پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ ہفتوں سے بعض فیس بک صارفین کے موبائل فون میں فیس بک کی ایپ پر ایک راکٹ آئی کن دکھائی دے رہا ہے اور صارفین اس کا مقصد جاننے کے خواہاں ہیں۔
ایک راکٹ کی شکل کا یہ آئی کن نیوز فیڈ آئی کن کے پہلو میں نمایاں ہے اور اس پر کلک کرکے آپ ایسے افراد اور اداروں کی مشہور ترین پوسٹ اور نیوزفیڈز دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے کبھی لائیک نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو دوست بنایا۔ یہ آئی کن کبھی غائب اور کبھی نمایاں ہوجاتا ہے اور امریکا برطانیہ سمیت پاکستانی صارفین بھی اس کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
راکٹ فیڈ میں مقامی پوسٹ دیکھی جاسکتی ہیں جو آپ کے اطراف یا خطے میں اس وقت مقبول ترین ہوتی ہیں یا ان پر بحث کی جارہی ہوتی ہے۔ راکٹ پوسٹس کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کی دلچسپی کی پوسٹ نمودار ہوتی ہیں اور اس طرح یہ آپ کے لائیکس اور ہم خیال دوستوں کی رفاقت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نیوز فیڈ انسٹا گرام کی ایکسپلور ٹیب کی طرح ہیں اور کمپنی کے خاص الگورتھم آپ کو آپ کی پسند اور معیار کی پوسٹ دکھاتے ہیں۔
واضح رہے کہ فیس بک نے اپنے مخصوص لیکن بہت محدود صارفین کو پہلے بھی اس طرح کی پوسٹ آئکن سے متعارف کرایا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) تاجدارِ حرم جیسی متعدد معروف قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے گزرے آج 23 برس بیت گئے۔
غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔
فرید صابری 1930 کو ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔
انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا اور 1946 میں غلام فرید صابری نے پہلی مرتبہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی گائی اور ان کے انداز قوالی کو بہت پسند کیا گیا۔
قیام پاکستان کے بعد لاکھوں مسلمانوں کی طرح غلام فرید صابری کا خاندان بھی ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوگیا۔
ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا، جس کی قوالی ‘میرا کوئی نہیں تیرے سوا’ نے مقبولیت کی تمام حدیں توڑ دیں۔
غلام فرید صابری اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر قوالی گایا کرتے تھے۔
ستر اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا، اسی زمانے میں انھوں نے 'بھر دو جھولی میری یا محمد' جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا۔
اس کے علاوہ معروف نعت (بلغ العلی بکمالہ) بھی صابری برادران نے ہی سب سے پہلی تخلیق کی تھی۔
ان کی متعدد قوالیوں کو فلموں میں بھی استعمال کیا گیا، جن میں محبت کرنے والوں اور آفتاب رسالت بہت مقبول ہوئیں۔
اردو کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی انہوں نے قوالیاں گائیں۔
پانچ اپریل 1994 کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ انتقال کر گئے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اسلامک فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے ، بین الاقوامی طور پر داعش خطرہ بن چکی ہے ، اسلامی افواج کے اتحاد کا مقصد داعش کا خاتمہ ہے ۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے اتحاد کا مقصد انسداد دہشت گردی ہے ، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے ، داعش بین الاقوامی سطح پر خطرناک تنظیم بن چکی ہے ، اس کا خاتمہ ہر صورت ضروری ہے ، مغربی ممالک بھی داعش کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں اور ہم بھی داعش کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل موجودہ دور میں ہر شخص کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے ، لوگ دن میں سینکڑوں بار موبائل فون کو استعمال کرنے کیلئے ہاتھ لگاتے ہیں ، وہ یہ نہیں جانتے ان کا یہی موبائل فون جراثیم کا گھر ہے۔جی ہاں !ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی استعمال میں رہنے والے موبائل فون پر خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ کے نتائج کے مطابق ایک عام موبائل سیٹ میں کسی بھی بیت الخلاء کے نل کے مقابلہ میں 18گنا زائد خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں، جب کہ موبائل فون کے علاوہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی جراثیم کا مسکن ہوتا ہے۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے موبائل فون اور کی بورڈ کے استعمال سے ہاتھوں کے ذریعے معدے میں جا کر یہ جراثیم پیٹ کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل اور کی بورڈ کے استعمال کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوکہ ہی کچھ کھانا چاہیے تا کہ ان جراثیموں کو معدے میں جانے سے روک کر صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما حیدر عباس رضو ی نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی تصدیق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے بھی کردی ہے ۔حیدر عباس رضوی گزشتہ سال سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں حیدر عباس رضوی بھاری اکثریت سے رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بیرون ملک رہ کر بھی ایم کیوایم پاکستان کے فعال رکن کے طور پر کام کرتے رہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا اور چھوٹے نواب سیف علی خان ایک ساتھ انڈین پریمیئرلیگ کے سیزن 10کے پہلے میچ کی کمنٹری کریں گے۔
