پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(صحت) پشاور میں جان بچانے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں پچاس سے سو فیصد اضافہ کردیا گیا۔ بعض ادویات مارکیٹ سے غائب کردی گئیں تاکہ مصنوعی قلت پیدا کرکے ان کی قیمتیں بڑھانے کا جواز پیدا کیا جاسکے۔
پشاور کی مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔عارضہ قلب اور شوگر کی دوا سمیت بہت سی ادویات مارکیٹ سے غائب کردی گئیں تاکہ مصنوعی قلت کی آڑ میں ان کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کیا جاسکے۔
مارکیٹ میں دستیاب کھانسی کے شربت کی قیمت میں راتوں رات سو فیصد اضافہ ہوگیا۔ درد کم کرنے کی دوا کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کر دی گئی ۔تاجروں نے ادویہ سازکمپنیوں کو مہنگائی کاذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایک سال کے اندر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصدتک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔اینٹی بائیوٹک، بلڈ پریشر اوردل کے امراض کی ادویات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور دوائیاں مہنگی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) جب انسان کے جسم کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوزکرجائے تو ہیٹ اسٹروک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک کی علامات میں بخار، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، نقاہت ،کمزوری اور کپکپاہٹ شامل ہے، اس صورت میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال، سایہ دار جگہ میں رہنا اور سر کو ڈھانپنا انتہائی ضروری ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم ہوائیں چلنے کے باعث لوگ کھلے کپڑے پہنیں، ہر وقت پانی اپنے ساتھ رکھیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تلہ گنگ)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے،خرابی کی جڑ یہ ہی چیزیں ہیں جنہیں قابو کرنا ہوگا،قوم کو خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے۔
تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا مطلب عوام کا پیسا چوری کرنا ہے ،کرپٹ آدمی کسی بھی پارٹی کا ہو قوم کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا،اقتدار میں آکر قومی بینکوں سے قرضہ معاف کرانا کرپشن ہے ، اقتدار میں آکر حساب لیں گے۔
خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے،تحریک انصاف پورے ملک میں پھیل چکی ہے جبکہ دیگر جماعتیں صوبوں تک محدود ہیں ،پاکستان کی ترقی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی تھیں لیکن کرپشن،قرضے معاف کرانا اور منی لانڈرنگ جیسے معاملات نے نہ صرف اس ملک کی ترقی روکی بلکہ اسے پیچھے دھکیل دیا،بدقسمتی ہے اللہ نے جتنے وسائل دیئے ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایاگیااورآج کی صورت حال ہمارے سامنے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ شرجیل میمن نے5ارب کی کرپشن کی لیکن جب وہ واپس ملک آیا تو اسے ہار ڈالے گئے،ڈاکٹر عاصم پر460ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے اور مجھے افسوس ہوتا ہے کہ خیبر پختون خوا کا پورا بجٹ ہی 113ارب روپے کا ہے،کرپٹ آدمی کسی بھی پارٹی کا ہو قوم کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے معاملے پر عمران نے کہا کہ پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب میرٹ پر ٹھیک آئی جی لگے گا سندھ کا آئی جی اس لیے بدلا گیا کہ وہ غلط کام نہیں کرنےدے رہاتھا،پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب سیاسی مداخلت روکی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کی پولیس کو ٹھیک کیا، سیاسی مداخلت ختم کی ، ایماندار آئی جی لگایا اس نے پولیس کوٹھیک کیا،جوخیبر پختونخوا میں جزا اور سزا کا قانون آیا وہی قانون پورے پاکستان میں لائیں گے،خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)پولیس کے رویے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور ان کو منتشر کرنے کے لیے پانی بھی پھینکا ۔
پریس کلب کے باہر مظاہرے کے بعد فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان وزیراعلیٰ ہاؤس جانا چاہتے تھے اس کوشش میں مظاہرین نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر آگے جانے کی کوشش ،اس دوران فکس اٹ مہم کے کارکنوں اورپولیس میں ہاتھاپائی ہوئی ۔
پولیس نے فکس اٹ کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ،جواب میں فکس اٹ کے کارکنوں نے پولیس پرپتھراؤ کیا ۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسوگیس کا استعمال کیا ۔
 

