پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور رولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے (پرائیویٹ) سال اول بین الاقوامی تعلقات اور اکنامکس کے سالانہ امتحانات2015 منعقدہ امتحان اکتوبر2016کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں110طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں94طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور54طلباء کامیاب قرار پائے۔اکنامکس کے امتحان میں197طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں171 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور63طلباء کامیاب قرار پائے

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ اردو نے بیچلرز و ماسٹرزپرگرام کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرادی۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے بیچلرزو ماسٹرز پروگرام 2017 (صبح و شام) کی سمسٹر و امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس7اپریل 2017 تک توسیع کردی گئی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک ہو یا فون میسج اگر آپ مخصوص الفاظ بار بار استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی ذہنی کیفیت اور موڈ کو ظاہر کرتےہیں۔
ماہرین کے مطابق کسی مرد و عورت کی جانب سے بھیجے جانے والے ٹیکسٹ میسج کے الفاظ اس کی ذہنی اور نفسیاتی کیفیت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اس سے دباؤ، دماغی خلل، ڈپریشن ، اداسی اور یہاں تک کہ خودکشی کے خیالات کی کھوج بھی لگائی جاسکتی ہے۔
امریکا میں کرائسس ٹیکسٹ لائن نامی ایک ہاٹ لائن کونسلنگ سروس کا آغاز چار سال قبل کیا گیا تھا جو اب دنیا بھر میں کام کررہی ہے۔ اس کے ماہرین کسی بھی ٹیکسٹ میسج میں چھپے پیغامات کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر اس شخص کی مدد کرتے ہیں۔
اب تک اس ادارے کو 3 کروڑ 30 لاکھ ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق ٹیکسٹ کا پہلا جملہ یا ایموجی آپ کے بارے میں بہت کچھ بتا دیتا ہے۔ اسی طرح اگر ہم ’احساس‘ ’سخت‘ ’کٹھن‘ اور ’نروس‘ کا لفظ استعمال کریں تو یہ پریشانی اور ڈپریشن کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح کسی مشکل میں ماں اور باپ کا لفظ استعمال کرنا بھی پریشانی کو ثابت کرسکتا ہے۔
تاہم کوئی منفی بات کہے اور آگے روتے ہوئے چہرے کی ایموجی لگائے تو شاید وہ خودکشی کے متعلق سوچ رہا ہوگا۔ اسی طرح ذہنی تناؤ کے شکار اکثر bad, guess اور anymore کالفظ بھی استعمال کرتے ہیں۔ کرائسس ٹیکسٹ لائن کے ماہرین کسی اداس شخص کے الفاظ پر اس کے رویئے کی پیشگوئی کرتے وقت مصنوعی ذہانت بھی استعمال کرتے ہیں۔
اس ادارے نے اب تک ہزاروں افراد کے ٹیکسٹ پڑھ کر ان سے خودکشی کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو پیغام بھیجنے والوں نے اس کی تصدیق کی اور انہیں فوری طور پر نفسیاتی معالجہ فراہم کیا گیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انڈین پریمیئر لیگ کے دھماکے دار سیزن کا آغاز بدھ سے ہوگا۔ اس بار میگا ایونٹ میں ایک دو نہیں بلکہ آٹھ افتتاحی تقاریب ہوں گی۔
ایونٹ کے دوران تین پلے آف میچز کےلئے کوئی ریزرو دن نہیں ہو گا۔
بی سی سی آئی کے مطابق پہلا کوالیفائر 16 مئی کو ممبئی جبکہ دوسرا 19 مئی کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلور میں ہی 17 مئی کو ایلی مینٹری کھیلا جائے گا۔ فائنل حیدرآباد میں 21 مئی کو کھیلا جائے گا ۔
آئی پی ایل کا آغاز پانچ اپریل سے ہوگا۔ مرکزی افتتاحی تقریب میں اس بار بالی وڈ اسٹار ریتک روشن اور ٹائیگر شروف پرفارم کریںگے۔
لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم کے ہوم گرائونڈ پر افتتاحی تقریب کا اہتمام ہوگا۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ اس سال بنگلادیش کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، تاہم پاکستانی ٹیم بنگلادیش سے سیریز دبئی کے بجائے سری لنکا میں کھیلنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔
چیئر میں پی سی بی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سیریز کا معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں بنگلادیش سے سیریز سری لنکا میں کھیلنے کا آپشن زیر غور ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف نے 39 ملکی سعودی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت خفیہ فیصلے نہ کرے اور پالیسی میں تبدیلی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صرف ثالثی کی حد تک کردار ادا کرے اور حکومت بتائے راحیل شریف کو کس حیثیت اور کن شرائط پر اتحاد کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے 39 ملکی اتحاد کیلئے سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کی خدمات لینے کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں راحیل شریف کو اجازت دیدی گئی تھی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبا نے کیلی فورنیا کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ایک اختراعاتی چیلنج میں پہلا ایوارڈ اور انعام حاصل کرلیا ہے۔
 
