پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (حیدرآباد ) ہالا ناکہ کے رہائشی ندیم مسیح نے علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات کی فروخت کیخلاف مظاہرہ کیا
 
اور اسے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (کراچی)سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنماڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ ) میں شامل کرنے کیلئے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت2ہفتے قبل منظور کی تھی اور آج صبح سندھ ہائیکورٹ میں ان کاپاسپورٹ جمع کروانے کے بعد انہیں رہا کر دیاگیاتھا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیزکو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں تین رنز سے کامیابی حاصل کرکے اپنی مسلسل کامیابیوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 5تک پہنچادیا۔
یہ پانچواں موقع ہے کہ پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچ یا زائد ٹی ٹونٹی میچز جیتے۔ پاکستان کے علاوہ اب تک کوئی بھی دوسری ٹیم لگاتار پانچ یا زائد ٹونٹی میچز جیتنے کا کارنامہ چار سے زائد بار سرانجام نہیں دے سکی ہے۔ پاکستان ٹیم نے سب سے پہلے 5یا زائد فتوحات حاصل کرنے کا کارنامہ 2009ءمیں یونس خان کی قیادت میں سرانجا م دیاتھا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلین ٹری پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے صحافی کے آرمی چیف کے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ ”خوشخبری یہ ہے کہ آرمی چیف پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں“۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ ڈبلیوڈبلیو ایف نے کیا اور83فیصد کامیابی ہوئی، انشاء اللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہوجائیگا اوردوسرے صوبوں کیلئے مثال ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ٹمبر مافیہ سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 22ارب روپے کی 60ہزارکنال زمین ٹمبرمافیا سے واپس لی ہے اس پر محکمہ جنگلات کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ اس پراجیکٹ کے تحت اب تک 80 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کے پی کے حکومت نے ماحولیات سے متعلق اقدامات کیے، کے پی کے نے درخت لگا کر دیگر صوبوں کے لیے مثال قائم کی،ڈبلیو ڈبلیو ایف نے آڈٹ کروایا اور کہا مہم میں 83 فیصد کامیابی ملی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ وہاں رنگوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جسے اسٹیٹس کے بیک گراﺅنڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔
ابھی فیس بک کی جانب سے سفید سے ہٹ کر سات رنگوں کو بیک گراﺅنڈ کے طور پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
بظاہر اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو اپنے مزاج کے مطابق اسٹیٹس کو رنگ دینا ہے جیسے خوش ہیں تو پیلا رنگ یا اداس ہیں تو گرے۔
اس تبدیلی کے نتیجے میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی بالکل مختلف ہوگئی یعنی بیک گراﺅنڈ کے درمیان بولڈ سفید ٹیکسٹ نمایاں نظر آیا ہے بالکل کسی روزنامے کی سرخی جیسا لگتا ہے۔
اور ہاں اگر آپ کلر اسٹیٹس استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے الفاظ کی گنجائش محدود ہے، یعنی آپ زیادہ الفاظ لکھ کر انہیں کلر نہیں کرسکتے۔
یہ ٹیکسٹ کلر میں زیادہ ہائی لائیٹ ہوگا جبکہ اسے کاپی کرنا ممکن ہوگا کیونکہ یہ کوئی تصویر نہیں ہوگی۔
اگر آپ کے پاس ابھی یہ اپ ڈیٹ نہیں آئی تو کچھ گھنٹے یا دن انتظار کرلیں بہت جلد یہ آپ کے اکاﺅنٹ کا بھی حصہ بن جائے گی۔
یہ فیچر فیس بک کی جانب سے لوگوں کو اپنے خیالات کا اظہار زیادہ سے زیادہ کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کا حصہ ہے جس کی شرح کم ہونے پر یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کافی پریشان ہوچکی ہے۔
