پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبا نے کیلی فورنیا کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ایک اختراعاتی چیلنج میں پہلا ایوارڈ اور انعام حاصل کرلیا ہے۔
 
اس مقابلے کو اسٹینفرڈ سینٹر آن لونگیوٹی ڈیزائن نے منعقد کیا تھا جس میں عمررسیدہ افراد کی سہولت اور امراض کی شدت کم کرنے کے لیے ایجادات اور اختراعات کے آئیڈیا مانگے گئے تھے۔ اس ضمن میں نسٹ کے تین طالبعلموں نے ایک خاص آلہ تیار کیا ہے جسے ٹی اے ایم ای (ٹریمر ایکویزیشن اینڈ منی مائزیشن) کا نام دیا گیا ہے۔ 30 مارچ 2017 کو ہونے والے اس مقابلے میں اسے اپنی افادیت کی بنا پر پہلا انعام دیا گیا ہے۔
 
ٹی اے ایم ای کو نسٹ کے اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز (ایس ای ای سی ایس) کے ارسلان جاوید، حوریہ انعم، اویس شفیق اور شیراز صدیقی نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اس کی آزمائش میں مختلف امراض کے ماہرین اور ڈاکٹر شامل ہیں۔ طلبا و طالبات نے ڈاکٹر سید محمد رضا کاظمی کی نگرانی اپنا یہ پروجیکٹ بنایا ہے جو اس سے قبل کئی بھی دنیا بھر سے کئی ایوارڈ حاصل کرچکا ہے۔
 
 
یہ ایک ہلکا پھلکا آلہ ہے جسے لباس کے اندر بازو پر لپیٹا جاسکتا ہے اور وہ باہر سے نظر نہیں آتا۔ ٹی اے ایم ای ماہرِ نفسیات اور اعصابی ڈاکٹروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ رعشہ اور ہاتھوں کی غیر ارادی کپکپاہٹ کو نوٹ کرکے الیکٹروڈ کے ذریعے ہلکی بجلی خارج کرکے ان سگنلوں کو کم (یا کینسل) کرتا ہے۔ اس طرح مریض کسی شے کو تھامنے، کھانے پینے اور لکھتے ہوئے دقت محسوس نہیں کرتا۔
 
پاکستانی ٹیم کے سامنے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، کورنیل یونیورسٹی، بیجنگ یونیورسٹی اور خود اسٹیفرڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات شریک تھے جن کی ایجادات کے سامنے پاکستانی ماہرین کی اختراع انعام یافتہ قرار پائی
 
عام مشاہدہ ہے کہ یہ مرض عمررسیدہ افراد کو لاحق ہوتا ہے کیونکہ ان کا دماغ غیرضروری سگنل ہاتھوں کو بھیجتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی دماغی چوٹ اور حادثے کے مریض بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس آلے کی کئی طبی آزمائشیں کی گئی ہیں جو اس ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے اور اسی مناسبت سے یہ لونگیوٹی چیلنج میں پہلے انعام کی حقدار قرار پائی ہے جو نہ صرف نسٹ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر بات ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے رواں ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی رواں ہفتے کے لئے ریگولر کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ضمنی کاز لسٹ جاری کی جائے گی اور عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کو نوٹسزبھی جاری کئے جائیں گے۔
 
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 23 مارچ کو محفوظ کیا تھا جس کے بعد سے مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کی تاریخ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایئرمارشل (ر) عظیم داؤد پوتا کراچی میں ا نتقال کرگئے ہیں۔
 
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انتقال کرنے والے ایئرمارشل عظیم داؤد پوتا کی عمر 84 برس تھی اور انہوں نے16دسمبر1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
 
سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل سہیل امان نے عظیم داؤد پوتا کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر سہیل امان نے کہا کہ عظیم داؤد پوتا ایک ٹاپ گن،امتیازی اسکالر اور ایک محب وطن پاکستانی تھے،عظیم داؤد پوتا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ ہائی کورٹ نے اللہ ڈنوخواجہ کو آئی جی کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے سردار عبدالمجید کو فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری طور پر ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیارکیا کہ اے ڈی خواجہ کا تقرر مارچ 2016 میں پولیس ایکٹ کے تحت کیا گیا تھا،اس سے قبل بھی اے ڈی خواجہ کو جبری طور پر ہٹایا گیا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ایک بار پھر ہٹایا گیا جو کہ توہین عدالت ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے سردار عبدالمجید کو چارج اے ڈی خواجہ کو فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی کے عہدے کے لئے آل پاکستان پولیس سروس سے افسران کی خدمات لی جاتی ہیں،سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ آئینی فیصلے کابینہ کے ذریعے کئے جائیں گے، بظاہر اس کیس میں مزید حکم امتناعی کی ضرورت ہے،اس لیے آئندہ سماعت تک اے ڈی خواجہ کو نہ ہٹایا جائے۔

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ ارضیات کے تحت بی ایس ساتویں سمسٹر کے طلباء صوبہ پنجاب میں واقع کوہ نمک کے مقام پر 10روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔
ان کے ہمراہ اساتذہ پروفیسر تسلیم اشرف، پروفیسرلطیف ڈینو اور پروفیسر محمد ارسلان بھی موجود تھے ۔
 
