پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی نے اینٹی کرپشن یونٹ کا نیا جنرل مینجر مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے اینٹی کرپشن یونٹ میں ایلکس مارشل کو نیا جنرل مینجر مقررکردیا ہے۔
ایلکس مارشل اس وقت انگلینڈ میں کالج آف پولیس کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور وہ ستمبر میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔آئی سی سی کے مطابق ایلکس مارشل کے تقرر سے کرپشن ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پشاور، مردان، کوہاٹ اور مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ اپنے گھروں سے باہرنکل آئے جب کہ زلزلے کے باعث کچے مکانات میں دراڑیں پڑگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح نو بج کر49منٹ پر محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش میں 159 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) فرانس کا اکیس رکنی تجارتی وفد تین روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچ رہاہےجہاں وہ اعلیٰ حکام سےملاقاتیں کرےگا۔ فرانس کی بزنس کنفیڈریشن کا 21 رکنی وفد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہاہےجس کا مقصد کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کےمواقع تلاش کرنا ہے۔ فرانس کا تجارتی وفد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،کراچی میں وزراء،نجی وسرکاری شعبے کے اعلیٰ حکام اور کمپنیوں سمیت پاکستان کاروباری کونسل اور پاکستان فرانس کاروباری اتحاد کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرےگا۔ فرانس کے21رکنی وفد کےدورہ پاکستان اور فرانس کے درمیان کاروبار،تجارت اور سرمایہ کاری کےروابط کو نئی جہت ملےگی۔ پاک چین باہمی تجارت کا حجم 13 ارب 77 کروڑ ڈالر ہوگیا خیال رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال کے اختتام پر تیرہ ارب ستتر کروڑ ڈالر ہوگیا تھا ،جس کے بعد گزشتہ دس سال کے دوران پاک چین تجارتی حجم میں 9.77 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ چھوٹی کاریں بنانے والی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار واضح رہےکہ گزشتہ ماہ چھوٹی گاڑیا ں بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کا اعلان کیاتھا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) شہر قائد میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا ہے ، کئی علاقوں میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے صارفین کومشکلات کا سامنا ہے۔ سیلزٹیکس کیخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، شہر کے پیٹرول پمپس کو تین روزسے سپلائی بند ہے، جس کے باعث بیشتر پمپس پر پٹرول اور ڈیزل ناپید ہوگیا اور پٹرول اورڈیزل کی فراہمی نہ ہونے سے پمپس بند ہورہے ہیں۔ چیرمین پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن سمیع خان کا کہنا ہے کہ 10 سے 20 فیصد پمپس سے قلت کی شکایات ملی ہیں تاہم شہرکے 75فیصد پمپس پر پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے، کچھ پٹرول پمپس پر ذخیرہ ختم ہوگیا ہے، پی ایس او کے پمپس پر پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے ، اندرون سندھ صورتحال نارمل ہے جب کہ عوام کو ہدایت کی پٹرول کی غیرضروری خریداری سےگریز کیا جائے۔ ترجمان آئل ٹینکرایسوسی ایشن اسرارشنواری نے خدمات پر سیلز ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس واپس لینے تک پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی، صوبائی حکومت سیلزٹیکس فوری واپس لے،انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ دوسری جانب پی ایس او حکام نے کہا ہے کہ چند پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوا ہے، سیلز ٹیکس ختم کرنے کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کو وزارت پٹرولیم نے مذاکرات کیلئے طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی تھی، چیئرمین آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ حکومت خدمات پرسیلز ٹیکس واپس لے، سیلزٹیکس واپس نہ لیا تو پاور پلانٹس کو سپلائی بند کردیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے ملک بھر اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند کر دی جائے گی، خدمات پر سولہ فیصد ٹیکس کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دیں گے، حکومت ناجائز طور پر ٹرانسپورٹرز پر عائد کردہ نئے اور پرانے ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔

 

