پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(صحت) پشاور میں سیوریج کے پانی میں پو لیو وائرس پھر متحرک ہو گیا ہے جس کی تصدیق کے بعد پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی کےنمونے لیے گئے تھے ۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی کہ علاقے میں پولیو کا وائرس پھر متحرک ہو گیا ہے۔

انسدادپولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاﺅنٹس معطل کردئیے ہیں۔ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاﺅنٹس کی معطلی کا عمل 2015ءکے وسط سے شروع کیا گیا تھا ۔

اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاﺅنٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریبا تین لاکھ 77ہزار مشتبہ اکاﺅنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)گڈانی کنڈ کے مقام پر کوئلے سے چلنے والے حبکو کول پاور پروجیکٹ کے منصوبے کی نقاب کشائی اور سنگِ بنیاد وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کیا، جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آج اس تقریب میں مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق گڈانی میں کوئلے سے چلنے والے 1320میگاواٹ کے منصوبے کی نقاب کشائی اور سنگِ بنیاد وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کیا۔ اس منصوبے کو چائنا پاور حب جنریشن کمپنی تعمیر کررہی ہے جس کو چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ اور حب پاور کمپنی کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی مہنگی پیداوار ہے۔ کوئلے سے سستی بجلی کی پیداوار سے پاور سیکٹر کے خسارے کو کم کرنے اور گردشی قرضوں کو نیچے لانے میں مدد ملے گی۔ نیشنل ٹیرف ڈسپیچ کمپنی سے ہونے والے 30 سالہ معاہدے کے تحت اس منصوبے سے سالانہ 9.8ارب کلو واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے درآمد کئے جانے والے سالانہ 1.3ملین ٹن تیل کی بچت ہوگی جس پر ملک کے تقریباً 400ملین ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1320میگا واٹ کا یہ منصوبہ چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے حب پاور کمپنی کے موجودہ پاور پلانٹ میں لگایا جا رہا ہے اوریہ منصوبہ ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے، جو چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جا رہا ہے جس پر 1.6 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کیلئے سرمایہ کاری چین کا لیڈنگ بینکنگ کنسورشم چائنا ڈیولپمنٹ بینک فراہم کررہا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنیٹ) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم" ٹائیگر زندہ ہے" میں بھیڑیوں سے لڑتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ سلمان خان فلم" ٹائیگر زندہ ہے" میں مکمل ایکشن کردار نبھا رہے ہیں،فلم کے ایک منظر میں ان پر بھیڑیے حملہ کریں گے اور وہ ان سے جان چھڑانے کے لئے ان سے جنگ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

یہ فلم کا سب سے خوفناک منظر ہو گا،فلم میں ان کی ہیروئن اداکارہ کترینا کیف ہوں گی،سال 2012 میں ریلیز ہونیوالی فلم "ایک تھا ٹائیگر "کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی جس میں یہ جوڑی اکٹھے نظر آئے گی،فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت )پاکستانی سرمایہ کاروں نے سال دوہزار سولہ کے دوران دبئی میں ساڑھے چار ارب درہم کی سرمایہ کاری کی ۔ یہ انکشاف دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد وشمار سے سامنے آیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے یہ سرمایہ کاری پراپرٹی کے شعبے میں کی تھی اور دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں تیسری پوزیشن پر رہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دبئی میں بلند کرائے اور منافع کی پرکشش شرح پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا مجھے رواں سال جون تک 4100اسکولز میں سے 2500اسکولز کھلے ہوئے نظر آنا چاہیں۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کو محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ تعلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 7کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد 351 منصوبے شامل ہیں۔ جن میں سے 140منصوبے جاری اور 211نئے منصوبے ہیں جبکہ اس سال 13 بلین روپے کے منصوبے زیرغور ہیں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکولوں میں مسنگ سہولیات کی شکایات ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے 45000 اسکولوں میں سے آدھے سے زائد اسکولوں میں بجلی میسر نہیں جن پر محکمہ تعلیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جن اسکولز میں توانائی کے کنکشن ہیں وہ اسکول کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے باعث اکثر بند رہتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ ابلاغ عامہ کی طالبہ نورین علیم نے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے’ 1999 سے 2011 کے دوران رونما ہونے والے سیاسی سانحات پر اخبارات میں شائع ہونیوالی تفتیشی خبروں کا تحقیقاتی و تجزیاتی جائزہ‘ان کے مقالے کا موضوع تھا۔

 

 

یمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر مقرر کرنے اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی اور جامعہ قانون میں قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس نے گورنر ہاؤس کو ارسال کردی ہے ۔ جامعہ این ای ڈی میں چار سال کے لئے ڈاکٹر سروش لودھی کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جب کہ دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر گورنر پر چھوڑ دیا گیا ہے، سمری میں کہا گیا ہے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اورشہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی میں یا تو سبکدوش وائس چانسلر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا جائے یا پھر پرووائس چانسلر سینئر ڈین کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری صالح فاروقی کی اسلام آباد روانگی کے باعث تینوں جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا تاہم بدھ 22مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کا قوی امکان ہے ۔ یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کی چار سالہ مدت17مارچ کو، دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی18مارچ کو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد کی مدت19مارچ کو مکمل ہو گئی تھی لیکن گورنر ہائوس اور وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے تینوں جامعات میں قائم مقام وائس چانسلر تک کی تعیناتی 21مارچ تک نہیں کی گئی اور تینوں جامعات پیر اور منگل کو بغیر وائس چانسلرز کے کام کرتی رہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت اپنی نئی آنیوالی فلم ”بھو می “ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ایکشن سین فلماتے ہوئے سنجے دت کی پسلی میں چوٹ آ گئی ہے. پہلے تو سنجے چوٹ کہ بعد بھی شوٹنگ کرتے رہے، لیکن درد بڑھنے وہ ڈاکٹر کے پاس گئے جہاں ان کا ایکس رے کیا گیا.

جیل سے سزا کاٹنے کے بعد واپس آئے سنجے دت کی یہ پہلی فلم ہے. اس فلم کی شوٹنگ سنجے دت نے آگرہ سے شروع کی تھی. اس سے پہلے سنجے دت عامر خان کی فلم 'پی کے' میں ایک چھوٹے کردار کے لئے نظر آچکے ہیں.اس فلم کی شوٹنگ چمبل میں چل رہی تھی

 

 

ایمزٹی وی (اراولپنڈی) آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا نغمہ ” ہم سب کا پاکستان“ جاری کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دشمن کو للکارا اور واضح کیا کہ کوئی طاقت پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہم پر عزم اور سخت جان قوم ہیں، کوئی بھی دشمن قوت ہمارے پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور زندہ باد ہے۔
اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ ” ہم سب کا پاکستان بھی شیئر کیا۔
 
 
اس نغمے کے آغاز میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی تقریر کا کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ راحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز میں آپ بھی روحوں کو گرمانے اور جذبوں کو تازہ کرنے والا نغمہ سنیں ۔