تو اگر آپ کی نیوز فیڈ بہت جلد رنگا رنگ پیغامات سے بھری نظر آئے تو حیران ہونے کی بجائے آپ بھی اس کو آزما سکتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 8 کو 29 مارچ کو متعارف کرایا گیا اور اس کے بیشتر فیچر بھی اب لوگوں کو معلوم ہوچکے ہیں جن کا اعلان نیویارک میں ہونے والے ایونٹ کے دوران بھی کیا گیا۔
مگر سام سنگ اپنے اس فون کے ایک بہترین فیچر کو بتانا بھول گئی یا اسے خفیہ رکھا۔
درحقیقت گلیکسی ایس 8 اس وقت پہلا اسمارٹ فون ہے جو کہ ایک گیگا بائیٹ ایل ٹی ای انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی آزمائش ٹی موبائل نے کی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون بہت تیز انٹرنیٹ اسپیڈ کا حامل ہے۔
اور یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 835 چپ کے ساتھ یہ طاقتور ترین فون ہے جس میں یا ایکس 16 ایل ٹی ای موڈیم موجود ہے جو کہ گیگا بائیٹ انٹرنیٹ اسپیٹ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مگر یہ واضح رہے کہ ایک گیگابائیٹ انٹرنیٹ اسپیڈ ضروری نہیں کہ ہر جگہ دستیاب ہوسکے اور حقیقی دنیا میں موبائل کمپنیاں اس کے لیے تیار ہی نہیں۔
مگر یہ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے گلیکسی ایس سیون میں ایل ٹی ای رفتار 450 میگا بائیٹس فی سیکنڈ تھی اور ایس ایٹ میں یہ ایک گیگا بائیٹ فی سیکنڈ ہے۔
دوسری جانب سام سنگ کا یہ نیا فون ایک اور معاملے میں بھی دیگر اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
یہ پہلا فون ہے جس میں بلیو ٹوتھ 5.0 موجود ہے یعنی نیا وائرلیس پروٹوکول جس سے صارفین کو کافی فائدہ ہوگا۔
اس کی رفتار بلیو ٹوتھ 4.2 کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے اور اس کی بدولت صارفین 800 فٹ کی دوری سے بھی دیگر ڈیوائسز سے کنکشن کو برقرار رکھ سکیں گے۔
اسی طرح بلیو ٹوتھ 5.0 کی بدولت اس فون پر دو وائرلیس ہیڈ فونز کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اسٹارٹ لا نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی باؤلنگ عمدہ تھی، مگر میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے کچھ وکٹیں انہیں تحفے میں دیں۔
خیال رہے کہ شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 مارچ کو ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی اور اپنے ڈیبیو میچ میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
شاداب خان نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ چار اوورز کے کوٹے میں صرف سات رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب نے اس شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیبیو پر سب سے کم رنز دینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل کینیڈا کے باؤلر اسٹیون والش کے پاس تھا۔
شاداب خان کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی جاری رہا، جس میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان نے 30 مارچ کو ہونے والے میچ میں ایک میڈن اوور سمیت 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کوچ نے شاداب خان کی کارکردگی سے متاثر ہوتے ہوئے ان کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی۔
ویسٹ انڈیز کے کوچ نے مزید کہا کہ اگر میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی تھوڑی سی ہمت کا مظاہرہ کرتے تو شاداب خان کو بے بس بنایا جاسکتا تھا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایران نے چین میں منعقدہ ایک ٹورنامنٹ میں اسلامی قوانین کی خلاف ورزی پراپنے ملک کی بلیئرڈ ٹیم کی چند خاتون کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔
ایران کی باؤلنگ، بلیئرڈ اور باکسنگ فیڈریشن نے خلاف ورزی کی نوعیت کو واضح نہیں کیا ہے تاہم ایک سالہ پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 'چائنا اوپن بلئیئرڈ ٹورنامنٹ کے لیے بھیجی گئی خواتین پراسلامی قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں ڈومیسٹک اور تمام بیرونی مقابلوں میں شرکت کے لیے ایک سال کی پابندی ہوگی'۔
