اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ سندھ جامشورو کی آرٹس فیکلٹی میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں ”انٹرپرینوئرشپ اور ڈجیٹل دنیا“ کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرید احمد حمیرانی نے کہا ہے کہ نوجوان پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کریں تو پیسہ ان کے پاس خود آجائے گا۔
شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے فرید احمد حمیرانی کو آئی بی اے میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء ڈگری لینے کے بعد اپنی متعلقہ فیلڈز میں چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کریں اور محنت، دلچسپی اور مطلوبہ وقت دینے سے وہ ایک دن دنیا کے امیر ترین لوگ بن سکتے ہیں
 
فرید احمد حمیرانی نے کہا کہ جامعہ سے ڈگری لینے کے بعد طلباء کو صرف سرکاری ملازمت کے انتظار میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان پلیئرز شاداب خان اور فخر زمان ڈیبیو کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا بریفنگ کے دوران 18 سالہ لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ بالنگ میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کروں گا، مشتاق احمد سے گگلی سیکھ رہا ہوں، بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا۔
نوجوان بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت قابل فخر ہے، پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوا اور بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ ویسٹ انڈیز کے ٹور کیلیے سخت محنت کر رہا ہوں، اپنا ڈیبیو یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ دونوں پلیئرز کو پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی بدولت دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(رولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روز دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کے اعلیٰ فوجی اورسول حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی حکام نے خطے میں سیکورٹی کی بہتر صورت حال میں پاک آرمی کے کردار کی تعریف کی۔دونوں ممالک نے فوجی تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ آرمی چیف کا یوم پاکستان پریڈ پر پیپلزلبریشن آرمی کا دستہ بھیجنے پر اظہار تشکر۔جبکہ دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بھی چین میں موجود ہیں۔
 
C7CpuA2W0AEZExw
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ایگزیکٹیو نائب وزیر اعظم ژانگ گاﺅ لی،وائس چیر مین سینٹرل وائس کمیشن جنرل فان چنگ لانگ ،۔چیف آف جوائنٹ سروس ڈیپارٹمنٹ جنرل فانگ فیوجی، اورکمانڈر پیپلز لبریشن آرمی جنرل لی ژوچنگ سے ملاقاتیں کیں.
 
C7Cp7KyWcAE1ZaS 
چینی اعلیٰ قیادت نے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی،معاشی،دفاعی تعاون،مشترکہ مفادپرگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مئوقف سے اتفاق رائے کیا ۔خطے کے امن و استحکام میں پاکستان کا کردار مثالی اور قابل تحسین ہے۔ تحریک طالبان ، القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔چینی قیادت نے افغانستان کی سیکورٹی صورت حال اور داعش کی بڑھتی ہوئی شدت پسندانہ کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔سی پیک کے منصوبے پر پاکستان کی سیکورٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلیے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد ہے ۔
 
