اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

 
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) فرانس کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے اقراء یونیورسٹی کراچی کے مین کیمپس کا دورہ کیا ۔ فرانسیسی وفد میں ای ایس سی ٹرویز گروپ کی ایزبیل بیاجارڈ بلیگیور، یو پی ای سی کے ایرک اتھنوٹ اورکیمپس فرانس کے حیلیے جیری شامل تھے۔ اس دورے کا انعقاد ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور فرنچ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا ، جس کا مقصد دو طرفہ تعلیمی معاہدے تھے۔ دورے کے دوران فرانسیسی وفد کو طلباء کو تعلیم کے دوران فراہم کی جانے والی ٹیکنالوجی، غیر نصابی اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /کراچی )ہمدرد لیباریٹریز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اسامہ قریشی اور ڈائریکٹر لیگل افیئرز سید ضیاء الدین نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سیکریٹری محمد ایوب شیخ ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےڈاکٹر اسلم افغانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری کے علاوہ ڈاکٹر خالد محموداور ڈاکٹر زبیر نے بھی شرکت کی۔ اس ملاقات میں یونانی دواساز اداروں کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) فٹنس کیمپ فٹ کھلاڑیوں کو ان فٹ کردیتا ہے۔ لالہ دور کی کوڑی لے آئے۔ کہتے ہیں دو تین لڑکوں کی خاطر پوری ٹیم کو فٹنس کیمپ میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے میچ فکسنگ روکنے کا حل بھی بتا دیا۔ بولے فکسنگ کرنے والوں پر پوری زندگی کے لیے پابندی لگائی جائے۔ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کہ تین چار سال کی سزا کاٹ کر پھر واپس آجائیں گے اسی لیے وہ فکسنگ کرتے ہیں۔ بوم بوم نے یہ بھی کہا کہ اظہر علی کو ویسٹ انڈیز لے جانا چاہئے تھا۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی( تجارت)سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چین کے ساتھ تجارتی ومعاشی تعاون کو فروغ دینے کافیصلہ درست ہے اس سے دونوں ممالک کے ما بین دوستانہ و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کے تاجروں صنعتکاروں کو بے حد فائدہ ہو گا اور وہ اپنی تیار کردہ مصنوعات کے ذریعے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بدولت پاک چین اکنامک کاریڈور کی صورت میں بہترین موقع میسر آیا ہے اسے گنوانا نہیں چاہیئے بلکہ معیشت کے استحکام کیلئے اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے ایسے مواقع بار بار میسر نہیں آتے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاشی ترقی ،صنعتوں کے استحکام اورملکی تاجروں صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پاک چین اکنامک کاریڈور کا روٹ تبدیل کئے بغیر اسے اصل منصوبہ کے مطابق مکمل کرے۔
انہوں نے ریلوے کے کرایہ میں اضافہ کرنے کی نوید سنانے پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کرایہ میں ہرگز اضافہ نہ کیا جائے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لئے تلاش کمیٹی نے 8امیدواروں میں سے چار امیدواروں کو پیر 20 مارچ کو انٹرویو کے لیے طلب کرلیا ہے۔ تلاشی کمیٹی نے جن چار افراد کو انٹرویو کے لئے بلایا ہے ان میں موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر افضل حق، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر میو اور ڈاکٹر سرفراز احمد ملک شامل ہیں۔
یہ انٹرویو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر واقع کلفٹن میں ہوں گے۔
موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر افضل حق کی مدت 17 مارچ کو ختم ہو رہی ہے انہوں نے اپنے دور میں جامعہ این ای ڈی کو بدترین مالی خسارے سے نکالا ہے۔
پیر کو تاحکم ثانی ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان ہے تاہم سینئر ڈین ڈاکٹر سروش لودھی کو بھی قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا چارج دیا جا سکتا ہے۔
تلاش کمیٹی کے چار مستقل اراکین میں جسٹس دیدار شاہ، سید انوار حیدر، سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل اور مظہرالحق صدیقی شامل ہیں ۔
باقی دو ماہرین میں ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت اور ڈاکٹر ایس اے رفیقی شامل ہیں ۔یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی، دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اور لاء یونیورسٹی تینوں جامعات کے وائس چانسلر کی چار سالہ مدت رواں سال بالترتیب 17مارچ، 18 مارچ اور 19 مارچ کو ختم ہو رہی ہے اور پیر 20مارچ تک ان تینوں جامعات میں وائس چانسلر کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کا ماکان ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، قومی ٹیم 20مارچ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔
کیمپ میں کھلاڑیوں نے ایک ہفتہ بھر پور ٹریننگ کی،آج کیمپ کے اختتام پر کپتان سرفراز احمد میڈیا سے گفتگوکریں گے۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اتوار کو کراچی پہنچیں گے اوردوسرے روز 20مارچ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26مارچ کو کھیلا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم / فیصل آباد)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے رولز آف بزنس کی منظوری نہ ہونے سے ریٹائر ڈ اساتذہ دو ماہ سے پنشن سے محروم ہیں۔
پنجاب حکومت کی طرف سے یکم جنوری سے ای ڈی ایجوکیشن کا سیٹ اپ ختم کرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز قائم کردی تھیں جس کے ساتھ ہی تمام اکاؤنٹس منجمد کردیئے تھے۔
جس کے باعث محکمہ تعلیم فیصل آباد کے ایک ہزار کے قریب ریٹائرڈ اساتذہ کو گزشتہ دو ماہ سے پنشن نہیں مل سکی ۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے پنشن اکاؤنٹ میں 9 کروڑ کے فنڈز دستیاب ہیں لیکن اختیارات نہ ملنے کے باعث اس فنڈز سے اساتذہ کو پنشن ادا نہیں کی جاسکتی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ریٹائر ڈاساتذہ کوماہانہ ایک کروڑ روپے پنشن ادا کی جاتی ہے لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے رولز آف بزنس کی منظوری ہونے تک ہمارے پاس فنڈز جاری کرنے کے اختیارات نہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی کا نیا اکاؤنٹ کھلنے کے بعد ہی اساتذہ کو پنشن ملے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منظوری دے دیں تو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے پنشن اکاؤنٹ سے بھی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) محکمہ تعلیم نے سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی سائنس میتھ ایجوکیٹرز کی بھرتی کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
امیدواروں کے انٹرویوز تحصیل سطح پر 20 مارچ سے شروع ہوں گے۔ تحصیل جھمرہ کے امیدواروں کے انٹرویوز 20 مارچ،تاندلیانوالہ کے 21 مارچ ،تحصیل سمندری کے 22 مارچ، جڑانوالہ کے 23 مارچ، تحصیل صدر کے 24 مارچ، تحصیل سٹی کے 25 مارچ جبکہ شیڈول کے مطابق انٹرویو سے رہ جانے والے امیدواروں کے انٹرویوز 26 مارچ کو ہوں گے۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) 16مئی سے شروع ہونے والی 6ٹیموں پر مشتمل سپر کبڈی لیگ کی پہلی ٹیم اسلام آباد کی ملکیت کے حقوق سابق اولمپیئن محمد عثمان شیخ نے حاصل کر لئے ، اس سلسلہ میں گزشتہ روز دس سالہ معاہدہ طے پایا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی رابطہ کررہے ہیں لیکن سیکیورٹی انتظامات کو پرکھنے تک انہیں اس سال ایونٹ کا حصہ بنانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کے مقالے کے سرقہ ہونے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے ۔
ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آیا رائے دی گئی ہے اور الزام لگایا جارہا ہے اور کوئی بھی الزام جب تک ثابت نہ کیا جائے تو وہ الزام ہی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں مختلف قسم کی مافیاز کام کررہی تھیں جن کے اتحاد کو توڑا اور غلط کاموں کو روکا اس لئے وہ سب میرے مخالف ہوگئے۔
انہوں نے کہا ڈیڑھ ہفتہ پہلے یونیورسٹی سنڈیکٹ کا اجلاس ہوا اور ایسے اجلاس وقفے وقفے سے مسلسل ہورہے ہیں جن میں مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں اور میں ان کے موثر جواب دیتا ہوں جس کی وجہ سے سنڈیکٹ میرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی جبکہ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مختار سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کسی کے خلاف دوستی یا دشمنی کے نکتہ نظر سے فیصلہ نہیں دیتی بلکہ میرٹ پر فیصلہ دیا جاتا ہے اور کسی بھی مقالے میں سرقہ کا ایک پروسس ہے جو ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کے معاملے میں بھی فالو کیا گیا اور ان پر لگے الزام ایچ ای سی کی کمیٹی نے درست تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ دیا اور اپنے فیصلے سے یونیورسٹی اور دیگر اتھارٹیز کو اگاہ کردیا۔
اب مزید کارروائی کرنا اتھارٹی اور یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے اگر وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے تو یہ درست بات نہیں کسی بھی تعلیمی ادارے میں اس طرح کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ تصور کی جاسکتی ہے ۔
واضح رہےکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کراچی یونیورسٹی کی کمیٹی سلیمان ڈی محمد کے تھیسس کو سرقہ قرار دیکر ان کی ڈگری منسوخ کرنے کی سفارش کرچکی ہے۔