پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو چھوڑنے کے بعد پہلا بیان دے دیا ،ان کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں پشاور زلمی فاﺅنڈیشن اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے ۔
امارات ٹی 20ٹورنامنٹ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم خیبر پختونخواہ کے ہر صوبے اور شہر میں گئے ،انہیں بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں تاہم انہوں نے جاوید آفریدی کا نام تک نہ لیا ۔اپنی چوٹ کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دعاﺅں کے باعث انجری ٹھیک ہو چکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے فی الوقت کیریبین کرکٹ لیگ اور کاﺅنٹی کرکٹ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ،وہ پاکستان ،برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے لیے کام کرناچاہتے ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیاکے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں سوشل میڈیا نیٹ ورک کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کی ایک سروے کیا گیا جس میں حال ہی میں ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین سے پو چھا گیا تھا کہ انہیں اس ملازمت کے بارے میں کہاں سے پتہ چلا تھا، سروے کے نتائج کے مطابق تقریباََ75 فیصد سے زائد افراد نے مشہور سائٹس bayt.com اورLinkedIn کا استعمال کرتے ہوئے ملازمت حاصل کیں تھیں۔
متعدد شہریوں نے ملازمت کے لیے انٹرنیٹ پرانٹرویولینے والے پینل کا پتہ چلانے کی کوشش کی۔ جبکہ متعدد افراد نے انٹرویو کے لئے کمپنی کی ویب سائٹ دیکھنے میں دلچسپی لی۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اس سروے سے ایک بات تو کھل کر واضع ہوئی ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیئے سوشل میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔80فیصد سے زائد افراد نے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لے کر ملازمت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیوں کے لیئے اس سروے کے نتائج بڑے اہم ہیں۔کیوں کہ مستقبل میں وہ کمپنیاں جو اکثر سوشل میڈیا کی افادیت کو نظر انداز کرتی ہیں ، ا ب وہ بھی ملازمین کے انتخاب کے لیئے سوشل میڈیا کا سہارا ضرورلیں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستانی اسپنر شاداب خان نے کیرئیر کے پہلے ٹی 20 میچ ہی شاندار پرفارمنس دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایسا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے جو ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک کوئی باﺅلر نہیں بنا سکا تھا۔
شاداب خان نے اپنے 4 اوورز کے دوران صرف 7 رنز دئیے اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی باﺅلنگ کا اکنامک ریٹ 1.75 رہا جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کی جانب سے سب سے بہترین اکنامک ریٹ ہے۔
شاداب ان بہترین اکنامک ریٹ کیساتھ 4 اوور مکمل کروانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل محمد عامر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ کارکردگی ایسوسی ایٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کے خلاف دکھائی تھی اور صرف 6 رنز دئیے تھے۔
 

hammad
قومی کرکٹ ٹیم کا ابھرتا ستارہ شاداب خان by aimstv_tv 

 