ایمزٹی وی(تجارت) آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر قائد میں پیٹرول کی قلت بحرانی کیفیت اختیار کرچکی ہے اور کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر کے بیشتر پمپس پر پیٹرول کا بحران پید ا ہوگیا ہےجس کے باعث عوام کی بڑی تعداد پیٹرول کے حصول کے لیے پریشان نظر آرہی ہے۔
کراچی میں ڈیفنس، بلدیہ، صدر، گارڈن، لائنزایریا سمیت مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا جہاں شہری پیٹرول کے لیے گاڑیوں کے علاوہ مزید بحران کے خدشے کے پیش نظر بوتلیں اور بڑے کین لیے لائنوں میں کھڑے ہیں جب کہ اس دوران شہریوں کے درمیان لائنوں کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے۔
بعض علاقوں میں پیٹرول مالکان مہنگے داموں پیٹرول فروخت کررہے ہیں جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کیماڑی، کورنگی، کیماڑی، سلطان آباد، شیریں جناح کالونی سمیت اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بیشتر پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما انور مروت کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج 16 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف ہے ، اس حوالے سے ڈی جی پیٹرولیم سے مذاکرات جاری ہیں،جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری اور اوگرا کے نمائندگان بھی موجود ہیں ، مطالبات کی منظوری تک وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردارجاری رکھے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں برطانوی سی جی ایس جنرل کارٹر نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
q1
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Q2a
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے برطانوی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان اوون جینکنس اور امریکی ریسولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکولسن سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی قیادت ، آرا یس ایم کمانڈر نے امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
 
q3
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے میں پائیدارامن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردارجاری رکھے گا لیکن دشمن کو شکست دینے کے لیے دوسری طرف سے بھی ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے۔
q33
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن مشترکہ مفاد میں ہے اور دونوں ممالک کو ترجیحی بنیادوں پربارڈر سیکیورٹی میکنزم طے کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ بارڈر سیکیورٹی میکنزم پاکستان اور افغانستان کے لیے نہایت اہم ہے۔ آرمی چیف نے سی پیک منصوبے کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد علاقائی اورغیرعلاقائی اقتصادی ترقی ہے، اس منصوبے کو خطے کے اقتصادی تناظرمیں دیکھنا چاہیے۔q5

 

ایمزٹی وی(سندھ)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر سندھ حکومت نے صوبائی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔
 
برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہورہی ہے جہاں پیپلز پارٹی کے تمام مرکزی رہنما موجود ہیں جب کہ ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جو ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو اور ان کے دیگر اہل خانہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔
 
 
برسی کی مرکزی تقریب سہہ پہر کو ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے علاوہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،6 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کےعلاوہ رینجرز اوربم ڈسپوزل اسکواڈ بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں ہی پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے زیر اہتمام بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پارٹی کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو موجود ہیں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت گزشتہ روزنویں کلاس جنرل گروپ کے سندھی سلیس، سندھی نارمل، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ پاکستان کے پرچے کے دوران ویجیلینس آفیسر اوربورڈ کی ٹیموں نے 3افراد کو اصل امیدواروں کی جگہ جبکہ 8امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ کر انہیں سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جٹ لائن کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پرچیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں نقل کے عمل کو جڑ سے ختم کرنا ہمارا ہدف ہے اوراس میں ڈویژنل انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ثانوی تعلیمی بورڈ زیرو ٹالرنس کا ثبوت دیتے ہوئے نقل میں ملوث افراد کو ضرور سزا دیں گے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور رولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے (پرائیویٹ) سال اول بین الاقوامی تعلقات اور اکنامکس کے سالانہ امتحانات2015 منعقدہ امتحان اکتوبر2016کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں110طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں94طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور54طلباء کامیاب قرار پائے۔اکنامکس کے امتحان میں197طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں171 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور63طلباء کامیاب قرار پائے

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ اردو نے بیچلرز و ماسٹرزپرگرام کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرادی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے بیچلرزو ماسٹرز پروگرام 2017 (صبح و شام) کی سمسٹر و امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس7اپریل 2017 تک توسیع کردی گئی۔