بلیئرڈ کے کھیل میں بلیئرڈ، پول اور اسنوکر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں خواتین بلیئرڈ کھلاڑیوں پر پابندی کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دوماہ قبل دو بہن بھائیوں پر چیس فیڈریشن نے اسلامی اور سیاسی قوانین کی خلاف ورزی پر ضابطے کی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
انٹرنیشنل ماسٹر چمپیئن دورسا درخشانی گزشتہ دو سالوں سے اسپین میں رہائش پذیر ہیں اور وہ بغیر اسکارف کے چیس کھیلتی ہیں تاہم انھیں فیڈریشن کی جانب سے پابندی اور جرمانے کے علاوہ قید ہوسکتی ہے یا ایران واپس بلایا جسا سکتا ہے۔
ان کے چھوٹے بھائی بورنا کو ایران کی جانب سے پابندی کے باوجود اسرائیلی کھلاڑی کے خلاف کھیلنے پر ضابطے کی کارروائی کی خبردی گئی ہے۔
ایرانی خاتون کھلاڑیوں پر بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کے دوران اسلامی قوانین کے مطابق اسکارف پہننا لازمی ہے۔
ایک ایرانی ویب سائٹ کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کو بلیئرڈ کے کھیل میں مقابلوں کے دوران ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر بھی پابندی ہے۔
سخت قوانین کے باوجود گزشتہ چند برسوں کے دوران ایرانی خواتین قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اکرم محمد نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشن چمپیئن شپ میں بلیئرڈ مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی ایرانی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے، جو آٹزم کے شکار بچوں کے ساتھ کھیل کر اُن کا دل بہلانے کا کام کرتا ہے۔
کاسپر نامی سوشل روبوٹ خود بھی ایک بچے کی طرح ہے، جو خود بہ خود آنکھیں جھپکنے، بانہیں پھیلانے اور بچوں کے ساتھ کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روبوٹ کو تیار کرنے والے ماہرین کے مطابق یہ انسان کی طرح بچوں کا دل بہلاتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کی خاتون پروفیسر کرسٹین داتن ہین اور بین روبنز نے بتایا کہ ان کا خواب ہے کہ ہسپتال، اسکول اور گھر میں موجود تمام بچوں کو کاسپر جیسا ساتھی دستیاب ہو۔
کاسپر نامی روبوٹ بچہ نہ صرف بچوں کے ساتھ کھیلتا ہے، بلکہ وہ بالوں میں کنگھی کرنے اور گانا گانے کی صلاحیت رکھنے سمیت مصنوعی کھانا کھانے کی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرتا ہے۔
یہ روبوٹ اپنے خصوصی لیزر کی مدد سے بچوں کی نقل اتارتا ہے، روبوٹ کے سامنے کھڑے ہونا والا بچہ جس طرح کا عمل کرے گا، روبوٹ بھی اسی طرح کی کارکردگی سر انجام دے گا۔
اس روبوٹ کو 170 آٹزم کے شکار بچوں کے ہسپتال میں رکھا گیا ہے، جہاں کئی بچے پروفیسرز اور ماہرین کی مدد سے اس سوشل روبوٹ سے کھیلتے اور دل بہلاتے ہیں۔
نیشنل آسٹک سوسائٹی برطانیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 7 لاکھ برطانوی افراد میں آٹزم اسپیکٹرم پایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ آٹزم ذہنی نشوونما کا ایک ایسا مرض ہے جو کہ زیادہ تر بچوں میں 18 ماہ سے 3 سال کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے۔
یہ مرض بچے کی بول چال، سماجی تعلقات، ذہانت اور اپنی مدد آپ جیسے عوامل پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اس بیماری میں مبتلا بچہ اپنی دنیا میں گم ہوکر رہ جاتا ہے اور اسے بیرونی دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں بنانےوالی فیکٹری اور نقلی پلپ یونٹ سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویجیلنس سیل کی نشاندہی پرملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور میں کالا خطائی روڈ پرعفری فوڈز نامی فیکٹری میں چھاپہ مارا ،جہاں مختلف برانڈز کے مشروبات کی خالی بوتلیں بھری جا رہی تھیں ، حکام نے 5 ہزار بوتلیں قبضے میں لےلیں۔
دوسری کاروائی ملتان میں چونگی نمبر 14 پر آر ایس فوڈ یونٹ میں کی گئی جہاں جعلی پلپ تیار کیا جارہاتھا،فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 38سو لیٹر جوس، 18سو پیکٹ پلپ برآمد کرکے یونٹ سیل کردیا ۔