پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(سندھ)وزیراعظم میاں نواز شریف نے حیدر آباد میں یونیورسٹی کیلئے 100 کروڑ روپے اور میٹرو بس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم اور اسے اس کی آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے،وہ وقت دورنہیں جب ملک سے مکمل بے روزگاری کاخاتمہ ہوجائےگا، حیدرآباد میں اچھے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائیں گے ، بلوچستان ترقی کی جانب گامزن اور سی پیک کا فائدہ پورے ملک کو پہنچ رہا ہے ۔
حیدر آباد میں ن لیگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کراچی دہشت گردی کا شکارتھا، آج وہاں امن اورسکون ہے، حیدرآباد میں بھی دہشت گردی کوختم کردیاہے، دہشت گردی کی کمرتوڑدی ہے ، ملک بھر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم اور اسے اس کی آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے حیدر آباد یونیورسٹی،میٹرو بس،انٹرنیشنل ایئرپورٹ،ہیلتھ کارڈ اور میئر حیدر آباد کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے تاکہ غریب کو علاج معالجے کے لیے اپنے گھر نہ بیچنے پڑیں اور وہ قرض میں نہ ڈوبیں، ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ازخود یہ تحفہ حیدر آباد کے غریب عوام کیلئے لیکر آیا ہوں،ٹیمیں سروے کر لیں تو جلد ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سربراہ مریم نواز حیدرآباد آئیں گی اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اس جوش و جذبے کی اب کیا تعریف کروں،میرے پاس الفاظ نہیں اور کن الفاظ میں تعریف کروں،دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتاہوں،میرا سلام قبول کریں ،ابھی جب ہم جہاں آرہے تھے توبہت سارے نوجوان اور بہنیں واپس جارہے تھے،مجھے افسوس ہے اس لئے ان سے معذرت کرتا ہوں،حیدر آباد پھر آؤں گا ان سے ملوں گا اور دل کی باتیں کروں گا،یہاں لوگوں کا جوش و جذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ نظر آرہا ہے،یہ جوش و جذبہ ٹھٹھ او ربلوچستان،پنجاب اور کے پی کے میں بھی دیکھ چکا ہوں،پاکستان تبدیل ہورہا ہے اور نیا پاکستان بن رہا ہے،2013 ء تک برا حال،بے چینی اور اضطراب تھا،کہیں پر بھی سکون نہیں ملتا تھا،2013 ء میں کمر باندھی اور ارادہ کیا کہ مسائل ختم کرنے ہیں،دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے،کراچی دہشتگردی کا شکار تھا،آج امن ہے اور سکون ہے،کاروبار ہورہا ہے،گھروں میں لوگ خوف زدہ نہیں ہیں،حیدر آباد بھی کراچی کا ہمسایہ ہے اور یہاں سے بھی دہشتگردی کو ختم کردیا ہے،آخری سانس تک دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ جب کوئی ان سے ووٹ مانگنے آئے تو وہ ان سے پوچھیں کہ ووٹ کس بنیاد پر مانگا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر بھی ترقی ہورہی ہے،سی پیک کے فائدے پورے ملک کوپہنچ رہے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے غربت،جہالت کا خاتمہ ہوگا،جگہ جگہ کالج یونیورسٹیاں بنیں گی،دہشتگردی کو اس کی آخری سانس تک پہنچائیں گے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ جو موٹروے اب بن رہی ہے،یہ موٹروے پہلے کیوں نہیں بنی؟ مشرف کی حکومت تھی،پی پی کے دور میں موٹروے کیوں نہیں بنی؟ یونیورسٹی کیوں نہیں بنی ؟ ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دیئے گئے؟ بڑی تکلیف ہوتی ہے سندھ کو پسماندہ دیکھ کر ، کراچی میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،دھول ہی دھول ہے،ایک زمانے میں 4 مہینے کراچی میں رہ کر کورس کیا ، اس وقت کے کراچی اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے،تب امن اور صفائی تھی مگر اب نہیں، کوئی غیر ملکی کاروباری کراچی آنے کیلئے تیار نہیں تھا،پرسکون شہر کی طرف کراچی پھر بڑھتا نظر آرہاہے،کراچی پاکستان کا بہترین شہر بنے گا کیونکہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ پھلے پھولے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے جون 1982ءکو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا جس کے بعد وہ کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
navy
وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں دفاعی اتاشی اور کثیرالملکی ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے

 

 

،
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے،دفاع اور دفاعی صنعت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دستخط کیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے،ڈیفنس کمیٹی مشترکہ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی،معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خریدوفروخت بھی معاہدے شامل ہیں جبکہ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔
معاہدے پر دستخط کے بعد جنوبی افریقی وزیردفاع نے کہا کہ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے،جنوبی افریقہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں۔جنوبی افریقی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد خوبصورت دارالحکومت ہے،دہشگردی کیخلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ہیں۔پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ہے اور دونوں ممالک میں فوجی وفود اور دستوں کی آمدورفت جاری رہے گی