اس مقابلے کو اسٹینفرڈ سینٹر آن لونگیوٹی ڈیزائن نے منعقد کیا تھا جس میں عمررسیدہ افراد کی سہولت اور امراض کی شدت کم کرنے کے لیے ایجادات اور اختراعات کے آئیڈیا مانگے گئے تھے۔ اس ضمن میں نسٹ کے تین طالبعلموں نے ایک خاص آلہ تیار کیا ہے جسے ٹی اے ایم ای (ٹریمر ایکویزیشن اینڈ منی مائزیشن) کا نام دیا گیا ہے۔ 30 مارچ 2017 کو ہونے والے اس مقابلے میں اسے اپنی افادیت کی بنا پر پہلا انعام دیا گیا ہے۔
 
ٹی اے ایم ای کو نسٹ کے اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز (ایس ای ای سی ایس) کے ارسلان جاوید، حوریہ انعم، اویس شفیق اور شیراز صدیقی نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اس کی آزمائش میں مختلف امراض کے ماہرین اور ڈاکٹر شامل ہیں۔ طلبا و طالبات نے ڈاکٹر سید محمد رضا کاظمی کی نگرانی اپنا یہ پروجیکٹ بنایا ہے جو اس سے قبل کئی بھی دنیا بھر سے کئی ایوارڈ حاصل کرچکا ہے۔
 
 
یہ ایک ہلکا پھلکا آلہ ہے جسے لباس کے اندر بازو پر لپیٹا جاسکتا ہے اور وہ باہر سے نظر نہیں آتا۔ ٹی اے ایم ای ماہرِ نفسیات اور اعصابی ڈاکٹروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ رعشہ اور ہاتھوں کی غیر ارادی کپکپاہٹ کو نوٹ کرکے الیکٹروڈ کے ذریعے ہلکی بجلی خارج کرکے ان سگنلوں کو کم (یا کینسل) کرتا ہے۔ اس طرح مریض کسی شے کو تھامنے، کھانے پینے اور لکھتے ہوئے دقت محسوس نہیں کرتا۔
 
پاکستانی ٹیم کے سامنے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، کورنیل یونیورسٹی، بیجنگ یونیورسٹی اور خود اسٹیفرڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات شریک تھے جن کی ایجادات کے سامنے پاکستانی ماہرین کی اختراع انعام یافتہ قرار پائی
 
عام مشاہدہ ہے کہ یہ مرض عمررسیدہ افراد کو لاحق ہوتا ہے کیونکہ ان کا دماغ غیرضروری سگنل ہاتھوں کو بھیجتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی دماغی چوٹ اور حادثے کے مریض بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس آلے کی کئی طبی آزمائشیں کی گئی ہیں جو اس ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے اور اسی مناسبت سے یہ لونگیوٹی چیلنج میں پہلے انعام کی حقدار قرار پائی ہے جو نہ صرف نسٹ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر بات ہے۔