پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا مینجمنٹ اینڈ سائنسز میں سینئر صحافی مبشر علی زیدی کے عنوان 100 لفظوں کی کہانی پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔m2
 
جس میں مبشر علی زید ی نے طلبا و طالبات کو اپنی دلچسپ ،طنزو مزاح سے بھرپور100لفظوں پر مبنی کہانیاں سنائی۔
 
لیکچر کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں مبشر زید ی نے طلبا وطالبات کے سوالوں کا جواب پر جوش اور خوش اسلوبی سے دیا۔
m1
 
لیکچر کے اختتام پر مبشر زیدی نے آواز انسٹیٹیوٹ کے ادارے آواز ٹی وی کا دورہ بھی کیا اور آواز انسٹیٹیوٹ کے اس کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو سہولتیں آواز انسٹیٹوٹ فراہم کررہاہے کوئی بھی ادارہ فراہم نہیں کررہا۔
 
اس لئے طلبعلموں کو چاہیئے کہ وہ ان سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ فیلڈ میں جاکر انہیں قسم مشکلات کاسامنا ہو اور آواز انسٹیٹیوٹ کا نام فخر سے بلند ہو۔لیکچر کےاختتام پرآوازانسٹیٹیوٹ کی جانب سے مبشر زیدی کو شیلڈ پیش کی گئی۔
m3

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)معروف اداکار بریڈ پٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ کامیڈی سے بھرپورہالی ووڈ وار فلم ’وار مشین‘ کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈیوڈ میکوڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھوم رہی ہے جسے افغانستان میں جاری جنگ کے خلاف مہم پر نظر رکھنے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
فلم میں اداکاربریڈ پٹ کے علاوہ بین کنگسلے، ایمورے کوہن، ٹوفر گریس، اینتھونی مائیکل، جان مگارو اور ول پولٹر سمیت دیگر اداکار کردار نبھا رہے ہیں۔
اییون برائس اور ڈیڈ گارڈنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 26مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نئی فلم’موم‘میں جلوہ گر ہورہے ہیں ،فلم کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔
فلم ’موم‘ میں ایک فرد کی زندگی میں ماں کی اہمیت بتائی جا رہی ہے، روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔
واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘3مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نئی فلم’موم‘میں جلوہ گر ہورہے ہیں ،فلم کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔
فلم ’موم‘ میں ایک فرد کی زندگی میں ماں کی اہمیت بتائی جا رہی ہے، روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔
واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘3مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )بھارتی پولیس نے شاہ رخ کو ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ کی تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔
شاہ رخ خان کی فلم’رئیس‘نے باکس آفس پرتو کامیابی حاصل کرلی ہے، تاہم اب اس فلم کے باعث کنگ خان قانونی مسائل میں گھرے نظر آرہے ہیں۔
زرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے شاہ رخ خان کو فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر ی مہم کے دوران ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے کے خلاف تفتیش کے لئے عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو 45 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، جس پر پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنگ خان اور پروڈیوسر کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا جبکہ سمن میں شاہ ر خ خان کو 7 روز میں بیان ریکارڈ کرانے کی مہلت دی ہے۔
واضح رہے شاہ رخ نے فلم رئیس کی تشہیر کے لیے ممبئی سے دہلی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا تھا اور جب وہ گجرات کے ودودرا ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا سمندر امڈ آیا، لیکن اس دوران اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے ایک شخص ہلاک ہوا، جس کی ہلاکت کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) شہر میں چھٹی مردم شماری کے پہلے فیز کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔
گزشتہ روزمتعلقہ علاقوں میں شمارکنندگان اور دیگر حکام و سیکیورٹی اہلکاروں نے 8بجے خانہ شماری کا کام شروع کیاجو شام 5بجے تک جاری رہا ۔
شمار کنندگان کے ہمراہ ایک فوجی اہلکار بھی اعدادوشمار جمع کرتا رہا ہے،نارمل علاقوں میں ہر بلاک میں ایک پولیس اہلکار ، جبکہ حساس علاقوں میں دو پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لئے معمور اور بعض مقامات پر رینجرز بھی تعینات تھے۔
محکمہ شماریات اور کمشنر کراچی کے دفتر کے مطابق کراچی میں دوسرے مرحلے کے پہلے روز خانہ شماری کا عمل پرامن رہا ۔
خانہ شماری کا عمل اتوار 2اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد 3اپریل سے مردم شماری شروع ہو گی جو 12اپریل تک جاری رہے گی 13اپریل کوان بلاکس کے بے گھر افراد کی مردم شماری ہوگی،جس کے بعد کراچی کے 6اضلاع میں مردم شماری مکمل ہو جائے گی۔
 

