پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(جہلم)جہلم کے قریب دوسرے پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے جاری ہیں جس میں چین، انڈونیشیا، میانمار، سری لنکا، ترکی ،تھائی لینڈ، برطانیہ، اردن اور ملائیشیا،میانمار، مالدیپ کی ملٹری ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آخری ٹیم سپرٹ مقابلہ منگلا کور نے جیت لیا ،مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ٹیمیں شریک ہیں ، مقابلوں میں شرکاءکو دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں مشن مکمل کرنے کا ٹاسک دیا جا تا ہے ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مقابلے کے دوسرے روز ملٹری ٹیموں کی جسمانی فٹنس،ٹیم سازی کو جانچا گیا۔ٹیم سپرٹ مقابلے سخت چیلنج میں کیے جاتے ہیں۔
 
مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں کا طبی معائنہ اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔تما م ٹیموں نے مقابلے میں بھرپور شرکت کی اور کامیابیاں سمیٹیں ۔مقابلے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے اسرار و رموز جانچے جائیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(سرگودھا) نواحی علاقے چک 95 شمالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والے ملزم عبد الوحید نے اپنے مرحوم پیر کے بیٹے آصف کو بھی نہ بخشا جو اسلام آباد پولیس میں کانسٹیبل اور لائن ہیڈکوارٹر میں تعینات تھا۔ ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والا آصف پیرعلی محمد گجر کا بیٹا تھا جو اسلام آباد پولیس میں کانسٹیبل اور لائن ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر سرگودھا آیا تھا۔ آصف اور عبدالوحید کے درمیان گدی نشینی کا تنازعہ چل رہا تھا جسے ختم کرنے کیلئے جرگہ بلایا گیا اور قتل ہونے والے تمام افراد جرگے میں شرکت کیلئے آئے تھے تاہم سفاکیت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ذرائع کے مطابق عبدالوحید نے آصف کو بھی راستے سے ہٹا دیا تاکہ گدی نشینی کا دعویدار ہی اس دنیا میں نہ رہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی عدالت نے ٹرمپ یورنیورسٹی کیس صلح نامے کی توثیق کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو 2کروڑ50 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ یونیورسٹی کے طلبا کا کہنا تھا کہ ان سے غلط بیانی کرکے زیادہ فیس بٹوری گئی ۔ طلبا کو کہا گیا کہ انہیں ٹرمپ کے سرمایہ کاری کرنے کے راز بتائے جائیں گے جب کہ ایسا نہیں ہوا، اس مد میں طلبا سے 35ہزار ڈالرز کی فیس وصولی گئی

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) درجہ حرارت میں اچانک اضافے کے بعد گرمی کی شدید لہرنے بجلی کا پورا نظام مفلوج کر دیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نیشنل گرڈ سے طلب کے مقابلے میں بجلی کا محدود کوٹہ ملنے کے باعث لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے ، جس کے باعث لیسکو ایریا میں علانیہ کے ساتھ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ، شہروں میں 8 جبکہ دیہاتوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، بجلی کی بار بار ٹرپنگ بھی معمول بن گئی ہے ۔ شہریوں کے احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں ۔ موسم گرما شروع ہوتے ہی ڈیموں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہو چکی ہے جس سے ہائیڈل بجلی کی پیداوار 13سو میگا واٹ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ ادائیگیاں نہ ہونے اور تیل کی عدم دستیابی کے باعث آئی پی پیز بھی اپنی مجموعی استعداد سے 30 فیصد کم بجلی پیدا کر رہے ہیں ، علاوہ ازیں نندی پور ،کوٹ ادو اور دیگر پلانٹ بند ہونے سے پیداوار میں کمی ہوئی ہے ،لاہور کی یو سی 72 دھوپ سڑی ساندہ کے لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔اسی طرح کوٹلہ مغلاں، جمن شاہ، میلسی ، قطب پور اور کرم پور میں بھی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ،مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ،دوسری طرف عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عوام کاواویلا بلاجواز ہے ۔ عابد شیر علی نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی بلکہ بجلی کے ٹرانسمشن سسٹم کوبہتر بنانے کے لئے مرمت کے کاموں کی وجہ سے بجلی بند ہوتی ہے ، اس کو لوڈشیڈنگ نہیں کہنا چاہیے ، آج بھی شہروں میں 3گھنٹے کی لوڈمینجمنٹ ہورہی ہے ، آ ج بھی انڈسٹری کے لئے لوڈشیڈنگ زیروہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ زیادہ نہیں ہوئی بلکہ بجلی کی ڈیمانڈ زیادہ ہوئی ہے ۔ حکومت نے سسٹم میں مزید بجلی شامل کردی ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ فیسکو کی بھی ڈیمانڈ جوپچھلے سال اپریل میں 992 میگا واٹ تھی اب 1320 میگا واٹ ہوگئی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ ساڑھے 3سو میگا واٹ کے قریب بجلی کی ڈیمانڈ زیادہ ہوئی ہے ، ان کا کہناتھا کہ گڈواورنندی پورکی 2ٹربائنیں بند ہونے سے پیداوار 190 میگاواٹ کم ہوگئی ہے ۔ حکومت نے سسٹم میں 4200 میگا واٹ بجلی شامل کی ۔