بالی ووڈ اسٹارز پریٹی زنٹا اور سیف علی خان کی جوڑی ماضی میں سپرہٹ رہی ہے اور پریٹی زنٹا اور سیف علی خان کی جوڑی طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے گی لیکن یہ جوڑی سلور اسکرین پر نہیں بلکہ اب کرکٹ کے میدانوں میں دکھائی دے گی ۔
دونوں اسٹارز انڈین پریمیئر لیگ کے سیزن 10کے5اپریل کو ہونے والے پہلے میچ میں کمنٹری کریں گے۔
چھوٹے نواب اپنی قریبی دوست پریٹی زنٹا کی خواہش پر آئی پی ایل میں کمنٹری کے ذریعے ان کی فرنچائز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی تشہیر کریں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سمندر کا نمکین پانی پینے کے قابل نہیں ہوتا لیکن سائنسدانوں نے ایک نسبتا آسان اور سستا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کے ذریعے اسے اب وسیع پیمانے پر پینے کے قابل بنایا جا سکے گا۔
اس دریافت کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ پینے کے میٹھے اور صاف پانی کے لیے محتاج لاکھوں لوگوں کو راحت مل سکے گی۔
برطانیہ میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے گریفین آکسائڈ کی ایک ایسی چھلنی تیار کی ہے جو سمندر کے کھارے پانی سے نمک کو علیحدہ کرکے اسے پینے لائق بنا دے گی۔
دنیا بھر میں 66 کروڑ افراد صاف پانی سے محروم
پہلے بڑے پیمانے پر گریفین پر مبنی کسی چھلنی کے بنائے جانے کو ایک مشکل امر کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
گریفین گریفائٹ کا پتلی پٹی جیسا عنصر ہے اور گریفین آکسائڈ کی یہ چھلنی سمندر کے پانی سے نمک جدا کرنے میں بہت موثر ہے۔
پانی سے نمک جدا کرنے کے موجودہ طریقوں کے مقابلے میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ آسان کہا جا رہا ہے۔
پہلے یہ کہا گیا تھا کہ گریفین پر مبنی ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال مشکل اور مہنگا ہوگا۔
پینے کے صاف پانی تک رسائی ابھی لاکھوں لوگوں کا مسئلہ ہے
لیکن ڈاکٹر راہل نائر کی قیادت میں یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ گریفین آکسائڈ سے کھارے پانی کو پینے لائق بنانا آسان ہے۔
ان کی یہ تحقیق سائنس کے معروف جریدے 'نیچر نینوٹكنالوجي نے شائع ہوئی ہے۔
موجودہ دستیاب ٹیکنالوجی سے سنگل لیئر والے گریفين کی بڑے پیمانے پر پیداوار ایک مہنگا سودا تھا۔
لیکن نئی ٹیکنالوجی کے متعلق ڈاکٹر نائر نے بی بی سی کو بتایا: 'گریفين آکسائڈ لیب میں عمل تکسید کے ذریعے بہ آسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔'
انھوں نے کہا کہ 'ہم اسے روشنائی یا دوسرے محلول کی طرح کسی طبق یا چھاننے والے میٹیریئل پر لگا سکتے ہیں اور پھر ہم اسے کسی جھلی یا پتلے استر کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔'
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق سنہ 2025 تک دنیا کی 14 فیصد آبادی کو پانی کے بحران کا سامنا ہوگا۔
دنیا میں پانی صاف کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجی پولیمر فلٹر پر مبنی ہے۔
ڈاکٹر نائر کا کہنا ہے کہ ان کا 'اگلا قدم مارکیٹ میں دستیاب ٹکنالوجی سے اس کا موازنہ کرنا ہے۔'

 

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا کے علاقے چترال ، مالاکنڈ جبکہ دیر بالا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

جیو نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں چترال، مالاکنڈ، دیربالا، دیر زیریں اور سوات میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 68کلومیٹر ہےجس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے رواں سال 'وومن ان دی ورلڈ سمِٹ' میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
ورلڈ سمِٹ کی 8ویں سالانہ تقریب رواں ماہ نیویارک کے لنکولن سینٹر میں منعقد ہونے جارہی ہے۔
شرمین عبید چنائے اس سے قبل تین مرتبہ اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
شرمین عبید کا اس سیشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'میں نیویارک میں اپنے حقوق کےلیے لڑنے والی خواتین کی کہانیوں پربات کروں گی، وہ خواتین جو دوسروں کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہیں جیسے پولیس میں بھرتی ہونے والی خواتین ان پر بات کرنا بھی ضروری ہے، سب سے اہم بات یہ ہوگی کہ خواتین کو خود اپنے آپ کو بااختیار بنانے کی کوشش کرنی ہوگی'۔
اس سال کی ورلڈ سمِٹ میں ہیلری کلنٹن، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، اداکارہ اسکارلٹ جھانسن، لینا ڈنہم اور سارہ جونز شریک ہوں گی۔