ایمز ٹی وی (صحت) کوئٹہ اور تربت میں دو برسوں کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد 710تک جاپہنچی ہے ،کوئٹہ میں 25 اور تربت میں نو بچے بھی ایڈز کاشکار ہیں، یہ انکشاف کوئٹہ میں صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام نے کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ اور تربت میں ایڈز کے 710مریض سامنے آئے ہیں،کوئٹہ میں 352مرد ،84خواتین اور 25بچے ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں اسی طرح تربت میں 213مرد اور25 خواتین اور 9بچوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ نےبتایا کہ بلوچستان کے 24اضلاع میں عوام کو ایڈز کی تشخیص کی سہولت فراہم کی گئی ہے ،کوئٹہ اور تربت میں 444مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔
میر رحمت بلوچ نے بتایاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں اورکوئلہ کانوں میں کی ایڈز کی اسکریننگ کا کام جاری ہے اوربڑی تعداد میں نئے ایڈز کے مریض سامنے ہیں جنہیں مفت علاج معالجے کی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت نے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں سی ڈی 4اور وائرل لوڈ مشین نصب کردی گئی ہیں ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ قرار پانے والےشاداب خان کہتے ہیں کہ وہ پُرامید ہیں کہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بولنگ کنڈیشنز بالکل پاکستان سپر لیگ جیسی ہی تھیں ، جس سے کافی مدد ملی ۔
پاکستان بولرز کی جانب سے شاداب خان نے 4اوورز میں 7 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیے۔ وہ پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔ عماد وسیم، حسن علی، وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے 1،1 وکٹ لیے۔
ادھرسکندر بخت کہتے ہیں شاداب خان کی بولنگ نے سب کو متاثر کیا ہے۔
سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ حریف ٹیم کمزور ہونے کے باوجود ہمارے سینیئر پلیئرز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان جاری 4 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی ٹیم کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ 112 رنز کا ہدف 17 اعشاریہ 1 اوور میں پورا کرلیا۔ٹی 20 ڈیبیوکرنے والے شاداب خان مین آف دی میچ قرار دیےگئے۔
میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، جو بالکل درست ثابت ہوا اور مقررہ 20 اوورزمیں ویسٹ انڈیز صرف 111رنز بنا سکی۔ ٹیم کی جانب سے ویسٹ انڈیز کپتان کارلوس براتھویٹ 34 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
پاکستان بولرز کی جانب سے شاداب خان نے 4اوورز میں 7 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیے۔ وہ پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔ عماد وسیم، حسن علی، وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے 1،1 وکٹ لیے۔
ویسٹ انڈیز کے 112 رنز کےہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بیٹسمین اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے ۔ صرف 49 کے اسکور پر پاکستان کے 3 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ ٹیم کی جانب سے شعیب ملک 38 ، بابر اعظم29 اور کامران اکمل 22 رنز کے اسکور کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
کالی آندھی کے بولرز کی جانب سے جیسن ہولڈرنے 2، سیموئل بدری اور کارلوس براتھویٹ نے 1،1 وکٹ حاصل کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اگلا ٹی20 میچ 30 مارچ کو پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سندھ میں 8برس کے دوران کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں ہوا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر نے کہا کہ شرجیل میمن پاکستان کا سرمایہ لوٹ کرباہر لے گیا ،پی پی کے وزراء کو ایک ایک پائی کاحساب دینا ہوگا ۔
ان کا کہناتھاکہ 8 سال کے دوران سندھ میں کوئی ایک کام نہیں ہوا ، ہاں سندھ میں یہ کام ضرور ہوا ہے کہ کرپشن ہوئی ۔
عابد شیرعلی نےشرجیل میمن کے حوالے سے مزید کہا کہ یہ شخص چور اور ڈاکو ہے جس کے گھر سے پیسے برآمد ہوئے ،یہ جیل جائے گا تو بتائے گا کہ کس کے لئے پیسے لوٹے،وہ جو مرضی کرلیں ڈاکوئوں کے گلے پر ہاتھ پڑے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثاربڑھکیں نہ ماریں،ان کی ایما پر پاکستان نہیں چلے گا ، جھوٹے مقدمات بنا کر یک طرفہ احتساب کیاجارہاہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے وزیرداخلہ چوہدری نثار پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم اور منی لانڈرنگ کیس میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا؟
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار غیر ضروری پھرتی دکھاتےہیں ،وہ یک دم اسپاٹ فکسنگ معاملے میں بھی کود پڑے،ہم عدالتوں کا سامنا کریں گے 
شرجیل میمن کا کہناتھاکہ نواز شریف سمیت جن لوگوں کا بھی اصغر خان کیس میں نام آیا ، ای سی ایل میں ڈالا جائے ،ہم شریف برادران کی طرح عدالت سے اسٹے نہیں لیں گےجبکہ ہم بھی یہ حق رکھتے ہیں۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے 4اضلاع میں نئے داخل ہونے والے بچوں کو مفت اسکول بیگ دئیے جائیں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مفت اسکول بیگ دیے جانے والے اضلاع میں راجن پور،لیہ، ڈیرہ غازی خان اور بھکر شامل ہیں ، طالب علموں کو پہلی مرتبہ اسٹیشنری بھی مفت دی جائے گی ۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ ان چاروں اضلاع میں بچوں کی اسکولوں میں تعداد باقی اضلاع سے کم ہے، بچوں کو اسکولوں میں لانے کی ترغیب دینے کےلیے مراعات دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہناتھاکہ 3 ہزار اسکولوں کو آئی ٹی سے جوڑا جا رہا ہے،53 ہزار اسکولوں میں ٹیبلٹ دینے کے بعد وائی فائی کنکشن دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے انرولمنٹ دوبارہ شروع کی جارہی ہے،اس مرتبہ 5سے 9 سال کی عمر کے بچوں کو اسکولوں میں لانا ٹارگٹ ہے

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کا وقت قریب ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کہتے کسے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ایک وفد تمام پارٹیوں سے مذاکرات کرے گا تاکہ پورے پاکستان، بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف شفاف الیکشن کرایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سینئر پارٹی رہنماءعزیز الرحمان چن کی رہائش گاہ آئے جہاں انہوں نے کارکنوں کیساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں کا ولولہ، جوش دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کارکن اب دوبارہ ایک مقابلے کیلئے تیار ہیں، پچھلی دفعہ ہم پر ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں لیکن اس دفعہ کوئی ہتھکڑی نہیں، میں خود اور بلاول میدان میں ہیں، آپ کی بیٹیاں میدان میں ہیں، ہم سب ساتھ نکل کر میدان میں مقابلہ کریں گے اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ الیکشن کسے کہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت آنے والا ہے، ان دوستوں کو اور آپ کو سمجھنا چاہئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی شکست نہیں کھائی۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب سے کبھی شکست نہیں کھائی البتہ آر او الیکشن سے شکست ضرور کھائی ہے، آر او الیکشن پہلے بھی ہوئے تھے اور اب بھی ہو رہے ہیں لیکن ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے پاس پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھیجیں گے جو مذاکرات کرے گا کہ کس طرح پورے پاکستان بالخصوص پنجاب اور شہر لاہور میں صاف اور شفاف الیکشن کر سکیں۔ آپ دوستوں کا ولولہ دیکھا ہے اور قربانیاں بھی یاد ہیں، آج شہیدوں کی بہنیں یہاں موجود ہیں، میں نے وہ دن بھی دیکھے کہ جب بی بی آیا کرتی تھیں تو پورا لاہور بند ہو جایا کرتا تھا، اب بھی ایسا ہی ہو گا، ہم جب نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہو گا ۔