 

 

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) لیاری گینگ وار کا گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ بھی بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ نکلا۔ کالعدم امن کمیٹی کا سابق سربراہ را سے رابطے میں تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عزیر بلوچ ایرانی خفیہ ایجنسی سے بھی رابطے میں رہا۔ گینگ وار کے سرغنہ نے ایران کے خفیہ دورے بھی کئے۔ادھر انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس افسروں و اہلکاروں سمیت پچیس افراد کے قتل کیس میں ملوث عزیر بلوچ و دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا، درخواست گزار کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم جبکہ میں پاکستان میں اس کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں بھی عالمی منڈی کے مطابق ہونی چاہیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم دیا جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی(سرینگر) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم و ستم کی انتہا کردی، کشمیر کے متنازعہ علاقے میں دوست کے ساتھ ٹہلنے پر 11سالہ بچے کواٹھک بیٹھک کرنے پر مجبور کیااوراس سزا کے دوران بچے پر ہنس کر اس کی تضحیک بھی کی گئی۔ بدھ کو میر مہران نامی 11سالہ بچہ اپنے دوست کے ہمراہ گلی میں ٹہل رہا تھا کہ وہاں موجود قابض بھارتی فوج نے دونوں بچوں کو روک کر ان کی تضحیک کی اور گھر سے باہر گھومنے کی وجوہ پوچھتے ہوئے انہیں اٹھک بیٹھک کرنے پر مجبور کیااور اٹھک بیٹھک کے دوران بھارتی فوجی ہنستے بھی رہے۔ فوجیوں کی جانب سےبچوں کو سزا دینے کی تصویر وائرل ہونے پر کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف باآسانی 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپننگ بلے باز ایون لیوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر سب سے زیادہ 91 رنز بنائے، مارلن سیموئلز18 اور چیڈوک والٹن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیسن محمد 17 اور لینڈل سیمنز 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر 4 رنز بنانے کے بعد بولڈ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز عماد وسیم کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔ تیسری وکٹ پر کامران اکمل اور بابراعظم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 92 تک پہنچا تو کامران اکمل 48 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کامران اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد شعیب ملک 2، بابراعظم 43، سرفراز احمد 3 اور فخرزمان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمول بدری نے 2، سنیل نارائن، کارلوس بریتھ ویٹ، کیسرک ولیم اور مارلن سیموئلز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے 4 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی اور دونوں میچز میں شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )ٹامب رائیڈرکی نئی ویڈیو گیم میں آئیکونک ایڈوینچرر لارا کرافٹ فور نیو جنیریشن کو از سر نو پیش کیا گیا ہے۔