 

 

ایمز ٹی وی( ٹیکنالوجی) یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے انجینئروں نے ایک ایسی انتہائی لچک دار ٹچ اسکرین کا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے جسے کھینچا اور لپیٹا جاسکتا ہے جب کہ یہ دباؤ کے علاوہ قدرے فاصلے سے ہاتھ کی حرکت تک کو محسوس کرسکتی ہے۔
اگرچہ لچک دار برقی آلات تیار کرنے کی کوششیں پچھلے کئی سال سے جاری ہیں اور ان میں متعدد کامیابیاں بھی حاصل ہوچکی ہیں لیکن مذکورہ ٹچ اسکرین کو اس سلسلے میں اہم ترین پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں جیلی دار سلیکون (silicone) کی باریک پرت میں مختلف اقسام کے نہایت مختصر برقی آلات سموئے گئے ہیں جن میں سے کچھ تو دباؤ اور روشنی میں تبدیلی کو محسوس کرتے ہوئے سینسر کا کام کرسکتے ہیں جب کہ دیگر اقسام کے آلات بجلی کی منتقلی کا کام کرتے ہیں۔ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ اس لچک دار ٹچ اسکرین میں استعمال کیے گئے سارے مادے بہت کم خرچ بھی ہیں۔
یہ لچک دار تجرباتی ٹچ اسکرین 5 سینٹی میٹر لمبی اور 5 سینٹی میٹر چوڑی ہے جسے یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، کینیڈا کے مرزا ثاقب سرور اور ان کے ساتھی انجینئروں نے تیار کیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو مزید ترقی دے کر زیادہ بڑی اور عملی نوعیت کی ٹچ اسکرینز تیار کی جاسکیں گی جو اپنی لچک اور پائیداری کی بناء پر نہ صرف جدید ترین اسمارٹ فونز کا حصہ بن سکیں گی بلکہ انہیں مستقبل کے روبوٹس کے لیے انسانوں جیسی کھال تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
علاوہ ازیں آنے والے برسوں میں یہی لچک دار ٹچ اسکرین بالکل کاغذ جیسے برقی اخبارات اور ایسی ٹی وی اسکرینز کی بنیاد بھی بن سکیں گی جنہیں دیوار پر چپکایا اور ضرورت پڑنے پر لپیٹا جاسکے گا۔ غرض ہر وہ شعبہ جہاں لچک دار برقی آلات کا اطلاق ممکن ہے، ہر اس میدان میں یہ ٹچ اسکرین استعمال کی جاسکے گی۔ اس پروٹوٹائپ کی تفصیلات ’’سائنس ایڈوانسز‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔


اسمارٹ فون کی دنیا میں لچکدار ٹچ اسکرین تیار by aimstv_tv

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکنالوجی ماہرین سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی S8 کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں جو 29 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا لیکن اس سے قبل ہی اس کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جس میں اسے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان تصاویر نے سوشل میڈ یا پر ہلچل برپا کر دی ہے۔
 
میکسیکو کے ایک صارف نے گلیکسی S8 پلس کی تصاویر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اپنی کار میں بیٹھا فون استعمال کر رہا ہے۔ یہ تصاویر بالکل اصلی ہیں اور اس کے دلکش ڈیزائن اور شانداراسکرین نے سب پر سحر طاری کر دیا ہے
ان تصاویر کے ذریعے گلیکسی S8 کی بھرپور جھلک دنیا کو دیکھنے کو مل گئی ہے اور یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ 6.2 انچ کی سکرین سے مزین اس فون کا ڈیزائن اس قدر بہترین ہے کہ یہ آرام سے ہاتھ میں پورا آ جاتا ہے۔
 
صارف نے ان تصاویر کے ساتھ ایل جی کے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون V20 کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس کی اسکرین کا سائز 5.7 انچ ہے لیکن حیران کن طور پر دیکھنے میں دونوں ایک ہی سائز کے نظر آتے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی S8 اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ہو گا۔


گیلسی ایس 8پلس آنے کو تیار by aimstv_tv

 

ایمز ٹی وی (مانیڑنگ ڈیسک)چین میں ایک مخصوص کھیل پیش کیا گیا ہے جس میں قائل نہ کرنے والے کومرنا پڑتا ہے۔ اس کھیل میں حصہ لینے والوں کے سامنے ایک خطرناک صورتحال رکھی جاتی ہے ۔

اس کے بعد ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ اس خطرناک صورتحال سے خود نمٹیں گے یا کسی کو قربان کریں گے؟ جو شخص سب سے کم قائل کرنے وای بات کہتا ہے اسے مرنا پڑتا ہے۔ لیکن اصل میں نہیں۔ بلکہ اسے ڈیتھ سمیولیٹر سے گزرنا پڑتا ہے