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 3 اپریل کو ہوگا، پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم سلیکشن کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 3 اپریل کو لاہور میں ہوگا، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 2 روز جاری رہے گا اور 4 اپریل کو ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود،حسن علی اور عثمان صلاح الدین کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ شرجیل خان معطل اورعمران خان جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گےجبکہ احمد شہزاد کے لیے بھی مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(سرگودھا) نواحی علاقے چک 95 شمالی میں لرزہ خیز واردارت گدی نشینی کا شاخسانہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے تمام افراد کو جرگہ کیلئے بلایا اور پھر نشہ آور چیز کھلا کر انہیں ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ سارا واقعہ گدی نشینی کے حوالے سے ہے کیونکہ ملزم عبدالوحید اور پیر علی محمد گجر کے بیٹے آصف کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ علی محمد گجر اسلام آباد میں رہتا تھا اور سرگودھا منتقل ہو گیا جہاں ایک تھڑے پر بیٹھ کر دم درود کیا کرتا تھا۔ علی محمد گجر کی 2 سال قبل وفات ہوئی تو اس کے بیٹے آصف نے اسی جگہ پر بیٹھ کر دم درود کرنے کا کام شروع کر دیا اور اس طرح دونوں کے درمیان گدی نشینی کا تنازعہ چل نکلا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف اور ملزم عبدالوحید، دونوں کی گدی کے خواہشمند تھے اور اس تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ بلایا اور قتل ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی برادری کے ساتھ ہے جو صلح صفائی کیلئے بلائے گئے جرگے میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جیسے جیسے لوگ جرگے میں شرکت کیلئے آتے رہے تو انہیں دربار کے ساتھ متصل مکان میں لے جا کر نشہ آور غذا کھلائی گئی اور پھر قتل کیا جاتا رہا۔

 

 

ایمز ٹی وی(سرگودھا) سرگودھاکے نواحی علاقے چک 95شمالی میں درگاہ پر زائرین کا بہیمانہ قتل کرنے والا سفاک ملزم عبدالوحید کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ وہ اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات رہ چکا ہے ۔ درگاہ علی محمد گجر کے گدی نشین اور گزشتہ رات 20زائرین کو قتل کرنے والا ملزم عبدالوحید11سال تک ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن لاہور تعینات رہا جبکہ اس کا آخری عہدہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن پنجاب تھا ۔ ملزم عبدالوحید نے اپنے کیرئیر کا آغاز گریڈ 16میں بطور لیگل اسٹنٹ کیا جبکہ وہ ایف آئی اے راولپنڈی میں ڈیپوٹیشن پر بھی تعینات رہ چکا ہے ۔

 

 

گندگی اور غلاظت کے ڈھیر نے کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضا فہ کردیا ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بروقت صفائی سے ان امراض کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔
روشنیوں کے شہر میں جہاں گندگی نے لوگوں کا جینا اجیرن کیا ہوا ہے، وہیں بیماریاں بھی بڑے پیمانے پر پھیل رہی ہیں، جن میں ملیریا اور ڈینگی سرفہرست ہیں،جن کی علامات میں بخار،جسم میں درد شامل ہے۔
ماہرین طب کاکہنا ہے کہ جب تک گندگی کے ڈھیر صاف نہیں ہو جاتے لوگ بھر پور احتیاط سے کام لیں اور طلوع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں ۔
ماہرین طب کے مطابق ڈینگی اور ملیریا کے مچھرسے بچاؤ کے لئے زیر زمین اور چھتوں پر موجود پانی کے ٹینکوںکوصاف رکھیں،کسی بھی جگہ غیر ضروری طور پر پانی جمع نہ ہونے دیں

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس نے فکس اٹ کے رہنما عالمگیر خان اور متعدر رضا کاروں کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کیخلاف پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاﺅس تک احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فکس اٹ کے کارکنوں پر دھوابول دیا اورمظاہرے کے دوران فکس اٹ کے رہنما عالمگیر خان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جس کے بعد فکس اٹ کے رضا کار مشتعل ہو گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔پولیس نے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ کی موجودگی میں فکس اٹ کے کارکنوں کو روکا اور تشد د بھی کیا ۔وزیر ٹرانسپورٹ فکس اٹ کے رہنما عالمگیر خان کیساتھ مذاکرات کرنے پہنچے مگر مذاکرات میں ناکامی کے بعد جونہی رضاکاروں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مار چ کیا تو پولیس نے دھاوا بول دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فکس اٹ کی جانب سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر رکھا تھا جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جبکہ مظاہرین پر واٹر کینن کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن)2 صحافیوں احمد زیدان اور بلال کریم نے امریکی صدر ٹرمپ اور اعلیٰ انتظامی عہدیداروں کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ واشنگٹن میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ دونوں صحافیوں کا موقف ہے ٹرمپ انہیں ڈرون حملوں میں ہلاک کرانا چاہتے ہیں اور اسکا نام ’’Kill list‘‘ میں شامل ہے۔ دونوں نے القاعدہ یا طالبان سے تعلق کا انکار کیا ہے۔ زیدان اسلام آباد میں 20 برس تک الجزیرہ کے نمائندہ رہ چکے ہیں جبکہ بلال اس وقت شام میں کام کر رہے ہیں۔ زیدان نے اسامہ بن لادن کے کئی انٹرویو کئے تھے۔ زیدان کے پاس پاکستان اور شام کی شہریت ہے۔