C7CqBNEWwAI14B9
چینی حکام نے کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت قابل اطمینان ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے چینی حکام کی جانب سے پاکستان کے دفاعی تعاون پر چینی حکام اور عوام کا پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان آرمی اپنا بھرپور اور مﺅثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ آرمی چیف نے چینی حکام کی جانب سے یوم پاکستان میںچینی فوج دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) حکام نے کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ لندن تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اور کرکٹ کرپشن کے حوالے سے پاکستان سپر لیگ ٹو کے ابتدائی میچز کے دوران سامنے آنے والے واقعات کے بعد شاہ زیب حسن ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اب کرکٹ کرپشن کی تحقیقات کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نہ صرف اس میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا دی جا سکے بلکہ سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جائے اور اب اس حوالے سے جی ایم لیگل پی سی بی سلمان نصیر نے برطانوی ویزے کیلئے درخواست دیدی ہے تاکہ لندن میں جا کر تحقیقات کی جائیں اور کرکٹ کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں تک پہنچا جا سکے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)لیگی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف قانون کے دیگر دروازے کھٹکھٹائیں گے اور فیصلے کو چیلنج کریں گے ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز اور طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے ریفرنسز خارج کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کر یں گے ۔
ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے اند ر کالک ہے ۔”تحریک انصاف والے اب کیوں نہیں کہتے کہ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے “؟ نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیاتاہم تحریک انصاف تحریک ”الزام “ بن چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس الیکشن کمیشن کو آپ نے گالیاں دیں آج وہ اچھا کیسے ہو گیا ، قلا بازی خان کے پاس سیاسی قد کاٹھ نہیں ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بھی 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت107 روپے 5 پیسے اور قیمت خرید 106 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں بھی 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت فروخت 132 روپے25 پیسے اور قیمت خرید 130 روپے50 پیسے ہوگئی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان 2 سال کے لیے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں کی بحالی سے متعلق قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل پیر کو قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے ڈیڈ لاک جاری تھا اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان مذاکرات کے کئی دور بھی ہوئے تاہم آج پارلیمانی جماعتوں کے ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
اجلاس کے آخر میں اتفاق رائے ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعا بھی کرائی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں 2 سال کی مشروط توسیع کی جا رہی ہے اور اس سارے عمل پر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے نظر رکھی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں میرے خلاف ریفرنس مسترد ہونے پر ایاز صادق کے پاس اسپیکر کے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا۔الیکشن کمیشن میں اپنے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ آنے پر عمران خان نے رد عمل دینے کیلئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میرے اثاثوں میں تضاد سامنے آیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اپنے خلاف دائر ریفرنس پر میں نے دسمبر کے پہلے ہفتے الیکشن کمیشن کو تمام جوابات دے کر کیس مکمل کردیا تھا لیکن ان کا وکیل تاریخ پہ تاریخ لیتا جا رہا تھا کیونکہ موٹو گینگ مجھ پر تنقید کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صرف نام کی جمہوریت ہے انہوں نے میرے اوپر چار کیسز کیے، میری غلطی یہ تھی کہ میں ان سے جواب مانگ رہا تھا ۔ اسپیکر نے نواز شریف کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کرنے اور کیسز کے ذریعے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی۔ اسپیکر سے پوچھتا ہوں کہ آج کے فیصلے کے بعد کیا آپ کے پاس اسپیکر رہنے کا کوئی جواز رہ گیا ہے؟ کیا آپ کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے؟۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، جب اسپیکر کا یہ تاثر جاتا ہے کہ وہ شریف خاندان کا درباری ہے تو پارلیمنٹ نہیں چل سکتی،اگر اسپیکر کا یہ حال ہے تو پارلیمنٹ میں کیسے جائیں، اگر اسپیکر میں عزت نفس ہے تو ان کے پاس اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں بچتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسپیکر کا یہ حال ہے کہ وہ مریم نواز کو ہاتھ باندھ کر پروٹوکول دیتا ہے، کوئی بتائے گا کہ مریم نواز نے اپنی زندگی میں آج تک کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ان کا واحد کارنامہ ایک ٹی وی پروگرام میں عوام کے سامنے اثاثوں کے معاملے پر غلط بیانی کرنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم سے پاناما کے معاملے پر جواب مانگا لیکن انہوں نے متضاد جواب دیا۔ اپوزیشن نے حکومت سے جواب طلب کیا تو خواجہ آصف نے کہا کہ میاں صاحب لوگ اس معاملے کو بھول جائیں گے۔ پاناما کے معاملے پر جواب نہ ملنے پر ہم سڑکوں پر نکلے اور سپریم کورٹ پہنچے ۔میں نے سپیکر کے سامنے ریفرنس دائر کیا لیکن اسپیکر نے میرے خلاف ریفرنس بھیج دیا اور نواز شریف کے خلاف مسترد کردیا اسپیکر سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس کیوں نہیں بھیجا؟۔
 