یہ ایک حقیقی کردار کے نزدیک ترین ہےاور نئی گیم سے متاثر ہوکر بنائی جانی والی فلم میں کاسٹ آسکر ایوارڈ یافتہ ایلیسیا وکاندرے اس گیم سے ہی سیکھ رہی ہیں۔
فلم کا پہلا آفیشیل امیج ریلیز کردیا گیا ،جس میں ایلیسیا وکاندرے پہلے کے مقابلے میں جنگل میں بالکل عام انسانوں کی طرح کھڑی نظر آرہی ہیں،جو کہ انجیلینا جولی کے کے لارا کرافٹ سے مختلف ہے۔
ایلیسیا وکاندرے نے کردار کی مقبولیت کے حوالے سے وینیٹی فیئر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرے خیال میں لوگ مجھے متعدد وجوہات کی بنا پر شناخت کرپائیں گے،مگر میں اس کردار کونوجوان خواتین کیلئے ایک ماڈل کے طور پر دیکھتی ہوں، وہ دنیا میں اپنی جگہ بنانے اور اپنے ماضی سے مستقبل کو جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔
وہ مضبوطی، اسمارٹنیس، کمزوری اور ساتھ ہی کسی کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت کا زبردست مجموعہ ہے۔یہ میرے گزشتہ ادا کئے گئے کرداروں سے یکسر مختلف کردار ہے۔
لارا کرافٹ کے کردار کو اپنانے کی کوشش میں بہت مزہ آیا،اور اس پروجیکٹ کاعنصر جسمانی مشقت والے کردار پر گرفت حاصل کرنے کا چیلنج مجھے کافی سنسنی خیز لگا۔
ڈائریکٹر روور اٹھوگ نے جی کیو کو اس فرنچائز کے بارے میں بتایا کہ ہم نے گیم سے کافی حوالے لئے ہیں پورے ٹامب رائیڈر گیم نے ہماری دنیا بنائیاور مجھے یقین ہے کہ فلم بین اس کا اعتراف کریں گےاور ساتھ ہی یہ لارا کرافٹ کی بالکل مختلف ڈرامائی اپروچ اورکردار کی نشوو نما کو پیش کیا گیا ہے۔
فلم میں نہ صرف اس کے ناقابل یقین جسمانی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی لیکن اس کے اندر کی انسانیت کی ایک کہانی ہے۔
ٹامب رائیڈر18مارچ 2018 کو ریلیز کی جائے گی اور اداکارڈینئل وو، ڈومینیک ویسٹ بھی کاسٹ میں شامل ہیں، جبکہ والٹن گوگگنزفلم میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )ہالی ووڈ کے مشہور فلمی سلسلے ”فاسٹ اینڈ دی فیورس“ کی نویں اور دسویں فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان یونیورسل پکچرز کے اس فلمی سلسلے یا فرنچائز کی مرکزی اور اہم اداکار وین ڈیزل نے سالانہ کامک کون پریزنٹیشن کی تقریب کے دوران آٹویں فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘ (فاسٹ ایٹ) کو لانچ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم ’دی فیٹ آف دی فیوریس‘جو اس ماہ کی 12تاریخ کو برطانیہ اور 14تاریخ کو شمالی امریکا اور باقی دنیا میں ریلیز ہونے جا رہی ہے میں چند نئے کردار متعارف کرائے جائیں گے۔
وین ڈیزل نے کہاکہ اس فلم میں اداکار پال والکر کی یاد ایک بار پھر تازہ کی جائے گی اور پال والکر کا ورثہ ہمیشہ ہماری شوٹنگ کے ہر فریم کا حصہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ”فاسٹ اینڈ دی فیورس“ کی نویں فلم 19اپریل 2019 اور دسویں فلم 2 اپریل 2021میں ریلیز کی جائے گی۔
فاسٹ ایٹ کی کاسٹ میں اس مرتبہ چارلیزے تھیرون بھی شامل ہیں۔ مستقل کاسٹ میں ڈیوین جوہانسن، وین ڈیزل، جیسن سٹیتھم، مچل روڈریگز اور سکاٹ ایسٹ وڈ شامل ہیں۔
وین ڈیزل اس فلم میں ایک حسین عورت (چارلیزے تھیرون) کی جھوٹی محبت کے چکر میں آکر جرائم کی دنیا میں آجاتا ہے اور اپنے قریبی دوستوں کو دھوکا دیتا ہے۔