اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر 32 روز سے بند طورخم بارڈر پر پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔
گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد آج 32 روز سے بند پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ہے، صبح 7 بجے طورخم سرحد کھلنے پر دونوں ملکوں کے درمیان آمد و رفت شروع ہو گئی، کارخانو مارکیٹ پشاور اور جمرود میں پھنسے کنٹینرز طورخم کی طرف جانا شروع ہو گئے ہیں جب کہ سرحد کھلنے پر ڈرائیورزکی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
باب دوستی پر تجارتی ٹرکوں کی کلیئرنس کے لیے کسٹم عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، شہریوں کا ڈیٹا انٹری کرنے والا عملہ بھی ڈیوٹی پر پہنچ چکا ہے جب کہ سرحد پر ویزہ کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے اور مکمل سفری دستاویزات کو چیک کرکے سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ افغانستان سے دہشت گردوں کی آمدورفت روکنے کے لئے افغانستان سے ملحقہ طورخم بارڈر اور چمن گیٹ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

ایمز ٹی وی (تجارت ) پاکستان میں کاریں تیار کرنے والی صنعتوں کی پیداواری استعداد 2 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہے۔ جبکہ ملک میں سالانہ 2 لاکھ کاریں تیار کی جاتی ہیں اور کاروں کی سالانہ طلب کا تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار یونٹ سالانہ ہے۔ اس طرح ہر سال تقریباً50 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرکے مقامی طلب کو پورا کیا جاتا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ اور یونیورسٹی آف لیڈر کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک پاکستان میں کاروں کی مارکیٹ کا حجم 8 ملین تک پہنچ جائے گا جس کا سبب فی کس آمدنی میں2.2 فیصد اور قومی آبادی میں سالانہ 2.3 فیصد کے تناسب سے ہونے والا اضافہ ہے ۔ جس سے آبادی 272 ملین افراد تک بڑھ جائے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں سالانہ 5 فیصد کے تناسب سے اضافہ کی پیش گئی کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق سال 2050 ء تک ملک کی آبادی 300 ملین افراد تک پہنچ جائے گی ۔ جس کے تناظر میں آئندہ دس سال کے دوران ملک میں کاروں کی مارکیٹ 8 ملین سالانہ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نئی آٹو پالیسی اور شعبہ میں نئی سرمایہ کاری اور نئے برانڈز کی دلچسپی کے پیش نظر آئندہ دس سال میں کاروں کی پیداوار 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔ کاریں تیار کرنے والی صنعتوں میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے ملک میں تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور صارفین کو بہترین عالمی معیار کی سفری سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

ایمز ٹی وی (تجارت ) مالی سال 2013 اور 2014ء کے دوران غذائی اجناس کی تجارت پاکستان کے حق میں تھی اور دو سالوں کے دوران پاکستان نے غذائی مصنوعات کی درآمدات کے مقابلہ میں بالترتیب 570 ملین ڈالر اور 380 ملین ڈالر کی زائد برآمدات کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2011ء کے دوران غذائی مصنوعات کی درآمدات 5.08 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 4.51 ارب ڈالر تھیں اور 570 ملین ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا جبکہ مالی سال 2012 کے دوران درآمدات کا حجم 4.99 ارب ڈالر، برآمدات 4.25 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 740 ملین ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح مالی سال 2013ء میں درآمدات 4.19 ارب ڈالر اور برآمدات 4.78 ارب ڈالر رہیں جس کے نتیجے میں 570 ملین ڈالر کا تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا تھا اور مالی سال 2014ء میں بھی 4.24 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں غذائی اجناس کی برآمدات 4.62 ارب ڈالر رہیں۔ جس کے باعث پاکستان کو تجارتی توازن کے حق میں 380 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015 کے دوران دوبارہ غذائی اجناس کی تجارت کا توازن خسارے میں رہا اور دوران سال 5.03 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 4.56 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ مالی سال 2016 کے دوران بھی درآمدات 5.39 ارب ڈالر اور برآمدات 4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جس سے ملک کو 1.39 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران غذائی اجناس کی درآمدات 3.44 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 2.02 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں اور اس دوران ملک کو 1.42 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔

ایمز ٹی وی (تجارت )رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت میں 80فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ زیرتبصرہ مدت کے دوران 31ہزار 955 ہزار ٹریکٹرزفروخت ہوئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 17 ہزار 772 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آسان قرضوں ، ٹیکسوں میں کمی ، کھاد پر سبسڈی اور دیگر مراعات کے باعث کسان اچھی فصل کے حصول کے لئے جم کر ٹریکٹرز کی خریداری کر رہے ہیں ۔

8 ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت 80 فیصد تک بڑھ گئی ہے ۔ جولائی سے فروری کے دوران کاشتکاروں نے 31 ہزار 955 ہزار ٹریکٹرز خریدے ، جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 17 ہزار 772 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے ۔ صرف فروری میں ہی کسانوں نے 5 ہزار 632 ٹریکٹرز خریدے ہیں ، ٹریکٹروں کی فروخت میں دو کمپنیاں سرفہرست رہی ہیں ، جولائی سے فروری کے دوران ملت ٹریکٹرز نے 20 ہزار 150 جبکہ الغازی ٹریکٹرز نے 11 ہزار 325 ٹریکٹرز فروخت کیے ۔

ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز پر عائد جی ایس ٹی کو کم کیے جانے سے ایک طرف جہاں کسانوں کے لئے ٹریکٹرز کچھ سستے ہوئے ، وہیں کھاد پر دی جانے والی سبسڈی سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہواہے ۔ ماہرین کے مطابق ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دن بہ دن کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہورہے ہیں اور وہ اچھی فصل کی خاطر نئے ٹریکٹروں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی(تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیمسٹر بہار 2017 ءمیٹرک سے پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25 مارچ 2017 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔

داخلے کے خواہشمند طلباءو طالبات داخلہ فارم ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سول لائن بلمقابل پی ٹی سی ایل ٹاور حیدرآباد کے علاوہ قائم کیے گئے سیل پوائنٹس سے صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک حاصل کرسکتے ہیں‘ داخلہ فارم اور معلومات کے لئے آفس بروز ہفتہ اور اتوار بھی کھلا رہے گا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے 28 ویں آئینی ترمیم كا بل ایوان میں پیش كیا۔ ترامیم كے تحت فوجی عدالتوں پر قانونی شہادت كا اطلاق ہوگا، تنقید اور ٹرائل كا طریقہ كار تبدیل ہو گا، باقاعدہ طور پر پیشگی اخراجات سے آگاہ كیا جائے گا۔ بل کے تحت ہائی كورٹ میں اپیل كا حق اور ملزمان كو مرضی كے وكیل كرنے كا اختیار ہو گا، فوجی عدالتوں اور داخلی قومی سلامتی كے معاملات کے لیے نگران پارلیمانی قومی سلامتی كمیٹی قائم ہو گی۔
بل پر بحث كا آغاز كرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی كے سربراہ محمود خان اچكزئی نے فوجی عدالتوں كی مدت میں توسیع كی آئینی ترمیم كی حمایت كو جمہوریت كے حق میں پانچ نكات پر مشتمل قرارداد كی منظوری سے مشروط كرتے ہوئے كہا كہ فوجی عدالتوں كی ترمیم تمام عدالتی نظام پر بداعتمادی ہے، صرف بلوچستان میں دہشت گردی كے واقعے كے حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بہادری كا مظاہرہ كرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ مرتب كی، ملك كی تاریخ میں پہلی باركمیشن كا نتیجہ سامنے آیا ہے۔
آئینی ترمیم پر اظہار خیال كرتے ہوئے پاكستان پیپلزپارٹی كے رہنما سید نوید قمر نے فوجی عدالتوں كی مدت میں توسیع كی آئینی ترمیم كو پاكستان كے20 كروڑ عوام كے حقوق معطل كرنے كی ترمیم قرار دے دیا۔
 
پیپلزپارٹی نے واضح كیا كہ آج بھی اسی مقام پر كھڑے ہیں جہاں 2سال پہلے موجود تھے، 2 سال كے بعد بھی توسیع نہ مانگنے كی كوئی ضمانت نہیں ہے۔ نوید قمر نے مطالبہ كیا كہ آج آئینی ترمیم كی منظوری سے قبل پارلیمانی كمیٹی برائے قومی سلامتی كی تشكیل كی قرارداد لائی جائے ورنہ ہمارے لیے مشكل صورتحال ہوگی۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روندرا جدیجہ نمبر ون باؤلر ہیں جبکہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں اظہر علی اور یونس خان کو بغیر کھیلے ہی ترقی مل گئی۔
باؤلرز رینکنگ
آسٹریلیا کے خلاف رانچی ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لینے والے روندرا جدیجہ کو بڑا انعام مل گیا اور وہ رینکنگ میں آر ایشون کو پیچھے چھوڑ کر نمبرون باؤلر بن گئے۔
آر ایشون دوسرے اور رنگانا ہیراتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
باؤلرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں موجود نہیں جبکہ یاسر شاہ کا 16 واں نمبر ہے۔
بیٹنگ رینکنگ
بیٹنگ رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ رانچی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے چھتیسور پوجارہ نے 4 درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔
بیٹسمینوں کی رینکنگ میں جو روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے اور کین ولیم سن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے اظہر علی نے ایک درجے ترقی کے بعد چھٹی اور یونس خان نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ٹیم رینکنگ
ٹیم رینکنگ میں بھارت کی پہلی، آسٹریلیا کی دوسری اور جنوبی افریقا کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
 
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکسی شیئرنگ کمپنی اوبر کے صدر جیف جونزنے صرف 6 ماہ تک عہدے پر تعینات رہنے کے بعد کمپنی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ جیف جونز کا استعفیٰ غیر متوقع تھا۔ ان کا کہنا تھا جیف جونز کو یہ شکایت تھی کہ کمپنی چیف آپریٹنگ افسر کے عہدے کے لیے مناسب امیدوار ڈھونڈ رہی تھی مگر ان پر اس نوکری کے لیے غور نہیں کیا جا رہا تھا۔
تاہم ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ ریکارڈ کا دعویٰ ہے کہ جیف جونز کو کمپنی میں صنفی امتیاز اور ہراساں کرنے کے معاملات کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔
اوبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جیف جونز کو ان کی چھ ماہ کی ملازمت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے ہماری ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اوبر کو مختلف مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ کمپنی پر صنفی امتیاز کے کلچر اور خواتین ملازمین کے ہراساں کیے جانے کے الزامات لگتے رہے ہیں