انہوں نے سرکاری اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اداروں کا کام نواز شریف کو پکڑنا تھا لیکن یہ سب ادارے عمران خان اور جہانگیر ترین کے پیچھے پڑے ہوئے تھے کہ کسی طرح کوئی چیز مل جائے جس کی بنا پر انہیں پکڑا جا سکے۔ ایف بی آر سے پوچھتا ہوں کہ پاکستانیوں نے گزشتہ چار سال کے دوران دبئی میں 800 ارب روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں لیکن کیا آپ نے ان سے پوچھ گچھ کی؟۔ان کی نا اہلی کیلئے یہی کافی ہے کہ انہوں نے اپنے قطری کاروباری شراکت دار کو پورٹ قاسم کا 200 ارب روپے کا ٹھیکہ سنگل بڈ پر دے دیا ۔ جب تک کسی شخص کی جائیداد پاکستان میں نہ ہو اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جب کسی شخص کا پیسہ باہر پڑا ہو وہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں بلیک میل ہو سکتا ہے۔
سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر سول حکومت سمجھتی ہے کہ فوج لائن پر نہیں ہے توحکومت کھلم کھلا عوام کو بتائے۔ یہاں یہ منافقت ہے کہ یہ عوام میں کہتے ہیں کہ ہم ایک ہی پیج پر ہیں لیکن آپس میں یہ مخالف سمتوں میں جا رہے ہوتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد میں نادرا سہولت فراہمی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جب کہ توہین رسالت کرنے والے دشمنان اسلام نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، اس گھناؤنے جرم کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے افرد کو سزا دلانے میں آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ﷺ کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اس پر قانونی مشاورت کی جائے گی، امریکی حکومت سے بھی اس حوالے سے مدد مانگی گئی ہے اور آج طارق فاطمی سے بھی رابطہ کیا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ توہین رسالت کا سلسلہ 2014 سے جاری ہے مگر چند ماہ میں اس میں تیزی آئی ہے لیکن میں پوچھتا ہوں کہ یہ آزادی اظہار ہے یا ہماری مقدس ہستیوں کے خلاف گھٹیا ترین حرکت۔ کوئی مسلمان مقدس ہستیوں کی گستاخی پر مبنی صفحات کو دیکھ ہی نہیں سکتا لہذا توہین رسالت پر دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونا ہو گا اور جب سب مسلمان اکٹھے ہو کر بولیں گے تو اس میں ملوث افراد کو طاقتور پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے بلاگز بلاک کر دیے گئے ہیں اور گستاخانہ مواد والی پوسٹیں بھی بند کردی گئی ہیں جب کہ پی ٹی اے کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کو سختی سے ہدایات کی ہے کہ کسی بے گناہ پر کوئی الزام نہ لگے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یورپ میں ہولو کاسٹ سے متعلق شک کا اظہار کرنا بھی جرم ہے، ایسا کرنے والوں کو امریکا اور برطانیہ ویزا بھی جاری نہیں کرتا جب کہ ہم چاہتے ہیں مسلم ممالک توہین آمیز مواد کے معاملے میں ہمارا ساتھ دیں او ر قوم سے اپیل ہے کہ جوش کے ساتھ ساتھ ہوش کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں ملوث لوگوں کو منقطی انجام تک پہنچانا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون نہ کرے جب کہ اس حوالے سے کچھ ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور ان سے پوچھ کچھ کی جائے گی۔
ایم کیو ایم بانی الطاف حسین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انٹرپول سے رابطہ کیا ہے اور بانی متحدہ سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کچھ دن بعد برطانوی وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں، ان سے بھی اس معاملے پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور جو پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اور ملک مخالف نعرے لگاتا ہو اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ ڈان لیکس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس سے متعلق حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تو وہ حکومت کو ضرور بھجوائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ/ صحت)سول ہسپتال میرپور خاص میں قائم ہیموڈائیلاسز سینٹر کی ایک قومی ادارے کے تعاون سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے نئی عمارت کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے،حکومت اور اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ سینٹر سے اب تک ہزاروں مریض مستفید ہوچکے ہیں یہ بات ڈویژنل کمشنر شفیق احمد مہیسر کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اس موقع پر سول ہسپتال میرپورخاص میں قائم فری ہیموڈائیلاسز سینٹر کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق نے بتایا کہ اس وقت سینٹرمیں 2004گردوں کے مریضوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے ڈائیلاسزسینٹر میں ڈاکٹرزاور ٹیکنیشن کی کمی کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں جس پر کمشنر نے کہا کہ ڈائیلاسز سینٹر میں ڈاکٹر اور ٹیکنیشن کی تقرری کیلئے اقدامات کئے جائیں گےیونائیٹڈ انرجی پاکستان اور انتظامیہ کے تعاون سے 15.9184ملین روپے کی لاگت سے ڈائیلاسز سینٹر میرپورخاص کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں ہے