پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (تجارت) دالوں اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا صارفین کیلئے گرمیوں کا تحفہ،ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف مشروبات کی قیمتوں میں سا ت سے بارہ روپے تک کی کمی کردی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گرمیوں کے آغاز پر مختلف مشروبات کی قیمتوں میں سات سے بارہ روپے کی کمی کردی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر تین ہزار ملی لیٹر مشروب کی قیمت 590روپے سے کم کرکے 578روپے ،پندرہ سو ملی لیٹر مشروب کی قیمت 305روپے سے کم کرکے 294روپے اور آٹھ سو ملی لیٹر مشروب کی قیمت 175روپے سے کم کرکے 168روپے مقرر کردی گئی ہے ۔
مشروبات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مشروبات کی نئی قیمتوں سے متعلق تمام زونل اور ریجنل منیجرز کو آگاہ کردیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ ڈالر کمی سے 21 ارب اناسی کروڑ ڈالر رہ گئے ۔
اسٹیٹ بینک کے اعدوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ ڈالر کمی سے سولہ ارب 73 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر2 کروڑ ڈالر کمی سے5 ارب چھ کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں ۔ بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے سبب ذخائر میں کمی ہوئی ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 4 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں جیت کے ساتھ گرین شرٹس نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔مین آف دی میچ شاداب خان قرار پائے ، وہ مسلسل دوسری بار مین آف دی میچ رہے ہیں۔
 
 
میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 133رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں کالی آندھی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔ٹیم کی جانب سے مارلن سیموئلز 44 رنز اور جیسن ہولڈر 26 رنز کے ساتھ
نمایاں رہے۔
 
 
میچ کے دوران پاکستانی اوپنر احمد شہزاد فیلڈنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹسمین چیڈوک والٹن سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی گردن اور بازو میں شدید جھٹکا آیا اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد طبیعت بہتر ہونے پر میدان میں واپس آگئے تھے۔
 
گرین شرٹس کی جانب سے آج شاداب خان کی ایک اور زبردست پرفارمنس سامنے آئی۔ انہوں نے مقررہ 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
 
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔ ٹیم کی جانب سے شعیب ملک 28، بابر اعظم 27 اور وہاب ریاض 24 کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
 
کالی آندھی ٹیم کی جانب سے ٹی 20 کپتان کارلوس براتھویٹ اور سنیل نرائن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیموئل بدری نے 2 شکار کیے تھے۔
 
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 یکم اپریل کو پورٹ آف اسپین میں ہی کھیلا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل ٹو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈ ل پر محمد عرفان اینٹی کرپشن یونٹ کو بکیز کی دھمکیوں کی وجہ سے رپورٹ نہ کر سکے۔ دراز قد باؤلر سے بکیز نے دو بار رابطہ کیا۔
معاملات طے کرنے پر مجبور بھی کیا۔ محمد عرفان کی شٹ اپ کال یعنی حامی نہ بھرنے پر بکیز جان کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ محمد عرفان پی سی بی کی طرف سے کئے گئے 10 لاکھ روپے کی معافی کی اپیل بھی کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد دوڑتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹسمین سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
احمد شہزاد کی گردن اور کمر میں شدید جھٹکا لگا، جس کے بعد گراؤنڈ میں موجود فزیو ماہر نے انہیں کالر لگا دیا، انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر لٹا دیا گیا اور ایمبولینس کو گراؤنڈ میں لا کر اس کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اپنا استعفیٰ سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو بھجوا دیا۔
لاہور میں شہریار خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نئے چیئرمین کا تقرر نہیں ہو جاتا اپنے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ گورننگ بورڈ کے ارکان کی مدت بھی ختم ہونے جا رہی ہے ۔ اس صورتحال میں وزیر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو نام بھجوائے جائیں گے جنہیں نئے گورننگ بورڈ میں پیش کر کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی بینک سماجی شعبے میں معاونت اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو 46ارب روپے (43کروڑ27لاکھ ڈالر ) فراہم کرے گا اس حوالے سے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
عالمی بینک کے ساتھ قرضے اور گرانٹس کے لیے اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری طارق محمود پاشااور عالمی بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر انتھونی چولسٹ نے معاہدے پر دستخط کیے ،اس مو قع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجو د تھے ۔
عالمی بینک کی یہ امداد مالیاتی شعبے ، سماجی تحفظ، ایس ایم ای ڈویلپمنٹ ، کمیونٹی انفرااسٹرکچر اور خدمات کے شعبوں کی ترقی پر خرچ کی جائے گی ، وزیر خزانہ نے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عالمی بینک کی امداد کو سراہا ۔
مالیاتی شعبے کی ترقی کیلئے 30کروڑ 20لاکھ ڈالر (32ارب روپے ) فراہم کیے جائیںگے ، بی آئی ایس پی کے سماجی تحفظ پروگرام کیلئے ایک سو کروڑ ڈالر (11ارب روپے ) اور بلوچستان ، کے پی کے اور فاٹا کے مختلف منصوبوں کیلئے تین کروڑ 11لاکھ ڈالر (تین ارب 36کروڑ روپے ) فراہم کیے جائیںگے ۔
دیہی ترقی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلئے لاکھ81 ڈالر ، فاٹا اور کے پی کے کے اقتصادی متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ایک کروڑ 90لاکھ ڈالر اور کے پی کے کے جنوبی علاقوں کی ترقی کیلئے 40لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چار بار اضافے کے بعد اوگرا نے ایک بار پھر وزارت پیٹرولیم کو قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی ہے جس میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے،سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 13 روپے فی لیٹر اضافے سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،پاناما لیکس کے حوالے سے بے یقینی اور ایس ای سی پی کے سخت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ،مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار گزشتہ روزبھی 100انڈیکس میں 426پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا ۔
مارکیٹ سرمائے میں بھی53ارب روپے کی نمایاں کمی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کے رحجان میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کار پانامہ لیکس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اس کے ساتھ ایس ای سی پی کی جانب سے سخت مانٹیرنگ کے بھی منفی اثرات دیکھے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز 100انڈیکس میں426.30پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آکر 47949.33پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں گزشتہ روز 24کروڑ 12لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ بدھ کی نسبت 3کروڑ 10لاکھ شیئرز کم تھا جبکہ ٹریڈنگ ویلیو 10ارب80کروڑ روپے رہی جس میں گذشتہ روز کی نسبت 2ارب99کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز مارکیٹ کیپٹل میں بدھ کی نسبت 53ارب10کروڑ کی نمایاں کمی دیکھی گئی گزشتہ روز مارکیٹ میں کل 386کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 84کے بھاو میں اضافہ 285کے بھاؤ میں کمی اور 17کے بھاؤ مستحکم رہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے ایک بار پھر کرکٹ کو 2024 اولمپکس میں شامل کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اس منزل کی جانب قدم بڑھانے کےلیے بہترین وقت ہے۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کونسل ستمبر میں 2024 اولمپکس کے میزبان کا فیصلہ کرے گی۔ میگا ایونٹ کے حصول کیلئے پیرس اور لاس اینجلس میں براہ راست مقابلہ ہے۔