پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ، پی سی بی کے بعد برطانیہ میں کلب کرکٹ کے دروازے بھی بند ہوگئے۔سپاٹ فکسنگ کے سائے نے برطانیہ میں بھی ناصر جمشید کا پیچھا نہ چھوڑا فکسنگ نے فکسر کا کیرئیرہی فکس کردیا، پی سی بی سے پابندی کے بعد ناصرجمشید پرکلب کرکٹ کے دروازے بھی بند ہونے لگے ۔
برطانیہ کے آئی سی اے الیون لوٹن کلب نے بھی ناصرجمشید پرپابندی لگادی، کلب انتظامیہ نے دوبارہ کھیلنا پی سی بی کی کلئیرنس سے مشروط کردیا، وہ اس کلب کے ساتھ چارسال سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔پی سی بی کی کلئیرنس کے بغیر ناصرجمشید کا کسی بھی کلب کے ساتھ برطانیہ میں کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگیا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(پاراچنار)نور مارکیٹ پارا چنار میں دھماکے کے زخمیوں کو نکالنے کیلئے آرمی کے ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے گئے ہیں۔
BLAST PARACHINAR
 
آئی ایس پی آر کے مطابق پارا چنار بھیجے جانیوالے ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن یونٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پارا چنار دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 30 افراد زخمی ہیں جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔
 
 
زخمیوں کو پاراچنار قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فوجی دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) برطانوی حکومت کی جانب سے شائع کردہ دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ تین چوتھائی بالغ افراد صحت کے لیے مفید ثابت ہونے والے پھل اور سبزیاں نہیں کھاتے۔
یہ انکشاف برطانوی حکومت کے محکمہ نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کی جانب سے شائع کردہ دستاویز سے ہوا۔
برطانوی بالغ افراد حکومت یا ماہرین صحت کی جانب سے تجویز کردہ وہ پھل اور سبزیاں ہی نہیں کھاتے جو ان کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے حکومت نے آگاہی مہم میں بالغ افراد کو یومیہ کم سے کم 400 گرام پھل اور سبزیاں کھانے کا مشورہ دیا۔
این ایچ ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2015 میں انگلینڈ کے تین چوتھائی بالغ افراد نے پھل اور سبزیاں بہت ہی کم کھائیں، جب کہ اسی عرصے کے دوران 16 سے 24 سال کی عمر کے نصف نوجوانوں نے حکومت کی تجویز پرعمل کیا۔
حکومت کی جانب سے بالغ اور نوجوان افراد کو مشورہ دیا گیا تھا کہ اپنی روز مرہ زندگی میں ذیادہ سے ذیادہ پھل اور سبزیاں کھائی جائیں، کیوں کہ یہ دل کے امراض، فالج اور کینسر جیسے موضی امراض کے طویل المدتی خطرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس فروری میں بھی امپیریل کالج لندن کی جانب سے بھی لوگوں کو اپنی یومیہ خوراک کا دسواں حصہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
مختلف اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ میں گزشتہ 5 برس میں موٹاپے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جب کہ اس میں گزشتہ برس 20 فیصد اضافہ ہوا۔
سال 2016-2015 کے درمیان موٹاپے کی شکایات کے باعث انگلینڈ کی مختلف اسپتالوں میں 5 لاکھ 25 ہزار افراد علاج کے لیے آئے، جنہیں پہلے اور دوسرے درجے کی بیماریاں لاحق تھیں، جب کہ ان مریضوں میں دو تہائی خواتین تھیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بہار آئی تو بچوں کے انداز بھی بدل گئے، ویتنام میں جاری کڈز فیشن ویک میں چھوٹے بچوں نے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔

ویتنام کے شہر ہو چی من میں رنگا رنگ کڈز فیشن ویک سجایاگیا ، اس دوران بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے، ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوےبھی دیکھائے۔

پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور ان کی صلاحیتوں پر دل کھول کر داد دی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بنگلا دیش نےدورے کیلئےمعاوضہ طلب کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویزردکردی، ڈائرکٹرمیڈیا بی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے لئے پی سی بی کے معاوضہ طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں، پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال حوصلہ افزاء نہیں اس لئے دورے سے انکار کیا۔
بی سی بی نے اب باضابطہ طور پر دو ٹوک کہہ دیا کہ پی سی بی کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، بنگلہ دیشی اخبار سےگفتگو میں ڈائریکٹر میڈیا جلال یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر بی سی بی کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سیکورٹی کے حوالے سے رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کی فیکٹ فائنڈ نگ کمیٹی کو بھی صورت حال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی، سیکورٹی کی بنیاد پر پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی نہیں بھری۔
جلال یونس نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
بی سی بی کے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہا تھا ماضی میں دو مرتبہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہے، جولائی اگست کے دورے سے قبل بی سی بی سے مالی معاوضے پر بات کی جا ئے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت ) انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کیلئے مختص بجٹ میں صرف 33فیصد اور سندھ میں صرف 19 فیصد بچیوں کی تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے.
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران قابل ٹیکس آمدن کے حامل شہریوں کو استشنی دینے کے عمل سے معیشت کو 395ارب روپے کا نقصان ہو.
اس وقت پاکستان میں قابلِ ٹیکس آمدنی کے حامل شہریوں کی تعداد 70لاکھ کے قریب ہے جبکہ ان میں سے محض پانچ لاکھ کے قریب افرادیہ ڈائریکٹ یا بلاواسطہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں، بیس کروڑ کی آبادی میں یہ تعدادمحض عشاریہ تین فیصد بنتی ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنسز اور فلاحی ادارے آکسفیم پاکستان کے تعاون سے قومی مشاورتی اجلاس میں رانا منور حسین، لبنیٰ فیصل، سعدیہ سہیل رانا، نواب محمد تیمور تالپور، مہتاب اکبر راشدی اور رانا عنصر،سردار محمد ادریس، آمنہ سردار اور جعفر شاہ،معصومہ حیات، سید آغا رضا،محسن خان لغاری اور محمد عتیق شیخ اوردیگر نےشرکت کی ۔
اس موقع پر پاکستان میں ٹیکس کے حصول، تعلیم اور صحت کی موجودہ صورتحال ،منصفانہ اور بلاامتیاز نظام محصول کے لئے اقدامات پر مبنی تحقیقی رپورٹ کا بھی اجراء کیا گیا۔
آئی سیپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان ہمایوں نے کہا کہ متمول ٹیکس نادہندگان کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کے نتیجے میں غریب عوام پرہی بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کندھ کوٹ)کندھ کوٹ ضلع میں لاڑکانہ بورڈ کے تحت نویں اوردسویں کے امتحانات میں 18امتحانی مراکز میں انتظامیہ نقل رکوانے میں ناکام ہوگئی ہےباہر سے لوگ مراکز میں داخل ہوکر نقل میں مدد دیتے رہے۔
پولیس بھی بوٹی مافیانکلی ،پولیس والوں کی ملی بھگت سے ساراسال اسکول سے غائب رہنے والے اساتذہ طلباء کو امتحان میں نقل کرانے میں مصروف دکھائی دئے ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرحفیظ احمد سیال نے پہلے روز دورہ کرکے دفتربیٹھ گئے ہیں، نچلے افسران بااثر امیدواروں کے سامنے خامو ش تماشائی بن گئے ۔
علاوہ ازیں متعدد سہولت کار جو رنگے ہاتھ پکڑے گئے تھے وہ چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ماضی میں ڈرے اور سہمے ہوئے مریض بچوں کو قدرے مشکل علاج کے لیے تیار کرنے کی خاطر پریوں اور بادشاہوں کی داستانیں سنانا پڑتی تھیں، مگر اب جدید ٹیکنالوجی کے باعث کہانیاں تخلیق نہیں کرنا پڑتیں اور بچے خود ہی مشکل سے مشکل علاج کے لیے راضی ہوجاتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ورچوئل ریئلٹی اور سافٹ ویئر ماہرین کا کہنا ہے کہ بیمار بچوں کو قدرے مشکل، بظاہر ڈرانے اور زیادہ وقت لینے والے علاج کے لیے تیار کرنے میں ورچوئل ریئلٹی (وی آر) کی مدد لی جاسکتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق آکلینڈ کا اسٹارشپ چلڈرن ہسپتال ورچوئل ریئلٹی کے ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے بیمار بچوں کو خوشی خوشی علاج کے لیے تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔
اسٹارشپ ہسپتال نیوزی لینڈ کی اسٹیپ لیس وی آر سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
سافٹ ویئر کمپنی اس وقت ایسے ورچوئل آلات تیار کرنے میں مصروف ہے، جن کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی بیمار بچہ بڑے سے بڑا اور مشکل سے مشکل علاج کروانے کے لیے خوشی خوشی تیار ہوجائے گا۔
آکلینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ (اے ڈی ایچ بی) کے ترجمان کے مطابق ورچوئل ٹیکنالوجی کے استعمال سے مشکل ترین اور طویل المدتی علاج کے مرحلے سے گزرنے والے بچوں اور نوجوانوں کو علاج کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی، جب کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے مریض کے اہل خانہ بھی مطمئن رہیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ورچوئل ریئلٹی کے استعمال سے خصوصی طور پر ریڈیو تھراپی، کیموتھراپی، ایکسرے، آپریشن تھیٹر میں لے جانے، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین جیسے مراحل سے گزرنے والے بچوں کو علاج کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
 

 

 

ایمزٹی وی (پارہ چنار)شہر کے مرکزی بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارا چنار کے مرکز میں واقع بازار میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال حکام نے اب تک 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کی اپیل پر لوگ جوق در جوق آکر خون کے عطیات جمع کرائے جارہے ہیں جب کہ پاک فوج کےہیلی کاپٹرز بھی طبی امداد کے لیے پاراچنار روانہ ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اس کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا تاہم پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں کی گئی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے پارا چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے،وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کوپاراچناردھماکےکےمتاثرین کی ہرممکن امدادکی ہدایت جاری کی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے،ملک سے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

 

 
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) فاطمہ جناح ڈینٹل کالج کا بیسواں کانووکیشن جمعرات کو پی اے ایف میوزیم کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا ۔
 
کانووکیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین آف جناح فاؤنڈیشن لیاقت مرچنٹ اور کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان تھے ۔
اس موقع پر کالج کے سی ای او ڈاکٹر سید باقر عسکری اور فیکلٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔
کانووکیشن میں 18طالبعلموں کو گولڈ میڈل جبکہ پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے طلباءکو شیلڈ دی گئی ۔
فاطمہ جناح دینٹل کالج سے 1992 سے اب تک 1334ڈینٹل گریجویٹس فارغ ہوچکے ہیں۔کانووکیشن میں 206 طالبعلموں کو اسناد دی گئیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اجمل نے کامیاب طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ دنیا میں صرف وہی قومیں سر اٹھا کر چلتی ہیں جو تعلیم یافتہ ہوتی ہیں۔