 

 

.ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے میئر کراچی وسیم اختر کی میڈیا سے بات چیت پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کبھی اختیارات اورکبھی صفائی کا رونا روتے ہیں 
لیکن خود آج تک کراچی شہر میں کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھرپور طریقے سے کراچی کو اہمیت دے رہی ہے جو میئر اپنی یوسی 11کو صاف نہ کراسکے وہ پورے شہر کی کیا خدمت کرے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے پاک کالونی میں نوجوان یوسف کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں زخمی سے متعلق کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کو پوسٹنگ نہ دینے کی ہدایت کردی ہے.
عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک پولیس اہلکاروں کو کوئی فیلڈ پوسٹ نہ دی جائے اور ان کے خلاف مقدمے کا چالان بھی جلد جمع کرانے کاحکم دیا ہے.
سماعت کے دوران عدالت نے اپنی آبزوریشن میں کہا کہاگر اعلی پولیس افسران اور متعلقہ افسران کےاپنے بچے کو بنا سبب پیسوں کے لالچ میں گولیاں لگتیں تو احساس ہوتا،ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں جام شورو ٹول پلازہ پرتعینات کردیا گیاجو تنزلی نہیں بلکہ ان کے لئے تو ایک انعام ہے ۔
واضح رہے کہ اے آئی جی لیگل ،ملزمان انسپکٹر شاہجہاں لاشاری ،انسپکٹر زبیر گھمن، اے ایس آئی نا صر صدیقی سمیت چھ اہلکاروں کے خلاف جعلی مقابلے میں نوجوان یوسف کو زخمی کرنے کامقدمہ درج کیاگیا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر صنعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے ایم کیو ایم لندن، پاکستان اور مصطفیٰ کمال ایک ہوجائیں گے.
 
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اپریل کا مہینہ شہادتوں کا مہینہ ہے، رواں مہینے پاکستان کی سیاست کروٹ بدلے گی، ملک کی سیاست کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے ہونے ہیں۔
4 اپریل کے بعد پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود تیر کی رفتار کم کی ہے، تیز چلایا تو شیر اور پتنگ دونوں ہی نظر نہیں آئیں گے، آئندہ انتخابات میں تیر کیسے چلے گا دونوں کو لگ پتہ جائے گا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ متحدہ پاکستان ہو یا لندن ان کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں، میئر کراچی وسیم اخترجب سے جیل سے واپس آئے ہیں وہ کچھ زیادہ ہی اچھل رہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ جیل میں انہیں وہاں کی دال روٹی اچھی طرح سے نہیں کھلائی گئی۔
انہوں نے پیشن گوئی کی کہ انتخابات 2018 سے قبل متحدہ پاکستان، لندن اورمصطفیٰ کمال ایک ہوجائیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا،کب ریٹائر ہونا ہے خودفیصلہ کروں گا۔
  گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ خود فیصلہ کروں گا کہ کب ریٹائر ہونا ہے،میڈیا کی باتیں سنتا تو 6 سال پہلے ریٹائر ہوجاتا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ منفی باتیں پھیلانے والوں پر غصہ آتا ہے کیونکہ منفی باتیں کھلاڑیوں کی پرفارمنس خراب کرتی ہیں۔