صدر شعبہ ارضیات پروفیسر سیما ناز صدیقی،پروفیسر آفتاب عالم اورپروفیسر ایاز نے انہیں کینٹ اسٹیشن پر نیک خواہشات اور دعائوں کے ساتھ رخصت کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ طلباء کی تعلیم اور تحقیق میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) سابق عالمی نمبرون راجر فیڈرر نے میامی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں اسپین کے رافیل نڈال کو شکست دی ہے۔راجرفیڈرر نے یہ جیت 3-6 اور4-6 سے اپنے نام کی اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کی ہے۔
اس سے قبل میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے جیت لیا ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں فاتح کھلاڑی نے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو شکست دیکر کر کیرئیر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیتا ہے۔
یہ 40 سال میں کسی بھی برطانوی خاتون کی اہم ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں پہلی فتح ہے۔ دریں اثنا مینز ڈبلز کا ٹائٹل مارسیلو میلو اور لوکاس کبوٹ کے نام رہا۔
 

 

 

 
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کےمیچ میں ٹیم کی فیلڈنگ بہترین تھی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کاکریڈٹ تمام کھلاڑیوں کوجاتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان مستقبل میں پاکستان کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتےہیں۔
ادھر شاداب خان کا کہنا ہے کہ آج کوچ کی مددسےبولنگ پرزیادہ توجہ دی اوراچھےنتائج ملے۔انہوں نے بتایا کہ کل تیزبولنگ کرنےکی کوشش کررہاتھا،اس لیےکامیابی نہیں ملی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان نے کہا ہے کہ ہمارے بلےبازوں نےکئی ڈاٹ بالزکیں،جو ہارکی وجہ بنی۔
کارلوس بریتھ ویٹ نےتسلیم کیا کہ ہماری بیٹنگ آج ناکام ہوگئی،میچ میں واپس آنامشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلےبازوں کوبہتر کارکردگی کامظاہرہ کرناچاہیےتھا ۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق شعبہ ٹیچرایجوکیشن ایوننگ پروگرام میں داخلے کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں04 اپریل تک توسیع کردی گئی جس کے مطابق ڈیڑھ سالہ ،ڈھائی سالہ اور چار سالہ بی ایڈ)آنرز( پروگرام میں داخلے دیئے جائیں گے ۔
علاوہ ازیں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (لیڈنگ ٹوماسٹرز) میں بھی داخلے دیئے جائیں گے۔ داخلہ فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹرسے 700/= روپے کے عوض صبح 9:00تاشام 4:00بجے تک حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے مجلس عاملہ کے رکن اور شعبۂ اطلاقی کیمیا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ریاض کو فی الفور رہا کیا جائے-انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اساتذہ کو گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جاسکتی-
انجمن کے صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی کے مطابق فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں خان(خیبر پختونخوا) اور ڈاکٹر محبوب حسین (پنجاب)نے جامعہ کراچی کے اساتذہ کو یقین دلایا ہے کہ اساتذہ کی مرکزی قیادت ان کے ساتھ ہے-
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری، فپواسا اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف اورسندھ یونیورسٹی اساتذہ کی انجمن کے صدر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے جامعہ کراچی کے اساتذہ کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ریاض احمد کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں-
اراکین ِمجلس عاملہ نے اس امر پر زور دیا ہے کہ ایک مہذب معاشرے میں نہ کہ صرف اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے بلکہ ناانصافیوں اور لا قانونیت کے خلاف جدوجہد بھی ہونی چاہیے- اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ڈاکٹر ریاض کی رہائی کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پورے پاکستان کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا-

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان نے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو7وکٹوں سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز 3ایک سے جیت لی ،احمد شہزادنے53، بابر اعظم 38اور کامران اکمل نے20رنز کی اننگز کھیلی ،اس طرح پاکستان نے 125 رنزکاہدف19 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو فتح کےلئے 125رنز کا ہدف دیا جس میں کیڈک والٹن نےسب سے زیادہ40اور بریتھ ویٹ نے37رنز بنائے۔پاکستانی اوپنرز نے پر اعتماد 40 رنز کا آغاز فراہم کیا،اس اسکور پر کامران اکمل20رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔
احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جا ری رکھا اور ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم کے ساتھ مل کر70رنز کی شراکت قائم کی اورپاکستان کے مجموعےکو110رنز تک پہنچادیا،اس مجموعےپر احمد شہزاد53رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،صرف5رنز کے اضافے کے بعد115رنز کے مجموعے پر بابر اعظم بھی38رنز بنا کرآئوٹ ہو گئے۔
شعیب ملک5 اور کپتان سرفراز احمد3رنز بناکرنا قابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ولیمز نے2وکٹیں حاصل کیں۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار میچز کی سیریز میں 3ایک سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ فاسٹ بولرحسن علی مین آف دی میچ قراردیئے گئے ، انہوں نے12رنزکےعوض 2وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر آ گیا۔