جو موت کا تجربہ کرواتا ہے۔ کھیل میں حصہ لینے والے شخص لو سیوے کا کہنا تھا کہ جب آپ دروازے میں داخل ہوتے ہیں تو آپ میں ذہنی طور پر تبدیلی واقع ہوتی ہے اور آپ کو احساس ہوتا ہے کہ زندگی کی کیا اہمیت ہے۔ ڈیتھ سمیولیٹر کا ٹکٹ 68 ڈالرز ہے۔


موت کا رقص by aimstv_tv 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ لاہور) وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس دوران16 سالہ تعلیمی پروگرام مکمل کرنے والے 50,000 طالب علموں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت 25000 کا کوٹہ پنجاب کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ سندھ کیلئے 9500، بلوچستان کیلئے 3000، خیبرپختونخواہ کیلئے 5800 سے زائد، آزاد کشمیر کیلئے 1000 جبکہ گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کے طالب علموں کیلئے 5800 کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 12,000 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا جبکہ انہیں اپنی صلاحیتیوں کو بڑھانے کیلیئے وفاقی اور صوبائی ڈیپارٹمنٹس، تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرز میں مواقع دئیے جائیں گے


وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز by aimstv_tv

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ سندھ)سندھ کابینہ نے بانی متحدہ الطاف حسین کے نام سے منسوب کراچی اور حیدر آباد یونیورسٹیوں کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح یونیورسٹیوں کے نام سے منسوب کردیا۔
سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتہائی اہم فیصلہ سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا
سندھ حکومت نے 2014ء میں بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کے نام سے منظور ہونیوالی حیدر آباد یونیورسٹی سمیت کراچی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرتے ہوئے دونوں یونیورسٹیوں کے نام فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کردیئے ہیں اور اس کی منظوری بھی دیدی۔
تاہم امکان ہے کہ اس کی باضابطہ منظوری کیلئے اب اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔


ایم کیو ایم لندن کو بڑا جھٹکا by aimstv_tv 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ اپنی ویب سائٹ سے گستاخانہ مواد ہٹانے میں مصروف ہے اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر سے اب تک 85 فیصد گستاخانہ مواد ہٹایا جاچکا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ عارف خان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کے خط کا جواب دیا اور گستاخانہ مواد ہٹانے کے سلسلے میں آمادگی کا اظہار کیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان نے اس معاملے کو 27 مسلم ممالک کے سفیروں کے سامنے اٹھایا، جبکہ اس سلسلے میں 3 ملزمان بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 2 ملزمان براہ راست اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں۔
سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی جاچکی ہے.ان کا کہنا تھا کہ 'فیس بک کو بند کرنا اس مسئلے کا حل نہیں'۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ 25 ارکان پر مشتمل ایک ٹیم گستاخانہ مواد کی تلاش کا کام سرانجام دے رہی ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا اتھارٹی اب تک اس طرح کے 40 پیجز کے خلاف ایکشن لے چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فیس بک انتظامیہ نے غیر قانونی گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے اور ان کا ہماری بات ماننا بڑی کامیابی ہے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس میں 27 اسلامی ممالک کے سفیروں کے اجلاس کی میزبانی کرنے پر حکومت کو سراہا۔
ساتھ ہی انھوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کو احکامات دیئے کہ وہ عدالت میں آکر بتائیں کہ یہ معاملہ کیوں حل نہ ہوا۔
دوسری جانب جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزارت اطلاعات کے کام کو سراہتے ہوئے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترامیم کی رپورٹ بھی طلب کرلیں۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنی کارکردگی رپورٹس کے ساتھ پیش ہوں۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ قومی سطح پر خاصی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔
رواں ماہ 14 مارچ کو وزیراعظم نواز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی تھیں کہ اس مواد کو پھیلانے والے افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے والے 11 افراد کی شناخت کے حوالے سے اپنا بیان جاری کرچکے ہیں۔
وزرات داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ اس معاملے میں کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی اے نے انٹرپول سے بھی مدد طلب کرلی ہے، کیوں کہ ان میں سے کچھ افراد کے ملک میں نہ ہونے کے اشارے ملے ہیں۔
سوشل میڈیا پر توہین رسالت ﷺ پر مبنی مواد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد مذمت بھی متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہے، جس میں ایوان نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت ﷺ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اس کے خلاف اقدامات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔


فیس بک پر گستاخانہ مواد کے خلاف کارروائی by aimstv_tv 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل فاسٹ بولر محمد عرفان کل چارج شیٹ کا جواب داخل کرائیں گے،ان پر پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے پر فاسٹ بولر نے اگر خود پر عائد الزامات کو تسلیم کرلیا تو ان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے میں خلاف ورزی کی سزا کم سے کم 6ماہ ہے جبکہ تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔
محمد عرفان کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نےبکیوں سے رابطہ چھپانے کے اعتراف کے بعد14مارچ کو معطل کردیا تھا۔