیکنالوجی کےہدایت اللہ اوربہادرخان،شعبہ سپیس سائنس کےاسامہ بن شفاعت، شیخ زید اسلامک سنٹرکےعبدالبصیراورنقیب اللہ اوریونیورسٹی لاءکالج کےولیدمنصورکےخلاف کارروائی کی گئی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(سری نگر)بھارتی فوج نے انسانیت کی توہین کی انتہا کر دی،پتھراﺅسے بچنے کیلئے کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھ دیا جس کے ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے اور لوگ اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور فوجی جیپ کے آگے باندھ دیا۔
news 1492163457 5668 large
 
 
نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کا مقصد فوجی قافلے پر پتھر پھینکنے والوں کو روکنا تھا اور فوج اپنے اس مذموم مقصد میں کامیاب رہی اور پورا قافلہ بغیر کسی مزاحمت کے گزر گیا۔ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک بھارتی فوجی چلا رہا ہے کہ پتھر پھینکنے والوں کا یہی انجام ہو گا۔
قعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس انسانیت سوز ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ا س نوجوان کو اپنی جیپ کے آگے اس لیے باندھا ہوا ہے تاکہ ان کی جیپ پر پتھر نہ برسائے جائیں ۔”انڈین ا یکسپریس “ کے مطابق یہ واقعہ بیرواہ گاﺅں میں پیش آیا جس پر بھارتی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تصدیق کی جائے گی ۔