اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) ننھی جل پری کی داستان پر مبنی ہالی ووڈ فلم ”دی لٹل مرمیڈ “ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی لٹل مرمیڈ“ کی کہانی لوریٹو نامی بچی کے گرد گھومتی ہے لوریٹو کو سرکس کے دوران ایک حسینہ ملتی ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ جل پری ہے ہالی ووڈ اداکارہ پوپی ڈریٹون فلم کے مرکزی کردار جل پری کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی ۔ فلم کی ہدایات کرس بوچرڈ اور بلیک ہیرس نے دی ہیں جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں لوریٹا پیرالٹا، ولیم موسلے، شرلے میک لین، جئیرڈ سینڈلر اور جینا جرمس ہون شامل ہیں فلم رواں برس امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

 

 

ایمزٹی وی(گوادر/ تعلیم)وزیراعظم میاں نواز شریف نے گواد رمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران گوادر کے ذہین طلباءکو ملک کی بہترین جامعات میں داخلہ دلوانے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے خوشگوار موڈ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو دھمکی آمیز انداز سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احسن اقبال کی ذمہ داری ہے کہ طلباءکوجامعات میں داخلہ دلوائیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو آپ سب جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوگا اور ان سے اس بارے جواب طلب کیا جائے گا لیکن اگر احسن اقبال نے اس ہدایت پر عملدرآمد کیا تو ان کے سر پر تاج پہنایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے حریف اور دوست عامر خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر گھر پہنچ کر سرپرائز کردیا،عامر خان نے3 روز قبل اپنی 52 ویں سالگرہ میڈیا ،پرستاروں اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔ شاہ رخ خان کی حال ہی میں کندھے کی سرجری ہوئی ہے ،جس کے بارے میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کیاتھا، لیکن کوئی بھی بیماری ان کے اوران کے دوستوں کے بیچ حائل نہیں ہوئی، تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ شاہ رخ کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے ،لیکن شاہ رخ خان سرجری کے باوجود عامر کے گھر گئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ اور عامر خان کو فلم انڈسٹری میں ایک دوسرے کا حریف تصور کیا جاتا ہے دونوں اداکار بہت کم مواقعوں پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں ،لیکن اب وقت بدل رہا ہے دونوں کے مداح اپنے اپنے پسند یدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ڈراپ سین ہو گیا ،جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ۔
 
میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس جاوید لطیف نے غیر مشروط معافی مانگی ،ان کا کہنا تھا کہ اس دن جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں اور میں مراد سعید کی فیملی سے معا فی مانگتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کسی کی ماں بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے تھی ۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ مجھے اپنے الفاظ پر شرمندگی ہے ۔
 
اس موقع پر رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے بتا یا کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور دونوں پارٹیوں نے جرگے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منوانے کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کر دی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج خیبرپختونخواہ تک پہنچ چکا ہے جہاں پشاور میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرزنے مطالبات کی منظوری کے لئے وارڈزاوراوپی ڈیزسمیت سرجیکل وارڈز، میڈیکل وارڈ، آرتھوپیڈک اورایمرجنسی سمیت دیگرملحقہ وارڈزکو بھی بند کردیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے رہائش سمیت سیکیورٹی کے انتظامات بھی بدترہیں جب کہ ہاسٹل میں جاں بحق ڈاکٹر مرتضیٰ کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سروسزایکٹ بھی نافذ ہے اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے جب کہ ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز الیکشن کمیشن سے خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔شریف برادران اربوں کے اشتہارات دیکر پری پول ریگنگ کر رہے ہیں جس پر دونوں بھائیوں کے خلاف کل پٹیشن فائل کریں گے ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ آج سے سپیکر ایاز صادق کے خلاف احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں ، سپیکر نے اپنے قائد کو بچانے کیلئے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے ۔
 
 
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق بدنیتی پر اسمبلی چلا رہے ہیں لہذٰا ایسے شخص کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ۔ آج سچ کی فتح ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پوری قوم سرخرو ہوئی ہے ۔حکومتی وکلاءالیکشن کمیشن کو قائل نہیں کر سکے کیونکہ ان میں کوئی بات سچ نہیں تھی ۔
نعیم الحق نے کہا کہ نوا زلیگ نے عمران خان کے خلاف اس قسم کے اور بھی کیس فائل کیے ہوئے ہیں مگر ان میں بھی سچ کی فتح ہو گی اور انکے جھوٹ بے نقا ب ہونگے ۔ نواز لیگ پاناما کیس کے حوالے سے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش میں تھی تاہم پاناما کیس میں بھی پوری قوم سرخرو ہو گی ۔ن لیگ کے وکلاءالیکشن کمیشن میں کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے، فیصلہ سچ پر مبنی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ انتخابات شفاف ہوں ، شہباز شریف کی نااہلی کیلئے بھی ریفرنس دائر کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی شوگر ملز کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تاکہ اپنی ذات اور خاندان کو فائدہ ہو سکے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنسز کو خارج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ریفرنسز کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردیئے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
اسپیکر کی جانب سے بھجوائے جانیوالے ریفرنسز کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی اور آج کے فیصلہ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے دونوں ریفرنسز کو مسترد کردیا۔
یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنسز 5 دسمبر 2016ءکو الیکشن کمیشن میں بھیجوائے تھے۔عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائے تھے جن میں پارٹی فنڈز میں مبینہ خوردبرداور اثاثے چھپانے جیسے الزامات لگائے گئے تھے

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)16 برس بعد طالبہ کو انصاف مل گیا۔ مقامی سول جج چوہدری اشتیاق نے 16سال پرانے ہرجانہ کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ وجیہہ بلوچ کے حق میں 8لاکھ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کردی۔
طالبہ وجیہہ بلوچ نے 16سال قبل پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے غلط ڈگری جاری کرنے پر ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔16 برس تک کیس چلتا رہا اورگزشتہ روز 16 سال بعد طالبہ انصاف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کے دوران 12 سوالات پوچھے جائیں گے اور شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں 080057574 پر اطلاع دےسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو 1 لاکھ 68 ہزار بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایک بلاک میں 200 سے 250 گھر ہونگے۔
خانہ شماری کا آج دوسرا روز ہے اور مردم شماری کے دوران شہریوں سے 12 سوالات جبکہ خانہ شماری کے دوران 10 سوالات پوچھے جائیں گے۔
قومیت،پیشہ،کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ یا ب فارم ہے یانہیں؟ جنس،عمر،ازدواجی حیثیت،مذہب،مادری زبان،شہریت اورتعلیم سے متعلق پوچھاجائےگا، گھراپناہے یانہیں؟گھرکے سربراہ سے رشتہ؟ گھرمیں سے کوئی6ماہ سے بیرون ملک تونہیں؟ ریڈیو،ٹی وی،اخبار،فون اورکمپیوٹرہے یانہیں؟ پانی اورروشنی کاذریعہ،بیت الخلاہے یانہیں؟ گھرکب تعمیرکیاگیا؟چھت اوردیواروں کے مٹیریل سے متعلق پوچھاجائےگا؟ رہائش کی نوعیت،گھرکی ملکیت اورکمروں کی تعدادسے متعلق پوچھاجائےگا۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت بننے والے تین پن بجلی کے منصوبے رواں سال کمرشل پیداوار کا آغاز کردیںگے تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت پن بجلی کے 200 میگاواٹ کے تین منصوبے رواں سال کمرشل پیداوار شروع کردیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق50 میگاواٹ ہائیڈرو چائنہ داﺅد ونڈ پاور پراجیکٹ کو اگلے ماہ تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ 99 میگاواٹ کے منصوبے کو ستمبر میں مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ50 میگاواٹ کے سچل انرجی پراجیکٹ کو جون میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق100 میگاواٹ کے مزید تین منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں اور وہ پیداوار دے رہے ہیں۔